سیالکوٹ(اے پی پی)نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نواں پنڈ میں کے رہائشی احمد کی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی کے3029نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Category: سیالکوٹ

غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج
سیالکوٹ(اے پی پی)غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اڈ اپیرو چک میں دکاندار شکیل احمد ولد رشید اور راحت علی ولد لطیف اپنی دکان پر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر رہے تھے کہ دوران چیکنگ انسپیکشن آفیسر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر ادیا۔

امن و سکون کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا،ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ
سیالکوٹ(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے جلوس کے سلسلہ میں انتظامی و سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ عبداللہ لک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری ارشد بھدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کریم بخش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں رفیق احسن،ایسی سیالکوٹ نعیم بشیر, اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، اے سی ڈسکہ ماریہ جاوید، اے سی پسرور طاہر طیب، ڈی او ایمرجینسی کمال عابد،سب رجسٹرارز سعید احمد منج،ملک اعجاز،حافظ اصغر علی چیمہ، سیکرٹری انجمن اثناء عشریہ ظفر عباس، احسان الہی رحمن، حافظ غلام محی الدین، سی او ضلع ایم سی ایس فیصل شہزاد، سی او ضلع کونسل عنصر ساہی، ماسٹر فیض،مولانا ایوب خان، حافظ عبدالغفار، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر چودھری اورآپریشنز مینیجر ایس ڈبلیو ایم سی مجاہد رسول کے علاوہ محکمہ صحت،واپڈا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے سلسلہ میں سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی نے کہاکہ چہلم امام حسین ؑ پر ضلع بھر میں نکالے جانے والے روائتی، لائسنسی اورقدیمی جلوسوں کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اوران جلوسوں کے روٹس پر متعلقہ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے سی اوز پیچ ور کروانے اورسٹریٹ لائٹس کو بحال رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے ان روٹس کی خصوصی صفائی کی جائے گی اور چونا کاری کے علاوہ روٹس پر بجلی، گیس، پی ٹی سی ایل اور گیس سمیت تمام سروسز لائینز کو چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے سول ڈیفنس روٹس کی سوپنگ کرے گا جبکہ پولیس کے جوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ جلوسوں کو سیکیورٹی کور فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چہلم کے روز ڈی سی آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم ہوگا جس میں تمام محکموں کے نمائندگان موجود رہیں گے۔ ڈی سی تمام محکموں کو ہدایت کہ وہ جلوس کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز کے مطابق ذمہ داریاں پوری کریں۔ اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کے سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر رہتی ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ذاتی اقتدارکی محرومی کوقوم کی محرومی سےتعبیر کیا جا رہا ہے،
وزیراعظم دومسلم برادرملکوں کی صلح کروانے گئے ہیں ، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ڈھلم غازی سیالکوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام تک سہولیات کی فراہمی کےلیےپرعزم ہیں، مہنگائی کےذمہ دارسابق حکمران بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، آپ نےخط میں جولکھاہےوہ آپ کابھائی بھی ماننےکو تیارنہیں، فضل الرحمان کوملک کی نہیں، حلوےکی فکر رہتی ہے، ذاتی اقتدارکی محرومی کوقوم کی محرومی سےتعبیرکیاجارہاہے، مولاناصاحب بدعنوان عناصرکی خاطر مذہب کارڈ استعمال کررہےہیں، مولاناکےکندھے پربندوق رکھ کرچلائی جارہی ہے، مولانا صاحب مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، قوم کالوٹاہوا پیسہ عمران خان نکلوائے گا،
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں گھپلے، اینٹی کرپشن نے اٹھایا بڑا اقدام
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان لٹیروں کو اُن کی اصل جگہ پر پہنچائیں گے، وزیراعظم دنیامیں ہرفورم پرکشمیریوں کےلیے آواز اُٹھارہےہیں، سی پیک منصوبوں سےروزگارکےمواقع فراہم کریں گے،
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق
سیالکوٹ۔ (اے پی پی) سرور چونڈہ روڈ سٹاپ پرموٹر سائیکل رکشہ اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی عمر 28 برس بتائی جا رہی ہے جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا ہے جسے سول ہسپتال پسرور منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے محمد شہبازولد مستری محمد نواز کاتعلق محلہ جناح گیٹ پسرورسے ہے۔

سابق حکمرانوں نے سیالکوٹ کو اس کا حق نہیں دیا، سیالکوٹ کو ماڈل سٹی ڈکلیئر کریں گے، ایسا کس نے کہہ دیا سیالکوٹ والے جان کر خوش ہوجائیں
سیالکوٹ۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر پنجاب ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کو پاکستان کا ماڈل سٹی ڈکلیئر کریں گے، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل لیول کا ائیر پورٹ اور ڈرائی پورٹ جیسے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل سیالکوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ چودھری محمد ارشد بھدر، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ عمرڈار، چیئرمین پی ایچ اے سیالکوٹ ذوالفقار احسن بھٹی، ڈی سی کریم بخش، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک محمد اشرف، صدر مرکزی انجمن تاجراں مہر غلام مجتبےٰ، جنرل سیکرٹری جاوید حیدر، سابق تحصیل و ضلع ناظم سیالکوٹ چودھری محمد اکمل چیمہ، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، مہر عاشق، جمشید غیاث، خاور انور خواجہ، فاؤنڈر سیال میاں محمد ریاض، عظیم نوری گھمن، سہیل خاورمیر، شاہنواز چیمہ، صاحبزادہ حامد رضا، رہنما آزاد کشمیر غلام حیدراور خواجہ عارف محمود کے علاوہ کثیر تعداد میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں نے سیالکوٹ کو اس کا حق نہیں دیا، شہر کا انفرا سٹریکچرتباہی کے دہانے پر ہے، سیالکوٹ شہر کو اس کا حق دلوانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کیس لڑوں گا اور جلد ہی سیالکوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور اس تقریب میں ہی سیالکوٹ کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں لوئر مڈل کلاس کیلئے 3 سے5 مرلے کے 10ہزارگھر اوراپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان سکیم کے تحت غریبوں کی بستی نہیں بنائے گی بلکہ یہ ایک کمیونٹی ہوگی جس میں عام شہریوں کیلئے پلاٹس رکھے جائیں گے، ان سوسائٹیوں میں سکولز، ہسپتال اور پارکس ہونگے اور تمام شہری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 10سال تک کشمیر کمیٹی کے سربراہ کے طور پر جس کا سالانہ بجٹ 2ارب روپے تھا کارکردگی کیا رہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا تعلق ایسے گروہ سے تھا جو کہتے تھے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کو لانگ مارچ کے اعلان سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان کے تانے بانے دشمن سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور کشمیر کا مقدمہ جرات اور بہادری سے لڑا، اللہ عمران خان سے کام لینا چاہتا ہے۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے مجوزہ اراضی کا دورہ کیا اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے سیالکو ٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے سیالکوٹ کے بائی لاز باہمی مشاورت سے مرتب کئے جائیں گے اور حکومت ہر وسائل مہیا کرے گی۔

اس وقت دین کو ایسا کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا کہ احتجاج کیا جائے، خواجہ آصف کے بیان نے ہلچل مچا دی
مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف میں ایک مرتبہ پھر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں،
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے ، ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے اورانفرادی ہی چلے گی،ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے مابین باہمی ملاقات کے بعد احتجاجی دھرنا اور آزادی مارچ مؤخر کرنے پر مولانا فضل الرحمن کو راضی کرنے کی باتیں چل رہی تھیں کہ اسی دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیاسی مقاصد کیلئے دین کو استعمال کرنے سے دین کو نقصان پہنچتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے سیاسی تحریک اور موومنٹ ہونی چاہیے، خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے، ایسا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہوا جس پر احتجاج کیا جائے، سیاسی مسائل ہیں تو تحریک کو سیاسی نام ہی دیا جائے،
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد کل سہ پہر تین بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرے گا، یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جے یو آئی ف کو آزادی مارچ موخر کرنے پر راضی کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی بھی آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار ہے اور ان کے اس باہمی فیصلہ کے بعد ہی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،

حکومت کا عوام کیلئے بہترین تحفہ کیا ہے، سیف منصور علی خان نے بتا دیا
سیالکوٹ(اے پی پی) پی ٹی آئی رہنما سیف منصور علی خان نے کہا ہے کہ تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈ حکومت کا عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، 42 ہزار خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو کہ آر ایچ سی چونڈہ میں منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 39 سیف منصور علی خان کے علاوہ سماجی شخصیت و تحصیل کوارڈینٹر صحت سہولت پروگرام سہیل احمد چوہدری اور محمد فیصل ایجوکیشن آفیسر اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیف منصور علی نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت آئندہ دو برسوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں میں کارڈ تقسیم کرے گی جس سے مستحق خاندان فری علاج و معالجہ سے مستفید ہوسکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل پسرورمیں اس برس 42 ہزار خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئیے جائینگے جس سے مستحق خاندان تین سال کے عرصہ میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج پرائیویٹ طور پر فری کرواسکیں گے جس کیلئے ایک پرائیویٹ ہسپتال پسرور اور دو سیالکوٹ میں ہسپتال موجود ہیں سیف منصور نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات بلاتفریق خدمت کوشاں ہیں انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم امہ اور پاکستان کی بہترین انداز میں ترجمانی کی ہے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر عظیم فقید المثال استقبال سے یہ ثابت ہوا کہ عوام عمران خان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کی چمن دھماکہ کی مذمت، کہا پاکستان میں امن کے دشمن مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے چمن بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مولانا محمد حنیف و دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کےامن اورترقی کےدشمن اپنےمذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، معاون خصوصی اطلاعات کی زخمیوں کی جلدصحت یابی کےلیےدعا کی ہے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

پوری قوم وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب پر جشن منا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم محبت کےقرضےکوزیادہ محبت سےواپس کرتےہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم کےاقوام متحدہ میں خطاب پرجشن منارہی ہے، پوری قوم اپنےلیڈرپرفخرکررہی ہے، ہم آج کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرنےکے لیے آئےہیں، بھارت نےمقبوضہ وادی کوسب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیاہے، عمران خان نےمظلوم کشمیریوں کامقدمہ جرات مندانہ طریقےسےلڑا، میرےحلقےکےلوگ بھارتی جارحیت کامسلسل شکارہورہےہیں، سیالکوٹ مقبوضہ جموں وکشمیرکاگیٹ وےہے،
نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ھارت نےمقبوضہ وادی کوسب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیاہے، عمران خان نےمظلوم کشمیریوں کامقدمہ جرات مندانہ طریقےسےلڑا، میرےحلقےکےلوگ بھارتی جارحیت کامسلسل شکارہورہےہیں،






