Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سوال یہ نہیں کہ یونیورسٹی کیوں بنائی، سوال یہ ہے کہ کیسے بنائی،مریم نواز

    سوال یہ نہیں کہ یونیورسٹی کیوں بنائی، سوال یہ ہے کہ کیسے بنائی،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے خوبصورت یادیں وہ ہوتی ہیں جب آپ مجھے ماں کہہ کر بُلاتے ہو، میں آپ کو جنید، ماہ نور اور مہرالنسا کی طرح دیکھتی ہوں، ماں کی نظر سے آپ کو دیکھتی ہوں،

    سیالکوٹ میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ لڑکیوں سے بھی خطاب کرے ،لڑکے ہاتھ اٹھا دیں،یہاں تو بہت سے لڑکے ہیں، لڑکیوں نے لڑکوں کی بولتی بند کی ہوئی ہے،لڑکے بھی مجھے بہت عزیز ہیں کیونکہ آپ کے ہاتھ میں میرے وطن کا پرچم ہے،میں دو دفعہ ڈیتھ سیل میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں قید رہی، میرے پاس جائے نماز تھی اور میں تھی، میں کبھی نہیں روئی، مجھے یہ ضرور پتہ تھا کہ اللہ مجھے جن دشوار گزار راستوں سے گزار کر لے جا رہا ہے یہ بلاوجہ نہیں ہے، مخالفین کا شکریہ ،آپ نے سیاست کو میرٹ کی نظر سے دیکھنا ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے، ترقی کا ساتھ دینا ہے یا کسی کے بہکاوے میں آکر جیلوں میں جانا ہے،میں نے جس طرح پنجاب سے کوڑے کے ڈھیر ختم کرائے ہیں ناں، یہ میں جانتی ہوں یا میرا خدا جانتا ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بہت سے نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، ان لوگوں نے کہا آگ لگا دو، توڑ دو، آگ لگانے کی بات ملک دشمن ہی کر سکتا ہے،حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان تو آپ کا ہے، اسلام آباد میں پولیس والوں کو کیلوں والے ڈنڈوں سے مارا گیا، کوئی قوم اپنے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے؟ اسکالرشپس دیتے ہوئے کبھی نہیں پوچھا کہ آپ کون سی پارٹی سے ہیں، آپ کسی پارٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں، آپ میری ذمے داری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی شپ منٹ آگئی ہے، جن بچوں کی 65 فیصد سے زیادہ نمبرز ہیں ان سب کو لیپ ٹاپ ملیں گے، اگلی بار آؤں گی تو لیپ ٹاپ لے کر آؤں گی،انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس چل رہا ہے اس کا فیصلہ آنے والا ہے، سوال یہ نہیں کہ یونیورسٹی کیوں بنائی، سوال یہ ہے کہ کیسے بنائی، سوال کا جواب دو اور گھر چلے جاؤ۔

    یہ پِلر کے پیچھے کون بچی ہے جس نے میری تصویر اٹھائی ہوئی ہے، ہائو سویٹ، میں یہاں نہ آتی تو مجھے کیسے پتہ چلتا یہاں یہ والی بچیاں بھی ہیں، ہائو نائس، مریم نواز نے تصویر اٹھائے طالبات کو سٹیج پر بلا لیا۔

    الیکٹرک گاڑیوں کیلیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف تاریخ ساز پیکج ہے ، وزیراعظم

    لاس اینجلس ، آسکرز ایوارڈز تقریب منسوخ ہونے کا امکان

  • سیالکوٹ: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    سیالکوٹ: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ساتھیوں سابق چیئرمین چودھری شفقت اعوان ایڈووکیٹ، شاہد میر ایڈووکیٹ اور آفتاب وڑائچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عرفان اللہ وڑائچ اور جنرل سیکرٹری چودھری افضال اسلم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عہدیداروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو عوامی مسائل کے حل اور سستا انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور عدالتی نظام میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔

    تقریب میں موجود شرکاء نے بھی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

  • سیالکوٹ: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

    سیالکوٹ: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

    سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں ضلع بھر کے سالکین کی بھرپور شرکت ہوئی، جن میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔

    شیخ سلسلہ اور سربراہ تنظیم الااخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سالکین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صاحب مجاز عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نے نئے آنے والے ساتھیوں کو طریقہ ذکر سکھایا۔

    جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ عارف رفیق نے بھی ذمہ داران سے مختصر خطاب کیا۔ آخر میں ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں اور سالکین کو لنگر سے تواضع کی گئی۔

  • سیالکوٹ:رانا منان خان کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ، قیدیوں کی سہولتوں کا جائزہ

    سیالکوٹ:رانا منان خان کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ، قیدیوں کی سہولتوں کا جائزہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) رانا منان خان کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ، قیدیوں کی سہولتوں کا جائزہ

    سیالکوٹ ، چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب رانا منان خان نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی کھانے، صحت اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری اور جیل سپرنٹینڈنٹ ملک بابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    رانا منان خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جیلوں میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے قیدیوں سے سہولتوں اور شکایات کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کے ازالہ کے لیے جیل حکام کو ہدایات دیں۔ چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس نے جیل میں تیار کیے جانے والے کھانے کو خود کھا کر اس کی معیار کا جائزہ لیا اور جیل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔

  • شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے بارات میں لٹا دیے

    شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے بارات میں لٹا دیے

    سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کردی.

    میڈئیا رپورٹس کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی شادی میں نوٹوں کی برسات کی گئی۔ بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ برسانے شروع کر دیے، بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ برسائے گئے۔ کرنسی لُٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا۔بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں سے خوب مالا مال ہوئے۔اٹلی سے آئے دولہا عمران کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں نے خوب دولت لٹائیرپورٹ کے مطابق گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے اور شادیوں میں ایک دوسرے کی شادی بڑھ کر نوٹ برسانے کا رواج ہے۔

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

    سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق

    ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

  • سیالکوٹ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ بیورو آفس میں منائی گئی

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ بیورو آفس میں منائی گئی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی نمائندگان): باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر بیورو آفس سیالکوٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض، سٹی رپورٹر مدثر رتو، نامہ نگار مہر مصطفیٰ اور نامہ نگار ڈسکہ ملک عمران نے کیک کاٹا۔

    اس موقع پر سی ای او باغی ٹی وی اور "کھرا سچ” کے میزبان مبشر لقمان، ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان، انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی اور باغی ہیڈ آفس کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے موجودہ چیلنجز کے باوجود صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    کیک کٹنگ تقریب میں پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم میر، صدر رانا نوید، نائب صدر رانا جاوید، اور جوائنٹ سیکرٹری حسنین راجہ سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

    شرکاء نے باغی ٹی وی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا تسلسل برقرار رکھے گا۔

    تقریب کے دوران شرکاء نے باغی ٹی وی کے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے مشن کی تعریف کی اور ادارے کی صحافتی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ادارے کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

  • سیالکوٹ: بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

    سیالکوٹ: بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)سیالکوٹ بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے نتائج، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

    سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن:
    عرفان اللہ وڑائچ 846 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ بلال اکبر گھمن 678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سیکرٹری کی نشست پر افضال اسلم چوہدری نے 984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر چوہدری حسن اکرم 992 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے رانا عادل خالد نے 952 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پرامن انتخابات کروانے پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں شکیل احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

    سمبڑیال بار ایسوسی ایشن:
    رانا سمیع اللہ اختر ایڈووکیٹ 292 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کے لیے یاسر عرفان ڈھلوں ایڈووکیٹ نے 266 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

    ڈسکہ بار ایسوسی ایشن:
    چوہدری اظہر نذیر دھاریووال ایڈووکیٹ نے 697 ووٹ حاصل کرکے صدر کی نشست جیت لی، جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا عبدالرحیم ایڈووکیٹ 525 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    پسرور بار ایسوسی ایشن:
    پسرور بار کے انتخابات میں غلام غوث باجوہ 315 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر حسان یوسف 314 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ نائب صدر کے لیے میاں الیاس نے 372 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

    تمام بار ایسوسی ایشنز میں وکلا نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیاب امیدواروں نے جشن منایا۔

  • سیالکوٹ:صوبائی وزیرکا بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان

    سیالکوٹ:صوبائی وزیرکا بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سے لے کر نیچے تک تمام افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے کلیدی کارکردگی کے اشارئیے دیے گئے ہیں، جن کے تحت افسران کی روزانہ کی بنیاد پر اسکورنگ کی جاتی ہے اور یہ نظام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    بلال یاسین نے مزید کہا کہ گورننس ماڈل کو بہتر بنانے اور عوام تک اس کے فوائد پہنچانے کے لیے ہر ڈویژن میں صوبائی وزیروں کو ڈیوٹی اسائن کی گئی ہے۔ وہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں سیالکوٹ اور نارووال کی ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر مقامی حکام موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اراکین اسمبلی کو فیلڈ میں متحرک کرنے کا مقصد تعلیم، صحت، صفائی اور دیگر میونسپل سروسز میں نمایاں تبدیلی لانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات عوام تک پہنچانے کی بنیادی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے، جس میں اراکین اسمبلی معاونت فراہم کریں گے۔

    وزیر بلال یاسین نے یہ بھی کہا کہ "اپنا گھر، اپنی چھت” اسکیم کے ذریعے غریبوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا رہا ہے، اور اضلاع کی داخلی و خارجی راستوں کو دلکش بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ کا مقصد سسٹم کی خامیوں کو درست کرنا اور عوامی نمائندے اور ریاستی مشینری مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ:کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا پسرور کیڈٹ کالج اور قائد اعظم سکول کا دورہ،

    سیالکوٹ:کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا پسرور کیڈٹ کالج اور قائد اعظم سکول کا دورہ،

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا پسرور کیڈٹ کالج اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے پسرور کیڈٹ کالج کی 19ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پسرور کیڈٹ کالج کو علاقے کی بہترین تعلیمی درسگاہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کالج میں صحت مند تعلیمی ماحول اور اضافی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ طلباء نہ صرف معیاری تعلیم حاصل کریں بلکہ ان کی کردار اور شخصیت بھی مثبت اثرات سے ہم آہنگ ہو۔

    انہوں نے کالج میں جدید سہولتوں جیسے آئی ٹی، سپورٹس، جم اور میس کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کالج میں نظم و ضبط کے فروغ کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تربیتی کورسز منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمشنر نے کہا کہ کالج میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہو۔

    اجلاس کے دوران کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کیڈٹ کالج پسرور میں نئے اکیڈمک اور ہم نصابی پروگرام کے آغاز کو سراہا اور پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے درخواست کی کہ وہ ادارے کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

    بعد ازاں، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول جیسروالہ کیمپس ڈسکہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے 171.674 ملین روپے کی لاگت سے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کی معیار اور رفتار کو دیکھتے ہوئے اسے مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کی جا سکیں۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    اس دورے کا مقصد تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور تعلیم کے معیار میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا تھا۔

    You said:

  • سیالکوٹ: ریسکیو 1122 میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    سیالکوٹ: ریسکیو 1122 میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی سٹی( رپورٹر مدثر رتو)ریسکیو 1122 میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دینے اور انہیں عملی میدان میں مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز سیالکوٹ میں ریسکیو 1122 کے تحت کیا گیا۔ یہ پروگرام سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، جس میں ضلع سیالکوٹ کے نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

    اس پروگرام کے تحت 18 نوجوانوں نے ریسکیو 1122 میں انٹرن شپ جوائن کی۔ انہیں ابتدائی طبی امداد، پاکستان لائف سیور پروگرام، وزیر اعلیٰ لائف سیور پروگرام اور CADRE کے تحت تربیت دی گئی۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ نوجوان مختلف ریسکیو اسٹیشنز پر ایمبولینس ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    اس سلسلے میں انٹرنیز کی حلف برداری کی تقریب سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر منعقد کی گئی، جس میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب اور ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے انٹرنیز سے حلف لیا اور انہیں ریسکیو 1122 کی خدمات، آپریشنل سرگرمیوں اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے اصولوں سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انٹرن شپ نوجوانوں کے لیے ایک نادر موقع ہے جس سے وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور انہیں عملی میدان کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔ یہ پروگرام پنجاب حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے اور انہیں ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرے۔