Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • “ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

    “ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

    واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی“ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصاویر جاری کی ہیں-

    باغی ٹی وی: یہ تصاویر ناسا کے Lunar Reconnaissance Orbiter (LRO) نے لی ہیں جن میں مارول کے معروف تخیلاتی کردار ”سلور سرفر“ کے بورڈ سے مشابہت رکھتی پتلی افقی لکیر دکھائی دے رہی ہےسلور سرفر دراصل مارول کامکس کا ایک کردار ہے جو مکمل طور پر سلور رنگ کا ہوتا ہے اور اپنے سرف بورڈ پر خلا میں گھومتا ہے اور اپنے مالک کیلئے خوراک کا انتظام کرتا ہے، جو پورے پورے سیارے نگل جاتا ہے۔

    خلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ پراسرار شے کوئی کامک بک کیریکٹر، سپر ہیرو فلموں یا خلائی مخلوق کا جہاز نہیں، بلکہ ناسا کے ایل آر او نے دراصل وہاں سے گزرتے جنوبی کوریائی سیٹلائٹ کو اس وقت کیمرے میں قید کیا جب دونوں مدار میں ایک دوسرے کے قریب سے گزر رہے تھے۔

    سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ تجربہ

    ناسا کے مطابق ، ایل آر او نے کوریا ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے بھیجے گئے ”دانوری لونر آربیٹر“ کی متعدد تصاویر اس وقت حاصل کیں، جب دونوں 5 اور 6 مارچ کے درمیان متوازی لیکن مخالف سمتوں میں ایک دوسرے کے پاس سے گزر رہے تھے،دانوری جو 2022 سے چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے، اس کے اور ایل آر او کے درمیان انتہائی تیز رفتار کی وجہ سے تصویر مسخ ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

    رواں سال کراچی میں 425 مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے، سندھ پولیس

    دانوری چاند پر جنوبی کوریا کا پہلا خلائی جہاز ہے اور دسمبر 2022 سے چاند کے مدار میں ہے ایل آر او کو 2009 میں شروع کیا گیا تھا تب سے، اس نے اپنے سات طاقتور آلات کے ساتھ اہم ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، یہ چاند کے مطالعہ میں ایک انمول شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کرنے …

  • واٹس ایپ  ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

    واٹس ایپ ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

    واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: میٹا کی جانب سے مارچ 2024 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا تاہم اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا جا رہا ہے،اس تبدیلی کے بعد ویب ورژن میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک تبدیل ہو جائے گا،اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور دیگر تمام ٹیب سائیڈ میں منتقل کر دئیے جائیں گے جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔

    یہ نیا فیچر ابھی ویب ورژن میں بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہے ویب ورژن کے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جاکر اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    کافی عرصے بعد واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یوزر انٹرفیس کے ساتھ ساتھ ویب ورژن کے لیے ڈارک تھیم کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے،اس میں پس منظر کے رنگوں کو ڈارک تھیم کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے ملایا جائے گا جس سے یوزر انٹرفیس زیادہ خوبصورت محسوس ہوگا اور اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والا تناؤ بھی گھٹ جائے گا ،چونکہ ابھی نئے یوزر انٹر فیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

  • سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ  تجربہ

    سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ تجربہ

    واشنگٹن: سائنسدانوں نے زمین کو بڑھتی ہوئی عالمی حدت کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر ایک خفیہ پروجیکٹ کیا گیا-

    باغی ٹی وی:”نیو یارک پوسٹ“ کے مطابق امریکہ میں سائنس دانوں نے زمین کو بڑھتی ہوئی عالمی حدت کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر ایک خفیہ منصوبے کے تحت سورج کی کچھ شعاعوں کو واپس خلا میں واپس اچھالنے کی کوشش کی، اس کیلئے کلاؤڈ برائٹننگ کا استعمال کیا، جو کہ ایک ایسی تکنیک ہے جو بادلوں کو روشن بناتی ہے تاکہ وہ آنے والی سورج کی روشنی کے ایک چھوٹے سے حصے کو منعکس کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں، کسی علاقے کے درجہ حرارت کو کم کرتے ہیں۔

    اس ٹیکنالوجی کا مقصد سمندروں کے اوپر آسمان کی طرف رخ کرکے کئی ڈیوائسز لگانا ہے جو سمندر کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو نیچے لائیں گی،2 اپریل کو، واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے سان فرانسسکو میں ایک ناکارہ طیارہ بردار بحری جہاز کے اوپر رکھی برف کی مشین نما ایک آلے سے نمک کے ذرات کو تیز رفتاری سے آسمان میں چھوڑا، یہ تجربہ Coastal Atmospheric Aerosol Research and Engagement (CAARE ) کے نام سے ایک خفیہ پروجیکٹ کے تحت کیا گیا خیال یہ تھا کہ بادلوں کو آئینے کے طور پر استعمال کیا جائے جو آنے والی سورج کی روشنی منعکس کریں گے۔

    شادی کے بعد خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

    اس تصور کی وضاحت برطانوی ماہر طبیعیات جان لیتھم نے 1990 میں کی تھی انہوں نے 1,000 بحری جہازوں کا ایک بیڑا بنانے کی تجویز پیش کی جو شمسی حدت کو ختم کرنے کے لیے ہوا میں سمندری پانی کی بوندوں کو چھڑکتے ہوئے پوری دنیا میں سفر کریں گے۔

    اس ٹیکنالوجی کے پیچھے سائنس کا سادہ نظریہ استعمال کیا گیا ہے کہ چھوٹی چھوٹی بوندوں کی ایک بڑی تعداد بڑی بوندوں کی چھوٹی تعداد سے زیادہ سورج کی روشنی کی عکاسی کرتی ہے، لہٰذا ہوا میں ایروسول کھارے پانی کا چھڑکاؤ سورج کی روشنی کو واپس اچھالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن قطروں کا سائز اور مقدار درست کرنا انتہائی ضروری ہے، اگر قطرے بہت چھوٹے ہوں تو وہ منعکس نہیں ہوں گے اور بہت بڑا قطرہ بادلوں کو اور بھی کم عکاس بنا دے گا، اس ٹیسٹ کے لیے سائنسدانوں کو ایسے قطروں کی ضرورت ہے جو انسانی بالوں کی موٹائی کے 1/700ویں حصے کے ہوں اور ہر سیکنڈ میں اس طرح کے کواڈریلین قطرات چھڑکیں۔

    پوری دنیا میں زیر زمین میٹھے پانی کے قدرتی ذخائر سُکڑ رہے ہیں،تحقیق

  • شادی کے بعد  خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

    شادی کے بعد خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

    محققین کا کہنا ہے کہ جدید دنیا میں میاں بیوی کے برابر گھریلو کام کاج کرنے کا تصور پایا جاتا ہے مگر حقیقت میں اب بھی گھر میں خواتین ہی کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے-

    باغی ٹی وی: ویب سائٹ ’secretlifeofmom.com‘ کے مطابق یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین کی ٹیم نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ زندگی میں شوہر کے آنے سے کسی بھی خاتون کے گھریلو کام کاج میں اوسطاً 4گھنٹے فی ہفتہ کام کا اضافہ ہوتا ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور ماہر معاشیات فرینک سٹافرڈ کا کہنا تھا کہ جدید دنیا میں میاں بیوی کے برابر گھریلو کام کاج کرنے کا تصور پایا جاتا ہے مگر حقیقت میں اب بھی گھر میں خواتین ہی کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، امریکی خواتین 20ویں صدی کے وسط میں ایک ہفتے میں 26گھنٹے کام کرتی تھیں، اب ان کے کام کی شرح میں کمی واقع ہو چکی ہے اور وہ ہفتے میں اوسطاً 17گھنٹے کام کرتی ہیں۔

    فرینک سٹافرڈ کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں مردوں کے کام میں لگ بھگ دو گنا اضافہ ہوا ہے، 20ویں صدی کے وسط میں مرد ہفتے میں اوسطاً 6 گھنٹے کام کرتے تھے اور آج 13 گھنٹے کر رہے ہیں خواتین کے گھریلو کام کاج پر شادی کے اثرات کے حوالے سے فرینک سٹافرڈ اور ان کی ٹیم نے بتایا کہ 1976 میں شادی کرنے کے بعد خواتین کو ہفتے میں اوسطاً 9 گھنٹے اضافی کام کرنا پڑتا تھا، اس میں بھی بتدریج کمی ہوئی ہے اور 2005 کے بعد سے شادی کے بعد خواتین کو 4گھنٹے اضافی کام کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح اس عرصے میں بھی شادی کے بعد مردوں کے کام میں اضافہ ہوا ہے اور 2005 کے بعد سے شادی کے بعد وہ ہفتہ وار 5گھنٹے اضافی کام کر رہے ہیں۔

  • ’ایپل‘ نے آئی فون رکھنے والے صارفین کو اسپائے ویئر حملے سےخبردار کر دیا

    ’ایپل‘ نے آئی فون رکھنے والے صارفین کو اسپائے ویئر حملے سےخبردار کر دیا

    ’ایپل‘ نے آئی فون رکھنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ان کے ہینڈ سیٹس پر ’مرسینری اسپائے ویئر‘ کا حملہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایپل نے یہ انتباہ کم و بیش 92 ممالک کے صارفین کو کیا ہے،ایک نوٹیفکیشن ای میل میں ایپل نے منتخب یوزرز کو بتایا ہے کہ کمپنی نے آئی فونز کو نشانہ بنانے والے مرسینری اسپائے ویئر کا سراغ لگایا ہے،ہیکرز نے دنیا بھر میں آئی فونز کو ہٹ کرنے کی کوشش کی ہے، پیگاسس سوفٹ ویئر استعمال کرنے والے این ایس او گروپ کے یوزرز پر مرسینری اسپائے ویئر کے حملے عام نہیں،یہ حملے بالعموم غیر معمولی نوعیت کے سوفٹ ویئرز کے ذریعے کیے جاتے ہیں، ایسے کسی بھی سوفٹ ویئر سے ایپل کی آئی ڈی سے جڑے ہوئے ڈیوائسز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    ایپل نے 2021 سے اب تک 150 سے زائد ممالک میں آئی فون یوزرز کو متعدد مواقع پر اسپائے ویئر اور دیگر وائرس کے حملوں سے خبردار کیا ہے، ایپل اپنے ڈیوائسز کو وائرس اور اسپائے ویئرز سے بچانے کے لیے غیر معمولی اہتمام کرنے والے اداروں میں سے ہے ایپل نے اسپائے ویئرز اور ہیکرز کے حملوں کی صورت میں تکنیکی معاونت کا بھی اہتمام کیا ہے متعلقہ ممالک میں ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے مدد لی جاسکتی ہے۔

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    کسی بھی اسپائے ویئر کے حملے کے خدشے کی صورت میں ایپل کی طرف سے دو طریقوں سے ای میل بھیج جاتی ہے۔ پہلی صورت یہ ہے کہ جب کوئی یوزرز اپنے پیج پر لاگ اِن کرے تو اوپر کونے میں آئیکون دکھائی دیتا ہے دوسرا طریقہ ای میل آئی ڈی اور فون نمبر پر الرٹ بھیجنے کا ہے۔

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

  • واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ اس ہفتے اپنی اپ ڈیٹ کردہ شرائط کو لاگو کرنے کی تیاری کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے پیش کی گئی تبدیلیوں کو بطور ڈیفالٹ قبول کرنے کی آخری تاریخ آج ہے، اس کے بعد آپ کو 48 گھنٹے دئیے جائیں گے اور 11 اپریل سے اُپ کو اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا جائے گا،واٹس ایپ کی جانب سے شرائط میں تبدیلی یورپ کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے کی گئی ہے،واٹس ایپ کی نئی شرائط کا تعلق تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن سے ہے، جس سے وہ دوسرے میسنجر کے ساتھ اُن کے اِن باکسز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بات چیت کر سکتا ہے۔

    اس میں سن برڈ جیسی ایپس کے ساتھ مشغول ہونا بھی شامل ہے، جو اینڈرائیڈ پر iMessage کو فعال کرتی ہے، جس سے نان انکرپٹڈ پیغامات اور تصاویر کے ساتھ بڑے سیکورٹی خدشات ساتھ آتے ہیں، یہ پہلا موقع ہو گا جب واٹس ایپ جیسی ہائی پروفائل میسجنگ ایپ نے اپنی دیواریں کھولی ہیں تاکہ کسی تھرڈ پارٹی میسجنگ ایپلیکیشن کو ساتھ لایا جائے اور اپنے صارفین کے ساتھ مشغول ہونے کی اجازت دی جا سکے، جو کہ ناصرف ایک گیم چینجر ہے، بلکہ پرائیویسی کیلئے ڈراؤنا خواب بھی ہے۔

    سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے …

    میٹا نے ایک حالیہ بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ جب کوئی تھرڈ پارٹی پیغامات کو ہینڈل کر لیتی ہے تو وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کیونکہ اس طرح کے انکرپشن کو دونوں طرف سے کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ دونوں کلائنٹس (اینڈ پوائنٹس) کی ملکیت کے بغیر ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ فریق ثالث فراہم کنندہ بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغامات کے ساتھ کیا کرتا ہے، اور اس لیے ہم انکرپشن کا وہی وعدہ نہیں کر سکتے۔

    اسرائیل نے رفح پر فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی

    WhatsApp نے ان تبدیلیوں کو ہر ایک کے لیے لازمی کر دیا ہےاس میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ ہماری شرائط کو قبول نہیں کرنا چاہتے تو آپ آسانی سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، حالانکہ ہمیں آپ کے واٹس ایپ کو چھوڑتے ہوئے افسوس ہوگا۔

  • بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے  کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    نیویارک: دہائیوں کی کوششوں کے بعد امریکی کمپنی بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے، کمپنی نے کمرشل پروازوں کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کا ہدف طے کر رکھا ہے،اگرچہ یہ طیارہ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں مگر کمپنی کو 130 آرڈر مل چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ایکس بی 1 نامی طیارے نے کیلیفورنیا میں آزمائشی اڑان بھری، اس طیارے پر 2014 سے کام جاری ہے اور کمپنی کے مطابق آئندہ چند ماہ بہت اہم ثابت ہوں گےاس طیارے نے پہلی پرواز میں تمام تر اہداف حاصل کیے،اسے 7100 فٹ کی بلندی پر 273 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑایا گیا تھا، جو بظاہر کمرشل طیاروں سے بہت کم ہے۔

    مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Blake Scholl کے مطابق آئندہ 5 سے 7 ماہ کے دوران 10 سے 15 مزید آزمائشی پروازیں ہوں گی جس کے دوران ہم ساؤنڈ بیرئیر توڑ دیں گے،آسان الفاظ میں اس طیارے کو آواز کی رفتار (760 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے اڑایا جائے گا، مستقبل میں یہ طیارہ 1300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا، یہ ٹیکنالوجی ماضی کے سپر سونک طیاروں سے بہت زیادہ بہتر ہے یہ طیارہ 100 فیصد ماحول دوست ایندھن پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر ابھی یہ ایندھن زیادہ مقدار میں تیار نہیں ہوتا۔

    ایکس بی 1 کو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے جبکہ پرواز کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے گی اس طیارے کے آگے لمبی ناک نکلی ہوئی ہے جس میں 2 کیمرے نصب ہیں جو پرواز کے راستے اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

  • ہماری کہکشاں کے وسط میں بڑے بلیک ہول کی نئی تصویر جاری

    ہماری کہکشاں کے وسط میں بڑے بلیک ہول کی نئی تصویر جاری

    سائنسدانوں نے ہماری کہکشاں کے وسط میں واقع بہت بڑے بلیک ہول کی نئی تصویر جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی : لندن کالج یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تصویر کو جاری کیا ہے جس میں بلیک ہول کے مقناطیسی میدان کے اسٹرکچر کا عندیہ ملتا ہے،اس تحقیق کے نتائج The Astrophysical journal latters میں شائع ہوئےSagittarius A نامی اس بلیک ہول کی پہلی تصویر 2022 میں سامنے آئی تھی مگر نئی تصویر زیادہ واضح ہےیہ بلیک ہول زمین سے 27 ہزار نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے-

    اس سے قبل ایم 87 نامی بلیک ہول کے گرد موجود روشنی پر ہونے والی پرانی تحقیقی رپورٹس رپورٹس میں مقناطیسی میدانوں کا انکشاف ہوا تھا اور نئی تحقیق میں ایسا ہی Sagittarius A کے بارے میں بتایا گیا دونوں بلیک ہولز کے حجم میں فرق ہے مگر پھر بھی وہ دیکھنے میں ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مقناطیی میدان بلیک ہولز کے اردگرد موجود گیس اور مادے سے تعلق کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں محققین نے کہا کہ ہماری کہکشاں کے قلب میں واقع بلیک ہول کی اولین تصاویر کو دیکھنا بہت پرجوش کر دینے والا تجربہ ہے، ان مشاہدات سے بلیک ہول کے گرد موجود مقناطیسی میدانوں کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوا ہے۔

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں …

    اس سے قبل مئی 2022 میں عالمی ریسرچ ٹیم ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ (ای ایچ ٹی) کی ٹیم نے اس بلیک ہول کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس تصویر میں نظر آنے والی روشنی سے بلیک ہول کی طاقتور کشش ثقل کا عندیہ ملتا ہے جو کہ ہمارے سورج سے 40 لاکھ گنا زیادہ ہے، اس سے قبل ای ایچ ٹی کی ٹیم نے ہی 2019 میں انسانی تاریخ میں بلیک ہول کی پہلی تصویر بھی جاری کی تھی جو ایک کہکشاں ایم 87 میں واقع ہے۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

  • امریکی ریاست میں بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد

    امریکی ریاست میں بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق 14 سال سے کم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سےکم عمربچوں کے موجودہ اکاؤنٹس کو حذف کرنا ہوگا، ریاست فلوریڈا کےگورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندیوں کے قانون پر دستخط کردئیے پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف پابندی لگائی گئی ہےکیلیفورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافےکی وجہ سے امریکی ریاستوں میں یہ اقدام کیےگئے ہیں جب کہ میٹا اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کے اتحاد نے امریکی ریاستوں کے اقدام کوعدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    دوسری جانب سوشل میڈیاکمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پابندی بچوں کے آزادی اظہار کے حق کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید

  • واٹس ایپ  کا نئے  فیچر  ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    واٹس ایپ کا نئے فیچر ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نے ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ” ویب بیٹا انفو“ کے مطابق یہ فیچر آپ کے آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو بہت سے لوگوں کے لیے وقت بچانے والا فیچر ثابت ہوگا ہم سب کے پاس ایسے کانٹیکٹس ہوتے ہیں جو زیادہ تر وائس نوٹس بھیجتے ہیں، ان پیغامات کو ٹیکسٹ کے طور پر دیکھنے سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔

    ”ویب بیٹا انفو“ کے مطابق واٹس ایپ ٹرانسکرپٹس کو فعال کرنے کے لیے 150ایم بی ایپ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گا،واٹس ایپ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کے فون کی اسپیچ ریکگنیشن صلاحیتوں کا استعمال کرے گا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا، فیچر کی لانچنگ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں ہے، لیکن چونکہ اسے تازہ ترین بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے، اس لیے اسے جلد ہی واٹس ایپ کے مستحکم ورژن پر وسیع پیمانے پر جلد دستیاب ہوگا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ