Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ڈسکہ:امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،مولانا محمد ایوب خان ثاقب

    ڈسکہ:امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،مولانا محمد ایوب خان ثاقب

    ڈسکہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک عمران)جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان ثاقب نے دو روزہ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت تمام مسلمانوں کا فرض ہے اور پاکستان میں قادیانیت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    مولانا ایوب خان ثاقب نے کہا کہ مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور صرف اعلانات اور ترمیمات سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے عہد کیا کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آئین ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کریں گے۔

    انہوں نے قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈسکہ میں قادیانیوں کا اسلام قبول کرنا قادیانیت کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت اور اسرائیل ایک سکے کے دو رخ ہیں اور اسرائیل میں قادیانی جماعت کا دفتر کھلنا اسلام دشمنی اور فلسطینیوں کے خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    مولانا ایوب خان ثاقب نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والی اسلامی ترمیمات پر اراکین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان میں موجود اسلام دشمن عناصر کی اصلاح کے لیے دعوت دی جاتی ہے۔

    اجتماع سے مولانا غلام مرتضیٰ، مولانا ارشد محمود خان، مولانا عبدالقیوم حقانی، اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا، جبکہ محمد خالد مغل اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے شرکت کی۔

  • سیالکوٹ: سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر محفل میلادؐ و ختم نبوت کانفرنس

    سیالکوٹ: سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر محفل میلادؐ و ختم نبوت کانفرنس

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)سینٹرل ریسکیو اسٹیشن، کچہری روڈ پر سالانہ محفل میلاد مصطفیؐ و ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سماجی و ریسکیو اداروں کے نمائندوں، ریسکیورز اور شہریوں نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز حافظ افضال کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ عمران سرور، ذیشان، ثاقب لطیف، اور شوکت علی ساجد نے بارگاہِ رسالت میں نعت اور درود و سلام پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محمد وسیم نے انجام دیے۔

    مولانا عزیز الرحمن اور مولانا شفیع الرحمن نے سیرتِ نبویؐ پر خطابات کیے۔ مولانا شفیع الرحمن نے کہا کہ نبی کریمؐ سے حقیقی محبت کا تقاضا یہی ہے کہ ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی بسر کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرمؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا اور ختم نبوت کے عقیدے پر قائم رہنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    مولانا عزیز الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اور بطور ریسکیورز انسانیت کی خدمت، نبی کریمؐ کے راستے پر عمل کرنے کا عملی اظہار ہے۔

    تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور ریسکیورز کی حفاظت کے لیے دعا کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے اختتامی کلمات میں منتظمین قاری سجاد اور شبان ختم نبوت کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔

  • سیالکوٹ: 28 اکتوبر سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

    سیالکوٹ: 28 اکتوبر سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان میں پولیو کیسز کا بڑھنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے انسداد پولیو کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ 28 اکتوبر سے ضلع بھر میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

    اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی 6,288 ورکرز اور عملہ گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گا۔ مہم میں 2,676 موبائل ٹیمیں گھروں، اسکولوں، اور مدارس میں، 133 فکسڈ ٹیمیں مراکزِ صحت اور ہسپتالوں میں، جبکہ 69 رومنگ اور ٹرانزٹ ٹیمیں بس اڈوں اور چوکوں پر قطرے پلانے کا کام کریں گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جی آئی ایس کے ذریعے ٹریکنگ کی جائے گی اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ مہم کے دوران ہر بچے تک پہنچنے کی پابندی ہوگی، اور بغیر فزیکل تصدیق کے بچوں کا نام مسنگ بچوں کی فہرست سے نہیں ہٹایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران کچی آبادیوں، خانہ بدوشوں، جھونپڑیوں، اور افغان بستیوں میں بھی بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ 24 اکتوبر کو پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت محمد ذوالقرنین نے کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام پولیو ورکرز کو مہم کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی سختی سے ہدایت کی تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: شہاب پورہ میں سرعام ڈکیتی،  ڈاکو موٹرسائیکل چھین کرفرار

    سیالکوٹ: شہاب پورہ میں سرعام ڈکیتی، ڈاکو موٹرسائیکل چھین کرفرار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) تھانہ حاجی پورہ کے علاقے شہاب پورہ میں سرعام ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں دو نامعلوم ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں ڈاکوؤں کو شہری سے موٹرسائیکل چھینتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات پیدل ڈاکوؤں نے انجام دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حاجی پورہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او حاجی پورہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • پسرور: 8 سالہ بچی چنگ چی رکشہ کے حادثے میں جاں بحق

    پسرور: 8 سالہ بچی چنگ چی رکشہ کے حادثے میں جاں بحق

    پسرور (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض)محلہ عمر پورہ پسرور کی رہائشی 8 سالہ بچی وفا، جو عرفابن کی بیٹی تھی، چنگ چی رکشہ کے چین میں دوپٹہ پھنسنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

    بچی اپنی والدہ کی گود میں رکشے کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ دوپٹہ رکشہ کے چین میں پھنسنے کے باعث وفا کی موت واقع ہو گئی۔

    تھانہ سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: نیکاپورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں لاہور کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک

    سیالکوٹ: نیکاپورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں لاہور کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) لاہور میں پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈاکو سیالکوٹ کے علاقے نیکاپورہ میں ہلاک ہو گئے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو نیکاپورہ میں ایک نجی سکول کے باہر واردات کی کوشش کر رہے تھے۔ سکول کے سیکیورٹی گارڈ کی مداخلت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نیکاپورہ اکرم شہباز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی گارڈ نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو لاہور میں درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کی ہلاکت سے عوام میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہوگا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • صحافت ایسی کریں کہ کوئی قیمت نہ لگا سکے، مبشر لقمان

    صحافت ایسی کریں کہ کوئی قیمت نہ لگا سکے، مبشر لقمان

    سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دوران تقریب معزز مہمان مبشر لقمان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر پروگرام کھرا سچ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر نوید شیخ،ممتاز اعوان، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی و دیگر بھی موجود تھے، سیالکوٹ آمد پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کاشاندار خیر مقدم کیا گیا، باغی ٹی وی سیالکوٹ کے بیوروچیف شاہد ریاض، و دیگر نمائندگان اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی جانب سے مبشر لقمان کو پھولوں کے گلدستے دیئے گئے،ہار پہنائے گئے،

    تقریب حلف بردار ی سے خطاب کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے حلف اٹھانے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پریس کلب بند پڑا ہے تالے لگے ہوئے ہیں سارے یہاں صحافی بیٹھے ہیں آج بھی ہم یہاں ایک ہوٹل میں ہیں کیا آپ لوگ سیالکوٹ کی نمائندگی کریں گے کیا لوگوں کو حق دلوائیں گے اپنا حق نہیں لے سکتے، سچ سننے بولنے کی آپس میں جرات نہیں۔ ایک برس سے پریس کلب نہیں کھلا، ایک ہو کر بیٹھیں اور اپنے مسئلے حل کریں۔صحافی اکٹھے کیوں نہیں بیٹھ سکتے ۔ اختلافات ہیں تو انہیں ایک دن طے کر یں، بیٹھیں اور آپسی اختلافات حل کروانے کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو میں لاہور سے سئنئر صحافیوں سہیل وڑائچ ،مجیب الرحمان شامی کو یہاں لے آؤں گا لیکن آپ لوگ اپنے مسئلے حل تو کریں

    مبشر لقمان کا مزیدکہنا تھاکہ خبر ہر ایک کو مفت چاہئے لیکن پانی، کپڑوں کے پیسے دیتے ہیں ہر ایک خبر کی تحقیق کریں تو اس کے لیے فون کالز ، بل کون دے گا۔ جب تک عوام مفت خبروں کی عادت ڈالی ہوئی کوئی اہمیت نہیں۔ خبر کی حرمت کا پاس ہونا چاہئے۔ سیالکوٹ کے لوگوں نے کام کر کے دکھایا۔ایئر پورٹ ایئر لائن بنا لی پاکستان کو متعارف کروایا لیکن یہاں کا صحافی تو پاکستان کی خدمت نہیں کر رہا ۔پریس کلب ایسوسی ایشن کو فعال بنائیں نہیں کر سکتے تو یہ شوقیہ فنکاری ختم کر دیں ۔کم از کم بیس سے 25 ہزار جعلی وکیل ہیں جو بارز میں ووٹ ڈالتے ہیں اسی طرح صحافی بھی جعلی ہیں۔پلاٹ جعلی صحافیوں کو مل جاتے ہیں۔ آج دو تین چیزوں کا آج عہد کریں صحافت ایسی کرنی کوئی قیمت نہ لگا سکے۔ ایک فرق رکھیں مذاق کرنے اور مذاق اڑانے میں، کسی پر تہمت نہیں لگانی لیکن کسی پر الزام کا ثبوت ہو تو جانے نہیں دینا۔ مافیا چینی سیمنٹ کا تو صرف نہیں میڈیا کا بھی ہے میرے پر پہلا کیس ہوا اس وقت 29 سال کا تھا ڈرامہ آیا کشکول نام تھا،بھکاریوں کی تنظیم نے میرے اوپر مقدمہ کیا، جس ملک میں بھکاریوں کی تنظیم ہے اور وہ وکیل کر سکتے ہیں تو سوچیں۔ یہاں آدمی کس کو کچھ کہے۔ ہماری عدلیہ حکمران ،سینیٹ پارلیمنٹ سیاست دان انکے آپس میں پھڈے ہی ختم نہیں ہوتے، کب ہم افراد سے اوپر نکلیں گے کب ہم ملک کی بات کریں گے پوجا ہی کرنی ہے تو افراد کی بجائے مندر کی کر لیں۔ اداروں کو مضبوط کریں گے تو سب کا قد بڑا ہو گا۔ صحافیوں کا لیونگ سٹینڈرڈ ایسا کریں کہ لوگ کہیں کہ ہم نے صحافی بننا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ دی گئیں ، مبشر لقمان نے سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران و مہمانوں کو شیلڈ دیں،

    sialkot

  • سیالکوٹ: اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر

    سیالکوٹ: اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر مدثر رتو)اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمیٹی کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر مختار، وائس چیئرمین خالد بٹ، ڈی او انڈسٹری رانا عبدالقدوس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل رانا عبدالطیف، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر عقیل کپور، انجمن تاجراں سمبڑئال کے شیخ حبیب اللہ، شیخ طاہر دانش، ملک تاج، حکیم شیخ ثناء اللہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ان قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ انہوں نے گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔

    نئی مقرر کردہ قیمتیں
    چاول باسمتی سپر: 218 روپے فی کلو،بیسن: 375 روپے فی کلو،دال چنا موٹی: 385 روپے فی کلو،دال چنا باریک: 345 روپے فی کلو،دال مسور موٹی: 260 روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی: 470 روپے فی کلو،دال مونگ دھلی ہوئی: 310 روپے فی کلو،چنے کالے موٹے: 380 روپے فی کلو،چنے سفید موٹے: 275 روپے فی کلو،دودھ: 170 روپے فی لٹر،دہی: 180 روپے فی کلو،چھوٹا گوشت: 1800 روپے فی کلو،بڑا گوشت: 900 روپے فی کلو،روٹی (100 گرام): 14 روپے مقرر

    جبکہ20 کلو آٹے کا تھیلا، چینی اور گھی کی قیمتیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مقرر کی جائیں گی ان کے علاوہ پھل، سبزیاں، انڈے اور چکن کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی طے کرے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرانفروشی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1152 دکانداروں کوجرمانہ، 68 گرفتار

    سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1152 دکانداروں کوجرمانہ، 68 گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1152 دکانداروں کوجرمانہ، 68 گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اعلان کیا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں ماہ کے دوران 1152 دکانداروں کو گراں فروشی پر 63 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 68 افراد کو موقع پر گرفتارکیا گیا اور 36 دکانوں کو سیل جبکہ 4 کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے 14,065 انسپکشنز مکمل کیں تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، اور تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

    محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس چھٹی کے دن بھی قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اشیائے خورد و نوش کے معیار اور مقدار کی بھی سخت نگرانی کی جائے اور ملاوٹ یا ناپ تول میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ میرج ہالز اور مارکیز کا دورہ کرکے ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بیکریوں اور تندوروں پر روٹی اور دیگر اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی ریگولر انسپکشن بھی کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی او ایمرجنسی نوید اقبال نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج کیوان حسن نے قدرتی آفات سے متعلق بریفنگ دی۔

    محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ پسرور روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے اور سول سوسائٹی کو اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسکولوں میں بچوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کے اقدامات کی بھی تاکید کی۔

  • ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کا 747واں اجلاس، انتظامیہ سے امن و امان قائم کرنے کا مطالبہ

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کا 747واں اجلاس، انتظامیہ سے امن و امان قائم کرنے کا مطالبہ

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ 747واں اجلاس زچہ بچہ ہسپتال، پسرور روڈ پر نائب صدر حافظ عبدالغفار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ قاری احسن رضا نے پیش کی۔

    جنرل سیکرٹری محمد انور مغل ایڈووکیٹ نے اگست 2024 کے اجلاس کی کارروائی پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے ماہِ اگست کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات پیش کیں، جنہیں بحث کے بعد منظور کر لیا گیا۔

    سیکرٹری نشر و اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے پچھلے اجلاس کی شائع شدہ خبریں اور ویڈیوز پیش کیں، جس پر ممبران نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ زچہ بچہ ہسپتال کے مین گیٹ کے ساتھ نالے کی ازسرِ نو تعمیر پر کمیٹی کے چیئرمین سہیل سلمان ٹھروہی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    اجلاس میں اسرائیل کی مسلم ممالک پر جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور ڈسکہ میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس کے اختتام پر میزبان محمد حفیظ ایڈووکیٹ نے شرکاء کی تواضع کی، اور قاری احسن رضا کی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔