Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے،ماہرین

    بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے،ماہرین

    ماہرین نے انکشاف کیا ہے موروثی بیماری سے بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر کانجینیٹل ایموروسز نامی موروثی بیماری کے باعث کبھی کبھی بچپن میں بینائی زائل ہو جاتی ہے یہ بیماری خاصی کم پائی جاتی ہے دنیا بھر میں یہ بیماری ایک لاکھ سے بھی کم افراد کو لاحق ہوئی ہے، GUCY2D نامی نامی جین کی خرابی سے اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

    امریکی کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے بچوں کو بڑوں میں قرنیے کے نیچے انجیکشن لگائے ہیں جو نئی جین تھیراپی پر مبنی ہے۔ اس سے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے ہیں متعلقہ تحقیقی مقالے کے مصنف آرٹر سیڈیشیان کہتے ہیں کہ نئی تحقیق بہت حوصلہ افزا ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی سے محروم ہو جانے والے دوبارہ اِس دنیا کو دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے۔

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جین تھیراپی سے عمومی حالت میں بصارت کے ضیاع کا علاج بھی وضع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس دنیا کی رونقیں دیکھنے یا دوبارہ دیکھنے کے قابل بنایا جاسکے۔

    یویو ہنی سنگھ کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا انکشاف

  • چین: خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ دیہات میں گر گیا

    چین: خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ دیہات میں گر گیا

    بیجنگ: چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ کچھ دیر بعد ایک دیہات میں گر گیا –

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان سے راکٹ ٹوٹا ہوا ایک بڑا ٹکڑا تیزی سے نیچے آ رہا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر اور ویڈیوز میں راکٹ کے ملبے کو ایک کھیت میں گرا دیکھا جا سکتا ہے تاہم بعد میں ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا۔

    عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت ہولناک منظر تھا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مقامی پولیس اہلکاروں نے ملبے سے دور رہنے اور تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے بھی روک دیا،دوسری جانب چین کی جانب سے خلا میں لانچ کیے گئے راکٹ کے تباہ ہونے اور ملبے گرنے کی تصاویر اور ویڈیوز پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    چین چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    واضح رہے کہ چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے اکٹھا کر کے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے رپورٹ کے مطابق چینی خلائی مشن ’چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول‘ اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ ہوا چاند سے نمونے لانے والی چین کی اس خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جسے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

  • چین  چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    چین چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    بیجنگ: چین کی جانب سے چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے اکٹھا کر کے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے چینی خلائی مشن ’چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول‘ اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ ہوا، چاند سے نمونے لانے والی چین کی اس خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جسے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ چینی خلائی مشن چینگ ای 6 کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے نمونوں سے چاند اور زمین کی ابتدائی تاریخ جاننے میں مدد ملے گی چینگ ای 6 مشن کے سے ہٹ کر بھی چین کی جانب سے رواں دہائی کے دوران کئی مشنز چاند پر بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چینگ ای مشن 3 مئی کو چاند پر روانہ ہوا تھا اور 2 جون کو چاند کے اس مقام پر اترا تھا جو زمین سے کبھی نظر نہیں آتی-

  • یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    ویڈیو شئیرنگ ایپ یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ ویڈیو اسٹریمنک پلیٹ فارم یوٹیوب آئندہ ہفتوں میں تمام چینلز کیلئے ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کو بڑی مدد فراہم کرے گا یوٹیوب پر مذکورہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد تخلیق کار کے سامنے تین تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا، جس پر تین مختلف تھمبل نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔

    جس سے یوٹیوب تخلیق کار کو بتائے گا کہ کس تھمب نیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں یہ مکمل ڈیٹا بھی فراہم کرے گا مناسب ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد آپ کے تھمب نیلز سے حتمی ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگے گا۔

    ایسے قوانین بنانے ہوں گے جو نفرت اور تقسیم کے بیانیے ختم کرسکیں،وزیراعظم

    آزمائشی مرحلے کے دوران یوٹیوب مختلف دیکھنے والوں کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ واچ ٹائم شیئر ہوا، جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کسی ایک مضبوط تھمب نیل کا تنیجہ قرار دیا جائے گا۔

    امیر بالاج قتل کیس،ملزم سہیل کی ضمانت منظور ،رہا کرنیکا حکام

  • ناسا کی متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے کی تیاری

    ناسا کی متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے کی تیاری

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارہ ناسا متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے ایک مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :ناسا کے مطابق جوتے کے ڈبے کے برابر لینڈولٹ نامی یہ اسپیس مشن 2029 میں زمین سے 35 ہزار 785 کلومیٹر فاصلے پر بھیجا جائے گا جو زمین کے گرد گھومے گا،8 لیزر کا حامل یہ مصنوعی ستارہ محدود مقدار میں شعاعیں خارج کرے گا جس کی چمک کا موازنہ سائنس دان اصلی ستاروں کی چمک سے کریں گے اور خلائی اجرام کی چمک کے متعلق مزید بہتر کیٹلاگ تشکیل دیں گے۔

    یہ کیٹلاگ زمین پر موجود ٹیلی اسکوپ کی کارکردگی کو ستاروں کی روشنی کی پیمائش، ہماری کہکشاں اور اس سے باہر موجود اجرام، ستاروں کی ارتقاء، ڈارک انرجی، کائنات کے پھیلاؤ اور زندگی کے اثرات رکھنے والے ایگزو پلینٹ کا فہم بہتر بنانے میں مدد دے سکے گا،1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر مالیت کے اس مصنوعی ستارے کا سائز ایک جوتے کے ڈبے کے برابر ہے اور اس کو ٹیلی اسکوپ سے آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکے گا، مشن کے متعلق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر علم فلکیات پر واضح اثرات ڈالے گا،مشن کا گراؤنڈ سینیٹر امریکی ریاست ورجینیا میں قائم جورج میسن یونیورسٹی میں بنایا جائے گا۔

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

  • ٹک ٹاک کی  پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    ٹک ٹاک کی پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    سنگا پور: ٹک ٹاک کی ٹرانسپیرینسی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو ہٹا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 270 اکاؤنٹس اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 59 اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا،اکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،2023 کی دوسری ششماہی میں ٹک ٹاک کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 303 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتیجے میں رپورٹ کردہ مواد کا 93.5 فیصد ہٹا دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 12,392 حصے اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 2,126 حصوں کو ہٹایا،ٹک ٹاک کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کی شرح ننانوے فیصد سے زائد ہے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ،تحقیق

    زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ،تحقیق

    یوٹاہ: سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے-

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے جیو کیمسٹ کی رہنمائی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں جنوبی افریقا کے ٹرانسوال سپر گروپ کے مرین شیلز کا مطالعہ کیا گیا،جس میں سائنسدانوں نے پایا کہ زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے،جسے انہوں نے نے ‘گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای)’ کا نام دیا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق تقریباً 2.5 ارب برس قبل پہلی بار آکسیجن زمین کے ایٹماسفیئر میں اکٹھی ہونی شروع ہوئی جس نے ارتقائی مراحل سے گزرنے والے سیارے میں پیچیدہ زندگی کے نمو کے لیے اسٹیج سیٹ کیا، مطالعے میں مستحکم تھیلیئم (ٹی آئی) کے آئسو ٹوپس ریشو اور ریڈاکس سینسیٹو عناصر کی جائزہ لیا گیا جسمیں سائنس دانوں نے سمندر میں آکسیجن کے مقدار میں اتار چڑھاؤ کو دریا فت کیا جو ماحول میں موجود آکسیجن میں تبدیلوں سے مطابقت رکھتے تھے۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    جامعہ میں اسسٹنٹ پروفیسر چیڈلِن اوسٹرینڈر کا کہنا تھا کہ یہ وقوعہ گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای) کم از کم 20 کروڑ سال تک جاری رہا اور سمندروں میں آکسیجن اکٹھے ہونے کا سراغ لگانا اب تک مشکل رہا ہےزمین کے وجود کے ابتدائی نصف عرصے میں اس کا ماحول اور سمندر بڑے پیمانے پر آکسیجن سے خالی تھے، یہ گیس جی او ای سے قبل سمندر میں سیانو بیکٹیریا نے پیدا کی لیکن ان ابتدائی ایام میں یہ معدنیات اور آتش فشانی گیسز سے ملنے کے بعد ہونے والے ری ایکشنز کی وجہ سے فوراً ختم ہوجاتی تھی۔

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

  • مستقبل میں ہمیں  اسمارٹ فونز  کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے دعوی کیا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں فونز موجود ہی نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ہمارا دماغ ہی فون کا کام کرے گا ایلون مسک کے مطابق ان کی کمپنی نیورالنک کی دماغی چپ اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ جنوری 2024 میں نیورالنک کی جانب سے پہلی بار انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی تھی،یہ چپ ایک 29 سالہ شخص کے دماغ میں نصب کی گئی تھی جو چند سال قبل ایک حادثے میں مفلوج ہو گیا تھاچپ نصب ہونے کے 100 دن بعد نیورالنک اور ایلون مسک کی جانب سے Noland Arbaugh کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئیں۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ مستقبل میں فونز کی جگہ نہیں ہوگی،ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘مستقبل میں فون نہیں ہوں گے بلکہ صرف نیورالنک چپس ہوں گی، نیورالنک دوسرے فرد میں چپ نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ایسے فرد کی تلاش ہے جو چپ نصب ہونے کے بعد اپنے خیالات کمپیوٹر اور فونز دونوں کو کنٹرول کرسکے،ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا ہے اور کچھ دن پہلے ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹیلی پیتھی سے آپ اپنے فون اور کمپیوٹر کو صرف خیالات سے کنٹرول کرسکیں گے۔

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

  • زمین کی اندرونی تہہ زیادہ سست روی سے گردش کر رہی ہے،امریکا

    زمین کی اندرونی تہہ زیادہ سست روی سے گردش کر رہی ہے،امریکا

    سدرن کیلیفورنیا: امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی اندرونی تہہ ہمارے سیارے کی سطح کے مقابلے میں زیادہ سست روی سے گردش کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں ایسے شواہد پیش کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ زمین کی اندرونی تہہ کی گردش کی رفتار میں 2010 سےکمی آنا شروع ہوئی،ایسا 40 سال میں پہلی بار ہوا جب زمین کی سطح کےمقابلے میں اندرونی تہہ کی رفتار کم ہو گئی۔

    جرنل نیچر میں شائع اس تحقیق کے نتائج کے مطابق زمین کی اوپری تہہ سیال دھات پر مبنی ہے جبکہ اندرونی تہہ ٹھوس دھاتوں پر مشتمل ہے اور اس کا حجم چاند کے 70 فیصد رقبے کے برابر ہے یہ تہہ ہمارے پیروں سے 4800 کلومیٹر گہرائی میں واقع ہےاس تحقیق کے لیے ماہرین نے 1991 سے 2023 کے دوران ساؤتھ سینڈوچ آئی لینڈز میں ریکارڈ ہونے والے 121 زلزلوں کی ریڈنگ کا تجزیہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

    انہوں نے 1971 سے 1974 کے دوران روسی جوہری ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ فرانس اور امریکی جوہری ٹیسٹوں ڈیٹا کی جانچ پڑتال بھی کی محققین نے بتایا کہ جب ہم نے زلزلے کے ریکارڈ میں اس تبدیلی کا اشارہ دیکھا تو ہم دنگ رہ گئے، مگر ہم نے دریافت کیا کہ مزید 2 درجن مشاہدات میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زمین کی اندرونی تہہ کئی دہائی بعد پہلی بار سست روی سے گردش کر رہی ہے اور دیگر سائنسدانوں نے بھی یہ بات کی ہے مگر ہماری تحقیق میں زیادہ ٹھوس نتائج پیش کیے گئے، اندرونی تہہ کی گردش سست ہونے کی ممکنہ وجہ اوپری تہہ کے گرد موجود سیال کی تیز حرکت ہے۔

    یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر دریافت

    محققین کے مطابق اندرونی تہہ کے گھومنے کی رفتار میں کمی سے دنوں کی لمبائی اور زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں آسکتی ہیں، اندرونی تہہ کی رفتار سے دن کی لمبائی میں ایک سیکنڈ کے ایک ہزارویں حصے کے برابر تبدیلی آسکتی ہےجسکا جاننا بہت مشکل ہوتا ہے،اب تحقیقی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے زیادہ گہرائی میں جاکر جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آخر اس کی رفتار میں کمی کیوں آئی۔

    آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا

  • یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر  دریافت

    یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر دریافت

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہرین آثار قدیمہ نےقدیم گمشدہ شہر دریافت کیاہے۔

    باغی ٹی وی : یو اے ای کے شہر ام القیوین میں کام کرنے والے ماہرین کے خیال میں یہ قدیم گمشدہ شہر Tu’am ہوسکتا ہےزمانہ قدیم میں یہ شہر ایک ایسےخطےکا دارالحکومت تھاجسے اب متحدہ عرب امارات کےنام سےجانا جاتا ہےاور یہ شہر سچے موتیوں کی تجارت کے حوالے سے جانا جاتا تھاچھٹی صدی عیسوی میں یہ شہر اپنے عروج پر پہنچا اور قدیم عربی تحریروں میں اس کا ذکر ملتا ہے۔

    طاعون اور خطے میں مختلف تنازعات کے باعث یہ شہر گمنام ہوگیا مگر اب ماہرین کا ماننا ہے کہ اسے دریافت کرلیا گیا ہے اس خطے میں ایک گاؤں اور مذہبی عمارت کے آثار گزشتہ چند برسوں کے دوران ملے ہیں،رواں برس ماہرین آثار قدیمہ نے ایسے آثار دریافت کیے جو بڑی عمارات کی جانب اشارہ کرتے ہیں جن کے اردگرد تنگ گلیاں تھیں،اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم میں یہ ایک گنجان آباد شہر تھا جہاں کا سماجی نظام مختلف طبقات میں تقسیم تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

    اس شہر میں دریافت ہونے والی عیسائی عبادت گاہ ممکنہ طور پر چھٹی صدی عیسویٰ کے آخر یا 7 ویں صدی کے شروع میں تعمیر کی گئی تھی پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ یہ بستی عیسائی پادریوں کا مسکن تھا مگر اب تک کے تحقیقی کام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بہت بڑا شہر تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہری اور سندھ دشمن …

    ماہرین کے مطابق یہ یو اے ای میں اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا تاریخی مقام ہے اور یہ وہ شہر تھا جس کا ذکر ابتدائی اسلامی جغرافیائی ذرائع میں بھی کیا گیا اور اسے اب تک دریافت نہیں کیا جاسکا تھا یہ شہر کافی بڑا تھا اور اس کے موتیوں کی تجارت کے باعث یہاں کے رہائشی کافی امیر تھے جن کا طرز زندگی شاہانہ تھا،یہاں کے تاجروں کا نیٹ ورک عرق، ایران اور بھارت تک پھیلا ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد