Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • فیروزوالہ پولیس کی حراست سے خطرناک ملزمان فرار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تحصیل کچہری فیروز والا کے بخشی خانہ سے پولیس کے عملہ کی ملی بھگت سے فرار ہونے والے تین خطرناک ملزمان عرفان عرف چھوٹو شمشیرعلی اور علی عمران کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی تینوں ملزمان جو ڈکیتی قتل اور منشیات اور اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے کو لاہور کی جیل سے لاکر تحصیل فیروزوالا میں بننے والی ماڈل کورٹ کے پہلے روز پیش کیا جانا تھا جہاں ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کا زیادہ سے زیادہ تین روز میں فیصلہ ہونے کی توقع تھی محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا راشد امین بٹ کی سربراہی میں بنائی جانے والی خصوصی پولیس پارٹی نے ملزموں کے آبائی دیہات سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان مجرمان کا تعلق تھانہ شرقپور شریف فیکٹری ایریا اور مریدکے سے ہے پولیس نے ان تینوں ملزمان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد انور 3 کانسٹیبلوں عقیل احمد محمد حبیب اور غلام دستگیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جب کہ اس کیس میں گرفتار ہونے والے دو بھائیوں امانت اور سلامت جو بخشی خانہ میں پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان کو مشروبات پھل اور کھانا وغیرہ مہیا کرتے تھے کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان جلد گرفتار ہوجائیں گے

  • محکمہ صحت نے محکمہ پولیس سے بڑا مطالبہ کر دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں اور منشیات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے علاوہ جعلی ہسپتال اور کلینک چلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو پولیس کی نفری بھی دی جائے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع شیخوپورہ میں کئی مقامات پر چھاپوں کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں پر منشیات فروشوں اور اتائیوں کے حملوں اور انہیں دھمکیاں دینے کے واقعات کی بنا پر کیا گیا ہے

  • شیخوپورہ کی عبادت گاہوں کی فہرستیں طلب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی ضلع وار فہرستیں تیار کرکے فوری طور پر محکمہ آرکیالوجی و ٹورازم کو فوری طور پر بھیجی جائیں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فہرستیں حاصل کرنے کا فیصلہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا علی سلیمان خان ایڈووکیٹ کو بھی سکھ برادری سے ملاقاتیں کرنے والی کمیٹی میں شامل کیا جائے جو کرتار پور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ بھی لیں گے

  • بے اسرا افراد کی فہرستوں کی تیاری کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ شہر کی سڑکوں سے ملحقہ فٹ پاتھوں اور باغیچوں اور بازاروں کے علاوہ پلیٹ فارم ریلوے اسٹیشن پر رات بسر کرنے والے درجنوں بے اسراء افراد کی فہرستوں کی تیاری کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ کام صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی ہدایت پر اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملہ کی مدد سے شروع کیا ہے ان افراد کو سول ہسپتال میں بننے والی پناہ گاہ میں رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی

  • اپیکا نے کر دی ہڑتال

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایپکا کے زیر اہتمام چھوٹے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور ضلعی صدر ایپکا چوہدری اکرم سرویا کی قیادت میں دفتر لائیو سٹاک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا صدر ایپکا چوہدری محمد اکرم سرویا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر نے چھوٹے ملازمین کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں اس کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ انتہائی کم کیا گیا ہے

  • ٹریفک ہوئی بلاک، شہری ہوئے خوار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور آنے والی بس کے نامعلوم ڈرائیور نے تلخ گوئی کے بعد نوجوان مسافر محمد اسلم کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا اور اسے زخمی حالت میں کچا کوٹھا فیروزوالا کے علاقہ میں بس سے پھینک کر فرار ہو گیا مقامی لوگوں نے محمد اسلم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالا پہنچادیا ہے دریں اثناء ٹریفک کے نظام کی بدحالی کی بنا پر شیخوپورہ اور لاہور کے درمیان مسلسل پانچ گھنٹے ٹریفک بلاک رہی اس دوران دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں رکی رہی

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا ضلع کے تمام پولیس ملازمین کے دربار سے خطاب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افتخار شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان کے دربار سے خطاب کیا۔ جس میں تمام تھانہ جات ، پولیس لائن ، ٹریفک سٹاف ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز سٹاف کے عملہ نے شرکت کی۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ہم سب آئی جی صاحب پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کی سمری منظور کروائی. یہ سب محکمہ کی فلاح اور بقاء کے لیے کیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی ڈیوٹی پہلے سے زیادہ نظم و ضبط ، چاک وچوبند، مستعدی، ایمانداری اور احسن طریقے سے کریں۔ تھانہ اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ جب کسی ستم رسیدہ شخص کو آپ اچھے طریقے سے ملتے ہیں تو اس کی آدھی پریشانی تو ویسے ہی حل ہو جاتی ہے۔ اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت کریں اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں تاکہ عوام میں ہمارا امیج مزید بہتر سےبہتر ہو سکے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔ شر پسند عناصر پر کڑی سےکڑی نظر رکھیں۔ نقصِ امن میں حائل ہونے افراد کے خلاف فورا قانونی کاروائی کریں۔ ہمیں معاشرے میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوام و الناس کی جان ومال کی حفاظت اور سماج دشمن عناصر کو پابندِ سلاسل کروانا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • افتخار شہید پولیس لائن میں کمیونٹی پولیسنگ ورکشاپ کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کے حکم سے پنجاب بھر کے اضلاع میں کمیونٹی پولیسنگ کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں ایک پروفیشنل ٹیم پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ سے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان کو ملٹی میڈیا لیکچرز کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کے متعلق آگاہی دی گئی

  • شیخوپورہ پولیس کاگرینڈ آپریشن، اسلحہ برآمد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد گرفتار کر لئے

    تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سالار بھٹیاں گاوں سے الطاف عرف طافو بھٹی گروپ اپنے 06 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

    ملزمان عرصہ دراز سے علاقہ میں اسلحہ کی نمائش کر کے دہشت کی علامت بنے
    تھانہ صفدرآباد میں دوران سرچ آپریشن ترکھانوالی سے محمد انور وغیرہ بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

    تھانہ نارنگ میں جیون گورائیہ سے یحیی گورائیہ نامی گروپ گرفتار۔
    گرفتار ہونے والے ملزمان پرانی دشمنی کی آڑ میں اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و حراس کی علامت بنے ہوئے تھے
    درینہ دشمنی کی آڑ میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مقصد شخوپورہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے.
    گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لیکر مخلتف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں نشاندہی کرنے پر مزید افراد کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھیں

  • شیخوپورہ میں پناہ گاہ کے قیام کے منصوبہ کے افتتاح

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    شیخوپورہ کا کامیابی کی طرف ایک اور اہم قدم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود
    ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری
    اور حاجی محمد اشرف نے مخیر حضرات کے تعاون سے سول ہسپتال شیخوپورہ میں 100سے زائد مریضوں کے لواحقین کے لیے پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا مذکورہ پناہ گاہ تقریبا دو ماہ کے عرصے میں مکمل ہو جائے گی جس میں مریضوں کے لواحقین کو بہترین رہائش اور کھانے کا بندوبست کیا جائے گا
    پناہ گاہ پر تقریبا 2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی
    جس میں عورتوں اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظام کیا جائے گا
    پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین کے علاوہ فٹ پاتھوں چوکوں پر سونے والے بے گھر افراد کے رہنے کا بھی انتظام کیا جائے گا
    پناہ گاہ کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سول سوسائٹی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی
    آخر پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اس کاوش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے حاجی محمد اشرف اور دیگر مخیر حضرات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دعائے خی کروائی گئی