Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ, کرایوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ, کرایوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ، ایئر کنڈیشنڈ اور نان ائیر کنڈیشنڈ بسوں اور ویگنوں کے مختلف اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انٹر سٹی/ ڈسٹرکٹ کرایوں کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات کو ہدایت کی کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے اسکرین پر یک طرفہ کرایہ واضح چسپاں کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں آر ٹی اے کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شہری زائد کرایہ وصول کی بابت۔ اپنی شکایات 9250011 پر درج کروائیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے اڈہ مینیجر کو ہدایت کی کہ اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھروں کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

  • سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پرڈکیتی،ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پرڈکیتی،ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پرڈکیتی،ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ہری پور چوک میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو دوکاندار سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی لیکر فرار باغی ٹی وی نے سی سی ٹی ویڈیو حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دو مسلح ڈاکوکس طرح دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر مالک دوکاندار مدثر بشیر سے مبلغ ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گے

    یاد رہے اس موبائل شاپ میں یہ دوسری ڈکیتی کی واردات ہے، اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ صدر سیالکوٹ کو دے دی گئی ہے پولیس نے حسب ضابطہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے

    سماجی حلقوں نے ڈی پی او حسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکووں کو جلد گرفتار کرکے ان سے رقم برآمد کرکے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل لائی جائے.

  • سیالکوٹ۔ پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،ڈی پی او نے حوالات میں بند کرادیا

    سیالکوٹ۔ پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،ڈی پی او نے حوالات میں بند کرادیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے چھاپہ مار کر شہریوں کو نجی ٹارچر سیل سے بازیاب کروا لیا ملوٹ پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا

    تفصیل کے مطابق اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس ملازمین جن میں ملزمان ،افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض کو تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ سٹی ڈسکہ کے تین پولیس اہلکاروں افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض نے تین معصوم شہریوں عبدالرحمن ،زین اور عبداللہ کو منشیات فروشی کا الزام لگا کر اغوا کر کے تھانہ صدر کے علاقہ پر موجود ایک ڈیرے پر محبوس رکھ کر ملزمان کے ورثا سے رہائی کیلے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ورثا نے پولیس اہلکاروں کیجانب سے تاوان کی رقم کے مطالبہ کی آڈیو ریکارڈنگ ڈی پی او سیالکوٹ کو سنا دی

    جنہوں نے حود چھاپہ مار کر معصوم شہریوں کو تاوان کی نیت سے اغوا ہونے والے شہریوں کو رہا کروا دیا اور تینوں پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کروا دیا

  • سیالکوٹ:ایک ہی خاندان کے 6 افرادنےقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

    سیالکوٹ:ایک ہی خاندان کے 6 افرادنےقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

    سیالکوٹباغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف ) ایک ہی خاندان کے 6 افرادنےقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا،جامع مسجد اہلحدیث قلعہ والی ساہووالہ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں میں میاں بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں

    تفصیل کے مطابقضلع سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے نواحی قصبے ساہووالہ میں ایک خاندان نے آج جامع مسجد اہلحدیث قلعہ والی ساہووالہ
    میں قادیانیت سے تائب ہو کراسلام قبول کیا ہے جس میں میاں بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں اس موقع پر جماعت اہلحدیث کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد فیاض اور معززین جماعت اہلحدیث کی موجودگی میں الوداعی خطبہ جمعہ کے فوراً بعد جامع مسجد اہلحدیث قلعہ والی
    کے خطیب ضیغم الاسلام گوندلوی نے کلمہ پڑھایا

    جہاں پر معززین جماعت میں سے ملک احسان ،ملک تنویر ارشد ،عمران مغل ،ملک یوسف ،محمد عدنان ملک وزیر ابادی،مولانا امتیاز الحسن فرقان
    قاری ابوبکر مرتضیٰ مدرس جامع مسجد ہذا،ملک افضال ،ساجد بٹ ، مولانا سیف الرحمن عاصم خطیب مسجد الھدیٰ بلوچک ،ملک حمزہ ، شاہد کورٹانہ و دیگر احباب جماعت بھی موجود تھے

    اس مبارک موقع پر اسلام قبول کرنے والی فیملی کو ہر شخص نے گلے لگایامبارک باد پیش کی،اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خاندان کو دین حنیف پر استقامت عطا فرمائے.

  • سیالکوٹ: نگہبان رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ضلع  میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: نگہبان رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ضلع میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان ریلیف پیکج "نگہبان” کے تحت ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راش فراہم کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت اس پیکج سے 3لاکھ89ہزار سے زائد مستحق شہری مستفید ہوئے ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ن

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت چاروں تحصیلوں میں مستحق افراد کو راشن فراہم کیا گیا ، ہر راشن پیک میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلہ، دو کلو گرام گھی،دو کلو گرام چاول، دو کلو گرام چینی اور بیسن شامل تھا۔

    انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کےلئے بھرپور محنت سے کام کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ٹیموں، مستحقین کی تصدیق کرنے والی ٹیموں کے ارکان کی خدمات کو زبردست سراہا ہے۔

    دریں اثناءڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ کرسچیئن ہائی سکول کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد، امیدواروں کو سہولیات کےلئے حکومت پنجاب اور ایجوکیشن بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ  اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ (741)واں اجلاس بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ زیر صدارت میاں سعید احمد صراف گزشتہ روز منعقد ہوا۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جسکی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ اجلاس ماہ فروری کی کاروائی پیش کی، جسکی توثیق کر دی گئی۔

    فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ فروری 2024 کا گوشوارہ پیش کیا،بعد از بحث جسکی منظوری دے د ی گئی۔ سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں اخبارات کے تراشے پڑھ کر سنائے۔

    اجلاس میں انجمن خدمت خلق کے زیر انتظام چلنے والے وٹالیاں سینٹر میں لڑکیوں کے لئے بیو ٹیشن وغیرہ کے کورسز کے لئے باقاعدہ کلاسزشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ممبران نے ڈسکہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تھوس اقدامات کرے۔جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران سے گزارش کی کہ ماہ مقدس جاری ہے تمام ممبران ادارے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کریں۔

    اجلاس میں انجمن خدمت خلق کے سابقہ جنرل سیکرٹری محمد امین ٹھر وہی مرحوم کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

    اجلاس کے میزبان محمد محمود الحسنین ایڈووکیٹ کی طرف سے تمام ممبران کو افطاری کروائی گئی اور حاجی عبدالرحمان بہگل کی دعائے خیر کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا

  • سیالکوٹ: نجی سکول میں اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ: نجی سکول میں اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ کے ایک نجی سکول میں اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکول کے
    بچوں اور اساتذہ اکرام نے بھرپور حصہ لیا۔ اسلامی طرزیات کی نمائش کو اجاگر کیا۔

    اس موقع پر سکول کے آرگنائزر غلام یاسین ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پنجاب سمیت پاکستان بھر کے پرائیویٹ و گورنمنٹ سکول و کالجز کے اسلامی نمائش و پروگرام منعقد کرنا اسلامی طرزیات کو فروغ دینا ہے ۔ بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔

    سب سٹوڈنٹس کو آج کے دور میں اسلامی نمائش پر توجہ دلانا اساتذہ اکرام کا اہم رول ہے، اس سے پاکستان کی اسلامی ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔

    غلام یاسین ملک نے پرائیویٹ و گورنمنٹ سکولز وکالجز کو زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسلامی نقطہ نظر پوری دنیا کو معلوم ہے۔ جس کی بنا
    پر غیر مسلم بھی اسلامی نمائش کی اپنائیت کا شکار ہیں۔

    اس موقع پر اسلامی نمائش کے پروگرام میں آئے معزز مہمانان گرامی پیر سیدعلی رضا شاہ، میاں خالد محمود، علامہ عبدالرشید ،صدیقی مسز پروفیسر اعجاز، نے بھی اسلامی نمائش کے موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ:تھانہ کینٹ ،پولیس کا پلاٹ پر ناجائز قبضہ ،رکاوٹ پر ایک ہی خاندان کے مردوں وخواتین پر جھوٹامقدمہ درج

    سیالکوٹ:تھانہ کینٹ ،پولیس کا پلاٹ پر ناجائز قبضہ ،رکاوٹ پر ایک ہی خاندان کے مردوں وخواتین پر جھوٹامقدمہ درج

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ ،پولیس کا پلاٹ پر ناجائز قبضہ ،رکاوٹ پر ایک ہی خاندان کے مردوں وخواتین پر جھوٹامقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بڑتھ میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے والے عملہ نے ایک ہی خاندان کے مردوں اور خواتین سمیت سب پر جھوٹے مقدمہ درج کروادیا

    ولیس نے انکوائری پر مرد سمیت خواتین گرفتار کرلئے، سول کورٹ میں کیس جاری ہونے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کروانے کی دلیل یہ ثابت کرتی ہے کہ پولیس قبضہ مافیا کی سہولتکاری میں ملوث ہے اور لاکھوں کی دیہاڑی کے چکروں میں رمضان المبارک جیسے المقدس ماہ میں بھی جرم ہوگیا،

    ایف آئی آرز کے مطابق مرد خواتین نے ناجائز قبضہ مافیا پر ڈنڈوں اور بیلچوں سے حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ڈی ایس پی نے دھمکیوں کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے انکوائری پر گرفتار کر لیا۔

    عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ آفیسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

  • سیالکوٹ:آئل ٹینکر سے لیک ہونے  تیل کے باعث 6 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی

    سیالکوٹ:آئل ٹینکر سے لیک ہونے تیل کے باعث 6 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ)آئل ٹینکر سے لیک ہونے تیل کے باعث 6 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی

    تفصیل کے مطابق ڈسکہ روڈ پر ٹیوٹا شو روم سے باب سیالکوٹ تک آئل ٹینکر سے آئل لیک ہونے سے چھ موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے، سماجی کارکن محمد بشیر کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے چھ موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر گرنے والے آئل کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے اور آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،

    زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کرتے ادویات دیں، شہریوں محمد طاہر احمد، محسن علی، شفیق الرحمن، نسیم یاسین اور شمیم علی نے آئل ٹینکر سے آئل کرنے کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

  • سیالکوٹ:سپرنٹنڈنٹ اور عملے کی ملی بھگت سے امتحان میں نقل،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    سیالکوٹ:سپرنٹنڈنٹ اور عملے کی ملی بھگت سے امتحان میں نقل،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ)سپرنٹنڈنٹ اور عملے کی ملی بھگت سے امتحان میں نقل،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق عزیز شہید روڈ کینٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال پبلک سکول میں گوجرانوالہ بورڈ کے زیرانتظام ہونے والے پیپرز میں سپریٹنڈنٹ اور عملے کی ملی بھگت سے نقل کی ایف آئی آر ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے درج کرلی،امتحان میں موبائل فون کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے امتحان کا اچانک معائنہ کیا تو جاری امتحان عرفان یوسف بھٹی نے موبائل پر طالب علم طالب کیلئے کال کرتے پکڑاگیا،

    پولیس نے اسسٹنٹ کنٹرولر شان علی قمر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔