سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی مختلف مقامات پر عید مہم کا سلسلہ شروع ہو گیا
شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک وارڈن بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے
باغی ٹی وی کی ٹیم نے ٹریفک پولیس کے شیر جوانوں کے ساتھ ٹریفک وارڈن کے کالے کرتوت کی ویڈیوز حاصل کر لیں سٹی میں ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مل کر ٹریفک وارڈن بھی عید مہم کے سلسلہ میں عوام سے اپنی جیبیں گرم کروانے لگے ہیں
Category: سیالکوٹ
-
سیالکوٹ شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک وارڈن بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے
-
سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید
سیالکوٹ شہر ی ٹر یفک قوانین کا احتر م کر یں سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لو گو ں میں شعو ر اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی روک تھام کے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بچپن سے ہی ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہو گی تاکہ آئندہ آنے والی زندگی میں وہ بہتر شہری ثابت ہوں اور ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایجوکیشن ونگ نے مختلف تعلیمی اداروں اور لاری اڈوں میں جا کر ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی رو ک تھام اور اس کے نقصانات کے متعلق لیکچر دیے اور متعدد ریڈیو پروگرام بھی کیے
-

سیالکوٹ میں چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، کارسرکار میں مداخلت کا الزام
سیالکوٹ میں لیڈی میڈیکل آفیسر سے بدتمیزی کرنے اور کار سرکار میںمداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ کا حکم صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دیا گیا. یہ مقدمہ سمبڑیال میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے. ترجمان وزیر صحت پنجاب کے مطابق ملزمان میں جنید، عمران، سلیم اورنعمان شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہے کہ ملزمان خود کوصحافی ظاہرکرکے ہسپتال میں زبردستی داخل ہوئے اورلیڈی میڈیکل آفیسر سے بدتمیزی کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنائی. ترجمان وزیر صحت نے کہا کہ کسی شخص کوبھی سرکاری ہسپتال میں گھس کرایسی مذموم حرکت نہیں کرنے دیں گے۔
ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرحضرات کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے جلدایوان میں بل پیش کیاجائے گا۔
سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے.
-
سیالکوٹ بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراسہ کرنے پر مقدمہ درج
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم انکے لئے سیکورٹی گارڈ مقرر کریں گے
سی او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی نے بھی مرکز صحت کا دورہ کیا اور کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں ویب چینلز کے نام نہاد صحافیوں نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا تھا
سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور حراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث چند ویب چینلز کے نمائندگان پر تھانہ سمبڑیال میں لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے -
سیالکوٹ رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔۔
تھانہ کینٹ پولیس نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج کے استغاثہ دینے پر کاروائی کرتے ہوئے صدر بازار میں دن کے اوقات میں پکوڑے اور سموسے فروخت کرنے پر جبکہ تھانہ نیکا پورہ پولیس نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی درخواست پر محمد عادل کے خلاف بغیر اجازت اور رمضان کا احترام نہ کرتے ہوئے ہوٹل کھول کر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے جبکہ ناظم علی سکنہ پھوکلیان کے خلاف جلیبیاں فروخت کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔۔ -
سیالکوٹ صبح سحری کے وقت شہر کی اہم شاہراہوں پر موت کا کھیل جاری
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) صبح سحری کے وقت شہر کی اہم شاہراہوں پر موت کا کھیل جاری رہنا معمول بنتا جارہا ہے نوجوان اور چھوٹی عمر کے بچے ون ویلر موٹر سایئکلوں پر سرعام موت کا یہ کھیل کھیلتے ہیں اور حادثات کا شکار ہوتے ہیں کئی نوجوان زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں اور ماں باپ کو روتا تڑپتا اور سسکتا چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔
پولیس کو اپنے فرائض یاد رکھنے چاہئیے اور ون ویلر پر مقدمات درج کرنے چاہئیے اور
والدین کو بھی چاہئیے کہ اولاد کو سمجھایئں اور ان پر نظر رکھیں -
اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج کا عوامی شکایات پر گندم منڈی میں اچانک چھاپہ۔۔۔
اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وقار ناگرہ اور ٹیم کے ہمراہ عوامی شکایات پر گندم منڈی میں اچانک چھاپہ۔۔۔
متعدد دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے۔۔۔
ایک گودام کو سیل کر دیا گیا ایک دکاندار پر مقدمہ بھی درج کیا گیا۔۔۔گندم منڈی میں اسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے ساتھ ہی بیشتر دکانداروں نے بوریا بستر گول کر لیا دھڑا دھڑ دکانیں بند کر دی۔۔۔ایک دکاندار نے باہر سے تالہ لگوا کر خود کو ملازم سمیت دکان میں بند کر لیا۔۔۔ اسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تالے توڑے گئے تو دکاندار معافیاں مانگتا رہا تاہم جرمانہ کے بعد اسکی جان بخشی ہوئی شہریوں نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے اس اقدام کو سراہا -

خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہیے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزخالی ہیں،رمضان بازارکےنام پرعوام سے دھوکا کیا جارہا ہے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر اعتراض نہیں،ماضی میں بی حکومتیں جاتی رہی ہیں. لیکن موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کے آگے پاکستان کا وقار، معاشی آزادی سب کچھ بیچ دیا ،انہوں نے کہا کہ بطوراپوزیشن عمران خان خودآئی ایم ایف کےمخالف رہےہیں،آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں، اس لیے اپنے لوگ تعینات کیے
-

اولاد نہ ہونا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
ناروال کے علاقہ شکر گڑھ میں اولاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق صوبہ پنجاب کے علاقہ شکر گڑھ کے موقع تولہ میں شوہر نے گھر والوں کے ساتھ ملکر بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا ،مقتولہ ماریہ کے بھائی نے پولیس کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ میری بہن 24 سالہ ماریہ کی چار سال پہلے نصیر سے شادی ہوئی تھی، اولاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر شوہر ماریہ پر تشدد کرتا تھا اورگھر سے نکال دیتا تھا، اب اس نے ماریہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ہے. ماریہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی .
-

غلطی سے سرحد پار کرنے والے ذہنی معذور کو بھارت نے کیا گرفتار
غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے ذہنی معذور کو بھارت سرکار نے گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال کے علاقے نہر گاؤں تھانہ لیسر کا رہائشی 33 سالہ محمد افضل غلطی سے سرحد پار کر گیا جسے بھارتی حکام نے حراست میں لے لیا. محمد افضل کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ صبح کے وقت گھر سے نکلا تھا اس کا ذہنی توازن درست نہیں، بھارتی میڈیا نے بھی اس امر کی تصدیقی کی ہے کہ بی ایس ایف نے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو نارووال کا رہائشی ہے.