Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شہر میں ڈکیتی کی اور مزید واردات

    شہر میں ڈکیتی کی اور مزید واردات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ اے ڈویژن کے علاقے فیصل آباد روڈ پر کارگو آفس میں ڈکیتی کی واردات.

    چار افراد8:30 کے قریب چونگی کی طرف سے آئے اور اسلحہ کے زور پر وقاص شاہ سے 15 ہزار کیش 2 موباںل ۔ایل سی ڈی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی بتی چوک کی طرف چلے گئے

    مددگار رابطہ نمبر 15 پر کال کی توSHO سمیت پولیس نفری موقعہ پر پہنچ گئی

    6 ماہ قبل بھی اسی آفس میں ڈکیتی ہوئی تھی جس پر ابھی تک کوئی ڈکیت نہیں پکڑا گیا ۔تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں گزشتہ ایک ہفتہ میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہیے اور ابھی تک پولیس ایک بھی ڈکیت گرفتار نہیں کر سکی

  • شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ اے ڈویژن کے علاقے فیصل آباد روڈ پر کارگو آفس میں ڈکیتی کی واردات.

    چار افراد8:30 کے قریب چونگی کی طرف سے آئے اور اسلحہ کے زور پر وقاص شاہ سے 15 ہزار کیش 2 موباںل ۔ایل سی ڈی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی بتی چوک کی طرف چلے گئے

    15 پر کال کی تو Sho سمیت پولیس نفری موقعہ پر پہنچ گئی

    6 ماہ قبل بھی اسی آفس میں ڈکیتی ہوئی تھی جس پر ابھی تک کوئی ڈکیت نہیں پکڑا گیا ۔تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں گزشتہ ایک ہفتہ میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہیے اور ابھی تک پولیس ایک بھی ڈکیت گرفتار نہیں کر سکی

  • ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

    ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سیدطارق محمود بخاری اور صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کادورہ-

     


    ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اورانسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیاصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا انچارج و پیرا میڈیکل اسٹاف کو مزید توجہ سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے جملہ سٹاف کو مزیدار وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

    اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر نے جناح پارک میں انسداد ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی حاضری اور کارکرگی کو چیک کیا۔انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاو کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نی کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب سخت سے سخت اقدامات اٹھا رہی تاکہ ڈینگی بخار سے بچا جا سکے.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    کشمیر کمیٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں آل پارٹیز کانفرنس انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے دینی و سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی اور مسئلہ کشمیر کے حل پر اپنے اپنے موقف کا اظہار کیا

    چودھری شہزاد علی ورک
    صدر القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت ہے کہ کشمیریوں کے لئے گھروں سے نکل کر عملی جدوجہد کی جائے

    کشمیر میں ہندو مسلمانوں سے ڈرا ہوا ہے اسی لیے ظلم کر رہا ہے اصل بات یہ ہے کہ کافر کا مسلمان سے ڈرنا دراصل مسلمان کے جذبہ ایمانی کی وجہ سے ہے

    حلقہ این اے 122 سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کمزور ہے کہ وہ بھارت کو کشمیر سے کرفیو اٹھانے پر مجبورنہیں کر سکی یا پھر مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان ہیں جن کو اقوام عالم آزادی دلانا نہیں چاہتیں ؟
    اقوام عالم سن لیں کہ جب تک پاکستانیوں کے سینوں میں خون رواں ہے یہ کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے

     

     

    مولانا عزیز الرحمن عزیز
    صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت ہے کہ ہم مشترکہ طور پر کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کو واضحپیغام دیں کہ مسئلہ کشمیر کا صرف ایک ہی حل ہے

    ’آزادی‘

    سابق ممبر صوبائی عارف خان سندھیلہ  کا کہنا تھا کہ 

    اب تو پاکستان کا بچہ بچہ اور ہر پیر و جواں پکار رہا ہے کہ

    ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘

     

    جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام حاجی محمد طاہر نقشبندی نے کہا کہ

    ہمیں آپسی اتفاق سے کام لیتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے کام کرنا ہوگا

    رانا ظفر علی خان ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کے دوران کہا کہ

    المیہ یہ ہے کہ آج بھی اکثریت کو علم ہی نہیں کہ
    مسئلہ کشمیر ہے کیا ؟
    ہم کب سے اقوام متحدہ کے پاس دھکے کھا رہے ہیں
    لیکن انہوں نے کبھی کسی مسلمان کو انصاف فراہم نہیں کیا

     

    امجد نذیر بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سنا کہ کشمیرہماری شہہ رگ ہے

    لیکن ہم کیسے لوگ ہیں کہ ہماری شہہ رگ
    دشمن کے قبضے میں ہے اور ہمیں فکر ہی نہیں

    مختلف مذاہب کو ماننے والے ایک ہیں
    لیکن افسوس ایک خدا کو ماننے والے فرقہ فرقہ ہیں

    شیخ کاشف عارف سابق وائس چئیرمین بلدیہ شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم متحدہوکر کشمیر پرمشترکہ موقف پیش کرکے انڈیا کا ہاتھ پکڑیںاور اسے ظلم سے روک کر کشمیر کو ان کا جائز حقیعنی آزادی دلوائیں

    مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئیے بھلے مذاکرات سے ہو یا جنگ سے
    جنگ نہ تو ہندوستان کے فائدے میں ہے نہ پاکستان کے لیکن اگر جنگ ہوئی تو ہندوستان ٹکروں میں بٹ جائے گا

    سابق بلدیہ اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورکعمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے دنیا کو جھنجھوڑا ہے

    انڈیا کشمیر کے اندر ان تمام افراد اور تنظیموں کو ختم کر رہا ہے جو مستقبل میں اس کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

    رانا محمد عثمانبیورو چیف دنیا نیوز کا کہنا تھا کہ انڈیا کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور دنیا اس کے ہاتھ پکڑنے کی بجائے جان بوجھ کر انجان بنی ہوئی ہےہم جب جب اپنے دین سے دور ہوں گے ذلیل ہوں گے،

    27 سمتبر کو دنیا میں بھارت کے مظالم کے خلاف موثر پیغام جانا چاہیے لیکن اس کے لیے ہمیں تفرقوں سے نکل کر یکجان ہونا پڑے گا

    جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری زاہد طور صاحب کا کہنا تھا کہ

    پاکستان میں کسی اقلیتی فرد کو زک پہنچنے کی افواہ بھی پھیل جائے تو دنیا پاکستان کے خلاف متحرک ہوجاتی ہے لیکن بالکل دوسری جانب کشمیر میں انڈیا نے مظالم کی وہ اندھیر نگری مچا رکھی ہے کہ الامان، لیکن دنیا دانستہ آندھی بنی ہوئی ہے
    امید جماعت اسلامی سراج الحق صاحب پوری قوم کو کشمیر کے مسئلے پر متحد کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں


    حافظ ابو الحسن کا کہنا تھا کہ
    کشمیریوں پر کرفیو کا آج 49 واں دن ہے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہو چکے ہیں
    لیکن دنیا بھارت کا ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں

     


    جمعیت علمائے اسلام شیخوپورہ کے صدر
    پیر مشہدی صاحب کا کہنا تھا کہ
    کشمیر کی آزادی اس کا مقدر بن چکی ہے
    دنیا جلد دیکھے گی کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں بھارتی افواج شکست کھا کر دم دبا کر بھاگیں گی اور کشمیریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوگا


    میاں مقصود صاحب امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ
    وہ بھی تو انسان تھے ج پر فرشتے اترتے تھے ہم بھی انسان ہیں لیکن ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتر رہے
    اس لیے کہ ہم میں وہ خوبیاں نہیں ہیں
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ عمران خان کو توفیق دے کہ وہ اقوام عالم کے سامنے جرات سے اپنا موقف پیش کر سکیں تاکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں کمی آئے

    مولانا عبدالرحمن مظہر صاحب
    قرآن جنگ کے اصول سمجھاتے ہوئے بتاتا ہے کہ مسلمانو! تمہارا موقف ایک ہونا چاہیے

    حکومت وقت کو اس سے سبق لینا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستانی قوم یک جان اور یک آواز ہے اور آج جبکہ کشمیری آزادی کی خاطر مدد طلب کر رہے ہیں تو ان کی مدد کرنا فرض ہے

    مولانا شیرافگن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہندوستانی ظلم اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے لیکن دنیا انجان بنی ہوئی ہے اگر ایسا ہی رہا تو کشمیری آزادی مانگ کر نہیں بلکہ چھین کر لیں گے

    (more…)

  • اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خواتین ریلی کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ وارانہ علامتی احتجاج کے حوالے سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک سیمنار اور خواتین کی ریلی کا انعقاد طاہرہ قاضی شہید ہائی سکول میں کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کی ۔ کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن افتخار احمد ،چیف آفیسر ضلع کونسل ملک منشا،جاوید چوہان سمیت خواتین ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءریلی نے مختلف بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاءریلی بار بار کشمیر بنے گا پاکستان، بھارتی مظالم نامنظور کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ امن ہماری ترجیح ہے کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے قوم کا ہرفرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی تیار ہے ۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اس موقع پر کہاکہ بھاتی فوج کشمیریوں پرجوظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھارہی ہیں اس کو فورآ بند ہونا چاہیے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق ہونا چاہیے۔آخر میں کشمیر کی سلامتی اور آزادی کی لیے دعا بھی کی گئی۔

  • فیصل آباد میں انسداد ڈینگی سیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں صنعت زار سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں انسداد ڈینگی سیمینار منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شفیق احمد آصف نے ڈینگی سے بچاﺅ کے احتیاطی وانسدادی اقدامات سے آگاہ کےا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے اس سے بچاﺅ ممکن ہے۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا اب ان ڈور میں پرورش پاسکتا ہے جس کی روک تھام کے لئے ماحول کا صاف ستھرا ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے سرویلنس سرگرمیاں متواتر جاری ہیں تاہم شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔مینجر صنعت زار محمد نے انسداد ڈینگی سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ادارہ میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سےمےنارز،واکس اور دےگر پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں جن کا مقصد طالبات میں ڈینگی کے نقصانات اور اس سے بچاﺅ کا احساس برقرار رہے۔اینٹامالوجسٹس خرم اعظم اور ساجد تبسم نے ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کے مقامات اور ان کے صفایا کے طریقوں اور سرویلنس کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر طالبات نے ڈےنگی لاروا کے انسداداور احتیاطی تدابیر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے بعض سوالات بھی کئے جن کے ماہرین نے مفصل جوابات دئیے

  • پولیس کو دوران ڈیوٹی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی صلاح الدین افتخار شہید پولیس لائن میں دربار لگایا. دربار میں ڈی ایس پی، سٹی سرکل، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک، ہیڈ آف برانچز ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈی پولیس اور دیگر پولیس ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب کا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد آئی جی پنجاب کے احکامات اور پیغامات کو آپ تک پہنچانا ہے
    آئی جی پنجاب کی واضح پالیسی ہے کہ کوئی بھی پولیس افسران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کیساتھ قانونی کارروائی کو بھی عمل میں لایا جائے گا جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آج کل الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے پولیس کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اس لیے ہم سب کو پُرتشدد کاروائیوں سے گریز کرنا ہوگا اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عملدرآمد کرنا ہوگا
    ڈپارٹمنٹ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جن کی وجہ سے سارا ڈپارٹمنٹ بدنام ہوتا ہے دوران ڈیوٹی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا
    دوران ڈیوٹی پبلک مقامات پر عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا ہوگا

  • شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر ماچھیکے کے نزدیک حادثہ، دو افراد جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا روڑ

    پر ماچھیکے کے نزدیک تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی-
    حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار بھائی، بہن شدید زخمی ہو گئے –
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فورا” ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا جہاں پر دونوں بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے دم توڑ گئے-
    موٹر سائیکل پر سوار حیدر علی ولد اصغر علی اور رابعہ دختر اصغر علی فاروق آباد کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل کا اگلا ویل اور ہینڈل کھلنے سے موٹر سائیکل ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فورا” ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر وہ دم توڑ گئے

  • انسداد ڈینگی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ):حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھر پر اقدامات کر رہی ہے ڈینگی لارواکے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں ۔جن علاقوں میں گذشتہ سالوں میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں سرویلنس پر زیاد ہ توجہ دی جائے اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری نے ڈینگی تدراک اور اس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،رانا شکیل اسلم،ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سی ای ہیلتھ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑخانوں ،قبرستانوں اور ٹائر شاپس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے ساز گار ہے اس لیے ان ایام میں خصوصی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا تمام متعلقہ محکمے Sops کے مطابق کام کریں اور اس حوالے سے غفلت ،لاپرواہی اور کسی قسم کی کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے سی ای ہیلتھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادڈینگی کی تشکیل کردہ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں ڈینگی کی روک تھام کے متعلق شعور بیدار کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈاریکڑ لوکل گورنمنٹ عارف طفیل کے انسداد ڈینگی سے متعلقہ کام کو سراہا اور شاباش دی

  • تھانہ ہاوسنگ کالونی کی حدود میں فائرنگ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ پر واقع لمرہ گارڈن ہاؤسنگ سیکم پر قبضہ کرنے کی غرض سے شہباز خان گروپ نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے آصف گجر وغیرہ تین افراد کو شدید زخمی کر دیا آصف گجر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امدار دی جا رہی ہیں، ہاؤسنگ کالونی پولیس نے دونوں پارٹیوں شہباز خان (موجودہ چیئرمین پریس کلب ) گروپ اور آصف گجر گروپ کے بیس بیس افراد کے خلاف شارع عام میں فائرنگ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ پولیس کو مغروب آصف گجر کے والد محمد نسیم کی طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز خان ولد نامعلوم،اجمل خان وغیرہ 30مسلح افراد نے ہاؤسنگ سکیم کا مین دفتر کرایہ پر نہ دینے کی پاداش اور قبضہ کرنے کی غرض سے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد آصف، محمد نعیم،محمد ندیم وغیرہ شدید زخمی ہو گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج آصف گجر نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز خان جوکہ ایک ٹی وی چینل کا رپورٹر ہے صحافت کی آڑ میں قبضہ گروپ کا سرغنہ بنا ہوا ہے، انہوں نے ہماری ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کرنے کی خاطر جدید اسلحہ، کلاشنوفوں سے فائرنگ کر کے واپڈا کی کی مین تاریں اڑا دیں، ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ اور دفاتر کو چکنا چور کر دیا،ملزامان کی بے دریغ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او شیخوپورہ رینج، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافت کی آڑ میں شیخوپورہ میں افغانی باشندوں کے گروہ کے ساتھ مل کر دھشت کی علامت بننے اور قانون کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے والے ان خطرناک سفید پوشوں کے خلاف فوری طور پر دھشت گردی کے مقدمات درج کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔