Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: ڈی پی او کی کرائم میٹنگ، ایس ایچ او موترہ لائن حاضر

    سیالکوٹ: ڈی پی او کی کرائم میٹنگ، ایس ایچ او موترہ لائن حاضر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)سیالکوٹ کے ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس لائنز میں تھانہ داروں اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او صاحبان اور تمام انچارج برانچز نے شرکت کی۔

    ڈی پی او نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی، مقدمات کے اندراج، اشتہاریوں کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
    کرپشن اور ناقص کارکردگی پر کارروائی: کرپشن اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ موترہ کو لائن حاضر کر دیا گیا۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی محکمانہ سزا و جزا کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔فرائض میں سستی اور غفلت برتنے والے افسران کو محکمانہ سزا دی جائے گی۔

    محنت اور لگن سے کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے، اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی محکمانہ سزا و جزا کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

  • ایک تاریخی لمحہ!سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کیجانب سے باغی ٹی وی کو مل گیا اعلی صحافتی ایوارڈ

    ایک تاریخی لمحہ!سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کیجانب سے باغی ٹی وی کو مل گیا اعلی صحافتی ایوارڈ

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور ظلم کے خلاف پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر اعلیٰ صحافتی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    چیمبر آف کامرس نے ایک خصوصی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کو بھی ان کی خدمات پر سراہا گیا۔

    ایوارڈ تقریب میں موجود شخصیات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک، ممبر ایگزیکٹو باڈی سلیم بھٹہ، اور ممبر شہزادہ سید خرم شاہ موجود تھے

    اس پروقار تقریب میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد خرم میر، صدر شاہد ریاض (بیورو چیف باغی ٹی وی)، سینئر نائب صدر مہر مصطفی، نائب صدر رانا جاوید، نائب صدر مدثر رتو، سیکرٹری جنرل شیخ بلال حسین اور ممبر مجلس عاملہ محمد بلال ودیگر شامل تھے جنہیں اعزاز سے نوازاگیا.

    منعقدہ تقریب میں باغی ٹی وی اور دیگر صحافیوں کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل پر آواز اٹھانے پر سراہا گیا اورسیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو تسلیم کیا۔

    یہ ایوارڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مہر مصطفی کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا

  • سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ: ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی دکاندار گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض ) اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کا لہائی بازار میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، مقررہ داموں سے زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں 4 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا، مردہ مرغیوں اور باسی گوشت دکان سے برآمد ہونے پر دکاندار موقع پر گرفتار ، فوڈ اتھارٹی کو تحقیقات کی ہدایات جاری۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے پرائس مجسٹریٹس ڈاکٹر احمد ناصر، نیئر عباس اور عدنان ملک کے ہمراہ آج لہائی بازار سیالکوٹ میں سبزیوں ، پھلوں، بیف، چکن ، مٹن اور کریانہ شاپس پر چھاپے مار کر زائد المعیاد، گراں فروشی اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں موقع پر جرمانے کئے اور آئندہ خلاف ورزی پر مقدمات درج کروانے کی وارننگ جاری کیں۔

    صالو گجر کی گلی میں چکن فروش سے مردہ مرغی اور اس کے فریزر سے بدبودار گوشت برآمد ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکاندار کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی اور فوڈ اتھارٹی حکام کو اس کی تحقیات کرکے کیس پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر نے سری پائے کی شاپس پر گندگی کا نوٹس لیتے ہوئے دکانیں سیل کرنے اور دکانداروں کو گرفتار کروا دیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگا پیاز، روٹی، گوشت اور آلو فروخت کرنے کی پاداش میں 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ مجموعی طور پر 10 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کریانہ شاپس پر ڈی سی کاونٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر فروخت ہونے والی دالوں، چاول اور بیسن کی معیار اور وزن کی پڑتال کی۔

    اسٹنٹ کمشنر نے زائد المعیاد سرکہ اور مشروبات فروخت کرنے پر دکان سے زائد المعیاد مال فوری اٹھوانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دکاندار زائد المعیاد چیزیں ڈسپلے میں نہ رکھیں اور ان سے برآمد ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ رواں ماہ کے دوران 1287 دکانداروں کو اب تک 62 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے اور 91 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کیا ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

  • سیالکوٹ: پسرور نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سیالکوٹ: پسرور نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق پسرور نالہ ڈیک اونچا پہاڑنگ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو نالے سے نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • سیالکوٹ: تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،موقع پرجاں بحق

    سیالکوٹ: تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،موقع پرجاں بحق

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے): تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،موقع پرجاں بحق

    تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سمبڑیال روڈ پر ایک دلخراش حادثے میں تیز رفتار ٹرالے نے 29 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق، متوفی علی نامی نوجوان سمبڑیال سے اگوکی جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش اور ٹرالے کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ تاہم، ٹرالہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ : بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ، ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا

    سیالکوٹ : بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ، ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض): سیالکوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی رین ایمرجنسی ریلیف کیمپ فعال کر دیے جائیں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو آن کر دیا جائے تاکہ بارشی پانی کا نکاس جلد از جلد ممکن ہو سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج صبح شہر میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بروقت اقدامات کی وجہ سے پانی کا نکاس جلد ممکن ہو گیا۔ تاہم، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

    اس کے پیش نظر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔

  • سیالکوٹ:آؤ مل کر پاکستان کو سبز بنائیں، مغلیہ قبیلے  نے پودے لگاکرمثال قائم کی

    سیالکوٹ:آؤ مل کر پاکستان کو سبز بنائیں، مغلیہ قبیلے نے پودے لگاکرمثال قائم کی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) قبیلہ مغلیہ کے رہنماؤں نے رحیم پور کھچیاں سیالکوٹ میں پودے لگا کر سرسبز پاکستان کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس موقع پر پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو درخت بننے تک پودوں کی مکمل حفاظت کی ذمہ دار ہوگی۔

    سماجی رہنما بابر بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سرسبز مستقبل کے لیے درختوں کی پرورش اور حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ درخت ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسانوں، پرندوں اور جانوروں کے لیے مشترکہ فائدہ مند ہیں۔

    اس موقع پر طیب بیگ، عباس بیگ، رزاق بیگ، ذیشان بیگ، شکیل سیٹھی، ظہیر بیگ،عثمان بیگ، شعبان بیگ، سکندر بیگ سمیت دیگر افراد نے بھی پودے لگا کر اس مہم میں اپنا تعاون دیا۔

  • سیالکوٹ :سعد خان لودھی نائب ریڈر ایس ایس پی گوجرانوالہ تعینات،دوستوں کی مبارکباد

    سیالکوٹ :سعد خان لودھی نائب ریڈر ایس ایس پی گوجرانوالہ تعینات،دوستوں کی مبارکباد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شہد ریاض): سیالکوٹ شہر کے ایک نامور سپوت، سعد خان لودھی کو نائب ریڈر ایس ایس پی ریجنل انٹیلیجنس بیورو (RIB) گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

    اس خوشی کے موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات بابر بیگ، شکیل سیٹھی، ڈاکٹر شاہد ریاض (صدرپروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن، بیورو چیف باغی ٹی وی سیالکوٹ)، حاجی فیصل سہیل، طیب بیگ ایڈووکیٹ، ڈیشان بیگ، کاشف عمر، ملک امجد چاند سمیت دیگر نے سعد خان لودھی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے دعا کی کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

  • سیالکوٹ:تیز رفتار رکشہ کی آوارہ گائے کو ٹکر، چار افراد شدید زخمی

    سیالکوٹ:تیز رفتار رکشہ کی آوارہ گائے کو ٹکر، چار افراد شدید زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)تیز رفتار رکشہ کی آوارہ گائے کو ٹکر، چار افراد شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقے کنگرہ روڈ پر تیز رفتار رکشہ نے سڑک پر مٹر گشت کرتی گائے کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور اس میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کی شناخت 45 سالہ نصیر، 60 سالہ زرمینہ، 35 سالہ عائشہ اور 17 سالہ عاصمہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • پنجاب میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کام کر رہی ہے,میاں ذیشان رفیق

    پنجاب میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کام کر رہی ہے,میاں ذیشان رفیق

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیفشاہد ریاض):صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر موجودہ بلدیاتی نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قانونی مسودے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیداری ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ، ہوم نیٹ اور وائز کے اشتراک سے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے فوری انتخابات کے عنوان سے صوبائی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    وزیر بلدیات نے کہا کہ حالیہ مردم شماری کی روشنی میں نئی مقامی حکومت کی حدود بندی ناگزیر ہے۔ مقامی حکومت کی ری اسٹریکچرنگ میں چھوٹے یونٹس بنانے کا مقصد گراس روٹ لیول پر اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانا اور انتظامی امور کو بہتر طریقے سے انجام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط مقامی حکومت کا نظام ہی دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ اور سینی ٹیشن سمیت دیگر میونسپل خدمات کو فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چاہتی ہیں کہ دیہی علاقوں میں ایک موثر اور پائیدار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ہو جو نو لاس نو پرافٹ کی بنیاد پر چلایا جائے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط مقامی حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو حکومت کے عزم کے بارے میں یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ نیا بلدیاتی قانون جامع ہوگا اور پچھلے قانون سے نمایاں طور پر مختلف اور قابل عمل ہوگا۔

    کانفرنس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بریگیڈیئر اسلم گھمن، چودھری طارق سبحانی، اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل، اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔