Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ،ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ

    سیالکوٹ،ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی سٹی رپورٹر مدثر رتو سے ، ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر اتھارٹی نےممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا،

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمحد ذوالقرنین کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نبردآزما ہونے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر کمیٹی کا جلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، DDMC سیالکوٹ کیوان حسن کے علاوہ ضلع بھر کے مہکموں کے نمائندگان اور سوشل ورکر صدر روز ویلفئیر اشفاق نذر نے حصہ لیا۔میٹنگ میں DDMC کیوان حسن نے ضلع میں سیلاب کے حوالے تیاریوں کی بابت تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے حوالے تیاریوں کو مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں کوتاہی قبول نہیں ہو گی۔

  • دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ میں صعنت کاروں سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ شہر اقبال خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مہارت رکھتا ہے، ذہن میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے پاکستان وہ کیوں نہیں بن سکا جو بننا چاہئے تھا ، 1960 پاکستان کی مجموعی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی، آج دیگر ممالک ہم سے بہت بہتر ایکسپورٹ میں زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا دوسرا چیلینج یہ ہے دنیا چوتھی اور پانچویں جنریشن میں جا رہی ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ بدل جائے گا، ہمیں اس کے لئے فوری ٹاسک فورس قائم کرنا ہو گی نہیں تو پیچھے رہ جائیں گےہم نے ہر چیز کو سیاسی کر دیا ہے ہمار ی کوشش ہے کہ صاف پانی کے پلان پر عملدرآمد کریں، دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، جس ملک میں انسانی وسا ئل موجود ہیں وہاں ترقی ملے گی۔

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ چائنہ میں چودہ سال تک ہر فرد کی تعلیم لازمی ہے، ہماری شرح خواندگی 60فیصد ہے، ہر کامیاب ملک میں پچاس فیصد آبادی خواتین سپورٹ پر مشتمل ہے، ترقی پذیر ممالک میں شامل ہونے کے لئے 90 فیصد شرح خواندگی ہونی چاہیے، ہمارے ملک میں چالیس فیصد نئی نسل ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ سوشل پلان کے بغیر آپ عمارت کھڑی نہیں کر سکتے، صعنتکاروں کو اپنی ایکسپورٹ کو چھ بلین ڈالر تک پہنچانے کے سوشل۔اکنامک پلان تیار کرنا چاہئے، دنیا کا تجارتی سسٹم اب نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، 5 سالہ ایکسپورٹ پلان تیار کرے تاکہ واضح ہو سکے حکومت آپ کے لئے کیا کر سکتی ہے ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے، مارکیٹ میں نئی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں، ایک وقت میں ہر گھر میں قالین تیار کیا جاتا تھا، یہ انڈسٹری آج ختم ہوچکی ہے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اس انڈسٹری پر سرمایہ کاری نہیں کی، ہمیں آنے والے کل کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہیے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رہیں، ہم ایس ایم ای سیکٹرکے لئے منصوبہ لے کر آرہے ہیں، صنعتکاروں کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

    سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) سیالکوٹ کے سیف سٹی پراجیکٹ میں پہلے ڈی ایس پی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی ایس پی ساجد حمید ورک کو سیف سٹی سیالکوٹ کا ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی ساجد حمید ورک اس سے قبل ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ سیالکوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کے اہم عہدوں پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    گزشتہ روز سیالکوٹ کے ایک نجی اسکول کے طلبہ و طالبات کو سیف سٹی پراجیکٹ کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈر سیالکوٹ، ڈی ایس پی ساجد حمید ورک نے طلباء کو سیف سٹی منصوبے میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس – AI) پر مبنی نظام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

    انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم منصوبہ شہر کو محفوظ بنانے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

  • سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

    سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ کینٹ کے علاقے پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث ایک زوردار دھماکہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ باغی ٹی وی نے اس دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

    صبح کے وقت سیالکوٹ کے علاقے پلی توپ خانہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ متعلقہ دکانداروں کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ یہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث رونما ہوا۔

    دوسری جانب، اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں زوردار دھماکہ خیز مواد سے نالے پر لگائی گئی کئی ٹن وزنی سلیب ریزہ ریزہ ہو گئی۔ اس دھماکے کی آواز بھی دور دراز علاقوں تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 50 سے 60 فٹ لمبائی اور تقریباً 10 فٹ چوڑائی والی کئی ٹن وزنی سلیب مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اب یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ بھی گیس لیکج کا نتیجہ تھا یا پھر معاملہ کچھ اور ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت عام ہے اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کی جانب سے علاقے میں گشت نہ ہونے کے باعث مشکوک افراد راتوں کو دندناتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ایک گندے نالے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 فٹ چوڑے اور تقریباً 50 سے 60 فٹ لمبے نالے پر نصب کئی ٹن وزنی سلیب ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ اگرچہ 5 سے 6 افراد نے اس دھماکے کو گیس لیکج کا نتیجہ قرار دیا ہے، تاہم درجنوں دیگر افراد اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گندے نالے کی لمبائی کئی سو میٹر ہے اور اگر گیس لیک ہوتی تو وہ نالے کے ساتھ ساتھ خارج ہو جاتی، کیونکہ نالہ خشک نہیں رہتا بلکہ ہر وقت گندے پانی سے بھرا رہتا ہے۔ اس لیے گیس لیکج سے اتنے بڑے دھماکے کا ہونا ممکن نہیں لگتا۔ ان کا قوی یقین ہے کہ یہ دھماکہ کسی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، جس کی وجہ سے کئی ٹن وزنی سلیب دور تک ریزہ ریزہ ہو گئی۔

    علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اکثر رات کے وقت علاقے میں مشکوک افراد کو گھومتے پھرتے دیکھا ہے لیکن علاقے میں متعلقہ پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو تقریباً 6 سے 7 ماہ قبل تھانہ کوٹلی لوہاراں کے گاؤں پڑوپی آرائیاں میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی دھماکے سے جوڑا، جس میں ایک انجن کا کمرہ اینٹوں اور چھت سمیت تقریباً 70 فٹ تک بکھر گیا تھا، لیکن اس دھماکے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

    سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025 (پی ایف ایل ڈبلیو) کے سلسلے میں سیالکوٹ میں ایک فنانشل لٹریسی واک کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی میں منعقدہ اس واک کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام اور چیف مینیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان فوزیہ اسلم نے کی۔

    اس واک میں مختلف سرکاری و نجی مالیاتی اداروں، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کا بنیادی مقصد مالی آگاہی، مالی شمولیت اور معاشی خود مختاری کو فروغ دینا ہے۔

    چیف مینیجر اسٹیٹ بینک فوزیہ اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال فنانشل لٹریسی ویک کا عنوان ’’مالیاتی شمولیت بذریعہ تعاون اور اختراع‘‘ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد عام افراد کو بہتر مالی فیصلے کرنے کے قابل بنانا، ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کو اپنانے کی ترغیب دینا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک بھر میں مالی خواندگی اور شمولیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

    فوزیہ اسلم نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مالیاتی خواندگی زندگی کی اہم مہارتوں میں سے ایک ہے جس کے ذریعے وہ باخبر مالی فیصلے کر سکیں گی اور اپنی زندگی بھر اپنے پیسوں کا مؤثر طریقے سے انتظام کر سکیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مالیاتی خواندگی ہفتہ کی یہ سرگرمیاں افراد کو صحیح مالی فیصلے کرنے، ملکی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے اور مالی خواندگی کی مطلوبہ سطح تک پہنچنے کے لیے ضروری علم اور وسائل فراہم کریں گی۔

    افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر سمیت خواتین یونیورسٹی کی طالبات بھی موجود تھیں۔

  • پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔اسی طرح سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

  • سیالکوٹ: دی سٹی سکول کا رنگارنگ "گلوبل ولیج” سمپوزیم

    سیالکوٹ: دی سٹی سکول کا رنگارنگ "گلوبل ولیج” سمپوزیم

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو ) دی سٹی سکول اقبال کیمپس سیالکوٹ میں ایک شاندار اور معلوماتی سالانہ "گلوبل ولیج” سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں جونیئر ون سے سینئر ون تک کے 700 طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔

    اس دلچسپ ایونٹ میں طلبہ نے 37 مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی تہذیب، ثقافت، سیاست، سیاحت، قدرتی اور انسانی وسائل اور ان کو درپیش چیلنجز کو انتہائی خوبصورتی اور مہارت سے پیش کیا۔ "گلوبل ولیج” کے تھیم کے تحت لگائے گئے نمائشی کیمپوں میں طلبہ نے ان ممالک کی ثقافت، روایات، ملبوسات اور طرزِ زندگی کی عمدہ عکاسی کی۔

    دی سٹی سکول اقبال کیمپس کی پرنسپل فاطمہ عمر نے مہمانوں اور والدین کے ہمراہ طلبہ، اسکول انتظامیہ اور اسٹاف کی اس شاندار کاوش کو خوب سراہا۔ والدین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان میں عالمی شعور اور مختلف ثقافتوں کے لیے ہم آہنگی کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

    سمپوزیم میں طلبہ و طالبات نے مختلف ممالک کی ثقافت، موسیقی اور رقص پر مبنی دلکش پرفارمنسز پیش کیں، جو حاضرین کو بہت پسند آئیں۔

    "گلوبل ولیج” سمپوزیم کا باضابطہ افتتاح پرنسپل فاطمہ عمر نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑ کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور اس ایونٹ کو ٹیم ورک، محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین امتزاج قرار دیا۔ انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر اکیڈمک، سکول انتظامیہ، تدریسی عملے، ایڈمن اور صفائی کے عملے کی شبانہ روز محنت کو سراہا۔

    پرنسپل فاطمہ عمر نے مزید کہا کہ "گلوبل ولیج” صرف ایک تفریحی ایونٹ ہی نہیں بلکہ طلبہ کی تعلیمی، تخلیقی اور سماجی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک شاندار موقع بھی فراہم کرتا ہے، جس سے انہیں دوسرے ممالک اور قوموں کے رہن سہن اور بین الاقوامی مسائل و چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

  • سیالکوٹ: وویمن یونیورسٹی کیلئے 11 کروڑ گرانٹ، 3 ہزار طالبات کیلئے مفت تعلیم، 500 لیپ ٹاپ کا اعلان

    سیالکوٹ: وویمن یونیورسٹی کیلئے 11 کروڑ گرانٹ، 3 ہزار طالبات کیلئے مفت تعلیم، 500 لیپ ٹاپ کا اعلان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ کتاب میلہ میں شرکت کے دوران یونیورسٹی کیلئے 110 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا۔ اس گرانٹ میں سے 60 ملین روپے سے یونیورسٹی کی سول سولرلائزیشن کی جائے گی جبکہ 50 ملین روپے سے انٹرمیڈیٹ بلاک کی ری ویمپنگ کی جائے گی۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کی 3000 طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ 500 طالبات کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کی تعلیم کو خصوصی ترجیح دے رہی ہیں، اسی لیے صوبے بھر میں خواتین کو اسکالرشپس اور سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ تعلیم کا سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔

    کتاب میلہ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو کتاب سے جوڑنے کے لیے ایسے میلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے علم کے حصول کو آسان بنا دیا ہے، مگر کتاب سے سٹوڈنٹس کا تعلق باقی رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایسے میلوں کی صوبے بھر میں حوصلہ افزائی کی جائے گی، یہی وجہ ہے کہ وہ خود ذاتی طور پر اس میلے میں شریک ہوئے۔

  • سیالکوٹ: ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیک، بڑا سانحہ بروقت کارروائی سے ٹل گیا

    سیالکوٹ: ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیک، بڑا سانحہ بروقت کارروائی سے ٹل گیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کے نواحی گاؤں جام کے چیمہ میں ایک ایل پی جی ٹینکر سے اچانک گیس لیک ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ ٹینکر میں 35 ٹن ایل پی جی موجود تھی اور سیفٹی والو کو نقصان پہنچنے کے باعث مسلسل چھ گھنٹے تک گیس کا اخراج ہوتا رہا۔

    ٹینکر کراچی سے ورسالکے (تحصیل سمبڑیال) کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے باعث یہ موٹر وے سے اتر کر چھوٹی سڑکوں پر آیا، جہاں ایک پل سے ٹکرا کر اس کا سیفٹی والو خراب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فوری طور پر محکمہ شہری دفاع کے ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد پرویز کی سربراہی میں ٹیم روانہ کی اور خود بھی موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی۔

    ضلعی انتظامیہ نے فوری ایس او پیز کے تحت ٹینکر کو آبادی سے دور منتقل کیا جبکہ ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ یونٹ حفاظتی اقدامات کے تحت جائے وقوعہ پر تعینات رہا۔ بعد ازاں ٹینکر کے سیفٹی والو کی مرمت کروائی گئی اور ڈرائیور کے خلاف ایل پی جی کی غیر قانونی نقل و حمل اور غفلت برتنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر شہری دفاع شاہد پرویز کے مطابق، ابتدائی معائنے میں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ٹینکر نہ صرف مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سفر کر رہا تھا بلکہ اس میں موجود گیس بھی بادی النظر میں سمگل شدہ اور ناقص تھی۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مربوط کارروائی پر شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچنے پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: اتحاد پریس کلب کے  انتخابات، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

    سیالکوٹ: اتحاد پریس کلب کے انتخابات، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) اتحاد پریس کلب کے سالانہ انتخابات، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

    سیالکوٹ میں اتحاد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ صدر کے عہدے پر محمد شہباز باجوہ اور جنرل سیکرٹری کے طور پر شاہد خلیل گھمن کامیاب ہوئے۔ دیگر کامیاب ہونے والوں میں سینئر نائب صدر شیخ بابر قریشی، نائب صدر سمبڑیال رانا سلیم اختر، نائب صدر ڈسکہ رانا اشفاق راجپوت، نائب صدر پسرور میڈم نازیہ نواز، نائب صدر سیالکوٹ حافظ میاں عدنان، انفارمیشن سیکرٹری عمران قیصر، فنانس سیکرٹری فیصل کھوکھر اور جوائنٹ سیکرٹری عرفان شاہد شامل ہیں۔

    پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، جس دوران تمام ممبران نے آزادی سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کا عمل مرکزی و ضلعی الیکشن بورڈ کے تحت مکمل طور پر شفاف اور پُرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ ضلعی سرپرست اعلیٰ چوہدری طارق محمود گھمن نے کامیاب امیدواران کو مبارکباد دی۔

    الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کی بدنظمی یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مرکزی چیئرمین مہر عبدالمتین اور ان کی ٹیم نے بھی انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور منظم الیکشن کروانے پر الیکشن بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پینل کی کامیابی پر متوقع وائس چیئرمین عامر حفیظ بھٹی اور آفس سیکرٹری فیضان بھٹی نے کامیاب امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا، ہار پہنائے گئے، گل پاشی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔