Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:ہیڈ مرالہ میں خاتون نے اپنے ہی گھر میں چوری کر کے 15 پر کال کر دی کہ ڈکیتی ہوگئی ہے

    سیالکوٹ:ہیڈ مرالہ میں خاتون نے اپنے ہی گھر میں چوری کر کے 15 پر کال کر دی کہ ڈکیتی ہوگئی ہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)ہیڈ مرالہ میں خاتون نے اپنے ہی گھر میں چوری کر کے 15 پر کال کر دی کہ ہمارے گھر میں ڈاکو آگئے ہیں 10 تولے سونا 2 عدد موبائل اور3 لاکھ روپے لوٹ کر لے گے ہیں

    تفصیل کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او کاشف بٹ کو 15 سے اطلاع دی گئی اور خاتون ثمرین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
    پولیس نے تفتیش مختلف پہلوئوں کاجائزہ لیا، ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بات عیاں ہوئی کے واردات نہیں ہوئی ہے

    یہ سب کچھ ثمرین زوجہ عامر نے تالے توڑ کر چوری کی ہے اور اپنی چوری چھپانے کے لے واردات کا رنگ دیا ہے جس پر ثمرین بی بی کو گرفتار کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے 10 تولے سونا ،دو عدد موبائل فون اور تین لاکھ برآمد کے کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • سیالکوٹ:ملکھانوالہ پل سمبڑیال نہر سے تیرتی ہوئی لاش برآمد

    سیالکوٹ:ملکھانوالہ پل سمبڑیال نہر سے تیرتی ہوئی لاش برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ملکھانوالہ پل سمبڑیال نہر سے تیرتی ہوئی لاش برآمد

    تفصیل کت مطابق ملکھانوالہ پل سمبڑیال کینال میں لاش تیرنے کی اطلاع پر ریسکیو کی کارروائی،ریسکیو نے لاش کو نکال کر نہرکنارےرکھ دیا اورپولیس کواطلاع دی

    پولیس نے موقع نہرسے برآمد نامعلوم لاش کے متعلق تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ24سالہ شعیب رائے پور کے رہائشی کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ سمبڑیال میں درج کروائی گئی تھی

    بعدازاں لواحقین کی جانب سے لاش کی شناخت پر قانونی کارروائی کے پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی.

  • سیالکوٹ:سمبڑیال شہر کے اکلوتےمنی چلڈرن پارک پرکرکٹراور آوارہ لڑکے قابض،بچے اورخواتین خوف شکار

    سیالکوٹ:سمبڑیال شہر کے اکلوتےمنی چلڈرن پارک پرکرکٹراور آوارہ لڑکے قابض،بچے اورخواتین خوف شکار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض سے) تحصیل سمبڑیال شہرکا اکلوتا منی چلڈرن پارک کرکٹرزاورآوارہ لڑکوں کے نرغے میں آچکا ہےمعصوم بچے اور خواتین گیند لگنے اور آوارہ لڑکوں کی وجہ سے خوف وہراس کا شکار۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون شہر بابوغلام نبی روڈ پر واقع سمبڑیال شہرکا اکلوتا منی چلڈرن پارک جو معصوم بچوں کی واحد تفریح گاہ کےطورپرجاناجاتاہے جس پرعرصہ دراز سے کرکٹرزاورآوارہ گرد لڑکوں نے قبضہ جمارکھا ہے۔کرکٹرزاور آوارہ لڑکوں نے چلڈرن پارک کے ساتھ اسلامیہ ہائی سکول کی وسیع گراونڈ کو چھوڑ کرچلڈرن پارک میں جھولوں کے آگے ٹف ٹائل کی عارضی وکٹیں بناکر کرکٹ کھیلنے،ٹائم پاس کرنے اور سگریٹ نوشی وغیرہ کے لیے چلڈرن پارک کواپنامسکن بنارکھا ہے۔

    روزانہ کی بنیادپر اکثر اوقات کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کے آنے جانے کے خلل کو روکنے کے لیے گیٹ کے اندر سے کنڈی لگاکربچوں کا پارک میں داخلہ بند کردیاجاتا ہے۔جس پر پارک میں آنے والے بچے اورفیملیاں گیٹ کو بنداورپارک کی حدود میں آوارہ اورکرکٹ کھیلنے والوں کے قبضے کو دیکھ کرمایوس ہوکرواپس چلے جاتے ہیں۔

    شہریوں کااسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے اصلاح احوال کے لیے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ یادرہے کہ چند سال قبل عوامی دباؤواسرارپر سمبڑیال انتظامیہ کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈ سے نئے جھولے،خوبصورت بینچ،قیمتی پودے اور خوبصورت لائٹیں بھی لگائی گئی تھیں،جن کویہاں پر آنے والے آوارہ گرد لڑکوں اور کرکٹ کھیلنے والے منچلوں نے روزانہ کی بنیاد پر لائٹوں اورپودوں کوتوڑنے سمیت اجارہ داری قائم کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لیے رکھے گئے بینچز اور بچوں کے لیے لگائے گئے جھولوں کو نقصان پہنچاکرناکارہ کرکے چلڈرن پارک کوویران کردیاتھا۔

    اب سمبڑیال انتظامیہ کی جانب سے اس منی چلڈرن پارک کو ایک مرتبہ پھر ازسرنوخوبصورت کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے چلڈرن پارک میں آنے والے آوارہ گرد لوگوں،سگریٹ نوشی اورکرکٹ کھیلنے پرپابندی کے ساتھ ساتھ چلڈرن پارک میں بغیر فیملی لڑکوں کے داخلے کے لیے عمر کی حد پرپابندی لگائی جائے اوراس پابندی اوراس پرقانونی کارروائی کے نمایاں بورڈ آویزاں کروائے جائیں تاکہ بچے اور خواتین بغیر کسی خوف وہراس کے چلڈرن پارک میں خوشگواروقت گزارکرلطف اندوزہوسکیں اور پارک کےپودے،جھولے اورلائٹیں بھی محفوظ رہ سکیں۔

  • سیالکوٹ:پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کا شہر کی تمام شاہراہیں پارکنگ مافیاز کو ٹھیکے پر دیئےجانے کا انکشاف

    سیالکوٹ:پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کا شہر کی تمام شاہراہیں پارکنگ مافیاز کو ٹھیکے پر دیئےجانے کا انکشاف

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کا شہر کی تمام شاہراہیں پارکنگ مافیاز کو ٹھیکے پر دیئےجانے کا انکشاف

    شہر اقبال سیالکوٹ جو کہ انتہائی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے لیکن 2018 کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں سیالکوٹ کی تمام شاہراہوں کو پارکنگ مافیا کو ٹھیکے پر دینے کا انتہائی بھونڈا فیصلہ کیا گیا جس کے اثرات سے پورا شہر جنگل کا منظر پیش کرنے لگا ،جہاں جس کا جی چاہا اس نے اپنی دکان 20 فٹ آگے لگادی جہاں جس کا جی چاہا اس نے وہیں پر پارکنگ ایریا بنا کر وہاں پر اپنا جگا ٹیکس وصول کرناشروع کردیا جنگل کا قانون رائج ہوگیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری و ساری تھا

    روزانہ ایکسیڈنٹ میں کبھی کوئی سکول کی طالبہ تجاوزات کی وجہ سے روڈ کے درمیان چلنے کی وجہ سے لقمہ اجل بنتی ہے توکبھی کوئی ماں کا لاڈلا تجاوزات کی وجہ سے اپنی سائیکل سڑک کے درمیان میں چلاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملتا ہے،کبھی کوئی بہن کبھی کوئی بھائی کبھی کوئی مزدور باپ کبھی کوئی گھر کا واحد سہارا تجاوزات مافیا کی وجہ سے روڈ کے درمیان میں چلنے پر مجبور ہوتا اور کبھی کسی ڈمپر کسی ٹرک کسی بس کے نیچے کچلا جاتا اور ان سب ہلاکتوں ایکسیڈنٹس کے ذمہ دار ارباب اختیار انتظامیہ ، کارپوریشن بلدیہ کے راشی انکروچمنٹ انسپکٹرز اور عملہ تہ بازاری خاموشی تماشائی بنا رہتا کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگتی

    اور اسی دوران ایک مرد قلندر محمد اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اس تجاوزات مافیا کیخلاف ایک مہم کا اعلان کرتے ہیں اور سیالکوٹ کے بازاروں سڑکوں کو تجاوزات مافیا سے آزاد کروانے کیلئے اپنی ٹیم کو لیکر سڑکوں پر نکلتے ہیں اور تجاوزات کرنے والوں پر ایف آئی آرز کا سلسلہ شروع ہوتا اور جونہی یہ سلسلہ شروع ہوتا ہے تجاوزات مافیا کے زر خرید کچھ لوگ محمد اقبال کے خلاف سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر برائی کرنا شروع ہو جاتے ہیں اور ہر جگہ ہر وقت اس مرد قلندر کے بارے میں برا بولنا شروع کر دیتے ہیں

    لیکن تندی باد مخالف سے نہ گھبرانے والا محمد اقبال اپنے مشن میں مزید تیزی لاتا ہے اور ان بھوکی گدھوں سے قطع نظر ہوکر تجاوزات مافیا اور اس کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی کمر کس لیتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں شروع ہوتی ہیں جس سے ہر طرف سے عوامی ردعمل آتا ہے اور محمد اقبال کو جو زیرو بنانا چاہتے تھے عوامی ردعمل سے منہ کی کھاتے ہیں اور عزتیں تو میرا رب دیتا ہے اور تندی باد مخالف سے نہ گھبرانے والا اقبال کا شاہین اپنی اڑان اور اونچی کرتا ہے اور آج ہر گھر سے بوڑھی خواتین ہوں یا کالج جانے والی طالبات، مزدور ہوں یا کسی کا واحد سہارا ہر گھر سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے

    اس مشن امپاسبل کو پورا کرنے والے محمد اقبال اے ڈی سی آر کی خیر ہو اور جس کیساتھ عوام کی دعائیں ہوں اس کا کوئی مخالف کیا بگاڑ سکتا ہے اور سیالکوٹ کی عوام کا یہ کہنا ہے کہ اقبال تیرے شہر کو اقبال مل گیا اب یہ محمد اقبال اے ڈی سی آر اور ان کی ٹیم میں شامل صف اول کے کھلاڑی میونسپل آفیسر پلاننگ عامر صفدر اور دیگر لوگوں کا کڑا امتحان ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سیالکوٹ کی عوام کو کس حد تک ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

  • سیالکوٹ:اوباش کی بچے سے بدفعلی،لڑکی اغواء،لڑائی جھگڑ ے،ڈاکوؤں نے موبائل و نقدی چھین لی،رکشہ چوری

    سیالکوٹ:اوباش کی بچے سے بدفعلی،لڑکی اغواء،لڑائی جھگڑ ے،ڈاکوؤں نے موبائل و نقدی چھین لی،رکشہ چوری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) اوباش ملزم کی بچے کیساتھ زبردستی بدفعلی نواحی گاؤں گھنوکے کے رضوان کا بیٹا اپنی گلی میں جارہاتھاکہ اس کو راستے میں اوباش ملزم علی شیر نے روک لیا اورا پنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا جہاں پراس نے بچے کیساتھ زبردستی بدفعلی کرڈالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

    نامعلوم ملزمان نے تیرہ سالہ لڑکی کواغواکرلیا ،تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کے عثمان کی تیرہ سالہ بھانجی باہر گئی تو واپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کردی جس پر لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بھانجی کو تین نامعلوم ملزمان زبردستی اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

    لڑائی جھگڑ ے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 21ملزمان کا تین خواتین اور دونوجوانوں پرتشدد تھانہ موترہ کے علاقہ ساہنے والی کی خاتون حرا نوید اپنی والدہ کے ہمراہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزمان زین علی‘حسنین علی‘مصطفی‘غلام مرتضیٰ‘عرفان اورغلام حیدر راستے میں گزرتے ہوئے دونوں ماں اور بیٹی کوتشددکانشانہ بناناشروع کردیا، کرن اور ہادیہ بچانے کیلئے آگے بڑھیں تو ملزمان نے انہیں بھی تشددکانشانہ بناڈالا

    جبکہ نواحی گاؤں نوکریاں کا رفیق ہمراہ بیٹے اور ڈرائیور کام کاج میں مصروف تھاکہ اسی دوران ملزمان عبدالرحمن‘بدر الزمان‘ولید‘پروین‘عامر اور 10نامعلوم آگئے اور آتے ہی اس کے بیٹے اور ڈرائیور کو تشددکرکے زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

    مسلح ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ لوڈررکشہ چوری موضع موترہ کا خلیل ہمراہ آصف جارہاتھاکہ انہیں چار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیااوران سے نقدی بارہ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے

    موضع موترہ کے قیصر سے بھی تین مسلح ڈاکوؤں نے نقدی تین ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا

    موضع گھوئینکی کے عاصم سے دو مسلح ڈاکوؤں نے نقدی باون ہزار سات سو روپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ موضع ہپو گڑھا کا عزیز اپنا لوڈر رکشہ گھرکے باہرکھڑا کرکے گیا جس کونامعلوم چور چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

  • سیالکوٹ:اونچی آواز میں ڈیک چلانے پرمقدمہ درج,ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:اونچی آواز میں ڈیک چلانے پرمقدمہ درج,ملزم گرفتار

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ) اونچی آواز میں ڈیک چلانے پرمقدمہ درج,ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق اونچی آوازمیں ڈیک چلانے پرمقدمہ درج تھانہ موترہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ موضع گھوئینکی میں بابر نے بچے کی پیدائش پر اونچی آوازمیں ڈیک اور سپیکر چلارکھاہے

    جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا سکون غارت ہوگیا ہے پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے

  • سیالکوٹ :عید کی آمد،مارکیٹوں،بازاروں میں رش بڑھنے لگا

    سیالکوٹ :عید کی آمد،مارکیٹوں،بازاروں میں رش بڑھنے لگا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (خصوصی رپورٹ)عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ملبوسات، جیولری، میک اپ، جوتوں، مہندی، چوڑیوں کی دکانوں پر خریداری بڑھ گئی، دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، خریداری مشکل ہوگئی مارکیٹوں، بازاروں،شاپنگ پلازوں میں رات گئے تک رش رہنے لگا دوسری طرف دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے اور عید الفطر کی آمد آمد ہے۔ جس کے باعث مردو خواتین اور بچوں نے خریداری کیلئے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ پلازوں کا رخ کر لیا ہے، جہاں سے وہ عید کیلئے نئے کپڑے، جوتے اور دیگر سامان خرید رہے ہیں۔

    خواتین زیادہ تر سلے سلائے کپڑے خرید رہی ہیں، خواتین مختلف سٹالز اور برانڈ کی دکانوں سے کڑہائی والے رنگ برنگے کپڑے خرید رہی ہیں۔

    اس کے علاوہ مصنوعی جیولری، چوڑیوں، میک اپ اور مہندی کی دکانوں پر بھی خواتین کارش نظر آرہا ہے۔

    شہریوں کی جانب سے دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا شکوہ بھی کیا جارہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ دکانداروں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے مہنگائی کے اس دور میں خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

  • سیالکوٹ:مہنگائی کا بد ترین طوفان غریب آدمی پر ظلم کی انتہا ہے,امان اللہ گھمن

    سیالکوٹ:مہنگائی کا بد ترین طوفان غریب آدمی پر ظلم کی انتہا ہے,امان اللہ گھمن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) پاکستان تحریک انصاف ڈسکہ کے نوجوان رہنما چوہدری امان اللہ گھمان نے کہا کہ ماہ صیام میں مہنگائی کا بد ترین طوفان غریب آدمی پر ظلم کی انتہا ہے، نا اہل حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں

    رمضان المبارک کی آمد کیسا تھ ہی منافع خور اور مہنگائی کا جن بے لگام ہو گیا ہے کمر توڑ مہنگائی سے سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء ضرور یہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں حکومت کی رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دینے کی باتیں عوام کو لالی پاپ دینے کے سوا کچھ نہیں

    ایک طرف حکومت نے عوام کیلئے رمضان ریلیف پیکیج تو بڑھایا ہے تو دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو بھی بے لگام چھوڑ دیا ہے جو دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں

    مہنگائی مافیا نے رمضان کی آمد کیسا تھ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء ضرور یہ قیمتیں بڑھا دی ہیں سوور پے کلو والی چیز دو سو میں فروخت ہو رہی ہے آلو، پیاز اور سیب، کیلے سب غربیوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

  • سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    لیڈی ٹریفک پولیس انسپکٹر سمیت ٹریفک پولیس انسپکٹر بابر اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پتنگ بازی کی زہریلی ڈور سے بچاؤ کیلئے حاجی پورہ چوک میں ڈسپلن اور قانونی احکامات پر عمل کرنے ہیلمٹ استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو فائبر سیفٹی تار تقسیم کی

    لیڈی پولیس انسپکٹر نے حاجی پورہ چوک میں موٹر سائیکل سوار شہریوں کو ہیلمٹ استعمال کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ون وےکی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون پر عمل کرنے کی تلقین کی اور کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے حادثات جنم لیتے ہیں ،جس قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں

    لیڈی پولیس انسپکٹر نےکہا ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے ،شہری ہونے کاثبوت دیں ٹریفک قوانین پر عمل کریں

  • ڈسکہ کے رہائشی بریگیڈیئر سہیل یوسف آبائی گاؤں کوٹلی بھاگو میں سپرد خاک

    ڈسکہ کے رہائشی بریگیڈیئر سہیل یوسف آبائی گاؤں کوٹلی بھاگو میں سپرد خاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تحصیل ڈسکہ کے رہائشی بریگیڈیئر سہیل یوسف کو ان کے آبائی گاؤں گھوئینکی کے علاقہ کوٹلی بھاگو میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

    مرحوم کا نماز جنازہ چونڈہ گراؤنڈ سیالکوٹ کینٹ اور ان کے آبائی گاؤں گھو ئینکی کے علاقہ کو ٹلی بھاگو کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی

    قبرستان میں پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی ، جنازہ میں فوج کے اعلی افسران سمیت شہر بھر کی سیاسی مذہبی ،اور عسکری کی اعلی قیادت نے شرکت کی
    مرحوم کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم نے 3 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے