Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • انجمن خدمت خلق ڈسکہ کا 752 واں اجلاس، سماجی اور رفاہی امور پر تبادلہ خیال

    انجمن خدمت خلق ڈسکہ کا 752 واں اجلاس، سماجی اور رفاہی امور پر تبادلہ خیال

    ڈسکہ (نامہ نگار باغی ٹی وی، ملک عمران)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا 752 واں ماہانہ اجلاس گزشتہ روز زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انجمن کے صدر میاں سعید احمد صراف نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ انوار احمد سیال نے پیش کی۔

    اجلاس میں جائنٹ سیکرٹری ضرار احمد خاں نے گزشتہ ماہ جنوری 2025 کی کارروائی پیش کی، جس کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی۔ جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے اجلاس کے دوران اپنے فرائض انجام دیئے۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے ماہ جنوری 2025 کی آمدن و اخراجات کی رپورٹ پیش کی، جسے بحث کے بعد منظور کر لیا گیا۔ سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے گزشتہ اجلاس کی شائع شدہ خبریں پڑھ کر سنائیں۔

    اجلاس میں رمضان المبارک کے پیش نظر فنڈ ریزنگ اور رفاہی سرگرمیوں پر زور دیا گیا۔ جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لیے نئے آلات خریدے گئے ہیں، جس پر ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا۔ سہیل سلمان ٹھروہی نے ہسپتال کے ملازمین کی حاضری کو بہتر بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں شہر کی انتظامیہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ دکاندار اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔ رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس کے آخر میں جنرل سیکرٹری محمد انور مغل کے بھائی محمد یونس مغل کی وفات پر ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ حافظ عبدالغفار کی دعائے خیر اور میزبان چوہدری محمد افضل کی تواضع کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

  • سیالکوٹ: جھوٹی واردات کی اطلاع دینے والا خود گرفتار

    سیالکوٹ: جھوٹی واردات کی اطلاع دینے والا خود گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقے موضع میانی کے رہائشی راشد نامی شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ دو مسلح ملزمان نے اس سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے چھین لیے ہیں۔

    اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر سیالکوٹ انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق موقع پر پہنچے۔ پولیس کے سوالات سے گھبرا کر راشد نے سچ اگل دیا۔ اس کی جیب سے ہی 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ پولیس نے راشد کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب موضع پڑتانوالی میں سمیر اور حسن جاوید پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ملزمان سلمان اور ظفر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سلمان سے رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،فہد سعید

    سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،فہد سعید

    سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق 10 ہزار روپے سکیم حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد رمضان 2025 کے مقدس مہینے میں کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس سکیم کے تحت 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں تاکہ ان کو اپنے گھریلو اخراجات میں مدد حاصل ہو۔

    ان خیالات کا اظہار سرپرست پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن فہد سعید نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے اور اس سے ان کو رمضان کے مہینے میں اپنے اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

  • سیالکوٹ: کوٹلی بھٹہ میں نکاس آب کا مسئلہ حل، 15 روز میں نالہ تعمیر ہوگا،منشاء بٹ

    سیالکوٹ: کوٹلی بھٹہ میں نکاس آب کا مسئلہ حل، 15 روز میں نالہ تعمیر ہوگا،منشاء بٹ

    سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کوٹلی بھٹہ کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ کوٹلی بھٹہ میں سیوریج اور بارش کے پانی کے نکاس کے مسئلے کے حل کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے 23 سو فٹ طویل نالہ کی تعمیر آئندہ 15 دنوں میں مکمل کر لی جائے گی۔ یہ منصوبہ عید کے فوراً بعد عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

    زیر تعمیر نالہ کا جائزہ لینے اور مقامی اہلِ دیہات سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس نالہ کے مکمل ہونے سے نہ صرف سیوریج کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ شہر اور اس کے قومی و صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ تمام منصوبوں کی نگرانی بھی سخت کی جا رہی ہے تاکہ عوام دیرپا فوائد حاصل کر سکیں۔

    اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین چوہدری سلیم، ایکسین بلال قیصر، سب انجینئر بلال اعظم، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم، یاسین بھٹہ اور ممبر شبیر بھٹہ بھی موجود تھے۔ مقامی نمائندوں نے اس اقدام کو عوام کی زندگیاں بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

    رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح عوامی مسائل کا فوری حل ہے، خاص طور پر بنیادی سہولیات جیسے نکاس آب پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سیالکوٹ کے ہر حصے میں ترقی کی رفتار برقرار رہے۔ یہ نالہ کوٹلی بھٹہ کے طویل عرصے سے درپیش مسئلے کو حل کرے گا، جس کے بعد علاقے میں صفائی اور صحت کے معیارات میں بھی بہتری متوقع ہے۔

  • ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

    ڈسکہ (نامہ نگار ملک عمران) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ٹیم نے ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سڑک کی تعمیر نو کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

    افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر رومان عاشر میاں، صدر مسلم لیگ ن سٹی ڈسکہ محمد افضل منشاء، پولیٹیکل سیکرٹری وزیر بلدیات سید داؤد شاہ، صدر مسلم لیگ ن پی پی 51 عظیم بٹ، سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ میاں ندیم مغل، سابقہ ناظم بلدیہ ڈسکہ ظفر اقبال بٹ، سابقہ کونسلرز اسد اللہ بہگل، اشفاق انصاری، مرزا یاسر، عرفان احمد ساہی ایڈووکیٹ، رانا رضا ایڈووکیٹ، احسن احسان چیمہ ایڈووکیٹ، حاجی اقبال بٹ، رانا عمران ہیرا، ساجد بٹ، شیخ الطاف، جاوید اقبال، شاہجہاں، ایم او آئی صائم، سب انجینئر کبیر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ: سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی جنرل کا سرپرائز وزٹ

    سیالکوٹ: سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی جنرل کا سرپرائز وزٹ

    سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی) سیالکوٹ ایوب بخاری نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، فارمیسی، لیبارٹری اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر علی عمران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اے ڈی سی جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایات پر ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے معیار کو جانچنے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی، لیبارٹری ٹیسٹس، ریڈیالوجی خدمات اور صفائی سمیت بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانا ہے۔

    انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ مریضوں کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لیے کمپلینٹ سیل کو مؤثر طریقے سے فعال بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طبی عملے کی کارکردگی اور سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔

    اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ میں جدید آلات کی تنصیب اور زیر علاج مریضوں کے لیے بستروں کی فراہمی کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ایوب بخاری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

    مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے ہسپتال میں بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرپرائز وزٹس سے انتظامیہ میں احتساب کا احساس بڑھا ہے، جس کے مثبت اثرات مریضوں تک پہنچ رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: پولیس میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

    سیالکوٹ: پولیس میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو ) ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں نئے ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 05 افسران کو رینک لگائے گئے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 05 افسران کے اعزاز میں ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او فیصل شہزاد نے ترقی پانے والے افسران کے فیملی ممبران کے ہمراہ انہیں نئے عہدے کے رینک لگائے۔

    ڈی پی او نے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ پولیس سروس میں محکمانہ پروموشن درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ لہٰذا پروموٹ ہونے والے افسران قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ کی پاسداری اور بہترین سروس ڈلیوری سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو شعار بنائیں

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( بیورو چیف شاہد ریاض )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں مریضوں کو کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت طبی معائنہ کی سہولت میسر ہے جبکہ بلا وجہ مریضوں کی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں منتقلی کی تجویز کرنے کی بجائے زیادہ تر مریضوں کا علاج ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہی کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی دستیابی اور آپریشن سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہسپتال لیب سے کروائے جا رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ:سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لانے کا عزم

    سیالکوٹ:سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لانے کا عزم

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی ( بیورو چیف شاہد ریاض کی رپورٹ ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی مجاہد حسین علوی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ آصفہ یاسر، اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ہنگامی بنیادوں پر سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل ہو سکے۔

    انہوں نے والدین اور معاشرے سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے نان فارمل سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں کاپیاں تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد رضا، سماجی رہنماؤں میاں سرفراز نواز، چوہدری موسیٰ اشفاق، کوآرڈینیٹر زاہد علی، موبلائزر محمد رفیق اور مدثر بیگ بھی موجود تھے۔ روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر اور میاں سرفراز نواز نے کہا کہ ان کی تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں بالخصوص خانہ بدوش گھرانوں کے والدین اور بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    قبل ازیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی مجاہد حسین علوی، آصفہ یاسر، اشفاق نذر اور میاں سرفراز نواز نے جھگیوں کا دورہ کیا اور نان فارمل سکول میں بچوں کا سکول میں داخلہ کرایا۔

  • سیالکوٹ: احترام رمضان کی خلاف ورزی، 4 ہوٹل مالکان گرفتار، 3 سیل

    سیالکوٹ: احترام رمضان کی خلاف ورزی، 4 ہوٹل مالکان گرفتار، 3 سیل

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے رمضان کے احترام کے آرڈیننس کے تحت ایک بڑی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں انہوں نے چار ہوٹل مالکان کو خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے کر جیل بھیج دیا، جبکہ تین ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے شہر کے مختلف ہوٹلوں، بیکریوں اور ریسٹورنٹس کی اچانک جانچ پڑتال کی۔ اس دوران، انہوں نے من و سلوی ہوٹل، اکرم ہوٹل، بسمہ اللہ ہوٹل اور سیالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز میں رمضان کے احترام کی خلاف ورزی پائی۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر چار افراد کو گرفتار کیا اور تین ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے ہوٹل اور بیکری مالکان کو خبردار کیا کہ وہ رمضان کے احترام کے آرڈیننس کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بصورت دیگر، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ قیمتوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ رمضان کے احترام کے آرڈیننس کے تحت بھی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔