Baaghi TV

Category: سکھر

  • خیر پور،صحافی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    خیر پور،صحافی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    خیرپور کی تحصیل ٹھری میراہ میں ایک صحافی کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی ہے، جسے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق، مقتول صحافی کی شناخت اللہ ڈنو شر کے نام سے ہوئی ہے، جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔اے ڈی شر ہم نیوز سے وابستہ تھے،ایس ایس پی سمیع اللہ کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، خاص طور پر اس کے چہرے پر شدید تشدد کے آثار پائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ قتل کے بعد لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ضروری قانونی کارروائی کی جا سکے۔

    پولیس نے مقتول کے قریبی دوست کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے تاکہ اس قتل کے پیچھے کے اسباب اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔ ایس ایس پی سمیع اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کسی بھی ممکنہ شواہد کے بغیر کسی نتیجے پر نہیں پہنچے گی۔مقامی پولیس کے مطابق، اس قتل کی واردات کی فوری طور پر تفتیش کی جا رہی ہے، اور جلد ہی ملزمان کو پکڑنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد، علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اگر اس معاملے کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھتے ہوں تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں تاکہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

  • گھوٹکی: لاپتہ 9 سالہ بچہ پولیس نے والدین سے ملا دیا

    گھوٹکی: لاپتہ 9 سالہ بچہ پولیس نے والدین سے ملا دیا

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی سے اوباڑو کے علاقے کموں شہید سے لاپتہ ہونے والا 9 سالہ بچہ عامر علی چاچڑ والدین سے جا ملا۔

    نواب علی چاچڑ نے تھانہ اوباڑو میں بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بچے کی فوری تلاش کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کو اطلاع دی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

    ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن محمد قابل بھیو نے اپنی ٹیم اور ذرائع کے ذریعے کچھ ہی دیر میں گمشدہ بچے کو تلاش کرلیا۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بچے کی بازیابی پر ایس ایچ او بی سیکشن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ والدین نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔

  • میرپور ماتھیلو پولیس کی شاندار کارروائی، لاپتہ بچے بازیاب

    میرپور ماتھیلو پولیس کی شاندار کارروائی، لاپتہ بچے بازیاب

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس نے میرپور ماتھیلو سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچوں کو بحفاظت بازیاب کر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل میرپور ماتھیلو کے رہائشی اللہ ڈنو چاچڑ اور ربنواز چاچڑ نے تھانہ میرپور ماتھیلو میں اطلاع درج کروائی کہ ان کے دو بچے، اسرار ولد اللہ ڈنو چاچڑ اور دلبر ولد ربنواز چاچڑ گھر سے ناراض ہو کر نکل گئے ہیں اور کافی تلاش کے باوجود نہیں ملے۔

    ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو لیاقت علی لاشاری نے فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع جہانگیر بیس کنٹرول کو دی اور بچوں کی تلاش کے لیے ضلع گھوٹکی کے دیگر تھانوں کو بھی مطلع کیا۔ آج، ایس ایچ او لیاقت علی لاشاری نے اپنے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دونوں بچوں کو پیر پکھڑوئی لعل کی درگاہ سے بازیاب کر لیا۔

    بچوں کے اہل خانہ نے ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کاوشوں سے ہی ان کے بچے واپس مل سکے۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او میرپور ماتھیلو لیاقت علی لاشاری اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

  • سیالکوٹ:کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا آغاز

    سیالکوٹ:کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا آغاز

    سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض)کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ روڈ پر ٹریفک سگنلز/سائن بورڈ، لائن اور لین مارکنگ سمیت انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان روڈ پر ٹریفک قوانین کا سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، اور بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ لگائے ان روڈ پر ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے ڈی ایس پیز ٹریفک مبشر احمد اور محمد مدثر کے ہمراہ کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کی ماڈل روڈ ڈکلیئر کرنے کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایوب بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماڈل ٹریفک روڈز ڈکلیئر کی گئی ہیں، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک حادثات کا سدباب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان روڈ پر سپیڈ متعین کی جائے گی جبکہ رانگ پارکنگ پر بھی کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ماڈل روڈز ڈویلپمنٹ کے لیے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے میونسپل کارپوریشن کے مقامی حکام کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پی ون بنانے اور فوری کام کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اور جلد از جلد ان روڈ پر روڈ انجینئرنگ اور فرنیچر کے مسائل حل کرکے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا جائے گا۔

  • گھوٹکی: سی پیک سے تاریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

    گھوٹکی: سی پیک سے تاریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر گھوٹکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ تنگ کر دیا۔ گزشتہ رات تھانہ بی سیکشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی پیک سے تاریں چوری کرنے والے ایک ملزم کو چوری شدہ تاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

    ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن محمد قابل بھیو کو دوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان سی پیک کی تاریں چوری کر کے لے جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بی سیکشن محمد قابل بھیو نے بھاری نفری کے ساتھ فوری طور پر گھوٹکی کندہ کوٹ روڈ پر کارروائی کی۔ پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ تنگ کر دیا اور ایک ملزم محمد بچل ولد گل حسن چانڈیو کو چوری شدہ تاروں، ایک موٹر سائیکل اور ایک تار کٹر سمیت گرفتار کر لیا۔

    ملزم کے تین ساتھی شھمور علی کلھوڑو، اسد علی کلھوڑو اور دلبر چانڈیو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس نے برآمد تاروں، موٹر سائیکل اور تار کٹر کو تھانہ بی سیکشن منتقل کر دیا۔ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 20/2025 دفعہ 379، 411، 324 اور 353 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے فوری کارروائی کرنے پر پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام دیا۔

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کی  کارروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو: پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

    تھانہ میرپور ماتھیلو کےایس ایچ او لیاقت علی لاشاری اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر سومرا کالونی کے قریب ریلوے لائن کی طرف جانے والے راستے سے ایک منشیات فروش چاکر ولد عبدالعزیز بوزدار کو 670 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے اس کے خلاف کرائم نمبر 67/2025، دفعہ (Sr 3 b 9 (i (Amendment) 2022 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    تھانہ کھمبڑا کےایس ایچ او ظفر اللہ چنڑ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نزد رینی کینال پل سے روپوش ملزم سعید احمد ولد محمد سچل چانڈیو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ کھمبڑا میں درج کرائم نمبر 28/2024، دفعہ 337f(iii) ت پ کے کیس میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس پارٹی کی کامیاب کارروائیوں پر ٹیم کو شاباش دی۔

  • گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق

    گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، 2 گارڈ شدید زخمی ہوئے۔

    رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب پر ڈہرکی نرلی پل کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کیا، اس دوران جام مہتاب حسین کا ایک گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 2 گارڈ شدید زخمی ہوگئے، حملے کے دوران جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق جاں بحق گارڈ کی لاش اور زخمیوں کو ڈہرکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان جام ہاؤس کے مطابق جام مہتاب حسین ڈہر اپنی زرعی زمینوں پر گئے ہوئے تھے۔ ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، تین سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مجھ پر حملہ سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہریار شر سے اس کا بھرپور انتقام لیں گے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی گھوٹکی سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
    وزیراعلیٰ سندھ نے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

  • سکھر : متنازع کینال منصوبے کے خلاف وکلاء اور ادبی تنظیموں کی ریلی

    سکھر : متنازع کینال منصوبے کے خلاف وکلاء اور ادبی تنظیموں کی ریلی

    سکھر،نامہ نگار(مشتاق لغاری)سکھر میں دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر دریائے سندھ پر متنازع کینال منصوبے کے خلاف وکلا اور ادبی تنظیموں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ ریلیاں ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے نکالی گئیں، جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے ڈولفن بیکرز منارہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئیں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے اور کوٹری بیراج کے بعد دریائے سندھ میں پانی نہیں پہنچتا، ایسے میں نئی کینالوں کی تعمیر زراعت کی تباہی اور لاکھوں ایکڑ زمین کو بنجر بنانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چولستان کے صحرا کو آباد کرنے کی آڑ میں سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے وکلا نے متنازع کینال منصوبوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر سندھ کے پانی پر مزید تجاوزات کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

  • میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

    میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

    میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار میں بجلی چوری کے خلاف سیپکو کی کارروائی، مزاحمت پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے شہر جروار میں سیپکو، پولیس اور رینجرز نے بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، جس پر مقامی افراد نے شدید مزاحمت کی۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب میر خان گبول کے رہائشیوں نے سیپکو کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس میں ایک سیپکو اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیپکو کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گبول برادری کے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ گرفتاری کے خلاف گبول برادری کے افراد نے جروار میں احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار نوجوان کو فوری رہا کیا جائے اور سیپکو کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو روکا جائے۔

    ادھر، سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم بلا تفریق جاری رہے گی، جبکہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

    دوسری طرف بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران جروار میں درگاہ حاصل فقیر بوزدار کا ٹرانسفارمر سیپکو واپڈا نے رینجرز کی مدد سے اتار کر لے گئے ہیں۔

  • پنوعاقل: معصوم سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے 14ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

    پنوعاقل: معصوم سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے 14ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

    میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پنوعاقل سے اغوا کیے گئے معصوم سید عابد شاہ پٹھان کی بازیابی کے لیے آج 14ویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رہی۔ احتجاج میں ورثاء سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

    احتجاج میں شہید بھٹو سندھ کے صوبائی آرگنائزر ایڈووکیٹ قربان علی کلوڑ، ضلعی آرگنائزر سکھر گلشن ملک، سابقہ رجسٹرار نوراللہ ملک، ایم اسحاق جسکانی، کامریڈ لال چاچڑ، لالا نورالدین پٹھان، عبید کلہوڑو، میر محمود کلوڑ، عبد الوحید پٹھان، سید برکت شاہ سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 روز گزرنے کے باوجود پولیس اور متعلقہ ادارے مغوی کی بازیابی میں ناکام رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ مغوی کی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔