Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے دو بھائیوں کو لوٹ لیا

    سیالکوٹ:ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے دو بھائیوں کو لوٹ لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ)ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے دو بھائیوں کو لوٹ لیا،

    پڑوپی آرائیاں کے احسان خاں اپنے بھائی محمد رمضان خاں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر صبح ساڑھے پانچ کے قریب سبز منڈی کی جانب نکلے اور پڑوپی آرائیاں چوک میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی 69 ہزار اور پچاس ہزار روپے کے دو موبائل فونز اور ایک لاکھ ستر ہزار روپے کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،

    احسان علی خاں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لے کر مرکزی ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمارا مال مسروقہ ہمارے حوالے کیا جاۓ۔

  • سیالکوٹ:پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوئنیکی کی ریٹائرمنٹ،سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ:پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوئنیکی کی ریٹائرمنٹ،سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوئنیکی کی ریٹائرمنٹ،سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    منور حسین گورائیہ پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوئنیکی سیالکوٹ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 36سالہ عظیم الشان اور مثالی خدمات کے اعزاز میں خوبصورت سیمینار کا اہتمام کیا گیا.

    جس میں مذہبی،سیاسی،سماجی وکلاء اورضلع سیالکوٹ کے مایہ ناز ٹیچرز اور ریٹائرڈ پرنسپلز نے بھرپور شرکت کی اور تحائف بھی پیش کیے.

    یاد رہے سر منور حسین گورائیہ کئی سالوں سے المدرستہ المدینہ تعلیم القرآن جامعہ قادریہ رضویہ منڈیکے گورائیہ ڈسکہ کے بطور ناظم بھی فرائص سر انجام دے رہے ہیں.

  • پسرور میں رکشہ مافیا کا راج، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی

    پسرور میں رکشہ مافیا کا راج، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پسرور میں رکشہ مافیا کا راج، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی

    تحصیل پسرور میں رکشہ مافیا کا راج/ انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی،مین بازار کے سامنے پرانا لاری اڈا چوک میں دونوں اطراف رکشہ مافیا کا قبضہ۔ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لگایا جانے والا نو پارکنگ بورڈ بھی نظر انداز۔ڈسکہ موڑ پسرور۔پرانا لاری اڈا چوک پسرور اور چوک شاہ ببن گیٹ پسرور ان جگہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے

    ان چوکوں میں کوئی ٹریفک پولیس اہلکار موجود نہیں ہوتے کسی کی ڈیوٹی نہیں یہاں پر لگائی جاتی مسافر 30 منٹ سے زیادہ دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں حالانکہ ان چوکوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی ریگولر ہونی چاہیے جب کے ٹریفک پولیس اہلکار نارووال بائیپاس پسرور میں ناکہ لگا کر ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں سے 100 سو روپے سے لے کر 500 سو روپے تک صبح سے لے کر شام تک رشوت لے کر جیب میں ڈالتے جاتے ہیں

    ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک پولیس سیالکوٹ کو چاہیے کے اس پر نوٹس لے۔

  • سیالکوٹ:مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے

    سیالکوٹ:مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے

    تفصیل کے مطابق رنگپورہ کا رہائشی سلیمان نامی نوجوان سے مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے ہیں

    جب سلیمان نامی نوجوان محلہ حسین پورہ کے قریب پہنچا جہاں موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس سے 2 لاکھ روپے نقدی لاکھوں روپے مالیت کے دو قیمتی موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے

    جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس مصروف تفتیش سے کب باہر نکلے گی اور عوام کو تحفظ کا احساس دلائے گی.

  • سیالکوٹ: ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ: ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا

    بانی وسرپرست امین رضامغل کی زیر صدارت ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس سینئر ممبر عباس شاہدمغل کی میزبانی میں منعقد ہوا

    اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کیا گیا

    اجلاس میں آئندہ ہونے والے انتخابات ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا بعدازاں میزبان عباس شاہد مغل کی طرف سے پرتکلف افطار ڈنر دیاگیا اجلاس میی کثیر تعداد میں صحافیوں کی شرکت

  • سیالکوٹ:سابق ڈی او اسپشل برانچ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں مقدمہ درج

    سیالکوٹ:سابق ڈی او اسپشل برانچ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سابق ڈی او اسپشل برانچ انسپکٹرقیصر امین بٹ اور وسیم بٹ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ،

    انسپکٹرقیصر امین بٹ کے گھر سے 3عدد نان کسٹم گاڑیاں برآمد ہوئی تھی۔کسٹم اینٹلی جنس نے کسٹم ایکٹ178 اور 156 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق انسپکٹرقیصر امین بٹ نے دوران ریڈ کسٹم عملہ سے مزاخمت کی اورانسپکٹرقیصر امین بٹ نے اپنے آپ کو ڈی ایس پی اسپشل برانچ شو کیا۔

    ایف آئی آر کا متن کے مطابق دوران ریڈ موجودہ گاڑیوں کا ریکارڈ امپورٹ ڈیٹا اور ایمنیسٹی اسکیم میں نا پایا گیا۔کسٹم حکام نے گاڑیاں تحویل میں لیکر کا لاہور کسٹم ہاؤس شفٹ کر دی ہیں۔

    انسپکٹرقیصر امین بٹ ڈی او اسپشل برانچ کے عہدے پر تعینات تھے،وقوعہ کے بعد قیصر امین بٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔قبل ازیں بھی انسپکٹر قیصر امین بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔


  • سیالکوٹ:بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار,60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی

    سیالکوٹ:بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار,60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے)بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار,60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی

    سیالکوٹ میں سمبڑیال بھوپالوالہ سٹاپ پر پر بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار ہو گئی،ٹرک کی ٹکر سے 60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی،ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    سیالکوٹ سمبڑیال روڈ پر بھوپالوالہ کے قریب 60 سالہ خاتون ثریا بی بی اپنی بیٹی کو عید دینے جا رہی تھی کہ پیدل سڑک کراس کرتے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گری اور پیچھے سےآنے والے تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی

    جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ،ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جاں بحق خاتون بھوپالوالہ کی رہائشی ہے۔

  • سیالکوٹ:کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت،شہری ہپاٹائٹس میں مبتلاہوکر دم توڑنے لگے

    سیالکوٹ:کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت،شہری ہپاٹائٹس میں مبتلاہوکر دم توڑنے لگے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض):کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت،شہری ہپاٹائٹس میں مبتلاہوکر دم توڑنے لگے

    صدر بازار کے علاقوں میں ہپاٹائٹس کے مرض میں اضافہ، وارڈ نمبر 7 میں دو خواتین سمیت30 سالہ نوجوان دم توڑ گیا

    سیالکوٹ مضر صحت پانی پینے سے ،ہیپاٹائٹس اور یرقان کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا،سرکاری پانی کی ٹینکی میں مردہ چوہے برآمد ہونے کا انکشاف ہواہے

    شہری کا کہنا ہے کی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری پانی کے نل موت پانی کی جگہ زہریلی موت بانٹی جا رہی ہے،

    صدر بازار کے علاقہ میں جگرکے امراض،جس میں کالا وپیلا یرقان شامل ہے وبائی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، یکے بعد دیگرے ہونے والی اموات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے ہر دوسرے گھر میں ایک سے دو مریض پائے جا رہے ہیں،صدر اور کینٹ کے علاقوں کی سرویلنس کروائی جائے علاقہ مکین

  • سیالکوٹ:پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس ,کالج کے اساتذہ کرام کو گریس مارکی میں افطار ڈنر دیا گیا

    سیالکوٹ:پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس ,کالج کے اساتذہ کرام کو گریس مارکی میں افطار ڈنر دیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ کا گریس مارکی سیالکوٹ کینٹ میں افطار ڈنر
    پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ نے اپنی شاندار اور تابندہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کالج کے اساتذہ کرام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گریس مارکی سیالکوٹ کینٹ میں افطار ڈنر دیا گیا ۔

    جس میں ڈائریکٹر پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ میجر عمران خالد ،ڈائریکٹر شایان عمران،سبحان عمران کرنل عبدالماجد اور پرنسپل راؤ محمد حسان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

    اس افطار ڈنر میں اسٹاف ہیڈ پروفیسر راحت لطیف اعوان ،اکیڈیمک ہیڈ پروفیسر عمران اقبال ، پروفیسر اشفاق نیاز صدر شعبہ اردو، ،پروفیسر باقر ڈار ہیڈ آف بائیو ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر توقیر اقبال ہیڈ آف فزکس ڈیپارٹمنٹ۔ ،پروفیسر زوہیب عارف شعبہ کامرس،پروفیسر علی حمید شعبہ انگریزی ،پروفیسر سید علی شاہد شعبہ کمپیوٹر ،پروفیسر اسد شہباز شعبہ میتھ، پروفیسر ابرار ملک شعبہ کامرس، پروفیسر نصیر احمد زاہدی صدر شعبہ اسلامیات ،پروفیسر سہام شعبہ انگریزی، پروفیسر آ منہ خان شعبہ اردو ، پروفیسر حفصہ رزاق ،مس زاکیہ ، انیس احمد سرویا، چوہدری ارسلان گجر، ماجد بیگ، معظم علی اور مظفر نے شرکت کی ۔

  • سیالکوٹ :  ڈسکہ میں مکان کی چھت گرنے سے  دو بہن بھائی جاں بحق ،میاں اور ایک بیٹی زخمی

    سیالکوٹ : ڈسکہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق ،میاں اور ایک بیٹی زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ ) ڈسکہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں ،میاں اور ایک بیٹی زخمی،

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق، میاں بیوی اور ایک بیٹی شدید زخمی،تینوں بہن بھائی والدین کے ساتھ رات کو سو رہے تھے کہ اچانک مکان کی چھت گر گئی، جس سے پانچوں ملبے تلے دب گئے

    اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور میتوں کو ملبے سے نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں عراہ اور ولی محمد جبکہ زخمیوں میں لقمان اسکی بیوی کرن اور بیٹی حریم شامل ہیں، زخمی میاں بیوی اور بیٹی حریم کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔