Baaghi TV

Category: سکھر

  • میرپور ماتھیلو: بی آئی ایس پی کے سنٹر انچارج کا خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، حکام سے نوٹس کا عوامی مطالبہ

    میرپور ماتھیلو: بی آئی ایس پی کے سنٹر انچارج کا خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، حکام سے نوٹس کا عوامی مطالبہ

    میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق علی لغاری) بی آئی ایس پی کے سنٹر انچارج کا خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، حکام سے نوٹس کا عوامی مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹر انچارج محمد اسحاق نائچ کی من مانی، خواتین کے ساتھ غصہ اور بدتمیزی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف عوام شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اسحاق نائچ کے خلاف فوری اخلاقی اور قانونی کارروائی کی جائے اور اسے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    دفتر کے باہر خواتین کھڑی ہیں، جہاں نہ پانی ہے اور نہ کوئی بنیادی سہولت موجود ہے، جس سے عوام کی پریشانی اور غصہ مزید بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ ناقابل قبول ہے اور سرکاری عہدوں پر ایسے افسران کا رہنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

    عوام نے انتظامیہ، گورنمنٹ کے تمام متعلقہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، فوری کارروائی کی جائے، اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ عوام نے واضح کیا ہے کہ ایسے رویے رکھنے والے افسران کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی ناقابل قبول ہے۔

    شہریوں اور خواتین نے زور دیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی فوری حفاظت کو یقینی بنائیں۔

  • سکھر: کمشنر کی نگرانی میں سول ہسپتال کے اطراف تجاوزات کے خلاف تیز آپریشن

    سکھر: کمشنر کی نگرانی میں سول ہسپتال کے اطراف تجاوزات کے خلاف تیز آپریشن

    سکھر (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی کی ہدایت پر سول ہسپتال کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر نے خود موقع پر پہنچ کر آپریشن کی رفتار، عملے کی کارکردگی اور مریضوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور پرنسپل جی ایم ایم سی ڈاکٹر صالح چنہ بھی موجود تھے اور انہوں نے آپریشن کے دوران طبی خدمات کی روانی برقرار رکھنے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

    اسسٹنٹ کمشنر سارہ فراز اور مختیارِ کار سکھر سٹی بابر بلو نے آپریشن ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کے مراحل، متبادل پارکنگ اور مریضوں کے لیے مخصوص راستوں کو برقرار رکھنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن مرحلہ وار کیا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال میں داخلہ اور ایمبولینس سروس متاثر نہ ہو۔

    کمشنر عابد سلیم قریشی نے کہا کہ وہ مریضوں اور ایمبولینس کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو انسانیت کے خیرخواہ قرار نہیں دیتے اور شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مہم سے نہ صرف سول اسپتال کی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ شہر کی مرکزی سڑکیں اور راستے عوام کے لیے کھلے، منظم اور محفوظ بن جائیں گے۔

    اس آپریشن کے دوران متعلقہ محکموں نے ہدایات کے مطابق نوٹسز جاری کیے اور بعض غیرقانونی ڈھانچوں کو سیل یا ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا گیا ہے کہ عارضی تجاوزات کو ہٹانے کے ساتھ مریضوں، معذور افراد اور ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے مخصوص راستے ہر صورت برقرار رکھے جائیں گے۔

    ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ہسپتال کے اطراف میں داخلے کے راستے، پارکنگ اور پیدل چلنے والوں کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو آسانی اور محفوظ طبی رسائی میسر ہو سکے۔

  • میرپور ماتھیلو:یارولنڈمیں رشتہ تنازع پر فائرنگ، نوجوان  قتل

    میرپور ماتھیلو:یارولنڈمیں رشتہ تنازع پر فائرنگ، نوجوان قتل

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)یارولنڈ میں رشتہ داری کے تنازع نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے دوران نوجوان جنید احمد گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان کئی روز سے تکرار اور تلخ کلامی جاری تھی، جو اچانک مسلح جھگڑے میں بدل گئی۔ فائرنگ کی آوازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محدود ہو گئے۔

    واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین شدید غم و غصے میں یارولنڈ تھانے کے سامنے جمع ہوگئے، جہاں انہوں نے نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا۔ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، شفاف تحقیقات کی جائیں اور مقتول کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر واقعہ رشتہ داری کے فیصلے پر پیدا ہونے والے تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

  • شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز کی ہسپتال میں دوسری شادی کی سالگرہ

    شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز کی ہسپتال میں دوسری شادی کی سالگرہ

    سکھر میں زیرِ علاج شکارپور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے میاں بیوی ڈی ایس پیز نے اپنے حوصلے اور ہمت کی مثال قائم کرتے ہوئے اسپتال میں ہی شادی کی دوسری سالگرہ منائی۔

    دونوں افسران زخمی حالت کے باوجود مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دکھائی دیے، جبکہ اسپتال کا ماحول خوشی اور حوصلے کی فضا میں تبدیل ہوگیا۔میئر سکھر ارسلان شیخ خصوصی طور پر ایک کیک ہمراہ اسپتال پہنچے اور زخمی جوڑے کی عیادت کی۔ انہوں نے کیک خود پیش کیا جسے زخمی ڈی ایس پی جوڑے نے اسپتال کے وارڈ میں ہی کاٹا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور اسپتال کے دیگر ملازمین بھی شریک ہوئے اور جوڑے کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکھر کے نجی اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی ڈی ایس پیز کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون افسر کی جرات اور بہادری پورے محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایس پی شکارپور سمیت تمام بہادر اہلکاروں کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر پولیس آپریشن کیا گیا تھا جس میں 9 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی جوڑے کی بہادری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی افسران کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔

  • گھوٹکی: میونسپل ملازمین کا احتجاج 66 ویں روز بھی جاری

    گھوٹکی: میونسپل ملازمین کا احتجاج 66 ویں روز بھی جاری

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری): سندھ میں پیپلز پارٹی کی اٹھارہ سالہ حکومت کے دوران گھوٹکی میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ چھ سال سے بند ہیں، جس کے خلاف ستائے ہوئے ملازمین کی جانب سے پاکستان چوک پر لگایا گیا احتجاجی کیمپ 66 ویں روز بھی جاری رہا۔

    ملازمین سہراب کلوڑ، کفایت گھوٹو، حفیظ لولائی، منیر کلوڑ، ہدایت اللہ ابڑو، منور کلوڑ، حافظ عبدالباری گھوٹو، قدیر میمن، امداد کولاچی، امام بخش ملک، ندیم دھاندھو، وحید کھاوڑ اور دیگر نے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور بلدیاتی وزیر ناصر شاہ نے تاحال اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔

    ملازمین نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چھ سال سے بند تنخواہیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اپیل کی کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

    مظاہرین نے اعلان کیا کہ جلد احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور پاکستان چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تنخواہیں بحال نہیں ہوتیں، احتجاجی کیمپ آخری سانس تک جاری رہے گا۔

  • گھوٹکی: شاہی بازار میں اوباش نوجوان گرفتار

    گھوٹکی: شاہی بازار میں اوباش نوجوان گرفتار

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کی شاہی بازار میں ہلچل اُس وقت مچ گئی جب ڈیوٹی انچارج سردار شاہ نے ایک اوباش نوجوان کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے موقع پر ہی پکڑ لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان بازار میں گھومتے ہوئے خواتین اور راہگیروں کو تنگ کر رہا تھا، جس پر دکانداروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ سردار شاہ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو قابو کیا اور پولیس کی اضافی نفری طلب کی۔

    پولیس نے گرفتار نوجوان کی شناخت خالد جویو کے نام سے کی، جو ڈہرکی کا رہائشی ہے۔ موقع پر گرفتار ہونے کے باوجود نوجوان نے ابتدائی طور پر اپنا نام اور شناخت بتانے سے انکار کیا اور پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم بعد ازاں منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں وہ اپنا نام اور شناختی کارڈ دکھا کر پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا نظر آیا تاکہ اسے چھوڑ دیا جائے۔

    پولیس حکام نے نوجوان کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اے سیکشن تھانہ گھوٹکی منتقل کر دیا، جہاں اس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ حکام نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ بازاروں میں امن و امان قائم رکھا جا سکے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

  • شکار پور،پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک

    شکار پور،پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک

    شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا،انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے، زخمی ڈی ایس پیز کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

  • گھوٹکی: میر بابر علی خان لنڈ کا پرتپاک استقبال، ورکرز کی جانب سے اجرک اور گلدستہ پیش

    گھوٹکی: میر بابر علی خان لنڈ کا پرتپاک استقبال، ورکرز کی جانب سے اجرک اور گلدستہ پیش

    گھوٹکی (باغی ٹی وی،نامہ نگار مشتاق علی لغاری) پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور ضلعی صدر میر بابر علی خان لنڈ کے اعزاز میں پارٹی ورکر حقنواز لنڈ اور شاہنواز لنڈ کی جانب سے علی آباد اسٹاپ کے قریب گوٹھ فقیر عمید علی لنڈ میں خصوصی چائے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں لنڈ برادری کے چیف سردار فیاض علی خان لنڈ کے بھائی میر بابر علی خان لنڈ کی آمد پر فقیر حقنواز لنڈ، فقیر ربنواز لنڈ، شاہنواز لنڈ، احمد نواز لنڈ، محمد نواز لنڈ، گل نواز لنڈ سمیت دیگر پارٹی کارکنان نے پرتپاک انداز میں استقبال کیا، گل پاشی کی اور انہیں روایتی اجرک کے تحفے پیش کیے۔

    اس موقع پر میر بابر علی خان لنڈ نے گوٹھ فقیر عمید علی لنڈ کے رہائشیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ کلچر ڈے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “سندھ ہماری جان ہے، اور سندھ میں بسنے والے تمام سندھی بھائیوں کو کلچر ڈے کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

  • حکومت سندھ کی روہڑی سے گڈو بیراج تک ایم5 انٹرچینج صادق آباد150 کلومیٹر سڑک کی منظوری

    حکومت سندھ کی روہڑی سے گڈو بیراج تک ایم5 انٹرچینج صادق آباد150 کلومیٹر سڑک کی منظوری

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)حکومتِ سندھ نے روہڑی سے گڈو بیراج تک ایم–5 انٹرچینج صادق آباد کے راستے خانپور مہر، جروار، میرپور ماتھیلو اور مرید شاخ تک 150 کلومیٹر طویل مرکزی شاہراہ کی بحالی، مرمت اور توسیع کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

    منصوبے کی کل منظور شدہ لاگت 7.822 ارب روپے رکھی گئی ہے اور اسے 36 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ وفاقی اور سندھ حکومت اس منصوبے پر 50:50 لاگت کی بنیاد پر کام کریں گی، جبکہ منظور شدہ لاگت سے زائد خرچ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    منصوبے کے تحت سڑک کی چوڑائی 3.65 میٹر سے بڑھا کر 5.50 میٹر کی جائے گی، پل، کلورٹس، ڈرینج سسٹم اور بَریسٹ والز کی مکمل بہتری شامل ہے۔ پورے روٹ پر مضبوط کَرسٹ، تھرمو پلاسٹک لائنیں، روڈ فرنیچر اور حفاظتی تعمیرات بھی کی جائیں گی۔ سڑک کی ڈیزائن اسپیڈ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے اور یہ 70 ٹن وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

    موجودہ ٹریفک روزانہ 633 گاڑیوں پر مشتمل ہے، جو آئندہ دس سالوں میں 1,031 گاڑیوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس شاہراہ سے سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، گڈو، خانگڑھ، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو اور جروار سمیت سات تعلقات کی 14 لاکھ سے زائد آبادی کو براہِ راست فائدہ حاصل ہوگا، اور زرعی ٹرانسپورٹ، تجارت، صحت اور تعلیم تک رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    ECNEC نے اس منصوبے کو 27 جون 2023 کو باقاعدہ منظوری دی اور 17 جولائی 2023 کو منصوبے کا اختیار رسمی طور پر جاری کر دیا گیا۔

  • گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی،جعلی شادی کے بہانے اغواء کی کوشش ناکام

    گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی،جعلی شادی کے بہانے اغواء کی کوشش ناکام

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے، جس کے تحت پولیس نے سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے شہری کو کبائر گروہ کے ممکنہ اغواء سے بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو بدر الدین برڑو اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لنک روڈ محمد پور سے تحصیل و ضلع مردان کے رہائشی سید نبی ولد غلام نبی کو بروقت ریسکیو کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص ایک جعلی نسوانی آواز اور فون پر "شادی کے جھانسے” میں آ کر کچے علاقے جا رہا تھا جہاں اسے اغواء کیے جانے کا منصوبہ تھا۔

    متاثرہ شخص سید نبی نے پولیس کو بتایا کہ اسے گزشتہ کئی دنوں سے نامعلوم نمبروں سے ایک لڑکی کے نام پر کالز موصول ہو رہی تھیں جو شادی کی خواہش ظاہر کرتی تھی۔ دوستی بننے کے بعد وہ آج اسی سے ملنے جا رہا تھا، مگر یہ سب اغواء کی منظم سازش نکلا۔

    سید نبی نے اپنی زندگی بچانے پر ایس ایس پی گھوٹکی اور پوری پولیس ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس پارٹی کو شاباشی اور تعریف کا پیغام بھی جاری کیا۔