Baaghi TV

Category: سکھر

  • گھوٹکی:نگران حکومت نے جاتے جاتےعوام پر پٹرول بم گرادیا

    گھوٹکی:نگران حکومت نے جاتے جاتےعوام پر پٹرول بم گرادیا

    میرپور ماتھیلو,باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)نگران حکومت نے جاتے جاتےعوام پر پٹرول بم گرادیا

    تفصیل کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے،مہنگائی سے پریشان عوام پر نگران حکومت کو ترس نہیں آیا اور جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 اضافہ کردی

    شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے ہمیں مہنگائی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا جاتے جاتے پٹرول کے ریٹ بھی بڑھا دئیے جس کی وجہ سے مہنگائی میں اور اضافہ ہو جائے گا

    شہریوں نئی آنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی ٹیکسز کو ختم کرکے مہنگائی پر قابو پایا جائے تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی دے سکے

  • گھوٹکی: پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن

    گھوٹکی: پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری

    ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق کچو بنڈی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ٹارگیٹڈ حملہ، ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ،آپریشن میں پولیس کی بہاری نفری کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیاگیا ہے

    کچو بنڈی میں جاگیرانی گینگ کے ٹھکانوں کو تباہ و مسمار کرکے نذر آتش کردیا گیا، ڈاکوؤں فرار، جلد مغویوں کو بھی بازیاب کرایا جائے گا،

  • گھوٹکی:ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی لسٹ جاری

    گھوٹکی:ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی لسٹ جاری

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی لسٹ جاری کردی گئی

    ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان نے پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردی . اشیاء خوردونوش کے ساتھ پھل سبزیوں میں 64 چیزوں کے ریٹ لسٹ جاری کردی

    مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم، ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

    ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے حکم دیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور افسران روازنہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا وزٹ کریں ، پرائس لسٹ ہر دکان پر آویزاں کرائی جائے عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

  • خانپورمہر  میں دو محنت کشوں کے گھروں کو  اچانک آگ لگ گئی

    خانپورمہر میں دو محنت کشوں کے گھروں کو اچانک آگ لگ گئی

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) خانپورمہر میں دو محنت کشوں کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی۔جامع مسجد محلے میں چولہے سے اچانک آگ لگنے سے علی گل چنہ اور ہنت علی چنہ کے گھروں کو آگ لگ گئی،

    آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان جن میں اناج،بسترے،موٹرسائیکل،سولر پلیٹس،چار پنکھے اور جہیزکاسامان، چار پائیاں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا،

    متاثرین کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے گھروں میں پڑا سارا سامان جل کر خاک ہوگیا ہے، ، ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں مدد کی جائے.

  • گھوٹکی:قبائلی خونریزی کا خدشہ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط

    گھوٹکی:قبائلی خونریزی کا خدشہ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)قبائلی خونریزی کا خدشہ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط

    خط کے متن کے مطابق 13 فروری 2024 کو کلپر بگٹی قبائل کا سردار عبدالرحمن کلپر گھوٹکی میں موٹروے کے مقام پر ڈاکوؤں کے حملے میں مارا گیا تھا،

    بگٹی کلپر قبائل اپنے سردار کے قتل کا بدلہ ڈاکوؤں کے گروہوں شر گینگ اور جاگیرانی گینگ سے لینا چاہتی ہے، شر قبائل کے سرداروں شہریار شر اور حاجی خان کو کلپر قبائل سے خطرہ ہے،

    ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ہم نے علائقے کے ان سرداروں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں

    شر اور جاگیرانی گروہ ڈاکو ہیں، جن کے خلاف ماچھی، دھوندھو اور سیلرا قبائل نے ہتھیار اٹھا رکھے ہیں،حالیہ واقعہ کے بعد گھوٹکی ضلع میں بڑی خونریزی ہوسکتی ہے

  • میرپورماتھیلو :جروارمیں وبائی امراض پھیلنے لگیں ،میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کامطالبہ

    میرپورماتھیلو :جروارمیں وبائی امراض پھیلنے لگیں ،میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کامطالبہ

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری )ضلع گھوٹکی کے علاقہ جروار میں وبائی امراض پھیلنے لگیں

    علاقہ جروار اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ،مچھروں پیداشدہ بیماری ملیریا بے قابو ہونے لگی ہے ،ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے علاوہ ٹائیفائڈبخار،کھانسی،گیسٹروانٹرائٹس اور کالے یرقان نے دیہاتیوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

    غریب مزدوردیہاتی لوگ ان خطرناک بیماریوں سے پریشان ہیں ،سرکار کی طرف سے صحت کی سہولتیں نہ ملنے کے باعث عوام بے وقت موت کے منہ میں جانے لگے،

    غریب شہریوں نے حکومت سندھ ان پسماندہ علاقوں میں ان بیماریوں کے علاج کیلئے مفت سرکاری میڈیکل کیمپ لگانے کامطالبہ کیا ہے ،تاکہ ان کچھ مشکلات کم ہوسکیں

  • گھوٹکی : جازموبائل فون نیٹ ورک شہریوں کے لئے درد سر بن گیا

    گھوٹکی : جازموبائل فون نیٹ ورک شہریوں کے لئے درد سر بن گیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ضلع گھوٹکی تحصیل میرپورماتھیلو کے شہرجروار جاز انٹر نیٹ سلو ہونے کی وجہ سے شہری سارا دن انٹرنیٹ آنے کے انتظارمیں اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں

    انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن کام کرنے والے اور میڈیا سے منسلک افراد کو پریشانی کا سامناکرناپڑرہا ہے.موبی لنک جازکانیٹ ورک اتناخراب ہوچکا ہے کہ جب بھی کال ملائیں تو کال فوری ڈراپ ہوجاتی ہے یا صرف شورسنائی دیتا ہے

    صارفین سخت پریشان ہیں ،خراب نیٹ ورک کی وجہ سے صارفین کے کرائے پیکیج الگ سے ضائع ہورہے ہیں جوکہ صرف صارف کا ہی نقصان ہے ،ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تو وہاں رہنمائی یا کوئی مدد کرنے کی بجائے میوزک اور جاز پرومشن اشتہارات چلادئے جاتے ہیں

    شہریوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • خان پورمہر :چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار

    خان پورمہر :چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خان پورمہر میں چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار

    خان پورمہر کے قریب گاؤں موالی خان شر میں قائم مین پرائمری اسکول سے 15 پنکھے چوری ہو گئے،نا معلوم چور اسکول سے 15 پنکھے آسانی سے چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ اسکول کے ساتھ ہی پولیس پکٹ ہے.

    پولیس انچارج پکٹ آفتاب ملک اس معاملے سے بالکل بے خبر نکلے ،علاقہ مکینوں نے فوری طور پر چوکی انچارج آفتاب ملک کو ہٹانے چوری شدہ پنکھے واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے

  • گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تفصیل کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا ہے ،جس میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے بعد 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے مغویوں میں عبدالقدیر، آصف اور ادریس مکھن شامل ہیں، ایک ماہ قبل جہان پور انور شاہ کے میلے سے واپسی پر ڈاکوؤں نےان تین شہریون کو اغوا کر لیا تھ.

    گھوٹکی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کی مغویوں کو دوسری جگہ منتقلی کی خفیہ اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں ڈاکوؤں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے

    ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں مغویوں کی بازیابی پر ایس ایس پی گھوٹکی نے ایس ایچ او بمعہ ٹیم کو شابشاس دی ہے.

    گھوٹکی پولیس نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ

    جیسا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو میں ایک الطاف نامی شخص کہہ رہا ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ کراچی سے بذریعہ موٹر وے پنجاب جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی۔

    جبکہ بروقت گھوٹکی پولیس اور موٹر وے پولیس پہنچ گئی تھی جس کے بعد یہ شخص اغواء ہونے سے بچ گیا تھا

    یہ پرانا واقعہ ہے جو کہ مورخہ 12 اور 13 ستمبر 2023 کی درمیانی رات کو پیش آیا تھا جبکہ آج ایسا کوئی بھی واقع موٹر وے پررونما نہیں ہوا۔

    موٹر وے پر ٹریفک اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

  • گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں بدامنی کی آگ تھم نہ سکی ،مزید دو شہری مبینہ طور پر اغوا ہو گئے،ذرائع کابتانا ہے کہ اغوا ہونے والے دونوں کا تعلق
    گھوٹکی کے نواحی گاؤں سرحد سے ہے

    مغویوں کے ورثاء کاکہنا ہے کہ لکڑیوں کے تاجر عبدالستار اور ان کے ساتھی دوست کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے، نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے لکڑیاں خریدنے کیلئے بلوا کر اغوا کر لیا ہے

    گھوٹکی پولیس کاکہنا ہے کچو بنڈی ون تھانہ کی حدود میں مغویوں کی آخری لوکیشن آ رہی ہے جن کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے.