Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:میونسپل کارپوریشن کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالا نوسربازگرفتار

    سیالکوٹ:میونسپل کارپوریشن کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالا نوسربازگرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف سیالکوٹ )میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورنے والا نوسر باز گرہ سرغنہ سمیت رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان حوالات جوڈیشل کردیا

    تھانہ صدر کے علاقہ بٹر میں رہائشی مقامات پر تعمیر شدہ بلڈنگ کے نقشے چیک کرنے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو میونسپل کارپوریشن کا آفیسر ظاہر کرکے رشوت بٹورنے والا نوسر باز گرہ تھانہ صدر پولیس کی گرفت میں آگیا

    ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ قیصر بشیر گھمن نے کارروائی کرتے ہوئے اشفاق گھمن اور اسکے ساتھی ذوالفقار کو شہری سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

    قبل ازیں ملزمان شہر سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر شہریوں کے ساتھ نوسر بازی اور بلیک میلنگ کرکے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں

    تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا ایس ایچ او تھانہ صدر قیصر بشیر گھمن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، نوسربازوں اور قانون کی خلاف وزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا

  • سیالکوٹ: خوشحال کنبے کی تشکیل ،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینا ہوں گی،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: خوشحال کنبے کی تشکیل ،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینا ہوں گی،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اور خوشحال کنبے کی تشکیل کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی،

    وسائل کے مطابق فیملی سائز ہونے سے ہی بچوں کی غذائی، پڑھائی اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے جس سے ہر بچے کو مناسبت توجہ ملتی ہے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام سمیت ممبران کوآرڈی نیشن کمیٹی نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جلد ہی زمین کا بندوبست کرلیا جائیگا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں تمام فیملیز ہیلتھ مراکز /سہولیات کی گوگل میپ پر مارکنگ کی جائے تاکہ شہری بوقت ضرورت اپنی قریب ترین سنٹر رجوع کرکے سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں میں مختصر فیملیز سائز کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھرپور آگاہی مہم چلائے ۔
    ۔۔۔

  • سیالکوٹ : وزیر بلدیات کی آن لائن شہری خدمات مزید موثر بنانے کی ہدایت

    سیالکوٹ : وزیر بلدیات کی آن لائن شہری خدمات مزید موثر بنانے کی ہدایت

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض)وزیر بلدیات کی آن لائن شہری خدمات مزید موثر بنانے کی ہدایت،وزیراعلیٰ پنجاب دیہات اور شہروں میں بلدیاتی سہولیات کی یکساں فراہمی کی خواہاں ہیں ،دیہی سطح پر رضاکاروں کی مدد کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل کرنا مشکل ہے، ذیشان رفیق

    وزیر بلدیات و شہری ترقی پنجاب ذیشان رفیق نے آن لائن شہری خدمات مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح کی رجسٹریشن کی سہولتوں کی گھر بیٹھے فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

    لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس ساندہ روڈ کے دورے میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹس اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی طرف سے بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دیہات اور شہروں میں بلدیاتی سہولیات کی یکساں فراہمی کی خواہاں ہیں۔

    ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے تحت بھی صوبہ بھر میں ہر ممکن طور پر صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ’ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی ہمارا نصب العین ہے‘۔

    بریفنگ کے دوران خالی اسامیوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں میں خالی اسامیوں پر بھرتی یا پوسٹنگ کی ہدایت کی۔ بعض علاقوں کی یونین کونسلز میں دو سیکرٹری تعینات ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے رولز میں ترمیم کی ہدایت کی۔

    انہوں نے زور دیا کہ ہر یو سی سیکرٹری کو دوران سروس دیگر علاقوں میں کچھ عرصہ تعینات کرنا لازمی قرار دینا ہوگا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ دیہی سطح پر رضاکاروں کی مدد کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل کرنا مشکل ہے۔ شہری رضاکاروں کو نہ صرف تربیت دی جائے گی بلکہ تربیتی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

    زیرالتوا محکمانہ انکوائریاں جلد نبٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام انکوائریاں میرٹ پر نبٹائی جائیں۔ بلدیاتی ملازمین کی انکوائریز میں سفارش کلچر کا خاتمہ کرنے کا وقت آگیا۔

    ذیشان رفیق نے کہا کہ بلدیاتی اصلاحات کا چیلنج پورا کرنے میں آپ سب کا تعاون ضروری ہے۔ اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

  • سیالکوٹ: ٹینری زون منصوبہ  سے شہر  آلودگی سے پاک ہوجائے گا ،چودھری احمد ذوالفقارحیات

    سیالکوٹ: ٹینری زون منصوبہ سے شہر آلودگی سے پاک ہوجائے گا ،چودھری احمد ذوالفقارحیات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) ٹینری زون کا منصوبہ نہ صرف سیالکوٹ شہر کو آلودگی سے پاک بنائے گا جبکہ چمڑے کی مصنوعات کا معیار بھی بہتر بنائے گا اور برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ کرکے ملک کے لئے خطیر زرمبادلہ کمانے کا سبب بھی بنے گا۔

    ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ٹینری ایسوسی ایشن گارنٹی لمیٹڈ چودھری احمد ذولفقارحیات نے سیالکوٹ ٹینریز کی منتقلی اور تعمیرات کے قوانین کی آگاہی کے سلسلے میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سمینار کی صدارت چیئرمین ملک نصیر احمد نے کی۔ نظامت کے فرائض پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف نے ادا کئے۔

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سیالکوٹ مقصود ربانی بٹ، منیجر سیالکوٹ سہولت مرکز برائے بزنس حیدر منیر شاہ، نمائندہ ڈبلیو ڈبلیو ایف عدیل یونس، شیخ عبدالوحید صندل، شیخ نوید اقبال، محمد کاشف اعجاز، شفیق طاہر مغل چیئرمین متاثرین ٹینری زون، خالد لطیف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ عبدالشکور مرزا اور ٹینریز کے مالکان کی کثیر تعداد نے اس موقع پر شرکت کی۔

    سی ای او چودھری احمد ذولفقارحیات نے کہا کہ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت نے سیالکوٹ شہر کو صنعتی آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ٹینری زون کے جس منصوبے کا آغاز کیا تھا وہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

    سیالکوٹ کے ٹینری مالکان نے ماحول دوستی کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے شہر سے تمام ٹینریاں ٹینری زون منتقل کرنے کے لئے جن مالکان نے اپنی فیکٹریوں کی تیزی سے تعمیر شروع کردی ہے ان کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں جبکہ ابھی تک تعمیر شروع نہ کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ پلاٹوں کی منسوخی سمیت تمام قسم کی پریشانیوں سے بچنے کے فوری طور تعمیراتی کام شروع کریں اور ٹینری زون کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق شروع کریں۔

    صدر تقریب ملک نصیر احمد نے سیالکوٹ ٹینری زون کا منصوبہ چمڑے کی صنعت کی ترقی میں نمایاں بہتری لائے گا اور ہم عالمی منڈیوں میں اپنا مزید بہتر مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

    مہمان ذی وقار مقصود ربانی بٹ نے کہا کہ حکومت نے جس مقصد کے لئے ٹینری زون کا منصوبہ شروع کروانے میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی سے بھرپور تعاون کیا تھا اسے حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے اب تمام ٹینری مالکان اپنی اپنی فیکٹریاں ٹینری زون میں فوری طور پر منتقل کریں اور سیالکوٹ شہر کو آلودگی سے پاک بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

    جن فیکٹری مالکان نے اپنی فیکٹریاں زون میں منتقل نہ کی انہیں شہر میں کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ان کے محکمے کی خواہش اور کوشش ہے کہ فیکٹری مالکان جتنی جلدی ممکن ہو ٹینری زون میں منتقل ہوں اور محکمے کو سخت کارروائی نہ کرنا پڑے۔

    نمائندہ ڈبلیو ڈبلیو ایف عدیل یونس نے کہا ان کی ادارے نے اس منصوبے کے لئے اپنے وسائل وقف کئے ہیں کہ سیالکوٹ شہر کو آلودگی سے بنایا جائے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ عبدالشکور مرزا نے کہا کہ ان کی تنظیم ایک عرصے سے سیالکوٹ شہر میں آلودگی کے خاتمہ کے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ سیالکوٹ ٹینری ایسوسی ایشن مبارک کی مستحق ہے کہ اس نے پاکستان کا پہلا ماحول دوست منصوبہ شروع کرکے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اور عام شہریوں پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے۔

    اب سیالکوٹ شہر سے ٹینریاں زون میں منتقل کرنے سے کینسر، یرقان، معدہ و جگر اور جلدی بیماریوں کی کمی امید پیدا ہو گئی ہے۔ سیالکوٹ کی سول سوسائٹی تنظیمیں ٹینری زون کی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرئے گی۔

    منیجر سیالکوٹ سہولت مرکز برائے بزنس حیدر منیر شاہ نے خطاب کیا اور سیالکوٹ کے صنعت کاروں کو اپنے ادارے کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا۔

  • سیالکوٹ:ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا

    سیالکوٹ:ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ضلع سیالکوٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے ،

    ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مقررہ نرخوں کے مطابق باسمتی چاول سپر نیا کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی گئی ہے ، چاول اری 70 روپے کلو، دال چنا موٹی 235 روپے کلو، دال چنا باریک 218 روپے کلو، دال مسور موٹی 285 روپے کلو، دال ماش دھلی 500 روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی 470 روپے کلو، دال مونگ دھلی 275 روپے کلو،

    اسی طرح کالے چنے موٹے 235 روپے کلو، سفید چنا موٹا 280 روپے کلو، بیسن 230 روپے کلو، دودھ 155 روپے لٹر، دہی 160 روپے کلو،چھوٹا گوشت 1600 روپے کلو، بڑا گوشت 800 روپے کلو، روٹی 100 گرام 15 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے ، گھی، چینی کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی جبکہ پھلوں ،سبزیوں، چکن اور انڈے کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کرے گی ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری اے سی سیالکوٹ کے فون نمبر 0529250790، اے سی ڈسکہ کو فون نمبر 0529200115، اے سی سمبڑیال کو فون نمبر 0526524032 اور اے سی پسرور کے فون نمبر 0526443566 پر شکایت کر سکتے ہیں

  • سیالکوٹ:ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کی سربراہی میں3 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    سیالکوٹ:ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کی سربراہی میں3 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کی سربراہی میں3 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کی زیر سر براہی تین رکنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی برائے سی ایم انیشیٹیو سیالکوٹ قائم کردی ۔

    اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور خرم ورک کمیٹی کے ممبر ہونگے،کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل و تقسیم
    ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس،ستھرا پنجاب مہم سمیت دیگر وزیر اعلی کے انیشیٹیو کی مانیٹرنگ رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کمیٹی کو کوآرڈینیٹ کریں گے۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنرکاسبزی و فروٹ منڈی، ماڈل بازار، فیئر پرائس شاپس دیگرکادورہ

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنرکاسبزی و فروٹ منڈی، ماڈل بازار، فیئر پرائس شاپس دیگرکادورہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) ڈپٹی کمشنر کے سبزی و فروٹ منڈی، ماڈل بازار میں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس اور نگہبان رمضان پیکج کے ویئر ہاؤس کے دورے،

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور یہاں پر سبزیوں اور پھلوں کی رسد اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی میں ہونے والے نیلامیوں کے فوری طور پرائس لسٹ جاری کی جائے اور ان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ماڈل بازار (تحصیل بازار) میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں و پھلوں اور پولٹری کی مصنوعات کی رعائتی داموں کیلئے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں معیاری سبزیاں، پھلوں، گوشت اور پولٹری کی کنٹرول ریٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری جانفشانی اور جذبے سے انجام دیں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے راشن بیگز کی پیکنگ کا عمل جائزہ لیا اور راشن بیگ میں آٹا، چاول، چینی، بیسن اور بھی کے معیار اور مقدار کا معائنہ کیا۔

  • سیالکوٹ: ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا

    سیالکوٹ: ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی دیا ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا.

    تقریب میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے چمکتے ستاروں عمیر میر، آصف خواجہ، ڈاکٹر سلمان ادریس بٹ اور رضوان بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی.

    مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے استقبالیہ گانے اور دیگر پرفارمنس کر کے حاضرین سے داد وصول کی.

    دیا ویلفئیر کے ڈائریکٹر محمد عامر نے اس ادارے کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس کے بعد دیا ویلفئیر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے الگ الگ ہیموفیلیا پرشاندار ٹیبلو پیش کیا جس نے ہال میں موجود افراد کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا.

    ہیموفیلیا کی تاریخ، تشخیص و علاج پر مبنی مفصل ڈاکو مینٹری حاضرین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی.

    مہمان خصوصی عمیر میر، آصف خواجہ اور ڈاکٹر سلمان نے اپنے خطاب میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد پر زور دیا.

    پروگرام کے اختتام پر تقریب میں شریک مہمانانِ خصوصی، سکول پرنسپلز، شاعروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شعبوں میں خدمت کرنے والی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو شیلڈز پیش کی گئیں.

  • سیالکوٹ:لیدر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ:لیدر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ میں لیدر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    مہمان خصوصی رائل نارویجن ایمبیسی کی سیکنڈ سکریٹری ڈویلپمنٹ مس انجا میرٹویٹ اور اسی سفارت خانے کی پروگرام ایڈوائزر مس منزہ آزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو فروغ دینا ہوگا۔

    پاکستان میں یو این ویمن کی کنٹری ریپریزنٹیٹو مسٹر لنسانہ ووننہ اور یو این ویمن میں خواتین کو اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے پورٹ فولیو مینیجر فریحہ عمر ملک میں خواتین کے حقوق اور مواقع کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

    زرین آصف زبیری، پروگرام آفیسر یو این ویمن اسلام آباد، بیداری سیالکوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارشد محمود مرزا اور بیداری سیالکوٹ کی نائب صدر محترمہ حنا نورین نے نچلی سطح پر خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین جناب ملک نصیر احمد کے ساتھ دیگر معزز مہمانوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی جن میں یو این ویمن اسلام آباد کی کمیونیکیشن اسسٹنٹ محترمہ فاطمہ قریشی اور شہزاد اشرف شامل تھے۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر یو این ویمن کے صوبائی دفتر لاہور

    اس پورے پروگرام میں بات چیت صنفی مساوات کی اہمیت، خواتین کو بااختیار بنانے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر مرکوز رہی جو اب بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ مقررین نے صنفی مساوات کے حصول اور زیادہ مساوی معاشرے کو فروغ دینے میں تعلیم، معاشی مواقع اور جامع پالیسیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔

    جیسا کہ دنیا خواتین کا عالمی دن مناتی ہے، اس طرح کے واقعات صنفی مساوات کے لیے جاری جدوجہد اور ایک ایسا مستقبل بنانے کے لیے درکار اجتماعی کوششوں کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں جہاں ہر عورت اور لڑکی اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔

    شرکاء نے اس تقریب کو حوصلہ افزائی اور زیادہ جامع اور صنفی انصاف کی دنیا کی طرف اپنا کام جاری رکھیں۔

  • سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

    سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی اور شہریوں کو ڈاکوؤں کی جانب سے گولیاں مارنےکے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

    تھانہ صدر کے علاقہ اڈا گھنہ میں ٹائروں کو آگ لگا کر پسرور سیالکوٹ روڈ 4 گھنٹے سے ٹریفک کے لئے بند کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے

    سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے شہری جہاں اپنے قیمتی مال زر سے محروم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈاکوئوں کی گولیوں کا بھی نشانہ بن رہے ہیں

    چند دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر متعدد شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ہیں، کئی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور کئی ہسپتالوں میں زندگی و موت کی کشکمش میں مبتلا ہیں

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے