شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ واپڈا عوام کی زندگیوں میں سکھ لانے میں تو ناکام رہا ہی ہے لیکن اب باقاعدہ طور پر عوام کی زندگیاں اجیرن کرنے پر کمربستہ ہے
تفصیلات کے مطابق سٹی شیخوپورہ کے سب ڈویژن عطا آباد کے فیڈر رحمت کالونی سے آج مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی سارا دن معطل رہی.
نو گھنٹے سے بھی زائد بجلی کی فراہمی منقطع رہنے کے بعد شام ساڑھے سات بجے بحال کی گئی
تبدیلی سرکار نے بجلی کی فی یونٹ قیمت تو بڑھا دی ہے لیکن بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا
عوام کو اس شدید گرمی میں بھاری بھرکم بل بھیج کر مزید گرمی چڑھا دی جاتی ہے
اس پر مستزاد یہ کہ بجلی کے بلوں پر درج وہ رابطہ نمبر کہ جن پر بجلی کی عدم دستیابی کی شکایت کی جا سکے وہ بھی بند رہتے ہیں
جو کہ درجِ ذیل ہیں
03049270616
03200522611
03200523611
عوام سے بھاری بھرکم بل وصول کرنے والے کب عوام کو جوابدہ ہوں گے کہ اگر ان نمبرز نے بند ہی رہنا ہے تو بجلی کے بلوں پر ان کو دینے کا مقصد کیا ہے؟
واپڈا کی طرف سے عوام کو دھوکہ دینے کی یہ عادت شاید کبھی ختم نہ ہو سکے
بجلی کے بلوں پر درج SDO کے نمبر 03200521611 پر بار بار کال کرنے کے باوجود کال اٹینڈ نہیں جاتی بلکہ نمبر کو مصروف کر دیا جاتا ہے
عوام سراپا سوال ہیں کہ یہ سب بد تمیزیاں آخر کب ختم ہوں گی
ایک تو بجلی کی بلاوجہ طویل بندش اور پھر شکایت سننے والا بھی کوئی نہیں
رحمت کالونی وہی فیڈر ہے جہاں سے گزری عید الفطر کی رات بھی بجلی کی فراہمی طویل وقت کے لیے معطل رہی حتی کہ عید کی نماز کے وقت بھی بجلی موجود نہ تھی اور دن 10 بجے کے بعد بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکی
دنیا ترقی کرتے ہوئے دوسرے سیاروں پر پہنچ چکی ہے لیکن ہمارے ملک میں کام چور ادارے اس قدر سست ہیں کہ مسائل کی آمد سے قبل کسی بھی قسم کی پلاننگ نہیں کرتے اور مسئلہ درپیش ہونے کے بعد عوام کو ذلیل کرتے ہیں کہ *ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے*
سوال یہ نہیں سوال تو یہ ہے کہ ہر وقت ستو پی کر سو رہنے والا محکمہ واپڈا باقاعدہ پلاننگ کرنے کی عادت کیوں نہیں اپنا لیتا
کیونکہ پلاننگ سے 80 فیصد سے زائد مسائل از خود دم توڑ دیتے ہیں، لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آتا کہ کاہلی اور کام چوری رگ و پے میں اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ فرائض کی ادائیگی کا خیال ہی نہیں آتا.
نظامِ زندگی اس وقت مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے جب بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بچے بڑے بوڑھے بلبلا رہے ہوتے ہیں، پیاس بجھانے کو پانی نہیں ہوتا، کہ ظاہری سی بات ہے پانی کا ذخیرہ کتنے گھنٹوں کے لیے وافر ہو سکتا ہے آخر تو ختم ہونا ہی ہے، اور بجلی و پانی کی عدم موجودگی میں لوگ کس کرب سے گزرتے ہیں اس کا اندازہ اے سی لگے کمروں میں بیٹھے محکمہ واپڈا کے خداوں کو یقینا نہیں ہے، کیونکہ اگر یہ اندازہ انہیں ہوجائے تو وہ یقینا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جس سے عوام کے آدھے سے زیادہ مسائل حل ہوجائیں
Category: شیخوپورہ
محکمہ واپڈا کی بدولت عوام کی زندگی اجیرن
ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام کی سہولت اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کی۔ جس میں 24 کے قریب لوگوں کی درخواستیں پر فور ی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ان کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کارروائی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رائے عبدالحمید کی کاروائی
ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے دلاوری ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
گینگ کے قبضہ سے اسلحہ، کئی ایک موبائل فونز اور تقریبا 5 لاکھ روپے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نےسائلین کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے.
تیز رفتار بس الٹنے سے 7 افراد زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی
آمدہ تفصیلات کے مطابق رضا چوک فیصل آباد بائی پاس روڑ پر بلوچ کمپنی کی بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی- حادثے میں 7 کے قریب افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی – اطلاع کے مطابق بلوچ کمپنی کی بس فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ کار کو اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے فورا” زخمیوں کو بس سے نکال کر 3 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی
شیخوپورہ شہر میں موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ متحرک، شہری لٹنے لگے
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ متحرک ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق م ایک ہفتے میں دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے کی دوسری واردات ہوئی ہے
دوسری طرف خانپور کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر فائرنگ خاتون زخمی ہو گئی اس واردات میں 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو میاں بیوی سے نقدی رقم.طلائی زیورات اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے
جبکہ محمد حسین نامی شخص شیخوپورہ سے لاہور اپنی بیوی کے ساتھ
شہر میں طارق روڈ پر بھی موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے ج کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو جاتے ہوئے شہری کی قمیض بھی اتروا کر لے گئے تھےشہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے
حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن سے شیخوپورہ میں ایک اور تبدیلی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن نے شیخوپورہ میں ایک اور تبدیلی پیدا کر دی
اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ کو دوبارہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ تعینات کردیا گیا
اس سے پہلے بھی وہ اسی عہدے پر یہاں کام کر چکے ہیں بعد ازاں ان کی تبدیلی دوسرے ضلع میں کر دی گئی، کچھ عرصہ بعد ان کی پھر سے شیخوپورہ میں آمد ہوئی لیکن اس بار وہ اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن کی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہوتے رہے تاآنکہ حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے انہیں دوبارہ سے اسسٹنٹ کمشنر کے کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں
اس موقع پر شہر بھر سے مختلف صحافیوں اور صحافی تنظیموں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے نمائندوں نے ان سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے
سکھ یاتریوں کی آمد سے متعلقہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )مہا راجہ رنجیت سنگھ اور گروارجن دیو سنگھ کی برسی کے سلسلہ میں غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گردوارہ سچا سودا آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ محکموں اور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کےاجلاس کی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر رانا شکیل اسلم,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو نے صدارت کی .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام متعلقہ اداروں بشمول ضلع کونسل بلدیہ فاروق آباد,محکمہ ہائی ویے اور حساس اداروں کو ہدایت جاری کیں کہ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی آمد اور گردوارہ سچا سودا میں قیام کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی مہمان باحفاظت اور سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
پولیس تھانہ اے ڈویژن کی شاندار کاروائی، 13 سال سے روپوش مجرم گرفتار
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی، تھانہ اےڈویژن پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا سفاک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق 13 سال قبل اشتہاری مجرم سیف اللہ نے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مذکورہ مجرم روپوش ہو کر کراچی میں چھپا بیٹھا تھا۔
شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کو بیرون ضلع سے گرفتار کرلیا
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ظہیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ کے ویژن کے مطابق کسی بھی اشتہاری ملزم کو رعائیت نہیں دی جائے گی.
اور سب انسپکٹر کی فیملی کو ہر ممکن انصاف دلوایا جائے گاان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے اے ایس پی کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جو دن رات کام کر رہی ہے
پی ٹی آئی راہنما مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شرقپور روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجادحیدر ورک ہلاک ہو گیا مقتول سابق جنرل سیکرٹری پی آئی آصف ورک کا بہنوئی اور انٹیلی جنس انسپکٹر ظہیر ورک کابھائی تھا
آمدہ تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے گاوں سے شہر آرہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ کا شکار ہوگیا جبکہ
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے