Baaghi TV

Category: سکھر

  • میرپورماتھیلو: رونتی کچے میں پولیس آپریشن، جوابی کارروائی میں ڈاکوؤں کا حملہ ناکام

    میرپورماتھیلو: رونتی کچے میں پولیس آپریشن، جوابی کارروائی میں ڈاکوؤں کا حملہ ناکام

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) رونتی کچے میں پولیس کے کامیاب آپریشن کے ردعمل میں ڈاکوؤں نے بیلو میرپور تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ تاہم، مستعد پولیس اہلکاروں نے بہادری سے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایت پر کیے گئے آپریشن میں چار خطرناک ڈاکو زخمی ہوئے، جس کے بعد ڈاکوؤں نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کی، جبکہ گشت پر مامور پولیس موبائل کے پہنچنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل کو گولیاں لگیں، مگر تمام اہلکار محفوظ رہے۔ مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے تاکہ ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔

    ڈی آئی جی سکھر نے بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں اور کمانڈوز کی جرات کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

  • اوباڑو: کمسن مزدورلڑکا اغوا، ڈاکوؤں کا 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ

    اوباڑو: کمسن مزدورلڑکا اغوا، ڈاکوؤں کا 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)اوباڑو سے کمسن مزدور بچہ اغوا، ڈاکوؤں کا 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق اوباڑو امن کا گہوارہ سمجھے جانے والا اوباڑو اب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں روزی کمانے والا بھی محفوظ نہیں۔ گاؤں قالو خان رند کا رہائشی کمسن وسیم عباس رند، جو اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان اسے کشمور کے کچے میں لے گئے اور رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللّٰہ سومرو سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر چند دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو تحصیل اوباڑو کے بچے بھی ایس ایس پی دفتر کے سامنے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گائے برآمد، مالک کے حوالے

    میرپور ماتھیلو: پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گائے برآمد، مالک کے حوالے

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گائے برآمد، مالک کے حوالے

    میرپور ماتھیلو پولیس نے چوری شدہ گائے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو عبدالرزاق انصاری اور ان کی ٹیم نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گائے بازیاب کر لی۔

    گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے کوری کوہ کے علاقے سے سھراب مھر کی ایک بھینس اور ایک گائے چوری کر لی تھی۔ مالک کی جانب سے بروقت اطلاع ملتے ہی میرپور ماتھیلو پولیس متحرک ہوئی اور بھاری نفری کے ساتھ چوروں کا تعاقب شروع کر دیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں کماد کی فصل کے قریب سے چوروں سے ایک گائے بازیاب کر لی۔

    ایس ایچ او میرپور ماتھیلو کا کہنا ہے کہ چوری شدہ بھینس کی برآمدگی کے لیے بھی پولیس ٹیم متحرک ہے اور جلد اسے بھی بازیاب کر لیا جائے گا۔ مسروقہ گائے واپس ملنے پر مالک سھراب مھر نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

  • سکھر: میئر اور ڈپٹی کمشنر کے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد، میئر الیون کی فتح

    سکھر: میئر اور ڈپٹی کمشنر کے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد، میئر الیون کی فتح

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) سکھر، میئر اور ڈپٹی کمشنر کے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد، میئر الیون کی فتح

    سکھر میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی راجہ دھاریجو نے کرکٹ میچ منعقد کروا کر نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کیا۔

    میونسپل جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے T10 کرکٹ میچ میں میئر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں ڈی سی الیون 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میئر الیون نے کامیابی حاصل کرلی۔

    تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی اور معروف تاجر ملک محمد رضوان الحق نے صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ میئر سکھر اور ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، جبکہ ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

    میئر سکھر نے اس موقع پر کہا کہ "صحتمند دماغ کے لیے صحتمند جسم ضروری ہے، اور کھیل جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہترین ذریعہ ہیں۔” انہوں نے شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے جلد مزید صحت مند سرگرمیوں کی خوشخبری دینے کا اعلان کیا۔

  • گھوٹکی: پولیس کا کریک ڈاؤن، فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان فرار، چوری شدہ دو ٹریکٹر برآمد

    گھوٹکی: پولیس کا کریک ڈاؤن، فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان فرار، چوری شدہ دو ٹریکٹر برآمد

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔ ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ کی سربراہی میں متعدد تھانوں کی پولیس نے تھانہ بی کی حدود لعل پیر بیلہ میں چھاپے مارے، تاہم ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں مصری ولد لعل بلو، نظام الدین ولد مصری بلو، پرویز ولد بنبھور بلو، قربان بلو، ظہور میرانی، شہزادو کلہوڑو، راحب عرف آصف ولد خدا بخش میرانی سمیت دیگر شامل تھے، جو قتل، اغواء برائے تاوان، رہزنی، چوری اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس نے آپریشن کے دوران ملزمان کے ٹھکانوں سے چوری شدہ دو عدد ٹریکٹر برآمد کر لیے، جنہیں مالکان کی شناخت کے بعد ان کے حوالے کیا جائے گا۔ اس پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ بی سیکشن میں کرائم نمبر 10/2025 کے تحت دفعہ 324، 353، 147، 148، 149 ت پ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ کی قیادت میں کیے گئے اس آپریشن میں 03 اے پی سی چینز، 08 ایس ایچ اوز، اور 12 پولیس موبائلز حصہ لے رہی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی اور جلد ہی قانون کی گرفت میں لے آئیں گے۔

    گھوٹکی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں مدد کریں تاکہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

  • سانگھڑ: چوٹیاریوں میں خونریزی،  ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے.سردار عبدالرحیم

    سانگھڑ: چوٹیاریوں میں خونریزی، ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے.سردار عبدالرحیم

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)سانگھڑ، چوٹیاریوں میں خونریزی، سردار عبدالرحیم کا ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے سانگھڑ ڈسٹرکٹ کے علاقے چوٹیاریوں میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے میں سروری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد جانبحق جبکہ خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سانگھڑ کے قریب پیش آنے والا یہ واقعہ سندھ میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

    انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سانگھڑ چوٹیاریوں میں منافقانہ سیاست کو ترک کرتے ہوئے اصل ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سردار عبدالرحیم نے معصوم شہریوں اور خواتین پر فائرنگ کو غیر انسانی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    انہوں نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ علاقے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • جعلی عامل کا تشدد، 30 سالہ خاتون کی موت

    جعلی عامل کا تشدد، 30 سالہ خاتون کی موت

    بدین: بدین کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جعلی عامل کے تشدد کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بے رحمی سے مارا پیٹا گیا تھا۔پولیس نے اطلاع دی کہ مقتولہ کی لاش کو فوراً پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتا چلایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے جعلی عامل کے پاس گئی تھی، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مجرمانہ کارروائی کے تحت جعلی عامل اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    علاقے میں اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی عاملوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔

    ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

  • سانگھر،3 افراد قتل،19 زخمی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانگھر،3 افراد قتل،19 زخمی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانگھڑ میں جونیجو برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد قتل اور 19 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے خلاف لواحقین نے رات بھر احتجاج کیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے اور مقدمہ درج نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سانگھڑ مقدمہ درج کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

    یہ واقعہ سانگھڑ کے نواحی علاقے چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں پیش آیا، جہاں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد، علی بخش جونیجو، مشتاق علی، اور عبدالرسول جونیجو جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 خواتین سمیت 19 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سیف اللہ جونیجو، عبداللہ، قادر جونیجو، نواز علی، عاشق حسین، لال بخش، عبدالسلام، اسد، امام الدین، عباس، اویس، ضامن، ارباب، قدیر، غلام رسول، نوید علی، زبیدہ، ساجدہ، اور عظمیٰ شامل ہیں۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں لاشوں سمیت تمام زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سانگھڑ میرپور خاص، سانگھڑ نواب شاہ اور سانگھڑ حیدرآباد روڈز کو بلاک کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف کاروباری مراکز بھی بند ہو گئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے واقعے کے بعد 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم متاثرین اور لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

    لاہور سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

    میرپور ماتھیلو: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

    ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میرپور ماتھیلو میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو عبدالرزاق انصاری نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر لنک روڈ باگو ڈرھ نزد شیخ پمپ پر کارروائی کی۔ اس دوران تین ملزمان فیاض عرف باڈو بوزدار، شکیل عرف کاکو بوزدار، اور فیصل بوزدار کو مجموعی طور پر 500 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ چرس سمیت تھانہ منتقل کر دیا اور ان کے خلاف کرائم نمبر 30/2025 درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے علاقے میں گشت اور خفیہ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • سکھر: لیجنڈ سسٹر روزی 33 سالہ شاندار تدریسی سفر کے بعد ریٹائر

    سکھر: لیجنڈ سسٹر روزی 33 سالہ شاندار تدریسی سفر کے بعد ریٹائر

    سکھر(باغی ٹی وی رپورٹ) لیجنڈ سسٹر روزی 33 سالہ شاندار تدریسی سفر کے بعد ریٹائر

    تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سینٹ میریز ہائی اسکول کی لیجنڈری معلمہ سسٹر روزی کی 33 سالہ تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔

    ڈی آئی جی فیصل چاچڑ نے سسٹر روزی کی رہنمائی، نظم و ضبط، اور تعلیم سے لگن کو اپنی کامیابیوں کا بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ آج جو کچھ ہیں، اس کا سہرا ان کی تربیت کو جاتا ہے۔

    تقریب میں پیرش پادری ریورنڈ فادر یاسر، ایڈمن ممبر مسز شمیم ​​سرفراز، سینئر ٹیچر مسز سیما شفیل، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

    ڈی آئی جی نے سسٹر روزی کو شاندار یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے اسٹاف کو روایتی اجرک کے تحفے دیے۔ شرکاء نے سسٹر روزی یعقوب کے ناقابلِ فراموش تدریسی سفر کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔