Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    نااہلی کے بعد بریار فیملی علی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم کو ٹکٹ دلوانے کے لیے سرگرم ہے اچانک احسن سلیم کا کسی بھی طرح حلقہ سے نہ تو کوئی تعلق واسطہ ہے اور نہ ہی حلقہ کی عوام بر یار فیملی کو تسلیم کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حلقہ میں پی ٹی آئی ورکر سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر قاف لیگ کے بندے کو ٹکٹ جاری ہونے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں

    حلقہ کی عوام سعید بھلی کے حق میں میں آواز اٹھا رہے ہیں کہ ٹکٹ پی ٹی آئی ورکر کو دیا جائے قاف لیگ کے پیرا شوٹر کا حق نہ بنتا ہے-

    احسن سلیم بریار کے کاغذات نامزدگی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج ہو گئے ہیں کہ اس نے بار کونسل میں جھوٹا بیان حلفی داخل کیا ہے کہ وہاں کاروبار نہ کرتا ہے حالانکہ وہ تیلون اسپورٹس سمیت تین کمپنیوں کا شعر ہولڈر ہے پارٹی لیڈر شپ ہوش کے ناخن لے-

    قیصر بریار کا تمام خاندان مستقل طور پر ق لیگ کا حصہ ہے اور قیصر بریار کا بڑا بھائی قاف لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر(سلیم بریار) اور دوسرا بھائی عنصر بریار قاف لیگ ضلع سیالکوٹ کا صدر ہے-

    ڈاکٹر فردوس نے پارٹی لیڈرشپ کو حلقہ کے درست حالات نہ بتائے اور آخر خورشید کے کہنے پر قیصر بریار سربراہ کو ٹکٹ لے کر دیا طاہر خورشید کے تقریبا تین ماہ قبل ہی سلیم بریار سے رشتہ داری ہوئی ہے طاہر خورشید کی بیٹی کی شادی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم سے ہوئی تھی جس رشتے داری کی بنا پر طاہر خورشید نے مینیج کر کے کی سربراہ کو راتوں رات پی ٹی آئی میں شامل کرکے ٹکٹ دلوایا-

    فردوس عاشق اعوان نے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پوری بریار فیملی سلیم بریار سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہے لیکن صرف قیصر بریار نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی جوائن کی قیصر بریار برطانوی شہریت کے حامل ہیں جو اس نے پارٹی لیڈر شپ سے چھپائی جس بنا پر قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مسترد کردیئے دیے

    پارٹی کا حافظ آباد جلسہ ہوا اڈا پلاٹ جلسہ ہوا ہر جلسہ میں پورے ضلع میں سبقت حاصل کی سعید بھلی کا بھائی خورشید بھٹی امریکہ میں پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ کا صدر ہے امریکا میں کنسٹرکشن کی کمپنیاں چلاتا ہے اور نیویارک کے کامیاب بزنس مین میں ہیں چند یوم قبل حلقہ پی پی 38 چوہدری خوش اختر سبحانی ایم پی اے نون لیگ کی وفات کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جو 28 جولائی کو ہوگا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 38 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے فیورٹ امیدوار قرار پایا جا رہا تھا تمام عوامی سروے اور سرائے سعید بھلی کے حق میں تھی اچانک ڈاکٹر فردوس اور طاہر خورشید پرنسپل سیکرٹری کو وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ کی دوسری تحصیل ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان سے قیصر بریار کو اچانک حلقہ پی پی 38 کا ٹکٹ دلوایا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 31 سیالکوٹ : 2015 میں تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے سیکرٹری منتخب ہو ئے 2015 میں آزاد حیثیت میں یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 60 ہزار چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے 60 میں سے 59 آزاد چئیرمین نے حکومتی جماعت”ن لیگ” میں شامل ہوئے صرف سعید احمد بھلی عمران خان کے نظریہ سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور ضلع کونسل میں بطور اپوزیشن لیڈر کی نمائندگی کی –

    2018 میں الیکشن سے تقریبا 20 دن قبل ٹکٹ فائنل ہوا اور حلقہ پی پی 31 اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور چند یوم کی کمپین کرتے ہوئے تقریبا دس ہزار ووٹ حاصل کیے 2018 کے جنرل الیکشن میں پوری قوت سے کمپین کی اور کافی کثیر سرمایہ لگایا-

    25 جولائی 2018 کا الیکشن کے ہارنے کے اگلے ہی دن حلقہ میں کمپین کا آغاز کردیا اور شب و روز حلقہ کی عوام کے ساتھ گزارے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ان اپنی جیب میں تقریبا تین کروڑ روپے کا راشن تقسیم کیا اور حلقہ کی عوام کی محبت وصول کی-

  • سیالکوٹ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے پر ہدایات جاری

    سیالکوٹ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے پر ہدایات جاری

    17ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ,نکاسی آب کیلئے جدید سیوریج کے نظام ، آلودہ پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ،سالڈ ویسٹ مشینری کی فراہمی، سیالکوٹ ملٹی پرپز آڈیٹوریم اورتفریحی پارکس اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے، یہ منصوبے حکومت پنجاب، پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کروارہی ہے ،زیر تکمیل منصوبوں کی ڈیزائننگ ، معیار کو یقینی بنانے اور منصوبوں بروقت تکمیل کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے گلشن اقبال پارک ، عبدالحکیم لیڈیز پارک، ماڈل ٹاو¿ن پارک اورزیر تعمیر آڈیٹوریم سمیت دیگر جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔سی ای او ایم سی ایس فیصل شہزاد، انفراسٹریکچر انجینئر غلام مصطفےٰ اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد گورائیہ سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں 9ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی اور جدید سیوریج سسٹم پرتعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے جو شہر کی ترقی کے لئے 17ارب روپے کے پیکج کا حصہ ہے جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے ۔ پراجیکٹ کے ذریعے سیالکوٹ میں پینے کے صاف پانی،سیوریج مسائل کے حل اور صفائی کی 20 سال تک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا جبکہ اس نئے سسٹم میں تقریبا3لاکھ22ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا۔

    اس پراجیکٹ کے ذریعے تقریبا260کلو میٹر تک پھیلی پرانی و زنگ آلود پائپ لائنز کو تبدیل کر دیا جائے گا اور آنے والے 2سالوں میں 15نئے ٹیوب ویل،7نئے فلٹریشن پلانٹس اور5نئے واٹر ریزر وائرتعمیر ہوں گے اور اسی طرح تحت نکاسی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن سے 8لاکھ75ہزار افراد کو سینٹیشن کی معیاری سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا 72کلو میٹر لمبی نئی سیوریج لائن بچھائی جائیں گی جس سے نکاسی آب کا نظام بہتر اور مستحکم ہوگا۔

    شہر میں اربن فلڈنگ کے خاتمہ کیلئے پرانے 5چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشنز ختم کر کے دو مرکزی ڈسپوزل اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں جس سے کارپوریشن کے بجلی کے اخراجات بھی کم ہونگے ۔ پانی کا ضیاع روکنے اور گندے پانی کو ری سائیکل کرنے کے لئے 2 ارب کی لاگت سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائے گا تا کہ اسے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔

    لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس پراجیکٹ کے تحت میونسپل کارپوریشن(سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ) کو ساڑھے52کروڑ روپے کی جدید مشینری فراہم کی جا چکی ہے جبکہ بقیہ 8کروڑ80لاکھ روپے کی مشینری جلد فراہم کر دی جائے گی جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے گی۔308ملین روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے باسیوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے 3 پارکس مکمل کئے جا چکے ہیںجس میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک،عبدالحکیم پارک اور قلعہ پارک شامل ہے۔ جبکہ گلشن اقبال پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے۔

    حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ جاری منصوبے کے تحت لوکل گورنمنٹ موجودہ پارکس اور گرین ایریاز کی تعمیر نو،پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی،گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاو¿،سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری اور گندے پانی کے نکاس کے منظم سسٹم کے قیام کیلئے پر عزم ہے۔

    فضل محمود کھوکھر نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ

  • سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مایہ ناز آرٹسٹ صدر نامزد

    سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مایہ ناز آرٹسٹ صدر نامزد

    سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ضلعی قیادت کی طرف سے ضلعی صدر راجا شکیل انجم اور ضلعی نگران اعلی محمد حنیف جنجوعہ کی خصوصی کاوش سے پاکستان کی مایہ ناز آرٹسٹ میڈم سارو مغل کو شعبہ خواتین بیوٹیشن کا ضلع سیالکوٹ کا صدر نامزد کر دیا گیا جس پر تقریب حلف وفاداری میڈم سارو مغل نے اپنے انسٹیٹیوٹ سارو بیوٹی میں ایک تقریب مقرر کی جس میں چیرمین حاجی امان اللہ،سرپرست حاجی عبدلرازاق،ضلعی جنرل سیکرٹری فضل محمود کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری عمران مشتاق،اور میڈم صائمہ سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

    میڈم سارو مغل نے خصوصی طور پر باغی ٹی وی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میں اپنی ضلعی قیادت سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی قیادت پر اعتماد کرتی ہوں اور بیوٹیشن کا شعبہ ایک بہترین رزق کمانے کا ذریعہ ہے بے آسرا خواتین کو چاہیے کسی ایسے انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لے اور چند ماہ بعد باعزت اپنے بچوں کے لیے رزق کماۓ اور سیالکوٹ میں بیوٹیشن کے حوالے سے خواتین کو کہی بھی کوئی پریشانی ہو میں اور میری ٹیم خدمت کے لیے حاضر ہیں

    رپورٹ فضل محمود کھوکھر نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ

  • صوبائی وزیر کی وفات پر ن لیگ  کی جانب سے اظہار افسوس

    صوبائی وزیر کی وفات پر ن لیگ کی جانب سے اظہار افسوس

    فضل محمود کھوکھر سے جاپان (ٹوکیو)سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر خوش اختر سبحانی کی وفات پر ن لیگ جاپان کی قیادت کی جانب سے اظہار افسوس کیاگیا ہے ، ن لیگ جاپان کے مرکزی صدر ملک نور اعوان ،مرکزی سینئر نائب صدر ڈاریکٹر سیالکوٹ ایئر سیال ملک یونس جاپانی،مرکزی نائب صدر مرزا اکرم،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری عنصر گجر، ن لیگ یوتھ ونگ ایشیا مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ ذوالفقار، ن لیگ یوتھ ونگ جاپان علی افضل کلیار،ن لیگ یوتھ ونگ جاپان مرکزی صدر ملک ارشد، ن لیگ یوتھ ونگ جاپان مرکزی سیکرٹری اطلاعات یوسف مغل سمیت دیگر قیادت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش اختر سبحانی سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھے ۔

    وہ چار مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے تھے ، ان کا خاندان سیالکوٹ کا مضبوط ترین سیاسی خاندان میں شمار ہوتا ہے ، خوش اختر سبحانی مرحوم کے والد چوہدری اختر علی وریو بھی معروف سیاسی شخصیت تھے۔ جو نہ صرف صوبائی اسمبلی بلکہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے تھے ، جبکہ ان کے کزن چوہدری ارمغان سبحانی بھی سیالکوٹ سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ہیں جنھوں نے دو دفعہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو انتخابات میں شکست دے کر شہرت حاصل کی ہے ۔

    چوہدری خوش اختر سبحانی کے چھوٹے بھائی بھی سیالکوٹ سے ہی ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں اور آجکل ن لیگ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے صدر ہیں ، ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس جاپانی نے کہا کہ ان کے چوہدری خوش اختر سبحانی اور ان کے خاندان سے گہرے تعلقات ہیں بلاشبہ وریو خاندان نے سیالکوٹ کی عوام کی بڑی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ وریو خاندان سیالکوٹ کا مقبول ترین اور ہر دلعزیز سیاسی خاندان ہے ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری خوش اختر سبحانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

    (رپورٹ) فضل محمود کھوکھر نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ

  • سیالکوٹ سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وفات پا گئے

    سیالکوٹ سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وفات پا گئے

    سیالکوٹ وریو خاندان کا چشم چراخ ایم پی اے چوہدری خوش اختر سبحانی سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات رضائےالہی سے وفات پا گئے ہے۔نماز جنازہ صبح دس بجے وریو گاؤں میں ادا کیا جائے گا۔

    چوہدری اختر علی وریو مرحوم کے صاحبزادہ اور چوہدری عبدالستار مرحوم کے بھتجے اور ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کے کزن تھے۔پاکستان کی سیاست اس خاندان کی ایک پہچان وریو گروپ سے جانی جاتی ہے

    نمائندہ باغی ٹی وی فضل محمود کھوکھر سیالکوٹ

  • فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    ‏فردوس عاشق اعوان کے غصے کی اصل حقیقت یہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے ایک روز قبل فردوس عاشق اعوان کے رشتہ دار کا گودام بنا کسی سیاسی دباٶ یا سفارش میں آۓ ناجائز زخیرہ اندوزی کی وجہ سے سیل اور بھاری جرمانہ کردیا تھا.فردوس عاشق اعوان کے سفارش کرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے کاروائی کی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو خوب ڈانٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی تبصرے کیے اور زیادہ لوگوں نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کی حمایت میں آواز اُٹھائی۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی سونیا صدف کی حمایت میں بیان دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعہ پر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں سونیا صدف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایک ذمہ دار اور قابل افسر ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواتین کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے، خواتین کے معاشرے میں ایسے کردار کو سراہا جانا چاہئیے۔

    دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ ایک مخنتی افسر ہیں اور دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کرتی ہیں

  • ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکر کے گرفتار کرلیا

    ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکر کے گرفتار کرلیا

    ترجمان پولیس کے مطابق ڈسکہ سیالکوٹ این اے 75 میں علاقہ اگو چک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن کے باہر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان عمران ولد محمد بوٹا سکنہ ،مالکو عابد علی ولد کرامت علی سکنہ پونگ اونچا ،محمد عظیم ولد بوٹا سکنہ اگو چاک جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل ،1بور 223 معہ بھاری مقدار میں گولیاں برآمد

    جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے ملزمان 1.محمد قربان ولد شوکت علی سکنہ مانج نارنگ 2. عمران ولد انور سکنہ منج نارنگ 3. انور ولد خالق سکنہ مانج نارنگ 4. محمد بوٹا ولد بدر دین سکنہ ڈنگہ گجرات 5. سیف اللہ ولد محمد بوٹا سکنہ فیصل آباد 6. شریف ولد کرامت علی سکنہ پسرور بھگت پور جن کا تعلق (پی ایم ایل این) سے ہے ۔

    ان ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ این اے 75 میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب دفعہ 144 نافذ ہے۔ جس میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

  • ن لیگی امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے خدشے پر الیکشن کمیشن نے دیا جواب

    ن لیگی امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے خدشے پر الیکشن کمیشن نے دیا جواب

    ن لیگی امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے خدشے پر الیکشن کمیشن نے دیا جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسر این اے 75 ڈسکہ نے نوشین افتخار کے خط کا تحریری جواب دیدیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگی امیدوار کو دیئے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عوامل کی سختی سے نگرانی کر رہی ہیں پریذائیڈنگ افسران کو ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں نوشین افتخار نے کچھ پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران پر شبہات کا اظہار کیا تھا ،نوشین افتخار نے RO کو پولینگ اسٹیشن کی فہرست سے بھی تحریری طور پر آگاہ کیا تھا نوشین افتخار نے بتایا کہ ڈسکہ کے سات پولنگ اسٹیشنز میں بوگس ووٹ پرازئیڈنگ آفیسر کی ملی بھگت سے ڈالے جارہے ہیں۔ یو سی جڑانوالہ کے پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 میں دھاندلی کا خدشہ ہے۔

    نوشین افتخار کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری و ساری ہے پولنگ سٹیشن نمبر121 سے لے کر129 پولنگ سٹیشن پر الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے ۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی ۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

    ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

    ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

    ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

    ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،مریم اورنگزیب

    ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

    ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

  • ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

    ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

    ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شائد یہ کھلی خلاف ورزی نظر نہیں آ رہی۔ یہ مسلم لیگ ن کے MPAs ہیں جو کھلم کھلا پورے حلقے میں الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ لیکن ساری پابندیوں صرف تحریک انصاف کے لئے۔تمام افسران کمشنر ڈی سی ڈی پی او تبدیل لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا ،شہباز گل نے تصاویر ٹویٹ کی ہیں جن میں ایم پی اے سجاد گجر، بلال اکبر و دیگر موجود ہیں اور مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں حالانکہ الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کے حلقے میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اراکین اسمبلی کسی پولنگ کا دورہ نہیں کر سکتے

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی ۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

    ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

    ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

    ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

    ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

    ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،مریم اورنگزیب

  • ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

    ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

    ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈسکہ این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن کو سات پولنگ سٹیشن میں دھاندلی کے خدشے کی درخواست دی ہے

    نوشین افتخار کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری و ساری ہے پولنگ سٹیشن نمبر121 سے لے کر129 پولنگ سٹیشن پر الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے ۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ تمام وہ پولنگ سٹیشن ہیں جہاں سے ن ہارنے جا رہی ہے۔ہار کو چھپانے کے لئیے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے