شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے سینٹ جوزف چرچ شیخوپورہ کی اچانک سیکیورٹی چیکنگ کی۔
ڈی پی او نے چرچ ڈیوٹی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ چرچ کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنےپر پولیس ملازمان کو شاباش دی۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تمام چرچ ہائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو فول پروف بنانےاور سیکیورٹی ڈیوٹی کو خود چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مشکوک افراد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کوالرٹ اور چوکس ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دی۔
Category: شیخوپورہ
ڈی پی او نے سینٹ جوزف چرچ کا دورہ اور سیکیورٹی کا معائنہ کیا
تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید نگر سٹاپ لاہور روڑ شیخوپورہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرا کر گر گئی-
حادثے میں 2 افراد جاں بحق سمیت 1 شدید زخمی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا-ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا رمضان بازار کا دورہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سستا رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی ا پنجاب سردارعثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں جہاں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو سبسڈی پر معیاری روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے وہاں اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاۓ ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے مختلف سٹالزکا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں,پھلوں,کھجوروں اور کریانہ کی دیگر اشیاکی مقدار اور معیار کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور چیف آفیسر ایم سی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر سے ملاقات
شیخو پورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپ گریڈیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر سے الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر طاہر شاہ اور رائے ایوب کی ملاقات
الائیڈ ہیلتھ پرفیشنلز کی اپ گریڈیشن پر گلدستہ اور مٹھائی دے رہیں ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ مائنٹرنگ آفیسر سمیرا عنبرین بھی موجود ہیںڈومیسٹک ورکرز یونین شیخوپورہ اور لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈومیسٹک ورکرز یونین شیخوپورہ اور ڈومیسٹک ورکرز یونین لاہور کے زیر اہتمام اہم اجلاس و افطار ڈنر۔زیر صدارت چوہدری نسیم اقبال و چوہدری عبدالرحمن عاصی.
اجلاس میں معاشرے میں گھریلو ملازمین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کی اہمیت اور مقام کو تسلیم کرانے کے لائحہ عمل کے لیے تجاویزدی گئیں اور دونوں یونینز کو یکجا کر کے صوبائی سطح پر فیڈریشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔بعد ازاں محمد نوید وڑائچ کو ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں خدمت مزدور ایوارڈ شبیر بٹ اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیٹر اور میاں تیمور خالد محمود نے پیش کیا اور آجر،اجیر اور حکومت کے باہمی تعلقات کو بہتر رکھنے بالخصوص محنت کش طبقہ کے لیے خدمات کو سراہا۔
اس تقریب میں اسدالرحمن جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن شیخوپورہ،مبشر چوہدر راہنما پاکستان تحریک انصاف،سعد محمد،اروما شہزاد،اشتیاق ورک،میاں اورنگزیب ،قبوس گرءیوال سمیت لوکل یونینز کے عہدیداران اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔اہل شیخوپورہ نے دیکھے انوکھے ڈاکو
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا راج شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم۔ ڈاکووں کے ایک ہی گروہ نے ایک گھنٹے میں 4 دکانوں کو لوٹ لیا۔ آمدہ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شرقپور روڑ پر موبائل شاپ کو ہیلمٹ پوش ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکووں کے اسی گروہ نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڑ پر کریانہ کی دوکان سے لاکھوں لوٹ لئے۔
دوسری طرف شیش محل کے قریب بھی ہیلمٹ پوش ڈاکووں نے ایک دوکان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔
محلہ رحمان پورہ میں بھی شہری ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا شکار بن گیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ڈاکو بڑے آرام سے ڈکیتی کر کے آسانی سے فرار ہو گئے ۔
ڈاکو موبائل شاپ میں لوٹ مار کرنے کے بعد دوکاندار سے مصافحہ بھی کر کے گئے۔شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس خود بھی پریشان ہے
شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی واردتیں پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیںڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا کھلی کچہری میں انہوں نے درخواستیں سنیں اور تمام کیسز کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے فوری طورپر احکامات جاری کیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل اور اے ایس پی عبالحنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دیں ۔ تھانہ جات میں ہر عام و خاص کے لیے قانون یکساں ہے ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو کرائم فری زون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو بروئے کار لاٸےجائیں گے۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھانہ میں آ نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے ۔
شیخوپورہ میں موٹر سائیکل پھسلنے سے 3 افراد زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) دھیر دا موڑ گوجرانوالہ روڑ پر موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل پھسل گئی-
حادثے سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر فورا” زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد کے خلاف میونسپل کمیٹی کے کرایہ داروں کا احتجاج
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر صفدر آبادکے خلاف میونسپل کمیٹی کے کرایہ دار دوکانداروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔ تاجروں نے دوران احتجاج روڈ بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرایوں میں ہزاروں گنا اضافہ کسی صورت قبول نہیں
مریدکے میں دورکشوں کے مابین تصادم سے 2 افراد زخمی
مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) شامکے سٹاپ لاہور روڑ پر دو رکشوں کے درمیان تصادم ہونے سے 6 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 مریدکے نے بروقت موقع پر پہنچ کر2 زخمیوں کوموقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 4 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا- جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے