Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ ادا

    ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ ادا

     

    ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ ادا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ماجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن ماجد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے75 ڈسکہ علی اسجد ملہی، مرکزی رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار، صدر سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی شرکت کی، گزشتہ روز این اے 75 میں پولنگ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے ایک کی شناخت ماجد (پی ٹی آئی) اور دوسرے کی شناخت ذیشان (مسلم لیگ ن) کے نام سے ہوئی تھی۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

  • ڈسکہ ، شدید دھند کے باعث حادثات ، 7 افراد زخمی

    ڈسکہ ، شدید دھند کے باعث حادثات ، 7 افراد زخمی

    ڈسکہ(عارف محمود ، باغی ٹی وی): شدید دھند کے باعث ڈسکہ روڈ موترہ سٹاپ کے قریب لاہور جانے والی ایوری وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق ایوری وین لاہور جا رہی تھی کہ موترہ سٹاپ ڈسکہ روڈ پر شدید دھند کے باعث سامنے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ا گئی، جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور 23سالہ ذیشان ولد منظر گاڑی میں پھنس گیا، جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122نے بروقت کاروائی کر کے ڈرائیور کو باہر نکالا اور 5شدید زخمی افراد بشمول ڈرائیور کو ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ہسپتال منتقل کرنے والوں میں 35سالہ کوثر زوجہ زاہد اور اس کی 15سالہ بیٹی لائبہ ولد زاہد لنگڑیانوالی، 33سالہ ارسلان ولد فضل لنگڑیانوالی، 23سالہ ڈرائیور ذیشان ولد منظر نول موڑ اور 20سالہ احمد ولد زاہد لنگڑیانوالی شامل تھے۔ جبکہ20سالہ عبداللہ ولد محمد اکبر مادی پور اور 22سالہ زاہد ولد صدیق کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی۔

    ریسکیو1122نے بعدازاں مزید کسی بھی قسم کے حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لیے حادثہ کی وجہ سے سڑک پرپڑی اینٹوں کو بھی روڈ کہ ایک طرف کر کے ٹریفک کے لیے راستہ بحال کر دیا۔

  • سیالکوٹ میں انوکھا کام ، ویلنٹائن ڈے کو کیسے منایا

    سیالکوٹ میں انوکھا کام ، ویلنٹائن ڈے کو کیسے منایا

    ڈسکہ(باغی ٹی وی)ڈسکہ نیکی فاونڈیشن اور ڈسکہ فوڈ بوائز کے زیر اہتمام ویلنٹائن ڈے کی جگہ روٹی ڈے منایا گیا

    دوپہر 11بجے سے لے کر رات تک پھولوں کی جگہ کھانا تقسیم کیا گیا اور بےحیائی کے دن کو ختم کیا گیا اور الحمدللہ نیکی فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ جہانزیب مغل اور رانا سیمی صدر ڈسکہ نے کہا کہ ہم بے حیائی کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور شہر میں الحمدللہ ہر جگہ یہ پیغام پہنچایا گیا اور شہر میں بہت سی جگہ پر دسترخوان کا انتظام کیا گیا

    جس میں ڈاکٹر امین رضا چوہدری ساجد بل مرزا لاریب ارشد مغل زین ڈوگر اسامہ حیدر حامی گورائیہ شاہد مغل رانا زیشان میری پاشا محمد زنیر احسن مغل ابیر مغل رانا شہروز احمد ساہی حمزہ مغل محسن چیمہ علی کویتی خزیمہ بٹ ہاد بٹ حارث سندھو عثمان کھوکھر رانا سبحان محمد اہتشام حمزہ مغل عاصم ساہی اور سمبڑیال سے امیر حمزہ صدر نیکی فاونڈیشن سمبڑیال نے اس نیک کام میں حصہ لیا

  • این ایچ اے کی سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی تجارتی لحاظ سے رپورٹ مکمل

    این ایچ اے کی سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی تجارتی لحاظ سے رپورٹ مکمل

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی کمرشل تجارتی لحاظ سے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی ہے اور منصوبے پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراسدعمرنے کی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ستر کلو میٹر لمبی چار رویہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کا منصوبہ این ایچ اے کے تعاون سے سرکاری اور نجی شراکت داری معاہدے کے تحت بناﺅ، چلاﺅ اور حوالے کر دو کی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا۔

    سی ڈی ڈبلیو پی نے 69 کلومیٹر "سیالکوٹ (سمبڑیال) – کھاریاں موٹروے” کی منظوری دی جس کی لاگت43.3 ارب روپے ہے۔ اس میں 0.6 میٹر کی رکاوٹ کے ساتھ ایک متنازعہ کنٹرول رسائی ہوگی جس میں میڈین کی حیثیت سے اور 100 میٹروں کے لئے دائیں راستہ ہوگا۔ اسے اگلے مرحلے میں راولپنڈی (115 کلومیٹر) تک بڑھایا جائے گا.
    کوٹلہ کے نزدیک دولت نگر اور گلیانہ کے پاس انٹر چینج بنے گے۔

  • مریم نواز جاتی امراء سے سیالکوٹ کیلیے روانہ ، ریلی کی قیادت کریں گی

    مریم نواز جاتی امراء سے سیالکوٹ کیلیے روانہ ، ریلی کی قیادت کریں گی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف ڈسکہ میں ریلی سے خطاب کریں گی ، مریم نوازشریف جاتی امرا سے بذریعہ موٹر وے سیالکوٹ کے لئے روانہ ہو رہی ہیں
    مریم نوازشریف قلعہ کلر والا سے ریلی کی قیادت کریں گی

    مریم نوازشریف کی قیادت میں ریلی خان جگا، سرن والی اور دھرم کوٹ سے گزرے گی ، ریلی سہہ پہر4 بجے منڈے کی گوریا پہنچے گی، سہہ پہر ساڑھے چار بجےڈسکہ شہر میں داخل ہوگی

    مریم نوازشریف ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ڈسکہ شہر کے فوارہ چوک میں خطاب کریں گی، سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ کے انتقال کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ، ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے بزرگ سیاستدان افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے این اے 75 میں ممبر نیشنل اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

    وہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ظاہرے شاہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق ظاہرے شاہ کی تدفین مغرب کے بعد سیالکوٹ کے گاوں آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔

  • این اے 75  بڑا معرکہ ، انتخابی سرگرمیاں جاری

    این اے 75 بڑا معرکہ ، انتخابی سرگرمیاں جاری

    ڈسکہ(نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار، چودھری شاہ نواز، خواجہ عاطف رضا پاشی اور میاں رفیق کی این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے محلہ حمید کالونی عوامی روڑ پر رہائش گاہ سمیع الدین بابر کے راجپوت برادری کے زیر اہتمام ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر جناب عثمان ڈار تھے ۔ اس میں سمیع الدین بابر،کاشف عرفان، شاہد جاوید ڈسکوی،سہیل،احسان اللہ،ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی۔کارنر میٹنگ میں شریک ممبران نے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر جناب عثمان ڈار کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا ۔

    مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے گاؤں مندرانوالہ میں میاں رفیق اور افنان ساہی کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔
    اہل علاقہ و پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد میٹنگ میں شریک تھی۔

    عثمان ڈار، عمر ڈار، چودھری اعجاز، دیگر کی این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے پولنگ ڈے کے سلسلے میں ضیاءاللہ کھارا کی جانب سے منعقد اور ڈسکہ شہر کی تمام یونین کونسلز کے نمائندگان کے اجلاس میں شرکت کی ، محمد وسیم نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

  • عوام مہنگائی کے مزید جھٹکے برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جائے

    عوام مہنگائی کے مزید جھٹکے برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جائے

    ڈسکہ(باغی ٹی وی) پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے حکومت عوام کو مہنگائی کے ہر روز جھٹکے لگار ہی ہے، کبھی آٹا،چینی،سبزی، دال،بجلی،گیس مہنگی کردیتی ہے آپ لوگوں کے پاس ایک جھٹکا ہے اور وہ آپ کا ووٹ ہے اس جھٹکے سے عوام پی ٹی آئی کی حکومت کو جواب دینا پڑیگا اگر پی ٹی آئی کی حکومت کو ووٹ کا جھٹکا نہ دیا گیا تو عوام مہنگائی کے مزید جھٹکے برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جائے

    ا ن خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری وایم این اے احسن اقبال،عظمیٰ بخاری، عطاء اللہ تارڑ، امیدوار این اے 75سیدہ نوشین افتخار، میاں ذیشان رفیق ایم پی اے،رؤف احمد باجوہ،حاجی شوکت ساہی،توحید اقبال بٹ، شبیر احمد قاضی، اشفاق وائیں و،عظیم بٹ،رانا فیاض،نعمان غوری،رانا ارشد علی،مرزا منیر،مرزا اقبال ودیگر نے سابق کونسلر محمد رفیق چوہان کے ڈیرہ واقع بجلی محلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے75کا ضمنی الیکشن ڈسکہ کی نشست کا الیکشن نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کا عمران نیازی کے خلاف ریفرنڈم ہے آج کراچی،پشاور،کوئٹہ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے لوگ سیالکوٹ کی دھرتی کی طرف دیکھ رہے ہیں

    آپ نے اپنے ووٹ کی پرچی سے پیغام دینا ہے کہ کیا پاکستان کے لوگ ایک ایسی حکومت جوغریبوں کا خون چوستی،عوام کو مہنگائی کا پہاڑ توڑتی،عوام کو بجلی کے بلوں میں جھٹکے دیتی، بار بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت اضافہ کرتی،ڈی اے پی کی کھاد کی قیمت 24سو سے 46سوروپے کردیتی، نوجوانوں کی تعلیم کو بھی مہنگا کردیا ہے اورچلتے کارخانے بند کردیتی ہے کیا آپ اس حکومت کو ووٹ دینگے جس نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے۔19فروری کو عوام ان کو شکست فاش دے کر بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

  • دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ میں مسلک اہل سنت والجماعت دیوبند کا مشترکہ ”تعزیتی ریفرنس ”

    دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ میں مسلک اہل سنت والجماعت دیوبند کا مشترکہ ”تعزیتی ریفرنس ”

    ڈسکہ(باغی ٹی وی)دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ میں مسلک اہل سنت والجماعت دیوبند کی آٹھ تنظیموں کاایک مشترکہ ”تعزیتی ریفرنس ” صاحبزادہ مولانا ایوب خان ثاقب سرپرست اعلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں قائداحرار سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے صاحبزادے رئیس الاحرار مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری کی سماجی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیااور صاحبزادہ مولانا ایوب خان نے کہا ہے کہ قائد مجلس احرار اسلام کی ختم نبوت کے حوالے سے ان کی خدمات زندگی کا ایک روشن باب ہے۔ برصغیرمیں اس خانوادے نے آزادی پاکستان، ختم نبوت اور رد ادیان باطلہ کے واسطے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

    آج کا سیمینار سید عطاء المہیمن شاہ کی خد مات کوسراہتا ہے اور مجلس احراراسلام اور شاہ صاحب کے خاندان سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے۔اجلاس میں سنی سرفروش، جمعیت علماء اسلام س عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،نوجوانان اہلسنت، جمعیت طلبہ اسلام، جمعیت علمائے دیوبند کے تحصیلی عہدیداروں نے شرکت کی اور اپنی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں بے شمار جید علماء کرام فوت ہوچکے ہیں

    ان کی یاد میں ”عشرہ یاد رفتگاں ” منایا جائے جس میں مرحومین علمائے کرام کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ اور ان کے کارناموں کو اجاگر کیا جائے۔ اور فوت شدگان کے لیے کچھ یادگار کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے۔اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ارشد محمود،عالمی مجلس کے رہنما مولانا طیب خان جمعیت علماء اسلام، سینٹرل پنجاب کے رہنما صاحبزادہ حامد خان موسوی، جمعیت القرآن کے رہنما قاری عبدالرحمان،قاری اشفاق، مولانا اقبال خان اور سماجی کارکن علامہ مولانا غلام مرتضی،مولانا احتشام الحق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں فوت شدگان تمام علمائے کرام کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

  • ڈاکو ، نقدی ، طلائی زیورات کے ساتھ ساتھ 26 مرغے بھی لے اڑے

    ڈاکو ، نقدی ، طلائی زیورات کے ساتھ ساتھ 26 مرغے بھی لے اڑے

    ڈسکہ(باغی ٹی وی)تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں رو پے نقدی اور طلائی زیورات اور نامعلوم چور لیڈی ڈاکٹرکا پرس اور اصیل مرغ چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق مریم کالونی آڈھا کا رہائشی شبیر ولد تاجدین قوم آرائیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے6لاکھ رو پے نقدی اور6تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے

    جبکہ لیڈی ڈاکٹر نزہت اپنا پرس جس میں موبائل فونز‘اے ٹی ایم کارڈ،35ہزار رو پے نقدی تھی ہسپتال میں رکھ کر گئی جس کو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیاآدمکے چیمہ کے امجد پرویزکی حویلی سے نامعلوم چور 26عدد سیل مرغے چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

  • اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فرق ، دکانداروں نے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

    اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فرق ، دکانداروں نے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

    ڈسکہ(باغی ٹی وی) مقامی انتظامیہ اور عام بازاروں میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں فرق معمول کا حصہ بن گیا جس کے نتیجے میں عام بازاروں میں ایک بھی سبزی یا پھل سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں۔ جبکہ عام دکانداروں نے دکانوں پر سرکاری ریٹ تو آویزاں کر رکھے ہیں لیکن ان پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت نہیں کی جارہی۔
    .
    اس سلسلے میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں منڈی سے سرکاری نرخوں پر سبزیاں اور پھل دستیاب ہونگے تو وہ سرکاری نرخوں پر فروخت کر سکیں گے۔

    اس صورتحال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری ریٹ کے مقابلے میں 20 روپے سے 150 روپے فی کلو اضافی ہیں۔ عام بازاروں میں آلو 120 روپے کلو، پیاز 120 روپے کلو، ٹماٹر 160 روپے کلو، مٹر 140 روپے کلو، شملہ مرچ 180روپے کلو، سبز مرچ 170، ادرک 700 روپے کلو، سیب 120 روپے کلو اور کھجور 215 روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے۔