Baaghi TV

Category: سکھر

  • گھوٹکی : ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری، متعدد ٹھکانے مسمار

    گھوٹکی : ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری، متعدد ٹھکانے مسمار

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کی نگرانی میں شر گینگز اور ماچھی گینگز کے اغواء کاروں/ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

    آج رمضان المبارک کے مہینے میں بھی سب ڈویژن رونتی کے تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں شر گینگ، یاسین ماچھی گینگ، کمال ماچھی گینگ اور دیگر گینگز کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز اور اغواء کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس کو ڈاکوؤں/اغواء کاروں کے ٹھکانوں سے ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شر گینگز اور ماچھی گینگ کا گھیرا تنگ کر کے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 20 سے زائد شر گینگ، ماچھی گینگ بشمول یاسین ماچھی، کمال ماچھی سمیت دیگر کے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔

    پولیس اور رینجرز کی جانب سے کچہ ایریا میں ڈاکوؤں/اغواء کاروں کے ٹھکانوں کا گھیرا تنگ کر کے سخت سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن علاقے میں ضلع کشمور سمیت دیگر اضلاع کے مغویان کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

  • خانپور مہر پولیس کی کامیاب کارروائی، متعدد مقدمات میں مفرور ملزم گرفتار

    خانپور مہر پولیس کی کامیاب کارروائی، متعدد مقدمات میں مفرور ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری) تھانہ خانپور مہر پولیس نے ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مفرور ملزم معین علی ولد حامد میرانی کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم معین علی گوٹھ ابل میربحر تعلقہ گھوٹکی کا رہائشی ہے اور کرائم نمبر 522/2024 اور کرائم نمبر 08/2025 میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اے سیکشن گھوٹکی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں گٹکا ایکٹ، پولیس پر حملہ، اسلحہ ایکٹ، چوری، ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • گھوٹکی: سی پیک روڈ پر حادثہ، مظفرگڑھ کا نوجوان جاں بحق، میاں بیوی زخمی

    گھوٹکی: سی پیک روڈ پر حادثہ، مظفرگڑھ کا نوجوان جاں بحق، میاں بیوی زخمی

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) سی پیک روڈ پر حادثہ، مظفرگڑھ کا نوجوان جاں بحق، میاں بیوی زخمی

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں سی پیک روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک مرد اور خاتون زخمی ہوئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کشمور کی حدود میں پیش آیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تعلقہ اسپتال گھوٹکی سے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔

  • گھوٹکی کچہ میں پولیس اور رینجرز کا شر گینگز کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ٹھکانے مسمار

    گھوٹکی کچہ میں پولیس اور رینجرز کا شر گینگز کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ٹھکانے مسمار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر گھوٹکی کے کچہ علاقے میں شر گینگز کے اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کی قیادت میں آپریشن گزشتہ 3 سے 4 ہفتوں سے جاری ہے، جس میں شر گینگز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

    تازہ کارروائی میں پولیس اور رینجرز کا سب ڈویژن رونتی کے تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں موریو سونانی شر اور چاندی سونانی شر گینگز کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے، جبکہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چاندی شر، موریو شر، حفیظ شر، گلی شر، سائینداد شر، شبو شر، قائم شر اور احمدو شر کے 15 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔

    تقریباً دو ہفتے قبل ان ہی گینگز کے اغواء کاروں نے موٹر وے پر حملہ کر کے ٹرک ڈرائیوروں کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، جسے پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد سے مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس میں متعدد اغواء کار زخمی ہو چکے ہیں اور کئی ڈاکو پولیس کے خوف سے خود کو حکام کے حوالے کر رہے ہیں۔

    پولیس اور رینجرز نے کچہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔ آج کے آپریشن میں ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو، رینجرز کے ونگ کمانڈر، اے ایس پی میرپور ماتھیلو، ڈی ایس پی اباوڑو، ڈی ایس پی رونتی، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، بھاری پولیس نفری اور رینجرز کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

    امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • گھوٹکی بائی پاس پر خوفناک حادثہ، ٹریلر کی کار کو ٹکر، چار افراد زخمی

    گھوٹکی بائی پاس پر خوفناک حادثہ، ٹریلر کی کار کو ٹکر، چار افراد زخمی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)گھوٹکی بائی پاس پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے ایک کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق، کار سڑک پر جا رہی تھی کہ اچانک ایک ٹریلر بے قابو ہو کر اس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھوٹکی بائی پاس پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہیے اور حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ کمسن بچہ والدین سے ملادیا

    میرپور ماتھیلو: پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ کمسن بچہ والدین سے ملادیا

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والا کمسن بچہ بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے فوری تلاش شروع کی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو والدین سے ملایا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے علاقے سومرو کالونی کے رہائشی حافظ اظہر سعید کھوکھر نے تھانہ میرپور ماتھیلو میں اطلاع دی کہ ان کا 5 سے 6 سالہ بیٹا محمد عمر گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے اور کافی تلاش کے باوجود نہیں مل رہا۔ اس اطلاع پر میرپور ماتھیلو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر بیس کنٹرول اور ضلع کے دیگر تھانوں کو اطلاع دی۔

    واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کا حکم دیا، جس پر ایس ایچ او میرپور ماتھیلو لیاقت علی لاشاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کوششوں کے بعد بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچہ والدین کے سپرد کر دیا گیا، جس پر اہلخانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او میرپور ماتھیلو اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ عوام کی خدمت اور حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • گھوٹکی: کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، ٹھکانے نذر آتش

    گھوٹکی: کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، ٹھکانے نذر آتش

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) ضلع گھوٹکی کے کچہ ایریا میں پولیس کا ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی اور بھاری نفری کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں سے کارروائیاں جاری ہیں۔

    آج بھی سب ڈویژن رونتی کے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں پولیس نے سندرانی گینگ اور حنیف میرانی گینگ کے خلاف آپریشن کیا۔ یہ گروہ اغواء برائے تاوان، رہزنی، ٹریکٹر چھیننے، پولیس مقابلوں اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    پولیس نے کچہ ایریا کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے اور ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے نذر آتش کر دیا۔ آپریشن میں ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ عبدالقادر چاچڑ کی سربراہی میں ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک کارروائی جاری رہے گی تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جا سکے۔

  • ڈہرکی: مزدور رہنما محمد صادق لغاری کو 30 سالہ جدوجہد پر شاندار الوداع

    ڈہرکی: مزدور رہنما محمد صادق لغاری کو 30 سالہ جدوجہد پر شاندار الوداع

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں 30 سال تک مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے مزدور رہنما محمد صادق لغاری کو سندھ کی ثقافت اجرک اور پھولوں سے بھرپور الوداعی تقریب میں اعزاز دیا گیا۔ ریڑھی مزدور اتحاد یونین ڈہرکی کی جانب سے اس شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونین کے کارکنان، مزدور رہنما اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

    تقریب میں محمد صادق لغاری نے اپنی زندگی کے اس اہم لمحے پر خطاب کرتے ہوئے اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے 30 سال مزدوروں کے حقوق کی جنگ میں وقف کیے اور اس جدوجہد میں ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران درپیش مشکلات اور الزامات کا بھی ذکر کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑا رہنے کی کوشش کی اور ان کی فلاح کے لیے اپنی محنت جاری رکھی۔

    تقریب میں خادم حسین بھٹو، راجا فرخ، عبداللہ بخش راجڑی، نوید چغتائی، لطیف اللہ چھجن اور دیگر رہنماؤں نے محمد صادق لغاری کی محنت اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور عملی اقدامات کیے۔

    محمد صادق لغاری نے مزدوروں کو متحد رہنے اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کا مشن مزدوروں کے حقوق کے لیے ہمیشہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات کو مزدور طبقے کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، ساتویں جماعت کا مغوی بچہ بازیاب

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، ساتویں جماعت کا مغوی بچہ بازیاب

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) گھوٹکی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ساتویں جماعت کے مغوی طالبعلم زاہد حسین چاچڑ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ورثاء نے بچے کی بحفاظت واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق زاہد حسین ولد ترس محمد چاچڑ کو 30 جنوری 2025 کو تھانہ اباوڑو کی حدود گوٹھ خمیسو چاچڑ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے بچے کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    آج صبح خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے رینی کینال کے قریب گوٹھ کیھر رند میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس ٹیم میں ایس ایچ او کھمبڑا امام دین چانڈیو، ایس ایچ او اباوڑو محمد رمضان ملاح، ایس ایچ او ریتی امجد اقبال مغل، اور انچارج چوکی کموں شہید شاہد حسین کلہوڑو شامل تھے۔

    پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کامیاب کارروائی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

  • میرپور ماتھیلو: گھوٹکی پولیس کا مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن، خطرناک گینگ گرفتار

    میرپور ماتھیلو: گھوٹکی پولیس کا مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن، خطرناک گینگ گرفتار

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) گھوٹکی پولیس کا مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن، خطرناک گینگ گرفتار

    تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی میں پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران نیشنل ہائی وے اور لنک روڈز پر عوام کے لیے خوف کی علامت بننے والا خطرناک گینگ قانون کی گرفت میں آ گیا۔

    گھوٹکی پولیس کی یہ کارروائی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں عمل میں آئی، جس میں اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان، ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبدالرزاق انصاری، ایس ایچ او ڈھرکی سید قلب عباس شاہ، اور سی آئی اے پولیس گھوٹکی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حصہ لیا۔

    پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں شامل ہیں:
    نثار احمد ولد عبدالفتح چنہ،عامر ولد غلام عباس کورئی،نویر احمد ولد نظیر احمد ملک،نادر علی ولد محمد سومر نصیرانی (سکنہ لیبر کالونی میرپور ماتھیلو)

    یہ ملزمان درج ذیل مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے: 🔹 10/2025 – دفعہ 393، 394 ت پ ،🔹40/2025– دفعہ 457، 380 ت پ
    🔹 41/2025 – دفعہ 457، 380 ت پ .🔹 ،43/2025 – دفعہ 392 ت پ 🔹 16/2025 – دفعہ 457، 380 ت پ

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، تین سولر پلیٹیں اور دو سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔