Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ڈپٹی کمشنر کا دورہ فری دستر خوان

    ڈپٹی کمشنر کا دورہ فری دستر خوان

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا نواحی گاؤں گھنگ کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے دہی مرکز صحت سرکاری اسکول اور دسترخواں کی سہولتوں کا جائزہ لیا
    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیخوپورہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی عوام الناس کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے نواحی گاوں گھنگ میں مقیم افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دیہی مرکز صحت میں انتظامات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو 24 گھنٹے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نواحی گاؤں گھنگ کے سرکاری اسکول بھی گئے اور وہاں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مستحق افراد کےلئے لگائے گئے مفت دستر خواں پر کھانے کے معیار کو چیک کیا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں مقیم افراد کا بھی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں

  • شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے مین بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا جس کی نگرانی سی او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو نے کی میونسپل کارپویشن کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری ان کے ہمراہ تھی

    جبکہ دوسری جانب تاجر برادری صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر چوہدری احمد خورشید بھائی کی قیادت میں سراپا احتجاج بن گئی اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی، تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے میاں ذیشان پرویز اور احمد خورشید چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی شیخوپورہ نے تاجر برادری کو بغیر نوٹس اور تاجر رہنماؤں کو اعتماد میں لئے بغیر یہ غیر آئینی آپریشن شروع کیا،

    مین بازار اور چھتری چوک میں کسی کو ایم سی کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اس کے بغیر دکانداروں کے سائن بورڈز کو توڑ دیا گیا ہے، دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ہم اس غیر آئینی اقدام کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، تاجر برادری پہلے ہی کاروبار نہ ہونے کی بناء پر پریشان حال ہے اوپر سے تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ سے تاجر برادری نے ہمیشہ تعاون کیا مگر اچانک آپریشن بااثر سیاسی شخصیت کی ایماء پر کیا گیا ہے اور اس غیر آئینی آپریشن سے نہ صرف آج کاروبار زندگی متاثر ہوا ہے بلکہ تاجر برادری کا لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے

    موجودہ حکومت کی تاجر دشمن پالیسیوں سے نہ ہی ملک معاشی طور پر مضبوط ہوسکتا ہے نہ ہی سیاسی استحکام آسکتا ہے، کسی صورت ایم سی کو غنڈہ گردی کرنے نہیں دیں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

  • محکمہ صحت حکام کی نا اہلی،موٹر سائیکلز بیکار

    محکمہ صحت حکام کی نا اہلی،موٹر سائیکلز بیکار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ صحت حکام کی نااہلی کے باعث نئی موٹر سائیکلیں ویکسینیٹر کو الاٹ نہ ہوسکیں جو پڑی پڑی ناکارہ ہورہی ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے 41موٹر سائیکلیں ڈی ایچ او دفتر میں پڑی ہیں،کورونا وباء سے قبل ان موٹر سائیکلوں کو محکمہ صحت حکام نے خریدا تھا مگر محکمہ صحت پنجاب حکام نے موٹر سائیکلوں کو ویکسی نیٹروں میں ڈسٹری نہیں کیا

    جس سے لاکھوں روپے مالیت کی یہ موٹر سائیکلیں تناہ حال ہیں جبکہ اس نااہلی و لاپرواہی کے باعث قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے اعلیٰ حکام بھی نوٹس لیتے دکھائی نہیں دے رہے اور نہ ہی محکمہ صحت شیخوپورہ کے حکام ان کی حفاظت یقینی بنانے پر توجہ دینے کو تیار ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام محکمہ صحت کی اس نااہلی و لاپرواہی کا فوری نوٹس لیں اور موٹر سائیکلوں کی حفاظت میں کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

  • حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق

    حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)لاہور روڈ پر ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شہروز زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا، متوفی جہانگیر ٹاؤن کا رہائشی بتایاگیا ہے

    نوجوان شہروز موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

  • ڈاکٹر ڈاکو بن گیا

    ڈاکٹر ڈاکو بن گیا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)مسیحا ڈاکو بن گیا معذور شخص کوبھی نہ چھوڑا
    شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وقاص نے غریب نادار مریضوں کو لوٹنے کیلئے پرائیویٹ میڈیسن کمپنیوں سے ساز باز کررکھی ہے غریب مریض جب اس سے دوائی لینے کیلئے سرکاری ہسپتال آتے ہیں تو ڈاکٹر پرائیویٹ کمپنیوں کی مہنگی اور غیر معیاری ادویات لکھ دیتا ہے جس سے مذکورہ ڈاکٹر ماہانہ لاکھوں روپے کمیشن حاصل کرتا ہے

    یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ روز ایک معذور شخص تجمل حسین ولد اصغر علی علاج معالجہ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کمرہ نمبر13میں گیا تو وہا ں پر موجود ڈاکٹر وقاص نے اس کو غیر متعلقہ مرض کی پرائیویٹ کمپنی کی وہ میڈیسن لکھ دیں جو بازار سے 3745روپے خرید کیں جس سے ڈاکٹر وقاص کو بھاری کمیشن حاصل ہوتی ہے معذور شخص نے ڈی سی شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ،سی ای او ہیلتھ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ سے اس ظالم ڈاکٹر سے نجات اور دادرسی کی اپیل کی ہے۔

  • ڈی سی نے کیا دورہ ڈی ایچ کیو

    ڈی سی نے کیا دورہ ڈی ایچ کیو

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

    ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ہسپتال میں مختلف واڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا مریضوں نے سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • تعلیم بن گئی کاروبار، اساتذہ ہوگئے خوار،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی

    تعلیم بن گئی کاروبار، اساتذہ ہوگئے خوار،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع بھر میں قائم 1294 سے زائد نجی سکولز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان اداروں کی انتظامیہ فروغ تعلیم کے نام پر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے اور مختلف حربوں سے بچوں کے والدین سے آئے روز بھاری رقوم بٹوری جارہی ہیں جس سے تعلیمی ادارے تجارتی سنٹر بن کر رہ گئے ہیں

    بعض سکولز 2ہزار تا 25سوروپے تک نہ صرف ماہانہ فیسیں وصول کررہے ہیں بلکہ سٹیشنری اور یونیفارمز کی مد میں الگ لوٹا جارہا ہے مگر اس سب کے باوجود ٹیچنگ سٹاف اوردیگر نان ٹیچنگ سٹاف کو معمولی تنخواہوں پر بھرتی کررکھا ہے اور سارے سال کی کمائی براہ راست سکولز مالکان کی جیبوں میں جار ہی ہے جبکہ اکثریتی سکولوں میں مذکورہ سٹاف کی اوسطاً ماہانہ تنخواہ6تا8ہزار بتائی گئی ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اجرات پالیسی کے تحت کم از کم تنخواہ 17ہزار 500روپے ہونی چاہئے مگر لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو معمولی تنخواہوں پر ملازم رکھا گیا ہے جس میں محکمہ لیبر کے بعض فیلڈ انسپکٹر ز براہ راست ملوث ہیں جو اعلیٰ افسران کی طرف کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا کر خود تو بھتہ وصول کرکے جیبیں گرم کررہے ہیں مگر سٹاف کی تنخواہوں کا معاملہ دبانے میں سکولز انتظامیہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس پر اساتذہ تنظیموں کے بار بار احتجاج کرنے اور اصلاح و احوال کی اپیلوں کے باوجود کچھ بن نہ پڑا ہے جس سے ایک طرف سٹا ف مایوسی کا شکار ہے

    دوسری طرف اساتذہ تنظیمیں بھی اعلیٰ افسران کو درخواستیں لکھنے پر مجبور ہیں مگر ہر بار انکوائری میں فیلڈ افسران پھر سے سب اچھا کا راگ الاپ کر سکولز انتظامیہ سے اپنی وفاداری نبھاتے دکھائی دیتے ہیں جس کے باعث لیبر ڈیپارٹمنٹ کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرا ٓمد میں مکمل ناکام ثابت ہوا ہے، کرونا وبا کے ایام میں اچھی شہرت کے حامل تعلیمی اداروں نے اساتذہ کو نصف تنخواہیں ادا کی ہیں قابل غور بات یہ ہے کہ 50 اساتذہ کے سٹاف پر مشتمل تعلیمی اداروں میں بھی نصف سے زیادہ تدریسی سٹاف ایسا ہے کہ جن کی تنخواہیں مقررہ حکومتی معیار کے مطابق نہیں ہیں اور پندرہ ہزار روپے سے بھی کم ہیں ستم بالائے ستم تو یہ ہے کرونا وبا کے ایام میں اس کا نصف ادا کیا جاتا رہا ، سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک استاد ساڑھے سات ہزار روپے میں اپنے گھر کا خرچہ کیسے چلاتا رہا ہوگا، دوسری طرف لیبر ڈیپارٹمنٹ ہی کو ان سکولز کو لیبر ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرنا ہوتا ہے اور اس کی شرائط میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں کا بھی ذکرلازم قرار ہے

    مگر اس سب کے باوجود رجسٹریشن کے وقت مبینہ طور پر بھاری رشوت کے بدلے قوائد و ضوابط کی پرواہ کئے بغیر رجسٹریشن کردی جاتی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایسا نوٹیفکیشن جاری کرے جس سے فیسوں کی حد مقرر ہو اور سٹاف کی تنخواہیں بھی واضح طور پر مقرر کی جائیں فقط فائلوں کا پیٹ بھرنے کی حد تک معاملہ محدود نہ ہو تاکہ تعلیمی استحصال اوراس مقدس پیشہ کو کاروبار بنانے کا سلسلہ بند ہوسکے جبکہ شہری حلقوں اور اساتذہ تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سکولز انتظامیہ سمیت محکمہ لیبر کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے

  • اربوں کی سرکاری زمینیں واگزار کروانے کی تیاریاں

    اربوں کی سرکاری زمینیں واگزار کروانے کی تیاریاں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کو ناجائز قابضین سے واگذار کروانے کے لیے تیاریاں شروع کر لی گئی ہیں باخبر ذرائع کے مطابق ان زمینوں کے قابضین کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن میں سیاسی رہنماؤں کے علاوہ بڑے بڑے زمیندار اور سرمایہ دار بھی شامل ہیں

    ذرائع کے مطابق جو زمینیں قبضہ گروپوں کے تسلط میں ہیں ان میں محکمہ متروکہ وقف املاک محکمہ مال محکمہ صحت محکمہ آبپاشی محکمہ صوبائی اوقاف اور لیکوڈیشن بورڈ کی زمینیں بھی شامل ہیں ڈسٹرکٹ کلیکٹر کی ہدایت پر ایسی زمینوں کی تحصیل وار فہرستیں بھی مرتب کی گئی ہیں

  • پی سی یو اور پی پی سی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

    پی سی یو اور پی پی سی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد اورپاکستان کارسپانڈنس یونین شیخوپورہ کے سالانہ انتخاب کے نتائج، پورے ملک کی سب سے بڑی صحافتی پاکستان کارسپانڈنس یونین اور پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ایک بار پھر سال 2021 کے لئے شیخوپورہ کے تمام عہدیداران و ممبران نے عامر محمود خان کو پی سی یو اور پی پی سی کا صدر منتخب کر لیا
    ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں بالترتیب ملک خالد محمود جنرل سیکریٹری، ملک نصیر احمد سینئر نائب صدر، خالد حسین گولڑوی نائب صدر، محمد اسحاق کھرل نائب صدر، مرزا سہیل انجم اسسٹنٹ سیکرٹری، آصف حق جوائنٹ سیکرٹری، محمد سلطان ٹیپو انفارمیشن سیکرٹری، محمد طاہر سعید فنانس سیکرٹری،اور حافظ علی منہال رضا کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے
    نومنتخب عہدیداران کو ملک بھر کی سیاسی سماجی و صحافتی اداروں سے وابستہ شخصیات نے مبارکباد دی ہے جبکہ پاکستان کارسپانڈنس یونین اور پنجاب پریس کلب کے منتخب ہونے والے صدر عامر محمود خان نے تمام عہدیداران و ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ تمام دوستوں کے ساتھ محبت اور رواداری کا رشتہ استوار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ جس طرح وہ حکومتی اراکین کو کو وڈ 19 کی ویکسینیسشن لگا رہے ہیں اسی طرح پورے ملک کے تمام صحافی بھائیوں کے لئے بھی ویکسینیشن لگانے کا انتظام کریں انہوں نے کہا کہ صحافی ہر طرح کے خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے ہر فیلڈ میں بلا معاوضہ سینہ سپر ہیں لیکن بحثیت انسان ان کی بھی گھریلو ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کرنے لئے اکثر صحافی بہت پریشانی میں مبتلا ہیں حکومت وقت کو چاہئیے کہ ورکنگ جرنلسٹس کے لئے صحافی کالونی کا انتظام کریں اور دیگر شعبوں میں بھی صحافی کو اکاموڈیٹ کیا جائے تاکہ مالی پریشانی میں مبتلا صحافی کی زندگی آسان ہو سکے۔

  • محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈولپمنٹ پر سنگین الزامات عائد

    محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈولپمنٹ پر سنگین الزامات عائد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کئے جانے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض افسر اور ان کے منظور نظر ٹھیکیدار بتائے گئے ہیں
    اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ایک تحریری شکایت پر تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں فنی افسران بھی شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ قصبات ننگل ساہداں لبانہ روڈ غازی مینارہ رنیکے کھٹیالہ ورکاں سکیم نمبر 4 میں منظور شدہ تخمینہ جات کے مطابق کام نہیں ہوئے ان علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سب بیس6 انچ تھی مگر سب بیس ملی بھگت سے 4 انچ ڈالی گئی ہے ایک منصوبہ میں مٹی نہ ڈالنے کے باؤجود 21 لاکھ روپے کا مٹی کا بل بنا دیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہاں تعینات کئی افسر سابقہ دور حکومت میں بھی کئی کئی برس کام کرتے رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے اس بارے میں سٹیزن پورٹل کو بھی کئی شکایات بھیجی ہیں دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔