Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:سڑکوں پر ون ویلنگ کے نام پر موت کا رقص جاری، ٹریفک پولیس عیدی مہم میں مصروف

    سیالکوٹ:سڑکوں پر ون ویلنگ کے نام پر موت کا رقص جاری، ٹریفک پولیس عیدی مہم میں مصروف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)سڑکوں پر ون ویلنگ کے نام پر موت کا رقص جاری، ٹریفک پولیس عیدی مہم میں مصروف
    ،شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس کا مطالبہ

    سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہاب پورہ روڈ پررمضان المبارک میں افطار ی کے بعد اورچھٹی کے دن موت کاکھیل ون ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلوں پر کمسن منچلے لڑکے سڑکے سڑکوں پر کرتب دکھارہے ہوتے ہیں جنہوں نے نمازیوں اور پیدل چلنے والے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ،

    ون ویلنگ کے باعث کئی نوجوان جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں جب کہ ٹریفک اہلکار عیدی مہم میں مصروف ہے،

    اہلیان سیالکوٹ نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں نوجوانوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور ان کم سن لڑکوں کے ساتھ ان کے والدین کو حوالات میں بند کرنے کے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او احکامات جاری کئے جائیں،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کوعیدی مہم سے فرصت نہیں ہے تاکہ مزید نوجوان ون ویلنگ میں مگن ہو کر جان کی بازی نہ ہار یں۔

  • پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی،ضمنی انتخابات کے باعث انٹرویوز کا شیڈول تبدیل

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی،ضمنی انتخابات کے باعث انٹرویوز کا شیڈول تبدیل

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( رپورٹ شاہد ریاض سے)پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی،ضمنی انتخابات کے باعث انٹرویوز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت 7 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث انٹرویو ایک ماہ تاخیر سے ہوں گے،

    تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو آئندہ ماہ 25 اپریل سے 4 مئی تک ہوں گے۔

    شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ ،نارووال گجرات اور ڈی جی خان میں انٹرویو 25 اپریل سے 4 مئی تک ہوں گے،

    لاہور میں 42 سے امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔باقی 19 اضلاع میں انٹرویو کا مرحلہ شروع ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کی جا رہی ہے۔

  • سیالکوٹ:ڈسکہ میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ:ڈسکہ میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورچیف شاہد ریاض سے)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے میونسپل کمیٹی اور آل گورنمنٹ وپرائیویٹ کالجز ڈسکہ کے زیراہتمام مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا

    مقابلہ حسن نعت کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار ، اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو ،،ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور وڑائچ تھے، کالجز کی طلباءوطالبات نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے

    نقابت نعمان احمد نے کی جبکہ ججز کے فرائض قومی اسمبلی کے آفیشل ثناءخوانان محمد نعمان ارشد غوری، عمر شہزاد ایڈووکیٹ، امیر الدین اور توقیرالدین نے سرنجام دیے

    طالبات میں حاجرہ ربانی نے پہلی ،آمنہ حسینی نے دوسری اور اقراءاکرام نے تیسری پوزیشن حاصل کی، طلباءمیں حافظ عبدالودود نے پہلی ، ابتسام نے دوسری اور محمد سمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی

    مہمانان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں انعامات تقسیم کئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو50ہزار روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو30ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے والوں کو20ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے جبکہ حصہ لینے والے تمام طلباءوطالبات کو پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن کی طرف سے فی کس پانچ ہزار روپے دیے گئے

    سیدہ نوشین افتخار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بابرکت محفل میں آکر دلی تسکین محسوس ہوئی ہے آج کے نفسا نفسی کے دور میں اس طرح کی محافل کا انعقاد باعث خیر وبرکت ہے اس کیلئے تمام منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں

    تقریب سے ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور وڑئچ،اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو ودیگر نے بھی خطاب کیااور طلباءوطالبات کی کارکردگی کو سراہا صدر پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن ظہیر نذیر چودھری نے تمام معزز مہمانان گرامی ،پرنسپلز اساتذہ طلباءکا شکریہ ادا کیااختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی

  • سیالکوٹ :تھانہ کینٹ پولیس کے 2 اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلے

    سیالکوٹ :تھانہ کینٹ پولیس کے 2 اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کینٹ پولیس کے دو اہلکار ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلےشہری کی نشان دہی پر دونوں پولیس اہلکار گرفتار اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں وسیم اور عمراسحاق شامل ہیں،

    شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بھیڈ پولی کینٹ پان شاپ سے 4بجے گزشتہ رات کار پر سوار دو باوردی پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ڈرائیور تھا مدعی مقدمہ کاشف رضا ہمیں تلاشی کے بہانے پاس بلایا اور گاڑی میں بیٹھا کرلے گئے، گاڑی میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور 80ہزار روپے لوٹ لیے شہری4:30بجے ہمیں پوسٹ مارٹم ہاؤس اتار کر چلے گئے

    ڈکیتی واردت میں ملوث پولیس اہلکاروں کا واقعہ سامنے آنے پر شہری اور تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گی

  • سیالکوٹ :پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ ک گرفتار کرلئے،

    سیالکوٹ :پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ ک گرفتار کرلئے،

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5 موٹر سائیکل اور 75 ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی اور تمام برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ: نوجوان ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ہیں،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: نوجوان ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ہیں،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ہیں، معیاری تعلیم و تحقیق کے بغیر یہ درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے تمام اسٹوڈننس پر لازم ہے کہ بغیر وقت ضائع کئے جس بھی مضمون میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ اس میں کمانڈ حاصل کریں اور اپنا اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

    یہ بات انہوں نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل محمد نواز، پروفیسر نصیر غازی، پروفیسر مہر الیاس، پروفیسر ندیم اسلام ،پروفیسر شمس وزیر اور ڈی ڈی کالجز کے علاوہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھی سیمینار میں شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت اندرونی اور بیرونی کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ایک ملک میں جنگلات کی مخدوش صورتحال بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے اپنے حصہ کا ایک درخت ضرور اگائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی شجر کاری مہم "پاکستان کیلئے درخت لگائیں” کو کامیاب بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول عطیہ ہیں اور ان کو لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے کالج کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے اور اردو اور انگلش میں قرار داد پاکستان پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مرے کالج کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مرے کالج اقبال گیلری اور لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے آج علی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد کا دورہ نیلامیوں کا جائزہ لیا اور دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے جگمگ سیالکوٹ صفائی مہم کا جائزہ لینے شہر کی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سینٹری ورکر کی حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے ایس ڈبلیو ایم کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت کی بابت آگاہی دی جائے۔

  • سیالکوٹ:پولیس مقابلے سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم ,ہسپتال میں دم توڑ گیا

    سیالکوٹ:پولیس مقابلے سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم ,ہسپتال میں دم توڑ گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پولیس مقابلے سمیت ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم جیل جاتے طبعیت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل ہوا اور دم توڑ گیا

    پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ عثمان نامی ملزم جو پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل ندیم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا

    جسے تین ماہ قبل تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے جوڈیشل حوالات پر جیل بجھوایا جہاں سے ملزم عدالت پیش ہوا اور جیل واپسی سے قبل طبعیت خرابی کے باعث پولیس اسے سول ہسپتال ڈسکہ لے گئی

    جہاں طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسے سول ہسپتال سیالکوٹ لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس نے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنرکا شہر میں آوارہ مویشیوں کی موجودگی کا نوٹس

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنرکا شہر میں آوارہ مویشیوں کی موجودگی کا نوٹس

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے شہر میں آوارہ مویشیوں کی موجودگی کا نوٹس لے لیا

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کا آوارہ مویشیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن کو آوارہ مویشیوں کے تدارک کے لیے فوری مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت

    آوارہ مویشیوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج اورجرمانہ عائد کیا جائے گا ۔،آوارہ مویشی گرین بیلٹس کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ کارروائی کا مقصد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور حادثات کی روک تھام یقینی بنانا ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ہدایت کہ آوارہ مویشیوں کے تدارک اور مالکان کیخلاف کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے

  • سیالکوٹ :خاتون اور سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے نامعلوم ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :خاتون اور سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے نامعلوم ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)خاتون اور سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے معمولی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کی، جس سے
    ہسپتال کا سیکیورٹی گارڈ دانش مسیح اور خاتون مسمات طاہرہ شدید مضروب ہوگئے.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکرملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
    وقوعہ کی بابت مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ کسی کو ضلع کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • سیالکوٹ: سید محسن شاہ کا انتقال ،ایصال ثواب کیلئےختم پڑھاگیا

    سیالکوٹ: سید محسن شاہ کا انتقال ،ایصال ثواب کیلئےختم پڑھاگیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے ) شہر اقبال کی ہر دل عزیز شخصیت سینیئر صحافی سرپرست اعلی پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سید عارف حسین شاہ کا بھانجا، سید احتشام علی شاہ، سید اکاش علی شاہ، سید صیام علی شاہ کے مامو سید محسن شاہ جو گزشتہ دنوں انتقال فرما گئے تھے ان کے اصال ثواب کے لیے دسویں کا ختم کھروٹہ سیداں میں پڑھا گیا

    ختم شریف میں پاکستان مسلم لیگ ق یو کے کے صدر سید رضوان ہاشمی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے یوسی صدر شہزادہ سید خرم شاہ ان کے علاوہ سیاسی سماجی کارکنوں، تاجر برادری ،مذہبی برادری وکلا برادری اور صحافی برادری کے علاوہ سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی

    ختم شریف کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور گھر والوں کی طرف سے تمام احباب کے لیے روزہ افطار کا بندوبست کیا گیا تھا

    پاکستان مسلم لیگ ق یو کے کے صدر سید رضوان ہاشمی پاکستان مسلم لیگ نون کے یو سی صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دعا کی۔