Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ضلعی انتظامیہ کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی

    ضلعی انتظامیہ کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر سرپرستی یوم یکجہتی کشمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دور دراز علاقوں میں بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
    ضلع بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر مرکزی سیمینار تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہواجس کی صدارت صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود،ڈپٹی کمشنر محمداصغر جویئہ اور ڈی پی او مبشر میکن مہمان خصوصی تھے،سیمینار میں سرکاری افسران و ملازمین ،پی ٹی آئی عہدیداران ، ممبران ضلعی امن کمیٹی،علماءکرام ،وکلا ،صحافیوں ،سول سوسائٹی کی شخصیات سمیت معاشرہ کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    سیمینار کے آغاز پر شہدا کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،ڈپٹی کمشنر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جان ہیں مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر کشمیریوں کا مسئلہ اجاگر کر رہی ہے جنیوا مذاکرات میں کشمیر کی قرارداد پیش ہونا کامیابی کی نوید ہے کشمیری عوام بہت جلد آزادی کی خوشخبری سنے گے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلہ پر متحد اور بھارت کی طرف سے جاری ظالمانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری نوجوانوں کو نہیں ہرا سکا ، بھارت کشمیری گھریلو خواتین کی عصمت دری اور معصوم بچوں سے درندگی کے سلوک کو فوری بند کرے ورنہ اس کو برا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

    اس موقع پر د یگر مقررین نے کہا کہ کشمیر کمیٹی پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تمام دنیا کو قائل کر رہی ہے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اس بارے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،اس موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے آخر میں کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے سنے گئے۔ سمینار کے اختتام پر پاکستان کے استحکام ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی۔بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گے۔دریں اثناء ضلع بھر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہوں کی نگرانی میں کشمیریوں کے حق میں سمینارز اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

  • ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور کا دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور کا دورہ کیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا اسسٹنٹ کمشنر ماہین فاطمہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور کا دورہ
    ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا
    ڈپٹیوں نے سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں
    ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور دفتر کی متبادل جگہ کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • ضلعی انتظامیہ نے لگائی کھلی کچہری

    ضلعی انتظامیہ نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب حکومت کی ہدایت پر شیخوپورہ کے میونسپل کارپوریشن ہال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی وزیر میاں خالد محمود ۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ۔ایڈمن آفیسر سید اظہر گیلانی سمیت محکمہ ریونیو کے عملہ نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں ریونیو کے متعلق شہریوں کی شکایات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے

    ریونیو سے متعلق لگائی جانے والی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر سے لے کر پٹواری تک کا عملہ موجود تھا جہاں فرد کا اجراء ڈومیسائل سمعیت ریوینیو سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے ملنے پر شہریوں نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر مہینے کے پہلے روز ریوینیو سے متعلق کھلی کچہری لگائی جاتی ہے جس میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ تمام افسران کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں بھی شہریوں کے مسائل فوری سنیں اور ان کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں

  • تیز رفتار آئل ٹینکر نےموٹر سائیکل کوٹکر مار دی ،  2 افراد جاں بحق

    تیز رفتار آئل ٹینکر نےموٹر سائیکل کوٹکر مار دی ، 2 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) دھنت پورہ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نےموٹر سائیکل کوٹکر مار دی -حادثے میں 2 افراد جاں بحق سمیت 2 زخمی ہو گئے-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے زخمیوں کو فوراًطبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا- جاں بحق ہونے والوں میں چاند ولد الیاس 6 سال اور الیاس ولد محمد ریاض 30 سال ہیں- زخمیوں میں نزیراں بی بی زوجہ الیاس 30 سال اور اسرار ولد الیاس 4 سال شامل ہیں-

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت بھی کیا مریضوں نے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری بھی چیک کی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے کو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ایمرجنسی ٹراما سنٹر میں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا.

  • سابق اولمپئین قومی ہیرو نوید عالم کے مکان پر قبضہ ، حکومت سے امداد کی اپیل

    سابق اولمپئین قومی ہیرو نوید عالم کے مکان پر قبضہ ، حکومت سے امداد کی اپیل

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)قومی ہیرو ہاکی اور تحریک انصاف کے رہنما اولیمپین نوید عالم نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے آبائی علاقہ نبی پورہ میں قبضہ مافیا،ٹریڈ کریمنل اور سٹریٹ کرائم میں ملوث،منظم گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائیں اگر اس میں تاخیر کی گئی تو علاقہ کے لوگ اپنی جان ومال،عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے خود ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے گزشتہ پانچ ماہ سے انکے سیاسی مخالفین ذاتی مخالفین کی پشت پناہی کرکے علاقہ کے امن کوتہہ وبالا کرنیکی ہر ممکنہ کوششیں کررہے ہیں

    انکی والدہ کے ملکیتی مکان پر قبضہ کرنے کیلئے اپنے دوست کی بیٹی نیلم شہزادی کو حراساں کرنے کیساتھ ان کو متعد د بار ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے ہم چادر،چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینگے اب تک آٹھ مقدمات کے اندراج اور30 درخواستوں کے باوجود بااثر ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں انکی عدم گرفتاری سے علاقہ کے لوگوں اور میری فیملی میں شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کااحساس بڑھ رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے

    ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر متاثرہ خواتین شہباز بی بی اور ارم شہزادی،محنت کش رحمت علی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما مبشر احمد چودھری، اسد الرحمن،میا ں طاہر عباس،چودھری نجیب عالم گجر ودیگربھی موجودتھے اولمیپین نوید عالم نے بتایا کہ نبی پورہ میں انکی والدہ کے ملکیتی مکان میں خاتون ارم شہزادی رہائش پذیر ہے اور اس مکان پر قابض ہونے کیلئے ملزمان حمید اعوان،نوید حسنین،صغیر،نعیم وغیرہ متعدد مرتبہ گھرمیں داخل ہوکر خاتون کیساتھ بدتمیزی کرنے اور اسکے کپڑے پھاڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات رونماہوچکے ہیں

    اس دوران خاتون کو بچانے پر انکے بیٹے حسان عالم کو بھی تشد د کا نشانہ بنایا گیاجبکہ متاثرہ خاتون کے مقدمہ کی پیروی کرنے پر میرے گھر پر بھی فائرنگ کی گئی مقدمات کے اندراج کے باوجود بااثر ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد دوبارہ پھر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں اسی طرح انہوں نے خاتون شہناز بی بی کے گھر داخل ہوکر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ علاقہ میں نئے آنیوالے پروفیسر اور ڈاکٹرز کوبھی حراساں کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ملزمان نے پورے علاقہ کے لوگوں کا امن اورسکون تباہ وبرباد کرکے رکھ دیاہے اب وقت آگیا ہے کہ اگر پولیس نے ان کو نکیل نہ ڈالی تو اہل علاقہ اپنی اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کو بچانے کیلئے خود ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

    نوید عالم نے کہاکہ وہ گذشتہ 35 سال سے قومی کھیل ہاکی کی خدمت کررہے ہیں اور انکے والد چودھری دین محمدگجر نے علاقہ میں شرافت اور خدمت کی سیاست کے ذریعے جو نام اور مقام بنایا آج سیاسی مخالفین اس کو سبوتاژ کرنے کیلئے نت نئے ہتھیکنڈے استعمال کررہے ہیں انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے کہاکہ اگر ملزمان کیخلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہوئی تو علاقہ میں کوئی خدانخواستہ بڑا واقعہ رونماہوسکتا ہے اس لیے وہ میڈیا کی وساطت سے پولیس اور ارباب اختیار کو پوری ذمہ داری سے آگاہ کررہے ہیں۔

  • اینٹی کرپشن نے میاں برادران کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا

    اینٹی کرپشن نے میاں برادران کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) نواز لیگ کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی 85 سالہ والدہ بیگم ولایت لطیف بھائی انور لطیف اور محکمہ مال کے تین اہلکاروں رانا غلام مرتضیٰ گل نوید اور محمد رقیب کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے بعد میاں جاوید لطیف اور ان کے خاندان کے خلاف درج شدہ مقدمات اور زیر تکمیل انکوائریوں کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر گئی ہے

    نیا مقدمہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی مدعیت میں زیر دفعہ 409 ت پ اور پانچ دو 47 انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اس مقدمہ میں گذشتہ کئی عشروں کے دوران میاں فیملی کی طرف سے خریدی جانے والی املاک پر اشٹام ڈیوٹی اور دیگر سرکاری محاصل کم مالیت کے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا الزام لگایا گیا ہے جن میں ایسی املاک بھی شامل ہیں جو میاں جاوید لطیف کے ایم این اے ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ کونسلر بننے سے قبل خریدی گئی تھی

    ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق میاں جاوید لطیف کی والدہ صاحبہ اور ان کے بھائی میاں انور لطیف کے نام پر خریدی جانے والی 24 املاک پر اشٹام ڈیوٹی اور رجسٹری فیس وغیرہ شیڈول ریٹ سے کم رجسٹری برانچ کے مذکورہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے جمع کروا کر سرکاری خزانے کو مجموعی طور پر 24054904 روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی شکایت ملنے پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کی سربراہی میں ایک 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران میں جی اے ریونیو اور سپریٹنڈنٹ محکمہ مال شامل تھے اس کمیٹی کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ این اے 121 شیخوپورہ تھری کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی والدہ اور بھائی کے نام پر خریدی جانے والی بھاری مالیت کی 24 املاک پر سرکاری واجبات کی رقم مختلف اوقات کے شیڈول ریٹ کے مطابق جمع نہ کروائی گئی ہے

    محکمہ مال کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف 3 کلرکوں اور دو مفاد کنندگان کے خلاف الزام تراشی کرنے سے یہ الزامات سچ ثابت نہیں ہوسکتے 24 املاک کی رجسٹریاں اور دستاویزات پاس کرنے والے سب رجسٹراروں کی نشاندہی نہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ انکوائری جلد بازی میں کروائی گئی ہے دریں اثناء میاں جاوید لطیف ایم این اے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں میاں نواز شریف کے بیانیئے کے ساتھ کھڑا ہوں اور اب تک اس جرم کی سزا میں میرے خاندان کے خلاف ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج ہوچکے ہیں اور انکوائریاں چل رہی ہیں

    انہوں نے کہا کہ وہ تیر آزمائے ہمارے پاؤں میں لغزش نہ آئے گی انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری معمر والدہ کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو سینہ کے انفکیشن کی وجہ سے چند روز سے علیل ہیں انہوں نے کہا کہ میری بات کو بھی تاریخ کے باب میں شامل کر لیا جائے کہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا جن 24 املاک کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سے کچھ املاک میرے پیدا ہونے سے قبل خریدی گئی تھیں اور 95 فیصد املاک میرے عملی سیاست میں آنے سے بھی قبل خریدی گئی ہیں پھر یہ کیسے الزام لگا دیا گیا کہ میرے اثر و رسوخ کی وجہ سے شیڈول ریٹ نہیں لگا گیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے اوپر ہونے والے مظالم مشرف دور سے بھی بڑھ گئے ہیں خدا کی لاٹھی بے آواز ہے وہ وقت آنے والا ہے جب یہی نیب ہوگی مگر کٹہرے کے کردار بدل جائیں گے

  • موٹر وے پولیس انسپکٹر کی ترقی

    موٹر وے پولیس انسپکٹر کی ترقی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ریاض احمد خان کو ڈی ایس پی موٹر ویزپولیس کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی ہے جنہیں وفاقی وزیر مراد سعید اور آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے بیج لگا کر مبارکباد دی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی امید کا اظہار کیاجبکہ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پر ریاض احمد خان نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی اور موٹر وے پولیس کا مورال مزید بلند کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی،موٹر وے پولیس کو حاصل عزت و توقیر افسران و ملازمین کی فرض شناسی کا صلہ ہے جو ہمارے لئے قابل صد افتخارو باعث فخر ہے۔

  • میونسپل کارپوریشن کے پاس انجنئنرنگ سٹاف کی کمی، سیورج کا نظام تباہ

    میونسپل کارپوریشن کے پاس انجنئنرنگ سٹاف کی کمی، سیورج کا نظام تباہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ میں گذشتہ دو روز کے دوران متعدد علاقوں میں سیوریج کا نظام بند ہو جانے پر انکشاف ہوا کہ میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے پاس انجینئرنگ سٹاف کی شدید کمی ہے نہ صرف ایکسین بلکہ ایس ڈی او اور سب انجینئروں کی بھی 6 آسامیاں کافی عرصہ سے خالی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں سیوریج کے نظام کی دیکھ درست بھال نہیں ہو رہی ہے

    اور بھکھی روڈ طارق روڈ محلہ ہنجرانوالہ محلہ کیپری پارک سمیت کئی بستیوں میں کئی کئی روز گندا پانی کھڑا رہتا ہے اس بارے میں لوگوں کی شکایت پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود صوبائی دارالحکومت میں اپنی سرگرمیاں معطل کر کے شیخوپورہ پہنچ گئے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ سیوریج کے نظام کی بد حالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے شیخوپورہ میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے

    یہ اسٹیشن فیصل آباد روڈ پر جیون پورہ کلاں کے نزدیک 3 کنال اراضی پر بنایا جائے گا جس کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ نے زمین ایکوائر کر لی ہے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر کھدائی کر کے سیوریج کے پائپوں کے معیار کا جائزہ لیا جائے اور اس بارے میں رپورٹ تیار کی جائے کہ کن کن علاقوں میں کنکریٹ کا بیڈ بنائے بغیر ہی سابقہ ادوار میں سیوریج کے پائپ بچھا دیئے گئے ہیں۔

  • ایم ایس ڈی ایچ کیو شیخوپورہ بلا جواز معطل

    ایم ایس ڈی ایچ کیو شیخوپورہ بلا جواز معطل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری سے قبل ایم ایس ڈاکٹر محمد اظہر امین کو غیر حاضری کا جواز بنا کر معطل کر دیا گیا جبکہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کے صبح 8 بج کر 28 منٹ پر وزیر اعلیٰ روڈ میپ ٹیم کے ہمراہ اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کرنے کے دوران ہی ایم ایس ڈاکٹر محمد اظہر امین بھی ہسپتال میں ہی واقع ایم ایس ہاؤس سے اپنے دفتر آگئے اور ڈی جی ہیلتھ اور روڈ میپ ٹیم کو خود گائیڈ کر کے کئی وارڈوں کا وزٹ کروایا

    ایم ایس ڈاکٹر محمد اظہر امین گریڈ 18 کے آفیسر تھے ان کی جگہ گریڈ 20 کے سینئر ترین اے پی ایم او ڈاکٹر سہیل خضر کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں چند روز قبل سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف نے بھی اچانک وزٹ کیا تو چار ڈاکٹرز غیر حاضر پائے گئے اور ہسپتال میں صفائی کا نظام ناقابل ستائش پایا گیا تھا جس کے بارے میں رپورٹ بھی اعلیٰ حکام کو بھیجی گئی تھی
    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت محترمہ یاسمین راشد کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر اور سی ایم روڈ میپ کی ٹیم کے ارکان ڈاکٹر سہیل رانا ڈاکٹر محمد یونس ڈاکٹر داؤد عالمگیر ڈاکٹر عثمان غنی نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا تو ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کے بعد مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا تو اس دوران آؤٹ ڈور وارڈ میں تمام ڈاکٹرز موجود تھے جبکہ اس دوران ایم ایس ڈاکٹر محمد اظہر امین بھی ہسپتال آگئے اور وزٹ کرنے والی ٹیم کو جائن کر لیا بعداذاں اس ٹیم نے مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کا معائنہ بھی کیا ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ماہ رواں کے دوران آنے والے مریضوں اور ان کے ہونے والے آپریشنز کی تعداد کا تقابلی جائزہ بھی لیا اور ایم ایل سی بورڈ کے بارے میں عوامی شکایات کا جائزہ بھی لیا
    ذرائع کے مطابق اس ٹیم کی رپورٹ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پائی جانے والی خامیوں اور صفائی کی صورتحال کے بارے میں منفی رپورٹ صوبائی وزیر صحت کو دی گئی تھی جس پر صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس ڈاکٹر محمد اظہر امین کو معطل کرنے اور ڈاکٹر سہیل خضر جو ساڑھے 3 ماہ کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں کو ایم ایس کا اضافی چارج دینے کے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے اس بارے میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کو بھی آگاہ کر دیا اور واضح کیا ہے کہ ایم ایل سی میڈیکل بورڈ کے کام کی خصوصی طور پر نگرانی کی جائے اور ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادویات کی لوکل پرچیز کی کارروائی کو بھی شفاف بنایا جائے ادھر محکمہ صحت پنجاب کے ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں اچانک دوروں کا سلسلہ اب مستقل طور پر جاری رکھا جائے گا اور ان ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کے علاج معالجہ میں کمی بیشی کسی صورت میں برداشت نہ کی جائے گی
    ناقص کارکردگی کے حامل ایم ایس صاحبان سیدھا گھر جائیں گے دریں اثناء محکمہ صحت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کرنے والی ٹیم کی مفصل رپورٹ پر مزید کارروائیاں ہونے کی توقع ہے۔