Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ اور بھکر میں حادثات ، ایک ہی خاندان کے6 افراد سمیت 8جاں بحق

    شیخوپورہ اور بھکر میں حادثات ، ایک ہی خاندان کے6 افراد سمیت 8جاں بحق

    شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ظہیر اس کی اہلیہ ارم، بیٹے ایان اور عبدالوہاب دیگر جاں بحق ہونیوالوں میں شہباز اور ایمان شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں 4 افرادشدید زخمی بھی ہوئے جن میں3شمیم، نسیم اور خدیجہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار خاندان ملتان سے گوجرانوالہ جارہا تھا تاہم جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ضلع بکھر میں ماہنی چوک کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کردیا گیا ہے تاہم حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

  • الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش،700 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

    الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش،700 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

    شیخوپورہ: پولیس نے الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

    باغی ٹی وی: آر پی او بابر سرفراز کے مطابق الیکشن سے قبل ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں اور ان کے حا میوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 226 کلاشنکوف سمت 830 مختلف بور کے ہتھیار برآمد ہوئے،770 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں،ا سلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہےالیکشن کو پرامن بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے، کسی کو ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ …

    دوسری جانب چار فروری کو کرک کے علاقے امبیری کلہ میں جلسہ کے دوران سیاسی جماعت کے شرپسند پولیس سے متصادم ہوگئےسیاسی جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، جب پولیس نے منع کیا تو مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا شرپسندوں نے پولیس گاڑیاں تباہ کردیں، شرپسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئےاس تصادم کے بعد علاقے میں حالات تشویش ناک ہیں، علاقے سے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

    کرک میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ

  • پولیس کی  انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد

    پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد

    لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس شیخوپورہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ملزمان ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تلاشی لی توگاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون شامل ہے، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    https://x.com/OfficialDPRPP/status/1753112462382322111?s=20

  • نوجوان ملک کی تقدیر،  ہم نےگالم گلوچ  اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز شریف

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز شریف

    شیخوپورہ: مسلم لیگ نی کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، 76 سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا-

    باغی ٹی وی : شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید سردی میں جلسے میں آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں ہے، اسی جذبے، جوش کے ساتھ کارکنان نے پولنگ بوتھ پر آنا ہے، ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، اللہ نے کروڑوں نوجوان بچے، بچیاں اس قوم کو دی ہیں، تیل اور گیس نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    شہباز شریف نے کہا کہ وہ کون تھا جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کردیا؟ وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردئیے؟ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، 76 سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا،ہم نے نوجوانوں کو جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر پتھراؤ کا نہیں کہا، 9 مئی کو شہدا کے بچوں اور عزیزوں پر کیا گزری ہوگی؟۔ پڑوسی ممالک آگے نکل گئے، ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے آزادی حاصل کی گئی، 8 فروری کو فیصلہ کرنا ہے کون تحریب کار ہے کون معمار ہے۔

    بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ایک مدبر ہے، نوازشریف پیار اور محبت کے پھول برسانے آیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں سے جبر نوازشریف نے ختم کرایا تھا، گزشتہ 5 سال میں ملک میں بربادی ہوئی، ہمارے برادر اور دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے، ہم نےاپنے دیگرممالک سے تعلقات ٹھیک کرنے ہیں ملک کی خدمت کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے-

     

    افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

  • نواز شریف کے اکتوبر کے دوسرے ہفتے پلیٹ لیٹس گر جائیں گے،لطیف کھوسہ

    نواز شریف کے اکتوبر کے دوسرے ہفتے پلیٹ لیٹس گر جائیں گے،لطیف کھوسہ

    شیخوپورہ:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے آئین کی عمل داری نہیں پاکستانی سر زمین کو بے آئین بنا کر رکھ دیا گیا

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کروانے کے لائق ہیں نہ مؤخر کر سکتے ،جب تک مثبت نتائج نظر نہیں آتے یہ الیکشن نہیں کرائینگے، بھٹو کو شہید کیا مگر عوام میں ضیاء الحق کی گرفت اور پذیرائی نہ ہوئی ،عمران خان کو ڈونلڈ لو کے کہنے پر نکال دیا، جو زبان ہیری کسنجر نے بھٹو کے خلاف استعمال کی وہی لب و لہجہ عمران خان کے خلاف استعمال ہوا ،ڈونلڈ لو کو وفاداری دیکھانے کے لیے عمران کو پنجرے میں بند کر دیا ،

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اکتوبر کے دوسرے ہفتے پلیٹ لیٹس گر جائیں گے،نواز شریف کبھی واپس نہیں آئے گا وہ لوٹ مار کرکے بھاگا ہے،نواز شریف ڈیل کے تحت لندن گیا سیاست میں اس کا کردار ختم ہو چکا،سائفر کیس بنتا ہہی نہیں چالان ردی کی ٹوکری میں جائے گا ،اگر عمران کو زہر دیا گیا تو پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،قائد اعظم ،لیاقت علی خان ،بھٹو شہید اور بےنظیر کا قتل بھی سازش تھی،پاکستان میں جب بھی مقبول اور محب وطن قیادت آئی اسے راستے سے ہٹایا گیا ،طاقتور قوتیں پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتی،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پرخانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 زائرین جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئےمسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا،حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہےحادثےکا شکارمسافرمسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے۔

    کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع

    ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کر کے زخمی ہونیوالے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال شفٹ کر دیا، زخمی زائرین کو فوری آر ایچ سی خانقاہ ڈوگراں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صفدر آباد منتقل کر دیا گیا جب کہ تشویش ناک حالت والے زخمی زائرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اوراسسٹنٹ کمشنرصفدر آباد ایوشہ ظفرحادثےکی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر نے موقع پر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

    سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • شیخوپورہ:فائربریگیڈ کےملازمین تین ماہ سےتنخواہ نہ ملی،گھروں میں فاقے، بجلی کےمیٹرکٹ گئی

    شیخوپورہ:فائربریگیڈ کےملازمین تین ماہ سےتنخواہ نہ ملی،گھروں میں فاقے، بجلی کےمیٹرکٹ گئی

    لاہور کے علاقے شیخوپورہ میں فائر بریگیڈ کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہ ملی۔ گھروں میں فاقے، بجلی کے میٹر کٹ گئے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فائر بریگیڈ کے ملازم سید وسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ شیخوپورہ میں فائر بریگیڈ کے ملازم ہیں انہوں نے حالات سے تنگ آ کر یہ ویڈیو اپلوڈ کی 3 ماہ ہونے والے ہیں انہیں تنخواہ نہیں دی گئی وہ فائر بریگیڈ کے 28 ملازمین ہیں جن کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں-


    وسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ہم پریشانی کی زندگی بسر کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکمران اعلیٰ یہ درخواست ہے کہ مہربانی کر کے اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ ہمیں تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں آج کچھ ملازمین کے میٹر تک کٹ چکے ہیں بھکاری بنا دیا ہے ایم سی نے فائر بریگیڈ ملزم نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں لوگوں سے ادھار مانگتے ہاتھ پھیلاتے شرم آتی ہے-

    روس کا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں چاند کی سطح سے ٹکرا کر …

    انہوں نے ڈی سی او شیخوپورہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روز قیامت آپ کا گریبان ہوگا اور ہمارا ہاتھ ہو گا جو آپ نے ہمارا حال کر دی اہے وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے ہم میں اتنی سکت نہیں کہ ہم آٹا لے سکیں-

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ،آرمی ایکٹ ترمیمی بل،معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

  • کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    میں اکثر مرچ سالن میں زیادہ ڈال دیتی ہوں
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    شازیہ نیازی بہار شریف، شیخ پورہ میں 23 جولائی 1990 بی اے تک تعلیم حاصل کی انہوں نے 2016 سے شاعری کا آغاز کیا ادبی نام تسلیم نیازی استعمال کیا ان کی تصنیفات میں شعری مجموعہ 2020 میں لفظوں کی سازش چھپا ،تسلیم نیازی، بشیر بدر، پروین شاکر اور تہذیب حافی ان کے پسندیدہ شاعر ہیں ،سرکاری انعامات و اعزازات: ۔Eastern Railway، ۔Asansol Division، ۔Kavyanga،۔15/8/2018

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بس ایک بار کہا نا نہیں بنا سکتی
    میں روز روز بہانا نہیں بنا سکتی
    ترا خیال مری روٹیاں جلاتا ہے
    میں اطمینان سے کھانا نہیں بنا سکتی
    ضرور وہ کسی آسیب کی گرفت میں ہے
    میں اس قدر تو دِیوانہ نہیں بنا سکتی
    سبھی کی تنگ خیالی نے گھر کو بانٹ دیا
    اکیلی سوچ گھرانا نہیں بنا سکتی
    نئے نئے سے یہ انداز چبھ رہے ہیں مگر
    میں تم کو پھر سے پرانا نہیں بنا سکتی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    ہمیشہ دھیان میں رکھیو، بڑی کرسی بڑا غصہ
    کہیں مہنگا نہ پڑجائے ہمیں سرکار کا غصہ
    میں اکثر مرچ سالن میں زیادہ ڈال دیتی ہوں
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    چلو اب مان بھی لو تم، تمھیں ذہنی مسائل ہیں
    ذرا سی بات پر کرتے ہو تم اچھا بھلا غصہ
    مری ہر ڈانٹ پر بچے جواباً مسکراتے ہیں
    بس اک مسکان سے اڑ جاتا ہے بن کر ہوا غصہ
    تری خفگی کے سارے ذائقوں کا علم ہے مجھ کو
    کبھی ہے نیم سا کڑوا کبھی ہے چٹپٹا غصہ
    زمانے، میری من مانی پہ کیوں آنکھیں دکھاتا ہے
    بہت دیکھے ترے جیسے تونگر، چل ہٹا غصہ

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    کیسا جنون عشق کے دفتر میں آگیا
    سب فائلیں سمیٹ کے دل گھر میں آگیا
    اک درد بچ گیا تھا جو سہنے کے واسطے
    احساس میرا راہ کے پتھر میں آگیا
    تلخی تمھاری ذات کی مشہور ہوگئی
    مہندی کا رنگ چھوٹ کے چادر میں آگیا
    اس کی ہتھیلیوں سے بھی راحت نہیں ملی
    یہ کس طرح کا درد مرے سر میں آگیا
    مجھ کو ملا تھا باغ میں اک بولتا گلاب
    ہونٹوں سے جب لگایا تو پیکر میں آگیا
    پھر آج اک پرندہ ترا شہر چھوڑ کر
    دستک دیے بغیر مرے گھر میں آگیا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    بےاجازت تو بس آتی ہے ہوا کمرے میں
    کون رہتاہے ترے ساتھ بتا کمرے میں
    روز آتی ہے دبے پاؤں کسی کی خوشبو
    چھوڑ جاتی ہے کوئی نام پتا کمرے میں
    اپنے حالات بتائیں تو بتائیں کس کو
    ایک کُرتا ہے ترے بعد ٹنگا کمرے میں
    ہر نئی بات پہ جی بھر کے تماشا کرنا
    یہ فرائض تو وہ کرتے ہیں ادا کمرے میں
    مجھ سے تُو میری اداسی کا سبب پوچھتاہے
    جا کبھی تو مری تصویر لگا کمرے میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    ہر ایک جلوہ نمائی سے جھوٹ بولتے ہیں
    ہم اپنے دستِ حنائی سے جھوٹ بولتے ہیں
    کسی سوال کی ہوتی نہیں ہے گنجائش
    کہ آپ ایسی صفائی سے جھوٹ بولتے ہیں
    دہائی دیتے ہیں کیوں مذہبی نظام کی آپ
    یہاں ہم اپنے ہی بھائی سے جھوٹ بولتے ہیں
    یقیں کو وار کے مایوسیوں کی راہوں میں
    کبھی کبھار خدائی سے جھوٹ بولتے ہیں
    ذرا سی بات پہ آنچل بھگونے لگتی ہے
    یہی سبب ہے کہ مائی سے جھوٹ بولتے ہیںی

  • شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

    شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

    شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صدر میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،متاثرہ لڑکی نے نگران وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کےبعد کارر و ائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ کچھ افراد کے ڈی این اے نمونے بھی لیے گئے ہیں دریں اثنا ملیر کھو کھرا پار میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

    ٹھٹھہ : گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم …

  • سٹار فلور مل پر چھاپہ،چینی کے 3 ہزار تھیلے برآمد

    سٹار فلور مل پر چھاپہ،چینی کے 3 ہزار تھیلے برآمد

    ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ان ایکشن ،ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا ،اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کی خفیہ اطلاعات پر ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ افسران متحرک ہو چکے ہیں،

    سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور نے بڑی کارروائی کی ،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر کا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور اور محکمہ خوراک کے افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع سٹار فلور مل پر چھاپہ مارا،سٹار فلور مل کے 4 مختلف گوداموں سے ناجائز طور پر ذخیرہ کیے گئے 50 کلو گرام والے چینی کے 3 ہزار تھیلے برآمد کر لئے گئے، مل مینیجر چینی کی خریداری کا ریکارڈ یا ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہو گیا، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر نے چینی کے تمام گوداموں کو سیل کر دیا۔سٹار فلور مل کے مالک کے خلاف چینی کی ناجائز منافع خوری پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    ڈپٹی کمشر سرمد تیمور کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاۓ ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ، شہری پریشان