Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ :مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک

    سیالکوٹ :مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض کی رپورٹ )مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک ،پولیس کا مؤقف
    تفصیل کےمطابق سیالکوٹ میں13 اور 14 فروری کی درمیانی شب ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر شہباز احمد نے ریلوے روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں سرگرداں تھے

    اس دوران دو موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور اوور ہیڈبرج کی جانب فرار ہوئے پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو کی گئی جو ملزمان لال پورہ پل ایک کے قریب جا کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے

    پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائرنگ کئے گئے جو ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے رہے فائرنگ رکنے پر وہاں سے ایک ملزم کی لاش ملی جو اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو چکا تھا ہلاک ملزم کی شناخت شعیب خان ولد معظم خان سکنہ مکان نمبر 888/22 محلہ موری گیٹ کے نام سے ہوئی ہے موقع پر سے ایک موٹرسائیکل ہنڈا 125، موبائل فون اور پسٹل 30 بور ملا ہے

    جبکہ اسکے ساتھی دیگر ملزمان دوسری موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جن کا تعاقب رنگپورہ پولیس کر رہی تھی کہ گھات لگائے تینوں ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کی تاہم انکی فائرنگ کی زد میں انکا اپنا ساتھی عامر ولد شمس الدین زخمی ہو گیا جسے چھوڑ کر دیگر ملزمان فرار ہو گئے مضروب کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ریسکیو کو اطلاع دی جو مضروب شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا

    عامر ولد شمس الدین نے گذشتہ روز تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ڈکیتی کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے ناصر نامی کانسٹیبل زخمی ہوا تھا
    دیگر مفرور دو ملزمان کی تلاش جاری ہے.

  • سیالکوٹ:بزنس فیسلیٹیشن سنٹر پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا .محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ:بزنس فیسلیٹیشن سنٹر پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا .محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)بزنس فیسلیٹیشن سنٹر پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے پہلے ماہ میں 235 درخواستیں موصول،205 این او سی جاری،35 درخواستوں پر کارروائی جاری.محمد ذوالقرنین

    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے پہلے ماہ کے دوران کاروباری افراد کی طرف سے مختلف محکموں سے این او سی کے لیے 235 درخواستیں موصول ہوئیں ، 205 درخواستوں پر این او سی جاری کئے جا چکے ہیں، باقی 35 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے ،اوسطا سات سے دس روز میں این او سی جاری کیا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایف سی کے پہلے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر چیمبر عبدالغفور ملک بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بہترین کارکردگی پر انچارج بزنس فیسلیٹیشن سنٹر مینیجر سید حیدر منیر، بزنس فیسلیٹیشن آفیسر شاہد منیر، انرجی ڈیپارٹمنٹ کے محمد نعمان ، سمال انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے زبیر مصطفیٰ کمال، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ظفر اقبال کوتعریفی اسناد سے نوازا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ 13 جنوری کو بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے قیام سے ابتک 260 کاروباری افراد نے سنٹر وزٹ کیا، 222 افراد نے 235 این او سی کے لیے درخواستیں دیں ان میں سے انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 72، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے 55 سمال انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے 8 جبکہ دیگر این او سی جنگلات ، وائلڈ لائف ، فشریز سمیت۔دیگر۔محکموں نے جاری کئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر پر معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں بی ایف سی کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ مانیٹر کیا جائے گا، بہترین کارکردگی کے حامل افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور کوتاہی برتنے پر محاسبہ کیا جائے گا ۔

  • سیالکوٹ:سینئرصحافی ڈاکٹر شاہدریاض کے والدگرامی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:سینئرصحافی ڈاکٹر شاہدریاض کے والدگرامی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی )سینئرصحافی ڈاکٹر شاہدریاض کے والدگرامی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
    سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیرمین کی سرپرستی میں تعزیتی اجلاس مرکزی افس منعقد ہوا اجلاس میں سینئر صحافی اور نمائندہ باغی ٹی وی ڈاکٹر شاہد ریاض صدر پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹر کے والد گرامی ملک محمد ابراہیم جو کہ وفات پا گئے تھے ان کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی

    اس دعائیہ تقریب میں تمام صحافیوں نے ڈاکٹر شاہد ریاض کے والد کی وفات پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ،اجلاس میں سرپرست سید عارف حسین شاہ، چیئرمین محمد خرم میر ،سیکرٹری جنرل شیخ بلال ،سینیئر نائب صدر مہر مصطفی ،سینیئر نائب صدر بابر بیگ، نائب صدر رانا جاوید ،نائب صدر مدثر رتو ،جائنٹ سیکرٹری ارشد علی تبسم، فناس سیکرٹری سہیل چوہدری، چیئرمین مجلس عاملہ فہد سعید ،سیکرٹری انفارمیشن ملک حسن رزاق ،ممبر مجلس عاملہ اسد ،ملک ساجد،خواجہ ایمان،حسنین خان اور صحافیوں نے شرکت کی.

  • این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 71 سے شکست کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ میں الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی-

    باغی ٹی وی :ریحانہ امتیاز ڈار قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاآزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں آر او، الیکشن کمیشن،خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں ریحانہ ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا ہے اور ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا ۔

    درخواست میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے،انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کے احکاما ت جاری کرے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے اور 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑنے اکیلی نکلی اور مجھے شہر کے بیٹے، بیٹیوں نے بُہت عزت دی،میں الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی۔

    دوسری جانب عثمان ڈار نے اپنے والدہ کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاست چھوڑی مگر ماں کا ساتھ نہیں چھوڑا ،لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ، ہم اپنے حق کیلئے ہر فورم پر جائیں گےہم نے ہائیکورٹ میں اپنے حق کے لئے پٹیشن دائر کر دی ہے، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آخر آر او نے رزلٹ جاری کرنے میں 12 گھنٹے کیوں لگائے؟9فروری کو شام 5 بجے بغیر دستخط کے فارم 47 جاری کیا گیا ۔

    واضح رہے کہ این اے 71 سیالکوٹ 2سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف 1 لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار ایک لاکھ 272 ووٹ لے کر ہار گئیں۔

  • سیالکوٹ: 5فروری  یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

    سیالکوٹ: 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا
    5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سرکاری سطح پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں منعقد ہوئی،
    تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جاوید اقبال، ڈی او سیکنڈری ملک اللہ داد سمیت مختلف سرکاری محکموں، سکولوں اور کالجز کی طلباء و طالبات اور اساتذہ اور سول سوسائٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب سے طلباء و طالبات نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔تقریب کے بعد چوک علامہ اقبال سے ایوان صنعت و تجارت تک ریلی بھی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کشمیری محکموم اور مظلوم عوام کے حق اور بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف لکھے ہوئے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔

    ریلی میں کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ، کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگائے۔ آخر میں کشمیر کی جلد آزادی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

  • سیالکوٹ: تھانہ صدر  پسرور کی حدودمیں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    سیالکوٹ: تھانہ صدر پسرور کی حدودمیں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) تھانہ صدر پسرور کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب ایک شخص کی درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی نعش برآمد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوگئی،

    متوفی کی شناخت سرکل پسرور تھانہ صدر کے علاقہ محلہ عمر پورہ کا رہائشی تھا.امیر حمزہ ولد منظور عمر تقریباً چوبیس سال چوبیس گھنٹے سے لاپتہ تھا
    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پسرور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات شروع کردی ہیں.

  • پسرور : پسرور فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

    پسرور : پسرور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

    سیالکوٹ( نماٸندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے) پسرور فائرنگ ایک جان بحق تین شدید زخمی۔فائرنگ کا یہ واقعہ پسرور تھانہ صدر کے گاؤں عاقی ماچھی میں رونماہوا،
    تفصیلات کے مطابق جھگڑا بچوں کی وجہ سے ہوا اور فائرنگ تک جا پہنچا ،یہ جھگڑا الیکشن کا اسٹکر پھاڑنے کی وجہ سے ہوا،جھگڑے میں فائرنگ سے علی رضا ولد امتیاز سکنہ عاقی ماچھی پیٹ میں سات فائر لگنے کی وجہ سے دم توڑ گیا

    امتیاز ولد شفیع محمد فائرنگ سے شدید زخمی سیریس حالت میں سیالکوٹ ریفر کر دیا گیا ،فائرنگ سے انتظار ولد امتیاز علی اور ذوالفقار ولد امتیاز بھی زخمی ہوئے یہ ایک ہی گھر کے چار افراد ہیں جن میں ایک باپ اور تین بیٹے شامل ہیں۔

  • سیالکوٹ: پولیس کا  پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ: پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی اے آیس آئی سجاد بن حیدر معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان عبدالمتین اور افتخار کے قبضہ سے200پتنگیں برآمد کیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل پر نائلون کے توڑے میں پتنگیں چھپا کر لے جا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے

  • سیالکوٹ :آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیئر صحافی  مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

    سیالکوٹ :آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیئر صحافی مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض کی رپورٹ)آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیئر صحافی مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
    آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرن ان چیف زبیر احمد انصاری اور اپوا کے بانی ایم ایم علی کی سربراہی میں سنئیر صحافی معروف تجزیہ نگار اور اینکر پرسن مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں اہم موضوعات پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ملک کی مجموعی صورتحال،بالخصوص سیاسی ،معاشی اور خاندانی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

    گرما گرم چاۓ کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا مبشر لقمان نے وفد کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئے.

    انہوں نے نئے لکھنے والوں کو مفید تجاویز سے بھی نوازا اور ان کے ساتھ اپنے تجربات بھی شئیر کیے ۔

    سینئرصحافی ،معروف اینکرپرسن اور باغی ٹی وی کے سی ای اومبشر لقمان نے اپووا کی ادبی کاوشوں کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپووا کی ایک ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر چکے ہیں، اپووا ایک متحرک اور منظم تنظیم ہے۔

    انہوں نے اپووا وفد کو دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اگلی ملاقات میں ہم اکھٹے ڈنر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ باغی ٹی وی کا پلیٹ فارم آپ لوگوں کے لیے حاضر ہے آپ لوگ اس پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

    اپووا کے وفد کی طرف سے مبشر لقمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

    اپووا وفد نے اس خوبصورت ملاقات کا انعقاد کروانے پر ممتاز اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    وفد میں زبیر احمد انصاری،ایم ایم علی،رفیق بھٹی،اظہر حسین بھٹی،فاروق خان،مدیحہ کنول،نبیلہ اکبر،مریم راشد،ساجدہ اصغر،عائشہ صدیقہ اور نگار بیگ سمیت دیگر شامل تھے۔

  • سیالکوٹ:پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں جلد از جلد لگا کر ڈیوٹی روسٹر جاری کریں،محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ:پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں جلد از جلد لگا کر ڈیوٹی روسٹر جاری کریں،محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں جلد از جلد لگا کر ڈیوٹی روسٹر جاری کریں،محمد ذوالقرنین
    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران اپنے اپنے حلقوں میں پریذائیڈنگ اور پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں جلد از جلد لگا کر ڈیوٹی روسٹر جاری کریں،

    پولنگ میٹریل کی تقسیم کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن پاکستان کی ذمہ داری ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے پاک فوج اور رینجرز کے جوان پولیس کی معاونت کیلئے ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابات ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور سلسلہ میں کسی سے رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔