Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • شدیددھندسیالکوٹ میں اترنے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں

    شدیددھندسیالکوٹ میں اترنے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی چار پروازیں موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں۔

    دھند کے باعث سیالکوٹ سے دبئی، بحرین، شارجہ،جانے والی چار پرواز منسوخ کر دی گئیں، منسوخ ہونے والی پروازوں میں دبئی جانے والی Ek 2115 ، بحرین جانے والی پرواز GF77 اور GF 769 اور شارجہ جانے والی پرواز G9 553 شامل ہیں۔

    جدہ جانے والی پرواز Pk 745 اب لاہور سے آپریٹ ہو گی، دبئی جانے والی پرواز Ek 619 بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

    علاوہ ازیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترنے والی 4 پروازیں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں۔

  • سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت 2 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ:ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت 2 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ(نمائیدہ باغی ٹی وی شاہدریاض) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث قاسم عرف کاشی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،5موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 2 لاکھ روپےاور اسلحہ ناجائز برآمد

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 35 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ قاسم عرف کاشی کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • سیالکوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسکہ پریس کلب کو دس لاکھ کا چیک دیا

    سیالکوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسکہ پریس کلب کو دس لاکھ کا چیک دیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسکہ پریس کلب کو دس لاکھ کا چیک دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے پنجاب بھر میں ڈویژن سے لیکر تحصیل پریس کلبوں کو چیک تقسیم کیے اسی سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد کرکے چیک تقسیم کیے گئے

    جس میں ڈسکہ پریس کلب کے چیئرمین شہباز علی محسن اور فنانس سیکرٹری عرفان افضال نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دس لاکھ کا چیک وصول کیا

  • سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 135واں اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 135واں اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ (شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 135واں اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا، ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر، ان رجسٹرڈ، ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں 46میڈیکل اسٹورز کے خلاف کیسسز کی سماعت کی گئی، ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 5 میڈیکل اسٹورز کے چالان ڈرگ کورٹ لاہور بھجوا دیئے گئے۔

    اجلاس میں سی ایس او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول نائلہ ارشد، سیکرٹری ڈی سی کیو ، ڈرگ انسپکٹرز اور فارماسسٹ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر میڈیکل اسٹورز اور میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کا کام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر ادویات کی سپلائی چین کی ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخصوص ڈرگ کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور ایسا نہ کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • سیالکوٹ :جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ :جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض )جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار
    ‏ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی۔ ایف ائی اے حکام کے مطابق جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر گرفتار۔

    ملزمان سے یونان کے جعلی وی وی او سی کارڈ بھی برآمد۔ملزمان کے پاسپورٹس پر یونان کی جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔

  • سیالکوٹ:معاشرے میں امن و بھائی چارےکے فروغ کیلئے علماء کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:معاشرے میں امن و بھائی چارےکے فروغ کیلئے علماء کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن وآشتی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان اپنا موثر کردار ادا کریں، معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت کے خاتمہ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین اپنے فکری و گروہی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے پائیدار امن کیلئے کام کریں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں ضلعی امن و بین المذاھب ہم آہنگی کی کور کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، ملک ذاکر حسین اعوان، صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان، مولانا احمد مصدق قاسمی، مفتی کفایت اللہ شاکر، حافظ عبد الغفار ، ظفر عباس، اشفاق نذر گھمن، حافظ غلام محی الدین جیلانی، پادری مالک مسیح، پنڈت جشپال، بشپ سراج مسیح اور حکیم رتن لال نے اجلاس میں شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ میں مختلف ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے بالخصوص سیوریج اور روڈ انفراسٹریکچر کے پراجیکٹ پر کام سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا انتظامیہ کو مکمل ادارک ہے۔

    اجلاس میں امن کور کمیٹی کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کی امن و امان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفینگ دی اور کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین امن و امان کے قیام کیلئے فی سبیل اللہ کام کررہے ہیں۔ اجلاس کے آخر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

  • سیالکوٹ: ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ: ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) گذشتہ رات ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،کینال سٹی وزیرآباد روڈ سمبڑیال کے نزدیک
    لوکیشن پر موجود ریلوے ملازم کے مطابق وزیر آباد سے ٹرین کا انجن سیالکوٹ آ رہا تھا اس آدمی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور پٹڑی پر بیٹھا ہوا تھا جس کی وجہ سے انجن سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    سیالکوٹ۔تھانہ مراد پور پولیس نے لینڈکروزر میں سوار دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد کر لیا سیالکوٹ پولیس کے مطابق مراد پور پولیس نے دودان چیکنگ تیز رفتار لینڈکروزر کو روکا تودوران تلاشی گاڑی سے 44 بور رائفل۔12 بور رائفل اور 3 عدد پستول برآمد کئے ملزمان کے قبضہ سے 80 گرام آئس بھی برآمد کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں.

  • سیالکوٹ:الیکشن کمیشن کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،الفت شہزاد

    سیالکوٹ:الیکشن کمیشن کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،الفت شہزاد

    سیالکوٹ ،( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد نے عام انتخابات کے حوالہ سے مانیٹرنگ آفیسرز کیساتھ خصوصی میٹنگ کی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد کی زیر سربراہی ہونے والی اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر ضلع سیالکوٹ کے تمام انتخابی حلقہ جات کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا.

    اس ضمن میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاسی جماعت یا پھر آزاد امیدوار کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائیگی. پبلسٹی میٹیریل، سائن بورڈز، سٹکرز، بینر، نیون سائنز اور ہر قسم کے اشتہارات و ہولڈنگز پینا فلیکس وغیرہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دئیے گئے ضابطہ اخلاق سائز و حجم کے عین مطابق لگائے جائیں.

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب امیدوار قومی یا صوبائی اسمبلی کو بھاری جرمانے کیساتھ ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی.

  • نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا،خواجہ آصف

    نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا،خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا کہ سردی کی وجہ سے انتخابی مہم سست روی کا شکار تھی، آج خواتین نے رونق لگائی تو دھوپ بھی نکل آئی، نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری تربیت ہے کہ ماؤں بہنوں کی عزتیں سانجھی ہوتی ہیں، ان لوگوں نے ٹی وی پر باتیں کیں کہ الیکشن نہیں لڑوں گا، اب ماں کو چوک پر لے آئے، عزت دار لوگ اپنی ماؤں بہنوں سے ایسا نہیں کرتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک ہنستہ بستہ ملک تھا نواز کے دور میں پھر ایک ایسے شخص کو ملک کی حکومت دی گئی جس نے تباہی مچادی۔ سیالکوٹ میں والی بال گراؤنڈ میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ خواتین اسی طرح نواز شریف کے لیے کام کرتی رہیں۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مائیں بہنیں باشعور ہیں، ہم نے عزت آبرو کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپ لوگوں کا اور ہم سب کا جینا مرنا اس وطن کے ساتھ ہے، مجھے انہوں نے 6 ماہ کے لیے قید کرایا، خود پکڑے گئے تو ٹی وی پر آکے اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کردیں۔ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت ملی، اس میں بھی شہر کی سڑکیں بنائیں، پچھلی حکومت نے ایک اینٹ تک نا لگائی، اس نوسر باز سے اللّٰہ نے ہماری جان چھڑا دی۔

  • سیالکوٹ:وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی

    سیالکوٹ:وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں، وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ روڈ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیالکوٹ میں بزنس فسلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں، وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پراجیکٹس کو جانے سے پہلے مکمل کر کے جائیں، ایئرپورٹ سے سیالکوٹ کی طرف آنے والی دورویہ سڑک 15فروری تک مکمل کر لیں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے، سیالکوٹ ایئررپورٹ روڈ کے ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں،17جنوری سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، سڑکوں کی کارپینٹنگ کا کام بھی جاری ہے، یہ نہیں کہہ رہا کہ ہسپتالوں میں دودھ کی نہریں بہادی ہیں لیکن پہلے سے بہت بہتر حالت میں ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر میں این او سیز کا اجراء شروع ہوچکا ہے۔گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں چند روز میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر لاہور والے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر سے بہتر ہے، سیالکوٹ ایئر پورٹ روڈ پر فوری کام شروع کرنے کے لئے ہدایات کر دی ہیں۔

    محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرر ہے، بڑی امید ہے کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا پہلا فیز مکمل کرکے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ روڈ میری ترجیحات میں شامل ہے، میری اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ مکمل کرکے جائیں، جہاں بھی شکایات سامنے آئیں گی ازالہ کیا جائے گا۔

    محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے، ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز پر توجہ دی ہے، ٹی ایچ کیوز کی حد تک ہسپتالوں میں بہتری نظر آئے گی۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بی ایچ کیو ہسپتالوں پر وقت کی کمی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پائے کیونکہ بی ایچ کیوز ہزاروں کی تعداد میں ہیں، ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلے اور اب کی حالت میں زمین آسمان کا فرق نظر آئے گا۔