Baaghi TV

Category: سکھر

  • ننگرپارکر: مایا ڈیم میں پھنسے 11 سیاحوں کو پولیس نے بہادری سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    ننگرپارکر: مایا ڈیم میں پھنسے 11 سیاحوں کو پولیس نے بہادری سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    ننگرپارکر کے مایا ڈیم میں موسلادھار بارش اور تیز پانی کے ریلے میں پھنسے 11 سیاحوں کو بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بحفاظت نکال لیا، ریسکیو آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے خوبصورت نظارے دیکھنے آئے سیاح اچانک بارش کے بعد شدید ریلے میں پھنس گئے۔ خطرے کی گھڑی میں مقامی پولیس کے جوان کسی مسیحا کی طرح پہنچے اور بغیر کسی حفاظتی گیئر کے صرف رسی کے ذریعے تمام شہریوں کو ایک ایک کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 4 سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اس ریسکیو آپریشن کے دوران طلحہٰ نامی ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔شہریوں نے پولیس اہلکاروں کی جرات، فرض شناسی اور فوری اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جوان واقعی ہیرو ہیں جنہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانی جانیں بچائیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے زور اور خطرناک حالات کے باوجود پولیس اہلکاروں نے سیاحوں کو کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔

    بھارت: بی جے پی غنڈہ گردی بے لگام، افسر کو دفتر سے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا

    لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

    بلوچستان میں بارش، آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری

    نیتن یاہو واشنگٹن روانہ، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات

    گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم

  • روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش

    روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش

    10 محرم الحرام کے روز روہڑی جنکشن پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق مشتعل ہجوم نے اسٹیشن پر نصب لوہے اور لکڑی کی کرسیاں، میز اور پانی کے کولر کو اٹھا کر ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔ عملے کے دفاتر سے کرسیاں نکال کر باہر پھینکی گئیں، دروازوں پر لگے شیشے توڑ دیے گئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔یہ ویڈیو ایک مسافر نے اس وقت بنائی جب اسٹیشن پر کھڑی ایک دوسری ٹرین پر بھی پتھراؤ کیا گیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آمد میں تاخیر پر مسافروں کا پارہ چڑھ گیا، اور انہوں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد احتجاج میں تبدیل ہو گئی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود تاحال ریلوے حکام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا، نہ ہی کسی گرفتاری یا تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    مسافر حلقوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کی ناقص انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

    غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

    ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ

    خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل

    سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

    لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

  • میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد ٹرینیں متاثر، اپ ٹریک بحال

    میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد ٹرینیں متاثر، اپ ٹریک بحال

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی رپورٹ)میرپور ماتھیلو کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور چار بوگیاں اچانک ٹریک سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ریل ٹریک بند کر دیے گئے، اور متعدد مسافر ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی گھوٹکی کے قریب پہنچی تو اس کی بوگیاں انجن سے الگ ہو کر پٹری سے اتر گئیں، جبکہ حادثے کے مقام پر ٹریک بھی اکھڑ گیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر لی گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ اپ اور ڈاؤن ٹریک کی بندش کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا، جن میں:

    عوام ایکسپریس کو لیاقت پور ریلوے اسٹیشن،پاک بزنس ٹرین کو صادق آباد،قراقرم ایکسپریس کو ولہار،کراچی ایکسپریس کو خان پور،ملتان جانے والی ذکریا ایکسپریس کو سانگھی،لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس کو گھوٹکی،لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن شامل ہیں۔ تیز گام ایکسپریس 7 گھنٹے 30 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، اور کراچی سے پنجاب جانے والی اپ ٹریک بحال کر دی گئی ہے، جس پر ریلوے آپریشن جزوی طور پر بحال ہو چکا ہے۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ڈاؤن ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔

    علاوہ ازیں شاہ حسین ایکسپریس کو اپ اور ڈاؤن دونوں روٹس پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

  • راجستھان میں پاکستانی ہندو جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    راجستھان میں پاکستانی ہندو جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    راجستھان (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے گاؤں غلام حسین لغاری سے بتایا جا رہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور ابتدائی شواہد کے مطابق شدید گرمی اور پیاس کے باعث بھارتی ریگستان میں جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں اور ان کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈز اور موبائل سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ موت 8 سے 10 روز قبل واقع ہوئی، تاہم حتمی سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا۔ جوڑے نے 12 روز قبل گھر والوں کو بتائے بغیر روانگی اختیار کی تھی، جس کے بعد کئی روز تک ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

    روی کمار کے والد دیوان جی نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے علاقے جیسلمیر میں دو لاشیں ملنے کی اطلاع ملی، بعد ازاں تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ وہ لاشیں ان کے بیٹے اور بہو کی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کی آخری رسومات بھارت میں ہی ادا کر دی گئی ہیں۔ واقعے نے سرحد پار انسانی جانوں کے خطرات اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے حساس مسئلے پر ایک بار پھر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

  • گھوٹکی: بھٹہ برادری کی بھینسیں اور موٹر سائیکلیں برآمد ،جلد ملزمان کی گرفتاری متوقع

    گھوٹکی: بھٹہ برادری کی بھینسیں اور موٹر سائیکلیں برآمد ،جلد ملزمان کی گرفتاری متوقع

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس نے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ ریتی کی حدود میں بھٹہ برادری اور چارن برادری کے درمیان ذاتی جھگڑے کے نتیجے میں بھٹہ برادری نے چارن برادری کی دو خواتین، بھینسیں اور موٹر سائیکلیں لے لی تھیں۔ واقعے کے بعد چارن برادری نے تھانہ ریتی میں کرائم نمبر 14/2025 کے تحت دفعات 365B، 452، 395، 436، 114، 337h2، 147، 148، اور 149 کے تحت 32 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    آج پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ برادری سے بھینسیں اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو: پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)تھانہ میرپور ماتھیلو پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ایس ایچ او بدرالدین برڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے نزد برف کارخانہ میرپور ماتھیلو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سردار عرف سردارو عرف محمد خان ولد جاڑو مشوری سکنہ گاؤں کمال مشوری کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ میرپور ماتھیلو، داد لغاری اور خانپور مہر میں سال 2011 کے پانچ مقدمات درج ہیں جن میں اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

    ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

    * کرائم نمبر 19/2011، دفعات 324، 353، 399، 402 ت پ (تھانہ میرپور ماتھیلو)
    * کرائم نمبر 63/2011، دفعات 324، 353، 34 ت پ (تھانہ میرپور ماتھیلو)
    * کرائم نمبر 71/2011، دفعات 324، 353، 399، 402 ت پ (تھانہ میرپور ماتھیلو)
    * کرائم نمبر 09/2011، دفعات 396، 34 ت پ (تھانہ داد لغاری)
    * کرائم نمبر 10/2011، دفعہ 394 ت پ (تھانہ خانپور مہر)

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کو ہر صورت گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • میرپور ماتھیلو میں زرعی یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کی تیاریاں شروع

    میرپور ماتھیلو میں زرعی یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کی تیاریاں شروع

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)صوبائی وزیر زراعت، انسداد بدعنوانی، کھیل اور امورِ نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے میرپور ماتھیلو میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا کیمپس قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے میرپور ماتھیلو کا دورہ کیا اور مجوزہ عمارت کا جائزہ لیا۔

    وفد میں ڈین فیکلٹی آف کراپ پراڈکشن پروفیسر ڈاکٹر عنایت ﷲ راڄپر، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد اشرف رستمانی، پراجیکٹ انجینئر محمد احسان چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر نصرت علی چانڈیو اور ریاض شیخ شامل تھے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی سے ملاقات کی اور سرکٹ ہاؤس میرپور ماتھیلو کی عمارت کا معائنہ کیا۔

    ڈاکٹر عنایت ﷲ راڄپر نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس کی عمارت ابتدائی طور پر کیمپس کے لیے موزوں ہے اور حکومت سندھ کی ہدایات پر جلد تدریسی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ مستقبل میں کیمپس کو توسیع دے کر اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا کیمپس نوجوانوں کے لیے ایک اہم تعلیمی موقع ثابت ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اس منصوبے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وفد نے سرکٹ ہاؤس کی عمارت فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • جیکب آباد ،دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

    جیکب آباد ،دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

    جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس حادثے کا شکارہو گئی ہے

    پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی 6بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر دھماکہ ہوا جس کے بعد ٹرین ٹریک سے اتر گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے، مسافر ٹرین کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں، ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے،حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

  • گھوٹکی:کچے میں گھیراؤ، تاوان کیلئے اغواء خانیوال کا شخص بازیاب

    گھوٹکی:کچے میں گھیراؤ، تاوان کیلئے اغواء خانیوال کا شخص بازیاب

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی قیادت میں گھوٹکی پولیس نے کچے کے علاقے میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء کاروں کا گھیرا تنگ کیا اور تاوان کے لیے اغواء کیے گئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

    پولیس کے مطابق کچھ دن قبل ضلع کشمور کے کچہ ایریا سے خانیوال پنجاب کے رہائشی خورشید احمد ولد مخیار احمد قریشی کو اغواء کیا گیا تھا۔ اغواء کاروں نے اسے تاوان کے لیے قید کر رکھا تھا۔ آج ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری صفیع اللّٰہ انصاری نے بھاری نفری کے ہمراہ کچہ رونتی میں اغواء کاروں کے خلاف آپریشن کیا، جس میں مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواء کار پولیس کا گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بازیابی کے بعد مغوی خورشید احمد نے تصدیق کی کہ اسے تاوان کے لیے کشمور سے اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس نے مغوی کو بحفاظت تھانے منتقل کر لیا ہے، جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے پولیس پارٹی کی کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے بھی پولیس کی بروقت کارروائی اور مغوی کی بازیابی کو سراہا ہے۔

  • موٹر وے ایم فائیو پر خوفناک حادثہ، نوجوان جاں بحق، چار افراد زخمی

    موٹر وے ایم فائیو پر خوفناک حادثہ، نوجوان جاں بحق، چار افراد زخمی

    میر پور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)موٹر وے ایم فائیو پر مرید شاخ کے قریب پیر طالب شاہ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 23 سالہ نوجوان سجاد ولد اقبال میرانی موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اسی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے واپس اپنے آبائی گاؤں جانے والی میرانی برادری کی کار مقبول موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرالر کے پیچھے جا ٹکرائی۔ حادثے میں اقبال، امداد، رشید اور محمد عیسیٰ میرانی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی ہے۔ جاں بحق نوجوان سجاد میرانی کی میت آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور اچانک کٹنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ شہریوں نے موٹر وے پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔