Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے حلقے میں انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس بنا دیا جس کی افتتاحی تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد مذہبی اسکالر،سیاسی قائدین کیساتھ ملکرامن اوریکجہتی کا پیغام دینا ہے،ایک سال قبل ایک نوجوان نےمجھ پرحملہ کیا تھا ،دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے .
    کانفرنس سے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے،اس ملک میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے .انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں . کانفرنس سے ڈائریکٹرپیس سینٹرلاہور جیمز چنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے،6 ہزار سے زائد علما ءکرام نے دستخط کیے ہیں،اس فتوے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ،جہاں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے فوری سامنے آجاتا ہے

  • سیالکوٹ : ڈی پی او سرفراز مصتنصر کا ہنگامی اجلاس چار  چوکیوں کے ذمہ داران کو ناقص کارکردگی پر تبدیل کرنے کا حکم

    سیالکوٹ : ڈی پی او سرفراز مصتنصر کا ہنگامی اجلاس چار چوکیوں کے ذمہ داران کو ناقص کارکردگی پر تبدیل کرنے کا حکم

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فروز اعوان نےچوکی انچارج ماڈل ٹاون نوید باجوہ۔ چوکی انچارج عدالت گڑھا میاں شہباز ۔چوکی رجمنٹ سےغوث امیراں۔ اور چوکی انچارج چونڈہ اشفاق گھمن ناقص کارکردگی پر تبدیل کردیا ..

  • مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار

    پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے ۔ نچلی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کر کے ترقیاتی سہولیات فراہم کر کے عوام الناس میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔
    مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے اور جب عوام کی خدمت کی بات ہوتی ہے تو مسلم لیگ(ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
    عوام کی خدمت مسلم لیگ(ق) کا مشن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ق) کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی عوام کے حقیقی بے لوث لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے سابق دور اقتدار میں تعلیم اور صحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا اور عوام کی ترجمانی کر کے ثابت کیا کہ مسلم لیگ(ق) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔مسلم لیگ(ق) جمہوری پسند اور عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے