Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • گرین پنجاب ایک دھوکہ یا نقلی نعرہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں الٹی گنگا بہتی واضح طور پر دیکھی جا سکتی کے
    حکومت گرین پاکستان مہم چلا رہی ہے جبکہ شیخوپورہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون سے درخت کاٹے جا رہے ہیں

    کیا کوئی درخت کاٹنے والو‍ں سے پوچھے گا کہ کس کی اجازت سے یہ درخت کاٹے گئے؟ شاید کسی کے پاس فرصت ہی نہیں

    موسم کی شدتیں جوں جوں بڑھتی جا رہی ہیں ہمارے تیور بھی توں توں بدلتے جا رہے ہیں درخت جو گرمی کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں شیخوپورہ میں انہی کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے اس پر مستزاد یہ کہ کوئی روکنے والی بھی نہیں

    کیا یہ درخت متعلقہ سرکاری محکمہ کی اجازت سے کاٹے گئے یا یہ کٹائی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، عوام بہرحال جاننا چاہ رہی ہے

  • فاروق آباد میں چھت گرنے سے 5 مزدور شدید زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فاروق آباد گورونانک پورہ تاراں والا بازار میں مکان کی چھت کی لپائی کے دوران چھت نیچے گر گئی-
    چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر ملبے تلے افراد کو نکال کر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا –
    زخمی ہونے والے مزدوروں میں محمد نوید ولد حنیف 32 سال، یسین ولد قیصر 27 سال، انتظار حسین ولد فلک شیر 27 سال، عقیل ولد ارشد 11 سال اور اویس ولد منیر شامل ہیں-

  • محکمہ تعلیم شیخوپورہ نے دکھائی اعلی کارکردگی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے نمایاں کارکردگی دکھانے پر محکمہ تعلیم شیخوپورہ کے افسران میں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محمکہ تعلیم کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا آپ لوگوں کی شاندار کارکردگی اور بے مثال لگن کی وجہ سے آج ضلع شیخوپورہ صرف 3 ماہ کی قلیل مدت کے اندر اندر پنجاب بھر میں 32 ویں پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے جوکہ یقیناً محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ,ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر محکمہ تعلیم کے افسران واہلکار اس محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے تو عنقریب ضلع شیخوپورہ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہوگا اور اسں سلسے میں ضلعی انتظامیہ وسائل کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی. ,یاد رہے کہ جب ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ضلع شیخوپورہ کا چارج سمبھالا تھا تو شیخوپورہ,پنجاب بھر میں 32 ویں پوزیشن پر تھا جو کہ اب چوتھی پوزیشن پر ہے

  • تنظیم اسلامی کے زیر انتظام دورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام

    تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام نماز تراویح مع دورہ ترجمہ قرآن و مختصر تشریح کا آغاز شہنائی شادی ہال شیخوپورہ میں یکم رمضان المبارک سے ہی کر دیا گیا تھا جس میں طریقہ کار یہ رکھا گیا کہ پہلی چار رکعات میں قرآن حکیم کا جو حصہ تلاوت کیا جانا ہوتا تھا محترم جناب نثار شفیق صاحب اس کا لفظ با لفظ ترجمہ و تشریح بیان کرتے تھے پھر حفاظ کرام کی اقتداء میں وہ حصہ مقتدی سنتے اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ تلاوت کی جانی والی آیات مبارکہ کا مفہوم نمازیوں کے ذہن میں موجود ہوتا جس سے انہیں تلاوت قرآن سننے میں سرور بھی حاصل ہوتا اور اللہ رب العالمین کے احکامات سے عوام الناس کو آگاہی بھی حاصل ہوتی تھی۔

    نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر کی امیر تنظیم اسلامی شیخوپورہ جناب شکیل احمد صاحب سے ہوئی ایک نشست میں یہ تمام تر تفصیلات فراہم کی گئیں جنہیں عوام کے استفادہ کی خاطر پیش کیا جا رہا ہے۔

    ایک غیر سیاسی جماعت تنظیم اسلامی، ایک اصولی،اسلامی ، انقلابی جماعت ہے جو پہلے پاکستان اور بالآخر کل روئے زمین پر اللہ کے دین کے غلبے، یعنی اسلام کے نظام عدل اجتماعی کے قیام، یا بالفاظ دیگر "اسلامی انقلاب” اور اس کے نتیجے میں "نظام خلافت علیٰ منہاج النبوت” کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

    مساجد کو چھوڑ کر شادی ہالز میں ایسے دروس کروانے کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ تمام تر مساجد میں ایسے نمازیوں کی کثرت ہوتی ہے جو تنظیم اسلامی کے تحت ہونے والے اس نماز تراویح مع دورہ ترجمہ قرآن و مختصر تشریح سے ناواقفیت رکھتے ہیں اور ابھی اس ترتیب کا مزاج نہیں ہے اس لئے ان کا حق ہے کہ ان کو مقامی مساجد میں معروف ترتیب کے تحت تراویح ادا کرنے دی جائے ۔جبکہ اس طرح کے شادی ہالزمیں انعقاد کا یہ فائدہ ہے کہ حضرات و خواتین اپنی آزادانہ مرضی سے کل وقتی یا جز وقتی شرکت کر سکتے ہیں

    عموما رات کے 1 سے ڈیڑھ بجے تک یہ دورہ ترجمہ قرآن چلتا ہے جبکہ ویکنڈ میں عوام کی تعداد بڑھ جانے کے سبب یہ سلسلہ دو سے اڑھائی بجے تک جاری رہتا ہے۔

    اس منفرد نماز تراویح کے پروگرام کے دوران کچھ دیر کے لیے ہلکا پھلکا کھانے کا اہتمام بنام ریفریشمنٹ بھی ہوتا ہے جس میں تنظیم کوشش کرتی ہے کہ چائے کے ساتھ کچھ کھانے کو بھی ہو لیکن لوگوں کی قرآن سے محبت دیکھیے کہ ہر کوئی چلا آرہا ہے اور کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے لا رہا ہے کہ ہماری طرف سے نمازیوں کی خدمت کے لیے یہ حاضر ہے تنظیم لوگوں کو ایسا کرنے کی اپیل نہیں کرتی لیکن ازخود کرنے والوں کے انفاق کو قبول کرتی ہے۔

    شکیل صاحب کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ اس انداز سے دورہ ترجمہ قرآن کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس پر مختلف علماء کی جانب سے توصیفی کلمات بھی کہے گئے ہیں کہ انہوں نے نماز تراویح کے اس منفرد انداز کو سراہا ہے۔

    تنظیم کا اس سب کے اہتمام کا مقصد لوگوں کے دلوں میں قرآن کی محبت رائج کرنا ہے تاکہ لوگ مکمل طور پر اپنے آپ کو قرآن کے رنگ میں رنگ لیں اور رجوع الی القرآن کی تحریک میں خود کو شامل کر سکیں۔

    اس دورہ ترجمہ قرآن میں آنے والے عموما وہ لوگ ہیں جنہیں اس قبل شاید ہی کبھی ترجمہ قرآن کلاس اٹینڈ کی

    شکیل صاحب نے مزید بتایا کہ چونکہ شیخوپورہ کی تاریخ میں پہلی بار شادی ہال میں دورہ ترجمہ قرآن اور نماز تراویح کا انعقاد ہونے جا رہا تھا تو ہم سب فکر مند بھی تھے کہ معلوم نہیں اس میں کہاں تک کامیابی ہوتی ہے۔لیکن یہ محض اللہ کا فضل تھا کہ نہ صرف ہم اس میں کامیاب بھی ٹھہرے بلکہ تمام امور کے حوالے سے اللہ نے ہمیں بے نیاز کر دیا اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے خصوصی فضل سے تمام معاملات بحسن خوبی تکمیل پذیر ہو رہے ہیں اور الحمد اللہ کہ سینکڑوں کی تعداد میں حضرات و خواتین اس تاریخی و منفر د نماز تراویح مع مکمل دورہ ترجمہ و مختصر تشریح میں بہت اہتمام سے شرکت فرما رہے ہیں۔ اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے، کم ہے.

    اس ملاقات کے بعد راقم کا تجسس بہت حد تک کم ہو چکا تھا کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا۔

    شکیل صاحب نے مقصد تنظیم اسلامی کے جواب میں فرمایا کہ تنظیم اسلامی چار دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے کوشاں ہے۔ حصول ایمان حقیقی، خود اللہ کا بندہ بننا، اللہ کی بندگی کی لوگوں کو دعوت دینا اور اللہ کی بندگی والے نظام کی جدوجہد کرنا ۔

    اللہ سے دعا ہے کہ وہ شکیل صاحب اور ان کے رفقاء کی اس محنت کو قبول فرما کر ذخیرہ آخرت بنا لے اور دنیا و آخرت میں انہیں اس کا اچھا بدلہ عطا فرمائے

    اور جس نیک نیتی سے یہ احباب لوگوں کے دلوں میں قرآن کی محبت جاگزیں کرنے نکلے ہیں اس میں کامیاب ٹھہریں اور لوگوں کو حقیقی معنوں میں اپنی زندگیاں قرآنی احکامات کی روشنی میں ڈھالنے کی توفیق نصیب ہو۔ اللہ رب العزت تنظیم اسلامی کی رجوع الی القرآن اور غلبہ و اقامت دین کی جدوجہد میں مددفرمائے۔

    آمین یا رب العالمین

  • عطائی ڈاکٹروں کے گرد تنگ کرنے کی پالیسی تیار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا.سی ای ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیوں سے متعقلق بریفنگ دی. اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز بنیادی طور پر قومی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے اور ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے.انہوں نے مزید کہا کہ عطائی معاشرے کا ناسور ہیں اور چند روپوں کی خاطر یہ لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہیں.اس لیے یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں.

  • شہریوں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) عید کی آمد سے قبل شہریوں سے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء گن پوائنٹ پر چھیننے والے دو ڈاکو گرفتار، قیصر ولد ظہور، ارسلان ولد عظمت نے گزشتہ روز بھی شہریوں سے نقدی موبائل فون چھینے تھے محافظ فورس کے جوانوں مبشر، حسنان ظہور، سیف اللہ، احمد علی نے چھتری چوک میں دھر لیا
    ڈاکوؤں کے قبضے سے 30 بور پسٹل بھی برآمد ہوا
    مذکورہ ڈاکوؤں نے خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی
    مزاحمت پر شہریوں نے پکڑ کر خوب درگت بنانے کے بعد محافظ فورس کے حوالے کر دیا

  • صحافیوں نے ڈی پی او سے کی ملاقات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) سینئر صحافیوں کا وفد ملک محمد بوٹا سینئر وائس یس چیرمین پریس کلب کی قیادت میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین سے ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری پرس کلب شیخوپورہ سلطان حمید راہی نمائندہ خصوصی نواے وقت شیخوپورہ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمن سیفی نمائندہ خصوصی نواے وقت شیخوپورہ بھی موجود ہیں

  • مریدکے کے قریب بچہ جوہڑ میں ڈوب کر ہلاک

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) پھول نگر نزد رکھ باؤلی مریدکے میں گاؤں کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے بچہ ڈوب گیا – ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئےلاش کو جوہڑ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا-
    اطلاع کے مطابق قیصر ولد محمد حنیف 16 سال بچوں کے ساتھ گاؤں کے جوہڑ میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا- مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے تقریبا” 1 گھنٹے بعد لاش کو جوہڑ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا

  • عید سے قبل ڈاکووں کی عیدی وصولی شروع

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نبی پورہ کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو کھل چوکر کی دوکان سے 50 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار

    شہری اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ عید سے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پولیس بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

  • ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف چیزوں کا معیار جانچا

    (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ سستا رمضان بازار کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ریونیو رانا شکیل، اے سی کوآرڈینیشن شبیر بٹ اور اے سی شیخوپورہ فضائل مدثر بھی موجود تھے۔دوران وزٹ سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کا وزن اور قیمت بھی چیک کی گی۔عوام سے اشیاء کی فراہمی اور معیار کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔