Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سالکوٹ:جامکے چیمہ سے اوکاڑہ کے رہائشی نے لڑکی اغواء کرلی،مقدمہ درج

    سالکوٹ:جامکے چیمہ سے اوکاڑہ کے رہائشی نے لڑکی اغواء کرلی،مقدمہ درج

    سالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض )جامکے چیمہ سے اوکاڑہ کے رہائشی نے لڑکی اغواء کرلی،مقدمہ درج

    جامکے چیمہ کے رہائشی شفیق نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی ہے کی ضلع اوکاڑہ کے رہائشی رمضان نے اپنے بھائی طاہروالد یعقوب اور والدہ فاطمہ کے ہمراہ اسکی بیس سالہ بیٹی ثناء کو اس وقت گھر سے اغوا کیا جب وہ گھر نہ تھے

    گھر سے طلائی زیورات نقدی وغیرہ بھی لے گئے جو کئی روز تک ملزمان سے بیٹی کی واپسی کا تقاضا کرتے رہے جو واپس کرنے سے انکاری ہیں

    شفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان اسکی بیٹی کو حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

  • سیالکوٹ:خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم

    سیالکوٹ:خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم

    خاوند کے قتل میں ملوث خاتون کو بھائی سمیت سزائے موت کا حکم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے مقدمہ قتل کافیصلہ سنادیا،

    تھانہ صدر سیالکوٹ کے مقدمہ قتل میں ملوث سگے بہن بھائیوں عائشہ اور رئیس مصطفی ساکن باگڑیاں وزیرآباد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔

    ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 16 جنوری 2023ء کو تھانہ صدر کے علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر کو اس وقت جب عائشہ کا اپنے خاوند رستم علی سے جھگڑا ہوا جس پر عائشہ اور اس کے بھائی رئیس مصطفی نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاتھا۔

  • سیالکوٹ:یوم پاکستان  پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی

    سیالکوٹ:یوم پاکستان پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)یوم پاکستان کی پروقار تقریب ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرچم کشائی کی، سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی،

    اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، ڈی او سول ڈیفنس خالد اعوان، چاچا کرکٹ عبدالجلیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی

    جبکہ ممتاز سماجی شخصیت مرزا عبدالشکور نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جس کا وجود اسلام کے نام پر ہوا،

    پاکستان کا تصور سیالکوٹ کے عظیم سپوت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پیش کیا، جبکہ قیام پاکستان کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںمسلمانان ہند نے بھرپور جدوجہد کی۔

  • سیالکوٹ: احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر  4 دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ: احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار گرفتار

    تفصیل کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے ایکشن لیتے ہوئے 4 دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

    احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مختلف ہوٹلز مالکان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہاکہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان مقررہ اوقات کار سے قبل اپنا کاروبار بند رکھیں .

  • سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی 57 ملزمان گرفتار 70 کلو کے قریب منشیات برآمد

    سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی 57 ملزمان گرفتار 70 کلو کے قریب منشیات برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا، مقدمات درج لیا گے

    سیالکوٹ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس ڈرگز فری سوسائٹی کے قیام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور صرف ایک ہی دن میں 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

    سیالکوٹ پولیس کا کہناہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو منشیات کا دھندہ کرتا ہو اسکے بارے میں فوراً سے پہلے ہمیں آگاہ کریں

  • سیالکوٹ: ڈسکہ  میں مہنگائی کا جن بے قابو،سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں مہنگائی کا جن بے قابو،سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ ) ڈسکہ میں مہنگائی کا جن بے قابو،سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار

    ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام پزیر ہونے کو ہے مگر ڈسکہ میں مہنگائی ہے کہ کنٹرول ہی نہیں ہو رہی سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار چہرے پر پریشانی کے نمایاں اثرات دیکھائی دینے لگے

    بھنڈی، توری، کریلا، پیاز سب کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، رمضان المبارک کے شروع ہی سے ڈسکہ اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 100سے 200فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا

    پھل فروٹ سبزیاں غریب آدمی کی پہنچ سے دور رمضان المبارک آتے ہی سبزیاں پھل اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں رمضان المبارک سے پہلے 100روپے کلو والی سبزیاں 200سے 300میں فروخت ہونے لگیں ، فروٹ سیب ،کیلا ،کینوں مالٹا دیہاڑی دار طبقہ دیکھ تو سکتا ہے لیکن اپنے بچوں کے لئے خریدنا مشکل ہے

    ضلع و تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے دکان دار اپنی من مرضی اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں لمبی تان کے سو گئی ہیں شہریوں کا اعلی احکام سے صورت حال کا نوٹس لینے کامطالبہ

  • سیالکوٹ :رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں

    سیالکوٹ :رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں سینکڑوں معصوم بچے،نوجوان لڑکیوں سمیت عورتیں اور مرد شہر کے مین بازاروں اورگلیوں میں دندنانے لگے ہیں، بھکاری بازاروں میں خواتین کو بھیک دینے پر مجبور کرتے ہیں،شہریوں کا جینا محال ہو گیا حکام نوٹس لیں

    تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ضلع سیالکوٹ کی تحصیلوں ڈسکہ سمبڑیال پسرور سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے درجنوں پیشہ ور بھکاری مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا امکان ہے ،

    رمضان المبارک کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں جن میں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور اس کے گردونواح میں درجنوں پیشہ ور بھکاری عوام کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا،

    شہر میں خریداری کے لیے آنے والی لڑکیوں اور خواتین کو بھکاریوں نے ہراساں کرنا بھی معمول بنا لیا،

    مکمل فیملی پیشہ ور بھکاری جیسے مکروہ پیشے سے منسلک ہو گئے ہیں ،جنہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے ر کھ دی ہے، پیشہ ور بھکاریوں میں خواتین بوڑھے بچے نوجوان شامل ہے

    بیشتر ایسے گداگرہیں جو بھیک نہ ملنے پر گالی گلوج پر اتر آتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر گداگروں کے خلاف فوری اپریشن کیاجائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

  • سیالکوٹ:ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کا دورہ

    سیالکوٹ:ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کا دورہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کا دورہِ سیالکوٹ

    ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ نے دورہِ سیالکوٹ کے دوران ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا جہاں پولیس کے چاقو چوبند دستے نے سلامی دی اس کے بعد ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والی لیڈیز کو سرٹیفکیٹ دیے گیے۔

    اے آئی جی پنجاب نے پہلی دفعہ سمبڑیال میں لیڈی ٹریفک وارڈن سائمہ شہزادی کو سیکٹر انچارج تعینات کر دیا، درجہ اول سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ سیالکوٹ میں پہلی دفعہ لیڈی سکواڈ فیلڈ میں تجاوزات کے خلاف اور ٹریفک کی روانی کے لیے کام کرے گا۔

    پولیس کانفرنس روم میں ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سے میٹنگ کی جہاں ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور ڈیوٹی بارے بریفنگ دی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ: بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگا دی

    سیالکوٹ: بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگا دی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض))سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازعے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی

    تفصیل کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ اقراءاور شکیل کے درمیان کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا،گزشتہ روز شکیل گھر آیا تو اقرا ءکی بہنیں اور ان کے شوہر پہلے سے موجود تھے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کیساتھ ملکر شوہر کو آگ لگائی،متاثرہ شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کی بیوی اور دیگر فرار ہو گئے تھے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ شخص کے ہم زلف اور ساتھیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے متاثرہ شخص کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

  • سیالکوٹ میں ڈاکو راج،پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

    سیالکوٹ میں ڈاکو راج،پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

    سیالکوٹ کی کرائم ڈائری
    تحریر: بیوروچیف شاہد ریاض
    اس وقت سیالکوٹ میں جنگل قانون اور ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے ،سیالکوٹ پولیس عملاََ جرائم پیشہ عناصرکوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،شہری ڈاکوؤں سے دن دیہاڑے لوٹے اور کاٹے جارہے ہیں ،مزاحمت پر کئی شہری گولیاں لگنے سے راہی عدم ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کی طرف ہربار یہی بیان جاری ہوتا ہے کہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے

    رواں ماہ مارچ میں چند تھانوں کی حدود میں ہونے والی چند وارداتوں کا احوال جبکہ سیالکوٹ کے کاروباری مراکز یعنی سٹی سرکل کے 6 تھانوں میں ہونے والی کروڑوں روپے کی وارداتیں الگ ہیں، باقی ضلع بھر میں چور اور ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ملیانوالہ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے عاصم اور اسکی بیوی سے نقدی پچپن ہزار روپے‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی تھی ، بڈیانہ سیوکی روڈ پر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد افضال سکنہ پنج گرائیں اور اس کی بیوی جو بینک سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے رقم نکلوا کر آرہے تھے سے رقم چھین کر فرار ہوئے۔

    وڈالہ سندھواں میں محمد اشرف قادری بینک سے50ہزار روپے کی رقم کیش کروا کر نکلا تو تین نوسربازوں نے بہانے سے اسے گھیر لیا اور اسے باتوں میں لگا کر اسکی50ہزار روپے کی رقم لیکر رفو چکر ہو گئے۔

    ڈسکہ کا دکانداراعظم اپنی دکان پرموجودتھاکہ اسی دوران دو مسلح ڈاکو اس کی دکان میں گھس آئے اور آتے ہی اس کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر اس سے نقدی 38 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

    نواحی گاؤں ملیانوالہ کا زبیر اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ انہیں تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے نقدی پانچ ہزار روپے‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔

    کمال پور کا وقار اپنی دکان میں موجودتھاکہ اسی دوران دو ڈاکو اس کی دوکان میں گھس آئے اور آتے ہی اس کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر نقدی 40 ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔

    پنڈوریاں کا راشد اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے موٹرسائیکل اور نقدی دس ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے، ڈسکہ میں رستم کے گھر سے نامعلوم چور ان کے گھرکے تالے توڑ کر نقدی رقم 95ہزار روپے اور طلائی زیورات ڈیڑھ تولہ چوری کرکے لے گئے

    ڈسکہ ہی کے ناصر کی ہمشیرہ کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم چور طلائی زیورات ایک عدد مالا سیٹ اور نقدی ڈیڑھ لاکھ چوری کرکے لے گئے۔ ڈسکہ کا صغیر اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا او ر ان سے نقدی پچاس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

    نواحی گاؤں لوہارانوالی کا شمیم اپنی موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے نقدی اسی ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے جبکہ رام پور کے آفاق کے گھرسے نامعلوم چور موبائل فون چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے،

    ڈسکہ کے کاشف کے گھرکے تالے توڑ کرنامعلوم چور نقدی 66ہزار روپے چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کے احمد کے گھرکے تالے توڑ کرنامعلوم چور نقدی پچاس ہزار روپے اور طلائی زیورات اڑھائی تولہ چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کے حسنین کی حویلی میں بنے بیوٹی پارلر کے تالے توڑ کرنامعلوم چور سامان بیوٹی پارلر اور لوہا چوری کرکے لے گئے اور ڈسکہ کی خاتوم شمیم بی بی کی زمینوں سے نامعلوم چور پیٹرانجن چوری کرکے لے گئے۔ ڈسکہ کا غلام حسین اپنے میڈیکل سٹور پرموجودتھاکہ اسی دوران دو مسلح ڈاکو سٹور میں گھس آئے اور آتے ہی اس کو اسلحہ کی نوک پریرغما ل بناکر نقدی 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے

    کلہ کلاں کے ارشد سے دو مسلح ڈاکوؤں نے نقدی30ہزار روپے‘موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین کرفرارہوگئے۔آدمکے چیمہ کا ارسلان اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے نقدی 12 ہزار روپے‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔

    موضع ڈنڈ پور کھرولیاں کا اسامہ اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ انہیں تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے نقدی18 ہزار روپے‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے۔

    ابھی تو مارچ کے 20 دن بھی پورے نہیں ہوئے نہیں معلوم اس ماہ کے مکمل ہونے تک مزید کتنے شہری ڈاکوؤں کانشانہ بنتے ہیں ،ڈاکوؤں پر پولیس کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے شہری عدم تحفظ اور خوف میں مبتلا ہیں

    اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کب سیالکوٹ میں امن وامان قائم کرنے اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نشان عبرت بناتی ہے جو کہ پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے ؟؟؟