Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ:کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا

    سیالکوٹ:کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا
    تفصیل کے مطابق پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ میں کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے آنے والا شہری قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا ۔

    ملزم نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔جسے موقع پر گرفتار کرکے تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا ۔

  • سیالکوٹ:تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    سیالکوٹ:تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی نمائندہ شاہد ریاض سے)تہرے قتل کی ہولناک واردات،تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیاتہرے قتل کا واقعہ موضع چوہڑ منڈا میں پیش آیا

    پولیس کابتانا ہے کہ واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے،قتل کے واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

  • سیالکوٹ:ڈی پی او ہمارے خلاف ذاتی انتقام پر اترآیا ہے،ریحانہ ڈار

    سیالکوٹ:ڈی پی او ہمارے خلاف ذاتی انتقام پر اترآیا ہے،ریحانہ ڈار

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)عثمان ڈار کی والدہ و امیدوار این اے 71 ریحانہ امتیاز ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ ہمارے خلاف ذاتی انتقام پر اترا ہوا ہے ، موجودہ ڈی پی او کی موجودگی میں سیالکوٹ کے اندر شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے

    ریحانہ ڈارنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کو فوری سیالکوٹ سے تبدیل کیا جائے ، وزیر اعلی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کی تھی کی کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی

    8 فروری کو سیالکوٹ کے غیرت مند بیٹے ووٹ کی طاقت سے ان کو جواب دیں گے ،جیت سچائی کی ہوتی ہے ،انکا شیر وینٹی لیٹر پر ہے

    8 فروری کو عوام جواب دے گی خواجہ آصف کی ہدایات پر ڈی پی او نے پولیس بجھوائی ۔ڈی پی او کی والدہ پر کوئی ہاتھ ڈالے تو گولی مار دیتے

    ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف سیالکوٹ کے لئے بیماری ہے ،ہمارے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں،ہمارے کارکنوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، ہمارے 3 کارکنوں پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے ۔ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا. وکیل

    ریحانہ ڈارکے وکیل نطاہر سلطان ے کہا کہ ہم نے 24 جنوری کو جناح ہاؤس میں ورکر کنونشن کرنا ہے، ہم نے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دے دی ہے ،رات گئے کارکنوں کے گھر چھاپے مارے جا رہے ہیں ،کارکنان پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں

  • سیالکوٹ۔ پولیس کی کارروائی، ضلع وہاڑی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

    سیالکوٹ۔ پولیس کی کارروائی، ضلع وہاڑی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

    سیالکوٹ،با غی ٹی وی(شاہدریاض )پولیس کی کارروائی، ضلع وہاڑی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب
    سیالکوٹ سے شاہدریاض کی رپورٹ کے مطابق تھانہ جھال سیال ضلع وہاڑی سے محسن علی بعمر 17سال کے مقدمہ اغوا کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت محمود الحسن رانا DSPسیالکوٹ کو مغوی کو بازیاب کروانے اور مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔

    جس پر DSPمحمود الحسن راناکی زیر نگرانی انسپکٹر فہد بن فدا ہمراہ CIA کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے مغوی محسن علی کی بازیابی یقینی بنائی گئی۔

    لڑکے کے والد یاسر ریاض نے اپنے لخت جگر کو بحفاظت بازیاب کروانے پر سیالکوٹ پولیس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

  • سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی,سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم دو گھنٹے میں گرفتار

    سیالکوٹ:ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی,سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم دو گھنٹے میں گرفتار

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی،سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم دو گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    ذیشان نے گھر والوں سے چھپ کر پسند کی شادی کی بعد ازاں دلہن کے گھر والے لڑکی کو لینے اور باعزت رخصتی کی یقین دہانی کروانے آئے جس پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ذیشان کے بھائی عثمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر اسکا سگا باپ ڈاکٹر امانت گولیاں لگنے سے جانبحق ہو گیا

    ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے پولیس کو فوری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او ہیڈمرالہ کاشف بٹ نے ٹیم کے ہمراہ 2 گھنٹے کی قلیل مدت میں ملزم عثمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے

  • سیالکوٹ :ایجوکیشنل سمینار زیر اہتمام سوسائٹی آف ہومیوپیتھی،ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ :ایجوکیشنل سمینار زیر اہتمام سوسائٹی آف ہومیوپیتھی،ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) ایجوکیشنل سمینار زیر اہتمام سوسائٹی آف ہومیوپیتھی، ڈاکٹر مسعود ہومیوپیتھک فارماسیوٹیکل کے تعاون سے ایوان اقبال لاہور میں منعقد کیا گیا۔ جس میں سیالکوٹ سے بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

    اور ڈاکٹر فوزوالعظیم عثمان سلیم قریشی اور دیگر ساتھیوں نےHPCA کے سابقہ چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم قریشی (مرحوم)آف سیالکوٹ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا۔

    تقریب میں HPCA کے سابقہ چئیرمین پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم قریشی صاحب(مرحوم ) کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تاریخ ہومیوپیتھی میں انھیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

    وہ شخص ایک شجر سایہ دار کی مانند تھا کہ جس کے سائے میں لوگوں نے ترقی کی بہت سی منازل طے کیں۔ایک ایسا شجر جس کا پھل بھی لوگوں نے کھایا اور اب اس کی لکڑی بھی لوگوں کی زندگیوں کو روشن کرے گی۔

    ان کی زندگی کی بہت سی جھلکیاں تقریب میں دکھائی گئیں اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ اللہ تعالٰی مرحوم پروفیسر محمد سلیم قریشی کے درجات بلند فرمائے۔آمین

  • سیالکوٹ:بد قسمتی سے پاکستان میں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام قائم نہ ہو سکا۔حمیراطارق

    سیالکوٹ:بد قسمتی سے پاکستان میں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام قائم نہ ہو سکا۔حمیراطارق

    سیالکوٹ (شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان حمیراطارق نے سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی نظام کا قیام تھا مگر بد قسمتی سے یہاں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام قائم نہ ہو سکا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جیسی دیانتدار اور با کردار قیادت کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں اس کا اعتراف نہ صرف ملک کی عوام نے کیا ہے بلکہ بین الاقوامی اداروں کے سرویز میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔

    جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس کے اپنے اندر جمہوریت ہے۔نیچے سے اوپر تک پوری قیادت باقاعدہ ارکان جماعت کی مرضی اور منشاء سے مقرر اور منتخب کی جاتی ہے۔ حمیرا طارق نے کہا کہ باقی پارٹیاں افراد یا خاندانوں کے اقتدار کے نظریے کی حامل ہیں۔

    ملک میں مہنگائی، بدامنی ، بے روز گاری کی وجہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں کی ناپاک پالیسیاں ہیں یہ آئندہ بھی اقتدار میں آئیں تو بہتری کی ایک فیصد بھی توقع نہیں، ان کی ماضی کی کارگردگی اور بیانیہ صفر ہے عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔

    28 فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا خاندانوں اور موروثیت کی سیاست دفن ہو جائے گی۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان کو قائد اعظم کے فرمان کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔

    کنونشن سے امیر صوبہ پنجاب جاوید احمد قصوری نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا عوام کو خوشنما نعروں سے دھوکہ دینے والی جماعتوں کو اب عوام پہچان چکے ہیں عوام یہ بھی جان چکے ہیں کہ کونسی جماعت ہے جو عملی طور پر جمہوری عوام کو اپنا منشور پیش کیا ۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق کا شعور دیتی ہے۔

    جاوید قصوری نے کہا منشور میں خاص طور پر خواتین کے حوالے سے اہم شقیں جیسے خواتین کو الگ یونیورسٹرز ، الگ ٹرانسپورٹ تمام شعبہ جات میں الگ سیٹیں مختص ہونگی۔

    کنونشن سے جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران پی پی47 سے امیدوار ملک منیر ،ڈسکہ سے ذوالفقار’ امیر جماعت 47 زون شیخ عتیق الرحمن اور ناظمہ ضلع حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ محترمہ طیبہ ارشد نے بھی خطاب کیا –

    پروگرام میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور ترازو کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد کی یقین دہانی کروائی

  • سیالکوٹ:پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے.خواجہ  آصف

    سیالکوٹ:پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے.خواجہ آصف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)خواجہ محمد آصف کا ن لیگ کے یوتھ ورکرزکنونشن سے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں خطاب
    ،این اے 71میں دو لاکھ ووٹرز کا تعلق یوتھ سے ہے،آئندہ دنوں میں یوتھ اپنی قوت گلی محلوں میں دکھائے۔یونین کونسل کی سطح پر ووٹرز کو نوازشریف کو ووٹ دینے کا کہیں

    خواجہ محمدآصف نے کہاکہ اس شہر میں چارسالہ پی ٹی آئی دور میں ایک اینٹ نہیں لگی۔ن لیگ کے دور میں موٹروے تعلیمی ادارے میڈیکل کالج یونیورسٹی بنی .

    عمران خان نے صرف نعرے لگائے کوئی کام نہیں کیا،پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے،اس نے مجھ پر دعوی کیا جو کئی سال ایسے ہی پڑا رہا،عدالت میں جرح ہوئی اس دوران اس فراڈیے کی ٹانگ پر پلستر تھا،جرح میں یہ مان گیا کہ میرادفاع کاکیس بن گیاہے
    ۔اسکے سارے وکلاء کی موجودگی میں انہوں نے مجھ پر جرح کی تاریخ لی جو دوبارہ نہ آئی.

    عمران خان نے سوا دو ارب روپیہ شوکت خانم کا دوستوں کے کاروبار میں لگایا،گیارہ سال قبل میں نے کہا عمران خان چور ہے زکوٰاۃ کھاتا رہا
    اس شہر میں پورا ٹبر سرکاری کرسیوں پر بیٹھتا رہا ،کام کوئی بھی نہ کروایا،میرے خلاف انہوں نے درخواستیں دیں،مجھے انکی درخواستوں پر چھ ماہ قید کاٹنا پڑی میں بری ہوا

    انہوں نے مجھ پر آرٹیکل سکس کی کارروائی کی میں اس میں بھی بری ہوا ۔انہوں نے تھوڑی سی قید کاٹنے کےبعد جو کیاوہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے،انکی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے

    اس شہر کے چھبیس فیصد لوگوں نے ووٹ کس کودینا ہے یہ فیصلہ نہیں کیا۔یوتھ کے نمائندے ایسے لوگوں کے پاس جائیں۔پاکستان مسلم لیگ کا ووٹ نوازشریف کا ووٹ ہے،آپ نےووٹ نوازشریف کے نام پر مانگنا ہے کسی اور کے نام پر نہیں

    نوازشریف نے عمران خان کے جبر کامقابلہ کیا ہے۔تین بار نوازشریف وزیراعظم بنا،چوتھی بار بھی نوازشریف وزیراعظم بنے گا۔یوتھ اپنی صفوں میں اتحاد رکھے۔اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ آنیوالے وقت میں نوجوان نسل کو آگے لائیں

  • سیالکوٹ :15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے

    سیالکوٹ :15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے، مقتول کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے بعد اس کے نازک اعضاء بھی کاٹ دے گے تھے

    سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے علاقہ شتاب گڑھا میں15سالہ لڑکے سمیر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیاتھا، جس کا مقدمہ درج ہونے پر فوری طور پر ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر اصغر علی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کئے۔

    ایس ایچ او تھانہ اگوکی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند دنوں میں دوران تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد شاہ نور ولد اصغر علی سکنہ شتاب گڑھا اور خنان ولد عابد حسین سکنہ شتاب گڑھا کو حراست میں لیا ،جن سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ مقتول سمیر سے بدفعلی کرنے کے بعد اس کو قتل کیا اور اس کے نازک اعضاء کاٹ کر اس کی نعش کو ویرانے میں پھینک دیا۔

    ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی نعش کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کو مقدمہ قتل میں گرفتار کر کے مزید تحقیات کی جارہی ہے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ گاؤں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی،3افرادجھلس گئے

    سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ گاؤں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی،3افرادجھلس گئے

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)تھانہ موترہ کے علاقہ بھیڑ گاؤں میں گھر میں آگ لگ گئی۔ أگ لگنے سے گھر کے تین افراد جھلس گے

    بھیڑ گاؤں کی رہائشی رقیہ بی بی رات کو گیس والا چولہا جلا کر سوگئی تھی اور گیس بند نہیں کی تھی صبح جب گھر والوں نے آگ جلائی تو کمرے میں اگ لگ گئی

    ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ۔کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے گھر کے تین افراد متاثرہوئے جن میں4سالہ عبداللہ اور 38سالہ ذیشان کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ رقیہ بی بی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔