Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : Oleg Kononenko نے 5 جون کو خلا میں ایک ہزار دن گزارنے والے پہلے انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیااس سے قبل فروری میں انہوں نے خلا میں سب سے زیادہ 878 دن گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو اس سے پہلے روس کے ہی Gennady Padalka کے پاس تھا دونوں خلا بازوں نے یہ ریکارڈ کسی ایک مشن میں قائم نہیں کیا تھا بلکہ 5 مشنز میں ایسا ممکن ہوا۔

    مگر Oleg Kononenko کے مشنز کا دورانیہ زیادہ طویل تھا اور وہ مستقبل میں بھی کافی وقت خلا میں گزارنے والے ہیں اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ستمبر 2024 کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ان کی زمین پر واپسی ہوگی اور اس وقت تک خلا میں ان کے قیام کی مدت 1110 دن ہو جائے گی۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    انہوں نے روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ نیا اور اہم حاصل کر سکتے ہیں اور نامعلوم چیزوں کو چھو سکتے ہیں، اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے مگر ابھی بھی وہ ایک مشن میں سب سے زیادہ دن خلا میں گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے ہیں، یہ ریکارڈ Valeri Polyakov کے نام ہے جنہوں نے 1990 کی دہائی میں 434 دن 18 گھنٹے خلا میں گزارے۔

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

  • مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو  شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

    واشنگٹن: امریکا کے مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : مسٹر بیسٹ (جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے) نے 2023 کے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیو ڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والے چینل ٹی سیریز کا مقابلہ کریں گے اب ایک سال سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل اس ویڈیو شیئرنگ سروس کا سب سے سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے،”مسٹر بیسٹ نے ایکس پر ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘6 سال بعد آخرکار پیو ڈی پائی کا انتقام لے لیا گیا”۔

    اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،مالدیپ

    خیال رہے کہ ٹی سیریز کئی برسوں سے سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل تھا اور 2021 میں یہ پہلا یوٹیوب چینل بنا تھا جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی تھی،مسٹر بیسٹ کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اکتوبر 2023 میں 20 کروڑ سے زائد ہوئی تھی جبکہ اپریل 2024 میں ان کے سبسکرائبرز 25 کروڑ سے زائد ہوگئے تھے،مسٹر بیسٹ کی ایکس پوسٹ پر ایلون مسک نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

    اروند کیجریوال عبوری ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا

  • پیر کو  علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا-

    باغی ٹی وی: 3 جون کو علی الصبح آپ 6 سیاروں کو آسمان پر دیکھ سکیں گے،عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ایک سیدھی لکیر میں نظر آئیں گے اور اس نظارے کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق متعدد سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنا ہمیشہ ایک خصوصی نظارہ ہوتا ہے اور اس سے ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے،مریخ اور مشتری کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا، عطارد، یورینس، نیپچون اور زحل کو دیکھنے کے لیے دور بین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی،ماہرین کے مطابق وینس بھی اس لکیر میں موجود ہوگا مگر اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا-

    یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی بر قرار

    ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہےایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا،علاوہ ازیں آپ 7 سیاروں کی قطار فروری 2025 کے آخر میں سورج غروب ہونے کے بعد دیکھ سکیں گے۔

    پنجاب : انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

  • پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

    پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

    اسلام آباد: آج پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلاء میں بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی : سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ چین کی مدد سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا، سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے ژی چیانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی مدد سے لانچ کیا جائے گا جبکہ یہ سیٹلائٹ سپارکو اور چینی ایروسکوپ انسٹری کی معاونت سے لانچ کیا جا رہا ہے، ملک کی کمیونیکیشن اور ربط سازی کی ضروریات کو پورا کرے گا پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔

    میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف احتجاج، بوتل بموں …

    سپارکو ترجمان کے مطابق اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی، سیٹلائٹ زمین سے 36ہزارکلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں 3 ے 4روز لگ سکتے ہیں، سیٹلائٹ ای کامرس، ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،جبکہ ملک کے ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے دو مقدمات میں بری

  • 3 ہزار سے 2500 سال قبل مسیح مصر میں کینسر  کا علاج سرجری سے کرنے کی کوشش کی گئی،تحقیق

    3 ہزار سے 2500 سال قبل مسیح مصر میں کینسر کا علاج سرجری سے کرنے کی کوشش کی گئی،تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم مصر میں لوگوں کی جانب سے کینسر کا علاج سرجری کے ذریعے کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے کینسر کے علاج کے قدیم ترین شواہد دریافت کیے اس سے قبل بھی ہزاروں برس پرانی تحریروں سے معلوم ہوا تھا کہ قدیم مصری طبی شعبے میں کافی پیشرفت کر چکے تھے اور متعدد امراض کو شناخت کرکے علاج کرتے تھے مگر اب پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ وہ کینسر کا علاج کس طرح کرتے تھے۔

    Santiago de Compostela یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران قدیم کھوپڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران کینسر زدہ زخموں کے گرد سرجری کے نشانات دریافت کیے گئے جرنل فرنٹیئرز این میڈیسن میں شائع تحقیق کے نتائج کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ قدیم مصری کینسر کے علاج کے لیے مختلف تجربات کرتے رہے تھے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    محققین نے بتایا کہ نتائج سے طبی تاریخ کے حوالے سے ہمارے علم میں تبدیلیاں آئی ہیں، یہ کینسر کی رسولی سے متعلق سرجری کے قدیم ترین شواہد ہیں، ایسا علاج کے لیے کیا گیا یا پوسٹ مارٹم کے لیے، ہمارے لیے مصدقہ طور پر کہنا ممکن نہیں، مگر یہ واضح ہے کہ انہوں نے اس مرض کے علاج کی کوشش کی تھی۔

    اس تحقیق کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ زمانہ قدیم میں کینسر کا کردار کیا تھا اور قدیم معاشروں میں یہ مرض کس حد تک پھیلا ہوا تھاانہوں نے 2 مصری کھوپڑیوں کی جانچ پڑتال کی جن میں سے ایک 2687 سے 2345 سال قبل مسیح کے عہد کی تھی جبکہ دوسری 663 سے 343 قبل مسیح کی تھی، پہلی کھوپڑی میں کینسر کی موجودگی کے شواہد ملے جن کے گرد سرجری کے نشانات بھی تھے۔

    رفح حملے کے بعد بھی اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں …

    محققین نے بتایا کہ یہ شواہد کینسر کی رسولی کی سرجری کا عندیہ دیتے ہیں اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ قدیم مصریوں کی جانب سے اس مرض کو سمجھنے کی کوشش کی گئی تھی، دوسری کھوپڑی میں بھی کینسر کے ایک زخم کا نشان تھا اور محققین نے بتایا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم میں بھی کینسر کافی عام تھا قدم مصری کینسر سے واقف تھے اور اس حوالے سے شواہد 3 ہزار سے 2500 سال قبل مسیح کے عہد کی تحریروں سے ملتے ہیں۔

    اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسم کی درست پیشگوئی کرنا بھی ممکن

  • اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسم کی درست پیشگوئی کرنا بھی ممکن

    اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسم کی درست پیشگوئی کرنا بھی ممکن

    کراچی: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے موسم کی درست پیشگوئی کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو سافٹ نے ایسی اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو آئندہ 30 دنوں کے لیے موسم کی پیشگوئی کرسکے گی، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ موسمیاتی پیشگوئی کے لیے نئے ٹیکنالوجی ٹولز تیار کیے گئے ہیں جن کے آزمائشی نتائج اب تک کافی متاثر کن رہے ہیں۔

    ان ٹولز پر موسمیاتی پیشگوئیوں پر کام کرنے والے ایک ادارے ForecastWatch کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی،جس میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ کی موسمیاتی ٹیکنالوجی نے عالمی سطح پر موسموں کی سب سے زیادہ درست پیشگوئی کی۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    مائیکرو سافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ موجودہ عہد میں شدید موسم سے لوگوں اور اراضی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں مگر درست موسمیاتی پیشگوئیوں سے لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے کمپنی کی جانب سے اس نئی اے آئی ٹیکنالوجی کو ونڈوز 10 اور ونڈوز 11 پر کام کرنے والے کمپیوٹرز پر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اسی طرح یہ موسمیاتی ٹولز مائیکرو سافٹ اسٹارٹ نیوز ایپ میں بھی دستیاب ہوں گے۔

    پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج …

  • زمین کے حجم کے برابر سیارہ دریافت، جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے،تحقیق

    زمین کے حجم کے برابر سیارہ دریافت، جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے،تحقیق

    سائنسدانوں نے زمین کے حجم کے برابر ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے،اس سیارے کو ناسا کے Transiting Exoplanet Survey Satellite کا ڈیٹا استعمال کر کے دریافت کیا گیا اور اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :سدرن کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ زمین سے 40 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع سیارے کا حجم زہرہ کے برابر جبکہ زمین سے کچھ چھوٹا ہے اس سیارے کا درجہ حرارت بھی ممکنہ طور پر اتنا ہے جو زندگی کو سپورٹ کرنے کے لیے کافی ہےاسے Gliese 12 b کا نام دیا گیا ہے جو ایک ایسے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے جو ہمارے سورج سے 27 فیصد چھوٹا ہے۔

    جرنل Monthly Notices of the Royal Astronomical Society میں شائع تحقیق کے مطابق یہ سیارہ ستارے کے گرد اپنا چکر 12.8 دنوں میں مکمل کرتا ہے اور ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس میں آب و ہوا موجود ہے یا نہیں، مگر سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، جو اب تک دریافت ہونے والے ہزاروں دیگر سیاروں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

    تحقیق کے مطابق سیارے کا درجہ حرارت سطح پر سیال پانی کے لیے درست ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ پانی زندگی کے لیے ضروری جز ہےمحققین اب یہ تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ Gliese 12 b کی آب و ہوا زمین سے ملتی جلتی ہے یا نہیں یا زمین سے کس حد تک مختلف ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

  • امریکا کا روس پر  اینٹی اسپیس سیٹلائٹ لانچ کرنے  کا الزام

    امریکا کا روس پر اینٹی اسپیس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا الزام

    واشنگٹن: امریکا کی اسپیس کمانڈ نے روس پر ایک ایسا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو ممکنہ طور پر اینٹی اسپیس ہتھیار ہے-

    یہ الزام ایسے وقت میں لگایا گیا جب روسی خلائی جہاز ”کوسموس 2576“ کو نیشنل ریکونیسنس آفس (NRO) کے امریکی جاسوس سیٹلائٹ کا پیچھا کرتے دیکھا گیا،روس کا سویوز راکٹ 16 مئی کو پلیسیٹسک لانچ سائٹ سے خلا میں پہنچا اور اس نے کم از کم نو سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں تعینات کیا، جن میں کوسموس 2576 بھی شامل تھا۔

    یو ایس اسپیس کمانڈ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے معمولی سرگرمی کا مشاہدہ کیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اینٹی اسپیس ہتھیار ہے جو ممکنہ طور پر زمین کے نچلے مدار میں موجود دیگر سیٹلائٹس پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےروس نے اس نئے اینٹی اسپیس ہتھیار کو امریکی حکومت کے سیٹلائٹ کے مدار میں تعینات کیا ہے-

    نیب ترامیم کیس:عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے درخواست دائر کردی

     

    کوسموس 2576، 2019اور 2022 سے پہلے تعینات کیے گئے روسی کاؤنٹر اسپیس پے لوڈز سے مشابہت رکھتا ہے، جس میں حساس امریکی جاسوس سیٹلائٹس کےقریب سیٹلائٹس کی تعیناتی کےہتھکنڈوں سےمتعلق نمائش کی گئی تھی 2019 میں، ایک روسی سیٹلائٹ نے ایک شے کو خلا میں تعینات کیا اور قریب سے ایک این آر او سیٹلائٹ کا پیچھا کیا،اگرچہ کوسموس 2576 ابھی تک کسی امریکی سیٹلائٹ کے قریب نہیں پہنچا ہے، لیکن خلائی تجزیہ کاروں نے اسے یو ایس اے 314 کے اسی مداری حلقے میں دیکھا ہے، جو اپریل 2021 میں لانچ کیا گیا بس سائز کا این آر او سیٹلائٹ ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط

  • ہمارے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں آئیں گے

    ہمارے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں آئیں گے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں آنے کو تیار ہیں۔

    ”پلینیٹری الائنمنٹ“ ایک اصطلاح ہے جو نظام شمسی میں سیاروں کی پوزیشننگ کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، جیسے کہ سیدھی قطار میں آنا یا کسی مخصوص مقام سے دیکھنے پر قریب نظر آنا وغیرہ، لیکن سیاروں کا واقعی خلا میں ایک سیدھی لائن میں آنا دراصل ایک بصری دھوکہ ہے اور اس میں نقطہ نظر کا زیادہ کردار ہے۔

    عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ایک قریب سیدھی لکیر بنائیں گے، یہ اس کائناتی مظہر کو دیکھنے کا ایک غیر معمولی موقع گا تاہم، زمین سے وسیع فاصلے پر ہونے کی وجہ سے، ان میں سے سب صرف آنکھ سے نظر نہیں آئیں گے چاند بھی اس مظہر کی مرئیت کو خراب کرے گا۔

    قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی علاج کیلئے سندھ حکومت کی ایمبولینس پر کراچی منتقل

    عطارد اور مشتری کو اپنے مدار میں سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے آسمان میں دیکھنا مشکل ہوگا تاہم، مریخ اور زحل دیکھے جاسکیں گے، لیکن بہت مدھم ہوں گے دور دراز سیاروں یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے اعلیٰ طاقت والی دوربین کی ضرورت ہوگی۔

    نان فائلرز کی اب تک کتنی موبائل سمز بلاک ہوئی؟ایف بی آر نے …

  • پاکستان 30 مئی کو  اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

    پاکستان 30 مئی کو اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

    اسلام آباد: پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی : سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار ہوا، سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا،سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا جو فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا، سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔

    سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا۔ 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے،2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ لانچ کردیا جائے گا اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے۔

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    دوسری جانب چین نے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے 4 سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جو طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں، راکٹ نے شمالی صوبے شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ نے لانچ مرکز سے پیر کو صبح 11 بجکر 6 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری، سٹیلائٹ کے مجموعہ کو بیجنگ -3 سی کا نام دیا گیا ہے-

    علاوہ ازیں انسانوں کو مریخ پر لے کر جانے کے حوالے سے بحث دہائیوں سے چلی آ رہی ہے تاہم ناسا نے اسے ممکن بنانے کیلئے ایک طاقتور ترین راکٹ بنانے پر کام شروع کردیا ہے انسانوں کو مریخ پر اتارنے کے چیلنج میں سیارے سے وزنی سامان لانے اور لے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے جسے حل کرنے کیلئے اگر موجودہ راکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تو صرف ایک چکر لگانے میں ہی تقریبا دو سال لگ جائیں گے ایک انتہائی جدید راکٹ، پلسڈ پلازما راکٹ (پی پی آر) ناسا کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے، یہ ایک ایسا راکٹ سسٹم ہے جسے خلا میں دور تک جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 523 واں پرواز مشن تھا۔

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اس سے زمین اور مریخ کے درمیان کا سفر بہت مختصر ہو جائے گا۔ناسا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹیکنالوجی موجودہ خلائی جہاز کے مقابلے میں خلابازوں اور کارگو کو مریخ تک زیادہ موثر اور تیزی سے لے کر جانے اور لانے کی حامل ہوگی۔

    ناسا کا کہنا تھا کہ پی پی آر کا مقصد مستقبل میں مریخ پر طویل فاصلے کے خلائی مشن میں انقلاب لانا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر سیارے تک سفر کو صرف 2 ماہ میں مکمل کرلے گا راکٹ 5000 سیکنڈ کے مخصوص تسلسل کے ساتھ 100,000 پاور کی توانائی پیدا کرنے کے قابل ہوگا۔

    2 فٹ زمین نےدوسگےبھائیوں کی جان لے لی،تیسرا زخمی