Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • تحصیل کونسل شیخوپورہ کی مکمل انسپیکشن کی ہدایت

    تحصیل کونسل شیخوپورہ کی مکمل انسپیکشن کی ہدایت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تحصیل کونسل شیخوپورہ کی مکمل انسپکشن کر کے اس کی رپورٹ دی جائے

    ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ہدایت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع شیخوپورہ کو تحصیل کونسل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں اور مثالی گاؤں گھنگ میں ہونے والے غیر معیاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں دی جانے والی شکایات سمیت متعدد بدعنوانیوں کے الزامات کے بارے میں جاری کی گئی ہے

    ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رپورٹ مرتب کرنے لیے دو ہفتے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے جس کے دوران فیکٹریوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے نقشہ جات اور وصول شدہ کروڑوں روپے کی فیسوں کے ریکارڈ کی پڑتال بھی کی جائے گی جبکہ گذشتہ چند سال کے دوران خریدے جانے والے پودوں اور شجرکاری کی مہموں پر اٹھنے والے اخراجات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

  • شاہدرہ چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    شاہدرہ چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوالہ شاہدرہ موڑ چوک موٹر سائیکل سوار 2 افراد کی اندھا دھند فائرنگ کچہری فیروزوالہ پیشی پر آنے والا شوکت نامی شخص قتل 1 شدید زخمی حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

    فیروزوالہ تھانہ شاھدرہ ٹاون کے علاقے شاھدرہ موڑ پر پیشی پر آنے والے 2 افراد پر فائرنگ 1 شخص قتل 1 شدید زخمی قتل ھونے والے شخص کی شناخت شوکت بشیر جبکہ بھینی پار فیروزوالہ کا رھائشی تھا قتل ھونے والے شوکت بشیر پر مقدمہ قتل 302 کی ایف آئی آر تھی جس کی وہ عبوری ضمانت کرواکر واپس گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندہ دھند فائرنگ کرکے شوکت بشیر کو قتل کردیا

    جبکہ شوکت کے ساتھی نےزخمی حالت میں موقعہ سے بھاگ گیا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ شاہدرہ ٹاون پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی

  • موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تقریب،گورنر کی آمد

    موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تقریب،گورنر کی آمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملک پاکستان کا وہ قابلِ رشک ادارہ ہے جس نے نا صرف پاکستان بلکہ پورے اقوام عالم میں اپنی ایمانداری، خوش اخلاقی اور قانون کی سر بلندی جیسے اوصاف سے ہمارا سر فخرسے بلند کیاہے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے شیخوپورہ میں واقع ٹریننگ کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر کیا۔
    صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم، صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی میاں خالدمحمود، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈی آئی جی ایم فور سلطان چوہدری، ڈی آئی جی سنٹرل زون ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل، ڈی سی او شیخوپورہ اصغر جوئیہ، ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن ا ور موٹروے پولیس کے افسران کی کشیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

    موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ آمد پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو موٹروے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعد ازاں گورنر پنجاب نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کو سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے عطیہ کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
    اس موقع پر موٹروے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ جو دو ہزار لیٹر پانی فی گھنٹہ فلٹریشن کی استعدادرکھتا ہے موٹروے پولیس کے زیرِتربیت افسران کے لئے سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس سے سینکٹروں افسران پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ ملک کے دیگر ادارے بھی موٹروے پولیس کی تقلید کریں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کا کام انتہائی مشکل ہے اور آئی جی موٹروے کلیم امام نے ہمیشہ اپنے ماتحتوں کی ویلفیر کے لئے کام کیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہاکہ میرٹ پر بھرتی، اعلی اوصاف پر تربیت اور اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے ہی اس ملک کو قا ئد اعظم کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے موٹروے پولیس کے تربیتی ادارے میں افسران کی جدید طرز پرتربیت کرنے پر آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی کاوشوں کو سراہا۔
    قبل ازیں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے تقریب کے آغاز میں موٹروے پولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔آئی جی موٹروے نے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان کے تمام پولیس اداروں میں نمایا ں مقام رکھتی ہے جس کی وجہ اس آرگنائزیشن کے افسران کی بہترین خطوط پر تربیت ہے۔آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید امام کلیم نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی موٹروے پولیس ٹریننگ کالج آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ گورنر پنجاب کی آمد سے تمام افسران کے حوصلے بلند ہوئے ہیں آئی جی نے مزید کہا کہ وہ ان کویقین دلاتے ہیں کہ موٹروے پولیس افسران ملکی شاہرات پر قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے، انسانی خدمت اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹروے پولیس کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو موٹروے پولیس ٹریننگ کالج آمد پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔گورنر پنجاب کی طرف سے آئی جی موٹروے پولیس کو شیلڈ جبکہ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔

  • موٹروے پولیس کی عوام میں پذیرائی

    موٹروے پولیس کی عوام میں پذیرائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    خوش اخلاقی سے پیش آنا،مشکل وقت میں مسافروں کی مدد اور حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات وہ اوصاف ہے جس کی بناء پر موٹروے پولیس نے عوام الناس میں پذیرائی اور نیک نامی کمائی۔ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح مدداور مُسافروں کا تحفظ ہونی چاہیے اِن خیالات کا اظہار آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹروے پولیس افسران کے اوکاڑہ میں منعقدہ اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر ڈی آئی جی سنٹرل زون ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل،ایس ایس پی سنٹرل ون محمد کاشف اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران وملازمان بھی موجود تھے۔
    آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کی اولین ڈیوٹی روڈ یوزرز کی ہر ممکنہ مدد ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے بتایا کہ اس وقت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دُنیا میں سالانہ چودہ لاکھ اور پاکستان میں تقریباً چودہ ہزار لوگ حادثات میں اپنی قیمتی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ حادثات کاباعث بننے والے عوامل پر کام کر کے ان میں کمی لانا موٹروے پولیس کی اولین ڈیوٹی ہے۔آئی جی موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ حادثات سے بچاؤکے لئے چھوٹی گاڑیوں کی تیز رفتاری پر قابو پانے، بڑی گاڑیوں کے لین ڈسپلن کو قائم کرنے اور موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنانا ہو گا۔ آئی جی کلیم امام نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام میں روڑ سیفٹی بارے آگاہی پیدا کریں اور اس سلسلہ میں مساجد اور تعلیمی اداروں کے ذریعے لوگوں تک روڑ سیفٹی کا پیغام پہنچایا جائے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے مزید کہا اس سپاہ کی پہچان خوش اخلاقی ہے جس کا دامن کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو تلقین کی کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی خوش اخلاقی اور صبر سے کام لینا ہی ہمارا اصل امتحان ہے۔تاہم اگر موٹروے پولیس کے کسی افسر کی عزتِ نفس اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
    آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ادارے کی نیک نامی کے لیے دن رات کام کرنا ہے۔آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اجلاسِ عام میں شریک افسران وملازمان کے مسائل کو سُنااور موقع پر ہی مناسب احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر سید کلم امام نے کہا کہ ڈی آئی جی ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں او روہ پُر اُمید ہیں کہ وہ موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے ایس ایس پی محمد کاشف کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد بھی دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی سنٹرل زون ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل اور ایس ایس پی محمد کاشف نے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

  • شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار

    شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی کاروائی، دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ملزمان کا اعتراف جرم ڈی این اے ٹیسٹ میں دو ملزمان کی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی
    ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹن صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود چیئرمین وومین پروٹیکشن بیورو پنجاب فاطمہ چڈھر ایڈیشنل ایس پی آصف امین اعوان اور زیادتی کی شکار لڑکی کومل کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو خطرناک نوعیت کے 41 مقدمات میں مطلوب ہیں اور ملزمان جیل سے سزا یافتہ بھی ہیں او
    پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے ملزمان کو فیصل آباد سمندری کے علاقوں سے گرفتار کیا اور ملزمان سے نقدی مال مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا ۔ڈی پی او کہنا تھا کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لڑکی سے میچ کرگئے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزراء میاں خالد محمود اعجاز عالم اگسٹن نے شیخوپورہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اتنے کم وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا بہت اہم پیش رفت ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب انعام غنی مسلسل دن رات اس کیس سے منسلک رہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے رہے صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس کو وزیر اعلی پنجاب خود ایک تقریب میں کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے اس موقع پر کومل کے والدین نے شیخوپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملزمان بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے

  • سیوریج پائپ کی ناقص میٹریل سے تیاری

    سیوریج پائپ کی ناقص میٹریل سے تیاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ کی انتظامیہ نے ایسے ٹھیکیدار کا سراغ لگا لیا ہے جو کئی برس تک سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کو انتہائی ناقص سیوریج پائپ سپلائی کرتا رہا ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام کے تحت بننے والے نئے شہر میں ضلع شیخوپورہ کے لاہور سے ملحقہ 90 دیہات کی زمینیں آئیں گی جن میں سے سب سے پہلے دریا برد ہونے والی زمینوں کو ایکوائر کیا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ میں سابق ادوار حکومت میں کئی برسوں تک آہنی سریا کی بجائے آہنی تار کی مدد سے بننے والے سیوریج پائپ سپلائی کیئے جاتے رہے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ پانچوں تحصیلوں میں جگہ جگہ پر سیوریج کا نظام درہم برہم ہے اور ایسے پائپ زیر زمین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ادھر باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ناقص پائپوں کی سپلائی کے ذریعے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار اور مفاد کنندگان کے خلاف ریفرنس نیب کو بھیجنے کی تجویز زیر غور ہے

  • اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے عرفان انور کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں سمیت متعدد الزامات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور جی اے ریونیو میاں نذیر احمد کو انکوائری آفیسر نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ عرفان انور کے خلاف لگائے گئے الزامات کی انکوائری کر کے مفصل رپورٹ دیں ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ہدایت وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کو اور ڈپٹی کمشنر کو بھیجی جانے والی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر پر پٹواریوں اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کی غیر قانونی دوکانوں کے مالکوں سے ماہانہ بھتہ لینے اور اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت کئی دفاتر سے رشوت لینے کے الزامات عائد کیئے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے ان الزامات کو بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے

  • شیخوپورہ میں بارش کے نقصانات

    شیخوپورہ میں بارش کے نقصانات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے جاری شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے مریدکے روڈ کی آبادی اڈہ سیکھم میں غریب محنت کش 48 سالہ ارشد اشرف اپنے مکان کی کچی چھت گر جانے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا نواحی آبادی رینکے مینارہ میں 2 کاشتکاروں عابد علی اور ساجد علی کی 2 بھینسیں ہلاک ہوگئیں شیخوپورہ شہر میں درجنوں بستیوں کے زیر آب آ جانے پر انکشاف ہوا ہے کہ اس ضلع میں کئی برس سے بچھائے جانے والے سیوریج کے پائپ سریا کی بجائے باریک تار سے بعض افسروں کی ملی بھگت سے تیار کیئے جا رہے تھے جو زیر زمین بچھائے جانے کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں سیوریج کا نظام جس پر اب تک 31 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں بند ہوچکا ہے ادھر ضلعی حکام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ اور تحریک انصاف کے رہنماء میاں تیمور خالد نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ سکر مشینوں کے ذریعے ضلع کچہری محلہ مچھلی فارم جنڈیالہ روڈ کھوکھر ٹاؤن اور دیگر بستیوں میں کھڑا بارش کا پانی نکالا جائے دریں اثناء بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے کئی دیہات سے شہر کا رابطہ ٹوٹ چکا ہے بارش کی وجہ سے چارہ اور سبزیوں کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم زرعی ماہرین کے مطابق اب تک ہونے والی بارش گندم کی فصل کے لیے سود مند ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بارشوں کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن سمیت تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسروں سینٹری انسپکٹروں اور عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ باغات پارکوں گلیوں کرکٹ سٹیڈیم شاہ کالونی اور انڈر پاسز میں کھڑا پانی فوری طور پر ختم کیا جائے دریں اثناء شدید بارش کے دوران شاہرات پر ہونے والے حادثات رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے الٹنے سے مجموعی طور پر 6 خواتین سمیت 14 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اے سی شرجیل شاہد اور میاں تیمور خالد نے ڈسپوزل اسٹیشن کا بارش کے دوران معائنہ کیا تو ڈسپوزل اسٹیشن بند پایا گیا جس پر بڑے بانسوں کی مدد سے صفائی کروا کر اسے چالو کیا گیا

  • قیمتی دستاویزات غائب

    قیمتی دستاویزات غائب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں سب رجسٹراروں کی غفلت کی بناء پر اربوں روپے مالیت کی املاک کی دستاویزات غائب ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کے سب رجسٹراروں کے دفاتر کا سابقہ ادوار کے ریکارڈ کی انسپکشن کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ان دفاتر سے پونے 7 سو سے زیادہ املاک کی رجسٹریاں اور دیگر دستاویزات غائب ہیں جن میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی زمینوں کی رجسٹریوں کے علاوہ کمرشل پلازوں بڑی بڑی مارکیٹوں دوکانوں کوٹھیوں مکانات اور پرکشش پلاٹوں کی رجسٹریاں بھی شامل ہیں دریں اثناء محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غائب ہونے والی دستاویزات کی تعداد زیادہ تھی جو اب کم ہو کر 685 رہ گئی ہے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے اس معاملہ میں ذمہ دار سب رجسٹراروں اور ان کے ماتحت ملازمین کا تعین کرنے کی خاطر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے

  • بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع

    بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر میں قرضوں کی فراہمی کے لیے اینٹیں تیار کرنے والے بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع ہوگیا ہے یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بھٹوں میں کالے تیل لکڑی کے بورے پلاسٹک وغیرہ کو جلا کر اینٹیں تیار کرنے کا بوسیدہ نظام کئی عشروں سے جاری ہے مگر اب ان بھٹوں کو آلودگی اور سموگ پر کنٹرول کرنے کی غرض سے زگ زیگ میتھڈولوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب نے بھٹہ مالکان کو قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بھٹوں کا سروے کرنے کے لیے ضلع وار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پنجاب میں ان بھٹوں کی تعداد 8590 ہے جن کے مالکان کو بینک آف پنجاب کے ذریعے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں گے جس میں اپنا روزگار سکیم کے فنڈز بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ قرضے ڈسٹرکٹ ویری فکیشن کمیٹیوں کی سفارش پر دیئے جائیں گے جن کا سربراہ ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کمیٹیوں کے ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے علاوہ بینک آف پنجاب اور ڈی ایل آر کے نمائندے بھی شامل ہیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے بھٹہ خشت مالکان کو دس لاکھ روپے قرض دیا جائے جا جس کی واپسی دو سال میں کرنا ہوگی انہوں نے بتایا کہ قرضوں کی فراہمی کا کام 15 جنوری 2021ء سے شروع ہوگا