Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • کشمیر میں بھارت کی دراندازی دہشت گردی ہے، جمعیت علماء اسلام

    کشمیر میں بھارت کی دراندازی دہشت گردی ہے، جمعیت علماء اسلام

    ڈسکہ(باغی ٹی وی)ڈسکہ کشمیری مجاہدین کی جدوجہد کو سلا م پیش کرتے ہین کشمیر میں بھارت کی دراندازی دہشت گردی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو تیمور کی طرز پر حل کرنا لازم ہے ہندوستان نے وادی میں خون سستا اور پانی مہنگا کر دیا ہے۔ پانچ فروری کو یکجہتئ کشمیر کے لیے پاکستانی قوم سڑکوں پر ہوگی۔ آزادی کشمیر کے واسطے یواین۔ سلامتی کونسل۔ اور او آئی سی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان نے آج ڈسکہ میں آل پارٹیز یکجہتی کشمیر سیمینار کے صدارتی خطبہ میں کیا مزید سیمینار سے جماعت اسلامی کے سٹی صدر ڈاکٹر کا شان حیدر نے کہا ہے ہم آزادی کشمیر تک مجاہدین کی ہر سطح پر حمایت کریں گے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما محمد افضل منشا نے کہا ہے کہ کشمیر کے تصفیہ کے لئے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی

    پی ٹی آئی کے سٹی رہنما رانا ضرار احمد خان نے کہا ہے تحریک آزادی کشمیر کے واسطے تمام وسائل براے کار لاتے جائیں گے کشمیریوں کو کسی موقع پر تنہا نہیں رہنے دیں گے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنما صاحبزادہ حافظ احسن رضا نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اتحاد اور یگانگت کے اندر چھپی ہوئی ہے۔ پی ٹی ایم کے رہنما مولانا قاضی اعظم نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں روکاوٹ اپنی کمزوریاں ہیں

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے رہنما رانا سعید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کرتی رہے گی سیمینارسے جمعیت طلباء اسلام اسلام اور وکلاء تنظیموں کے رہنما جناب ظفر اقبال باجوہ مولانا ارشد محمود خان۔ صاحبزادہ حامد خان۔ مولانا طیب خان اللہ حافظ محمد اسحاق صاحب اور ظفر ڈار نے خطاب کیا آخر میں اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ دیکھ کر کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے بلند کئے گئے

  • شکر گڑھ پریس کلب کے باہربھارت کے خلاف  مظاہرہ

    شکر گڑھ پریس کلب کے باہربھارت کے خلاف مظاہرہ

    آج (26 جنوری کو) بھارت کے یوم جہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، اس موقع پر شکرگڑھ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد جموں وکشمیر لبریشن سیل ریسرچ ونگ نے کیا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ فوجی قبضہ جما رکھا ہے۔

    سابق مشیر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ، سابق صدر بارایسوسی ایشن چوہدری امجد سلامت، رہنما تحریک انصاف چوہدری مقبول انجم، چیئرمین عام آدمی ویلفیئر شاہد خان، نائب صدر پنجاب مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ یاسر ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ملک کاشف جاوید، کوآرڈینٹرجے کے ایل سی پبلک موبلائزنگ کمیٹی شکر گڑھ مجاہد منظورغوری اور دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی جمہوری حق دینے کو تیار نہیں اس لیے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ کشمیری شہدا کو پاکستان کے قومی پرچم میں دفنانے کا واضح مطلب یہ ہے کہ کشمیری صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا ازلی وپیدائشی حق حق خودارادیت مانگتے ہیں۔ کشمیری نہ کبھی تھکے ہیں،نہ جھکے ہیں آزادی کے حصول کی تحریک ہمیشہ جاری رہے گی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کس منہ سے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرتے ہوئے یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔جب دنیا کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں تو مسئلہ کشمیر کیوں حل نہیں ہوسکتا۔ وادی میں سخت کرفیو نافذ ہے اور حریت قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے جو جمہوریت کے علم برداربھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

  • سیال ایئر لائن،پہلا طیارہ سیالکوٹ پہنچ گیا، وزیراعظم کریں گے کب افتتاح؟

    سیال ایئر لائن،پہلا طیارہ سیالکوٹ پہنچ گیا، وزیراعظم کریں گے کب افتتاح؟

    سیال ایئر لائن،پہلا طیارہ سیالکوٹ پہنچ گیا، وزیراعظم کریں گے کب افتتاح؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ائیر سیال کا پہلا ائیر بس اے 320 طیارہ سیالکوٹ لینڈ کرگیا،

    سیال ائیر لائن کا آغاز 9 دسمبر کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ائیر لائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے،ائیرسیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی،

    ایئر سیال کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں آپریشنز شروع کیے جائیں گے، جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور شامل ہیں، مستقبل میں پروازوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔یہ نجی ایئر لائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کی بنیاد 2015 میں سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے بعد رکھی گئی، سیالکوٹ کا یہ ایئرپورٹ ملک کا پہلا اور واحد نجی ایئرپورٹ ہے۔

    ایئرسیال نے دنیا کی سب سے بڑی ہوائی جہاز کے لیز پر دینے والی کمپنی ایری کیپ سے تینوں ہوائی جہاز کرائے پر لیئے ہیں۔نجی ملکیت والی ہوائی کمپنی کو 2017 میں ہوابازی ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے قبل اس پرواز کی کارروائیوں کا آغاز رواں سال جون میں متوقع تھا ، لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ تاہم ، اب ایئر لائن دسمبر کے وسط تک پاکستان میں اپنی پہلی پرواز شروع کرے گی۔

  • فوج کے خلاف  بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئیں، مولوی غیاث الدین مبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

    فوج کے خلاف بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئیں، مولوی غیاث الدین مبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

    نارووال (باغی ٹی وی)مسلم لیگ ن کے باغی ممبر صوبائی اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے چند سیاسی پارٹیاں فوج کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہیں۔ایسے بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے صوبائی ممبر اسمبلی غیاث الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج امن کی ضمانت ہے،جو بھی سیاستدان پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں اس کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے علاقے آئے روز جوان وطن پر جان نثاور کررہے ہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے غلط بیان دیا، اس کی مذمت کرتا ہوں، ایسے بیانات پر کارروائی ہونی چاہیے، پاک فوج کے خلاف بولنے والی زبان کو کھینچ لینا چاہیے۔

    ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان کے بیان سے مخالف قوتوں کو خوشی اور پاکستانی قوم کو اس پر تکلیف ہوئی، یہ سب بیان بازی اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کر رہے ہیں ۔ مولوی غیاث الدین نے مطالبہ کیا کہ میاں نوازشریف اور ایاز صادق اپنے بیان کو واپس لے کر قوم سے معذرت کریں۔

  • خواجہ سراؤں نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ٹھڈوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش

    خواجہ سراؤں نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ٹھڈوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش

    خواجہ سراؤں نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ خواجہ سراؤں کا پولیس پر دھاوا ،خواجہ سرا بپھرے تو پنجاب پولیس کے اھلکار بھاگنے پر مجبور ھو گئے۔اھل علاقہ کا کہنا ھے کہ تھانہ اگوکی پولیس کے اھلکاروں نے سبلائم چوک کے قریب خواجہ سراء کو تھپڑ مارے جس پر خواجہ سراء بپھر گئے اور مشتعل خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں۔خواجہ سراؤں کی طرف سے ٹُھڈوں مُکوں اور پتھروں کی بارش کی گئی خواجہ سراؤں نے ایک پولیس اہلکار کو زمین پر گراکر اسے زدو کوب بھی کیا،سیالکوٹ پولیس ترجمان کا کہنا ھے کہ اہلکار خواجہ سراؤں سے درخواست کی تعمیل کرانے گئے تھے جن کے خلاف وزیراعظم سیٹیزن پورٹل ایپ پر شہری نے درخواست دی تھی کہ خواجہ سراؤں نے فخاشی کا اڈہ قائم کررکھا ھے جسے ختم کروایا جائے۔

  • سیالکوٹ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

    سیالکوٹ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ایک نجی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت حاملہ خاتون اور اس کے بچے کی موت کی وجہ بن گئی.
    تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے نواحی علاقے کوٹ بلند کی رہائشی خاتون دوران حمل کئی ماہ سے اسی نجی اسپتال سے چیک اپ کروا رہی تھیں. اسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز نے نارمل ڈلیوری بتاکر اسپتال میں داخل کرلیا لیکن ڈلیوری سے کچھ دیر پہلے جبری طور پر آکسیجن اتار کر کسی اور اسپتال میں جانے کا کہہ دیا اور ہال میں بٹھا دیا جہاں ہر خاتون ایمبولینس کے انتظار میں وہی ہال میں دم توڑ گئیں. خاتون کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی. پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ ڈاکٹروں سمیت روپوش ہوچکا ہے.

  • سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونیوالا بھارتی باشندہ گرفتار

    سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونیوالا بھارتی باشندہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونیوالا بھارتی باشندہ گرفتار لیا گیا

    ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق بھارتی شہری ہریندر سنگھ ولد کشمیر سنگھ سکنہ ساکن کامل پور ، بھارت ، غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے سیالکوٹ سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا. جس پر پولیس نے کاروائی کی

    تھانہ کینٹ پولیس نے ہریندر سنگھ کو گرفتار کر کے فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ،ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے کہ وہ کس نیت سے پاکستان آیا؟ اور اس نے سرحد کیوں عبور کی، پاکستان آنے کا مقصد کیا تھا

  • اقربا کریں کس پر میرے خون کا دعویٰ    ازقلم: نادیہ بٹ

    اقربا کریں کس پر میرے خون کا دعویٰ ازقلم: نادیہ بٹ

    اقربا کریں کس پر میرے خون کا دعویٰ

    ازقلم: نادیہ بٹ
    عدلیہ کے متعلق قطعی رائے تو یہ تھی کہ اسے انصاف کرنے کے لیے انتظامیہ کے دباؤ اور مداخلت سے نہ صرف آزاد ہونا چاہیے تھا بلکہ قاضی کو اس قابل آزاد ہونا چاہیے تھا کے خود امیر بھی اگر لوگوں کے حقوق پر دست درازی کرتا تو وہ اس پر اپنا حکم نافذ آذادی سے کر سکتا

    دس سال قبل دو نوجوانوں مغیث اور مُنیب کو سیالکوٹ میں سرعام انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا ملزمان جنہوں نے دن دہاڑے بھری بھیڑ میں دو نوجوانوں کو انتہائی بے دردی سے ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے ہلاک کر دیا تھا اب عدالت نے ان سب کو رہا کر دیا افسوس صد افسوس
    انصاف تبھی ممکن تھا جب کوئی منصف یا حکمران خوش پوشی اور تعیش کے حصول سے مبرا ہوتا لیکن حد سے بڑھ کر عیش کرنے والے منصف یا حکمران انصاف برقرار نہیں رکھ سکتے ۔کیونکہ عیش ایک ایسی لذت ہے جس سے دن بدن افزائش ہی پیدا ہوتی ہے ۔

    انسانی جان کی قدر و قیمت اللہ نے قرآن میں بیان کرتے ہوئے فرمایا ۔
    (ولا تقتلوا النفس التی حرم اللہ آلا بالحق) "ایسی جان کو مت قتل کرو جسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے حرام قرار دیا ہے ہاں مگر حق کے ساتھ قتل کیا جا سکتا ہے”سورة. (الانعام١٥١)

    ہم دیکھتے ہیں کہ عدالتوں سے سزا پانے والوں میں غریب لوگوں کی اکثریت ہے جبکہ پولیس کے ریکارڈ میں بھی حراست میں غریب اور متوسط طبقوں کا تعلق ہوتا ہے جبکہ بھگڑے ہوئے امیر زادوں کو بے قصور اور معصوم قرار دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے انصاف کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں ۔جس انصاف کے بارے میں سختی سے حکم دیا گیا تھا……!

    (وانا حکمتم بین الناس ان تحکموا بالعدل)
    "اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کروں تو انصاف کا فیصلہ کرو۔”

    عدل ہی اسلامی عدالت کا قانون کلی ہے ۔۔۔۔
    میدان عدل کے دونوں پلے برابر ہونے چاہیں ۔ہر عدالت کا فرض ہے کہ اس کا خیال رکھے مگر افسوس!! !مفلس اور غریب لوگ مقتول کے انصاف کی دھائی دیتے ہوئے اور آخرت کے دن ہونے والے انصاف پر امید رکھتے ہوئے چپ کر جاتے ہیں۔ یا کروا دیں جاتے ہیں۔
    انصاف کی اعلی و عمدہ مثال عہد نبوی ﷺ میں ہم دیکھتے ہیں،،،،،
    جب ایک اونچے خاندان کی عورت نے چوری کا ارتکاب کیا کچھ لوگوں کو خیال آیا کہ اگر اس کو سزا ہو گئی تو جگ ہنسائی ہو گی۔حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو آمادہ کیا کہ وہ رسول اکرم ﷺ کے پاس جا کر عورت کو چھوڑنے کی سفارش کریں ۔جب اسامہ رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کی خدمت میں ا گئے اور اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کی کوشش کے لیے لب کشائی کی تو رسول ﷺ نے
    ارشاد فرمایا:

    "تم سے پہلے والے اس وجہ سے ہلاک ہوئے کہ وہ سزا نیچ لوگوں کو دیتے تھے اور بڑوں کو چھوڑ دیتے تھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کا ارتکاب کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔”

    معاشرے سے جرائم کے تدارک کیلئے چند گذارشات پیش !!!

    چونکہ پاکستان اسلامی تعلیمات کے نفاذ فروغ کے لیے حاصل کیا گیا تھا اور اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے قوانین مذہبی تعلقات سے ہم آہنگ ہوں اس سے سماجی انحراف اور جرم و مصیبت کا دروازہ بند ہو سکتا ہے ہمیں مذہبی اور قانونی تعلیمات کو بھی کافی رواج دینا ہو گا اور زندگی میں دین اور دنیا کی جو تقسیم پیدا ہو گی ہے اسے ختم کرنا ہو گا

    بقول اقبال رحمتہ اللہ:
    جمال پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
    جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

    سزا کا مقصد انسداد جرائم ہے تاکہ معاشرے میں امن وامان قائم ہو اس کا دوسرا مقصد مجرم کو فعل کے بدل فراہم کرنا ہے
    سنگین سزا سے دوسرے لوگ بھی عبرت حاصل کرتے ہیں۔سزا خواہ سنگین ہو یا کم اگر اس سے مجرم کو جرم سے باز نہ رکھا جا سکے یا اس کی اصلاح نہ کی جائے تو اس سے اس کا مقصد فوت ہو جاتا ہے ۔

    سزا کے موثر بنانے اور بہتر نتائج کے لیے ضروری ہے کہ ہم جس فعل سے کسی کو باز رکھنا چاہیں اس کا ارتکاب کرنے والوں کو فوراً ہی سزا دی جائے اور طویل قانونی بحثوں سے احتراز کریں ۔۔

    مجرموں کو ان کی مذموم سرگرمیوں کی واقعی سزا ملنی چاہیے اور ان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تاکہ وہ دوبارہ جرم کے مرتکب نہ ہوں ۔
    اللہ تعالیٰ ان دونوں بھائیوں کے درجات بلند فرمائیں اور آخرت کے دن مجرمین کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچائے اور مقتولین کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔
    اور ہمارے عدالتی و قانونی نظام کو اسلامی قانون کے مطابق نافذ کرکے انصاف کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔۔آمین یارب العالمین
    تم ہی قاتل تم ہی مخبر تم ہی منصف
    اقربا کریں کس پر میرے خون کا دعویٰ

  • ٹریفک جام نے سیالکوٹ‌ کے شہریوں کا جینا محال کردیا، ڈیوٹی کے لیے  وقت پر پہنچنا مسئلہ بن گیا

    ٹریفک جام نے سیالکوٹ‌ کے شہریوں کا جینا محال کردیا، ڈیوٹی کے لیے وقت پر پہنچنا مسئلہ بن گیا

    ٹریفک جام نے سیالکوٹ‌ کے شہریوں کا جینا محال کردیا، ڈیوٹی کے لیے وقت پر پہنچنا مسئلہ بن گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ‌ میں بارش کی وجہ سے عوام کی زندگی محال ہوگئی. بارش اور دیگر وجوہات کی بنا پر ٹریفک کا رش اتنا زیادہ ہو جاتا ہے کہ عوام اور خاص کر ڈیوٹی پر وقت پر جانے والے افراد اتنہائی مشکل کاشکار ہوتے ہوتے ہیں.اور وہ اپنے کاموں سے لیٹ‌ہو جاتے ہیں. سیالکوٹ‌ شہر کے شہاب پورہ چوک میں دو برس سے فلائی اوور جو کہ تعمیر کیا جاناتھا . اب حکومت کی سیاست کی نظر ہو گیا ہے. اور کام درمیان میں اسی طرح لٹکا ہوا ہے . اس وجہ سے علاقے کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں‌.
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1295734111840210944?s=20
    اس رش اور مشکل حالات پر ایک شہری نے بارش کے دوران ٹریفک میں ٹریفک رش کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے حکام بالا اور سول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کریں . سیالکوٹ کے لوگوں‌کو اس عذاب سے نجات دیں‌. سیالکوٹ‌ ایسا شہر ہے جو کہ ملک کو بہت زیادہ ریوینیو پیدا کر کے دیتا ہے لیکن یہاں کے مکین اور شہری ان بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں.

  • سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے،

    سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے،

    سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے،

    باغی ٹی وی :سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گے۔ ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے بزرگ سیاستدان افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے این اے 75 میں ممبر نیشنل اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

    وہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ظاہرے شاہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق ظاہرے شاہ کی تدفین مغرب کے بعد سیالکوٹ کے گاوں آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔