Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • چاند پر امریکی خلائی مشن روانہ ،ناسا نے ماؤنٹ ایورسٹ کے ٹکڑے چاند پر بھیج دئیے

    چاند پر امریکی خلائی مشن روانہ ،ناسا نے ماؤنٹ ایورسٹ کے ٹکڑے چاند پر بھیج دئیے

    50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار ایسا امریکی خلائی مشن روانہ کیا گیا ہے جو چاند پر اترے گا یہ مشن امریکا کے سرکاری خلائی ادارے ناسا کی بجائے نجی کمپنیوں نے روانہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: 50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار ایسا امریکی خلائی مشن روانہ کیا گیا ہے جو چاند پر اترے گا یہ مشن امریکا کے سرکاری خلائی ادارے ناسا کی بجائے نجی کمپنیوں نے روانہ کیا ہے یونائیٹڈ لانچ الائنس نامی کمپنی کے راکٹ والکن کے ذریعے ایک اور کمپنی آسٹرو بائیوٹک ٹیکنالوجی کے لینڈر کو فلوریڈا سے لانچ کیا گیا۔

    اس راکٹ نے اسپیس کرافٹ کو چاند کی جانب روانہ کیا جو 23 فروری کو وہاں لینڈ کرنے کی کوشش کرے گا آسٹرو بائیوٹک چاند پر کامیابی سے مشن لینڈ کرانے والی پہلی نجی کمپنی بننے کی خواہشمند ہے، اب تک صرف 4 ممالک ایسا کرسکے ہیں جن میں امریکا، روس، چین اور بھارت شامل ہیں۔

    یہ 1972 کے بعد امریکا کا پہلا مشن ہے جو چاند پر اترنے کی کوشش کرے گا ناسا کی جانب سے ان دونوں کمپنیوں کو کروڑوں ڈالرز فراہم کیے گئے تھے اور اس کا مقصد چاند پر امریکی موجودگی کا احساس دلانا ہے، کیونکہ دیگر ممالک کی جانب سے اس حوالے سے 2023 میں کافی کام کیا گیا ہے،امریکی خلائی ادارے کو توقع ہے کہ اس مشن سے ناسا کی چاند کی کھوج کی کوششوں کو نئی زندگی ملے گی۔

    واضح رہے کہ ناسا کی جانب سے 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کو چاند پر پہنچایا جائے گا والکن راکٹ کی یہ ابتدائی آزمائشی پرواز بھی ہے جو کافی عرصے سے تاخیر کا شکار تھی فروری میں اسپیس ایکس کی جانب سے ایک نجی کمپنی کے لینڈر کو ایک ہفتے کے اندر چاند پر لینڈ کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

    دوسری جانب ”ناسا“ نے دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ایوریسٹ کے ٹکڑے چاند کی سطح پر رکھنے کے لیے روانہ کردئیے ہیں خلائی جہاز پر 20 پے لوڈز ہیں جن میں ناسا کے پانچ آلات بھی شامل ہیں، پے لوڈز میں مائونٹ ایوریسٹ کے ٹکڑے بھی شامل ہیں، ان تمام پے لوڈز کا مجموعی وزن 90 کلوگر ام ہے۔

    ناسا کے جدید ترین آلات مستقبل کے مون مشنز کے لیے لوکیشنز کا تعین کریں گے اس خلائی جہاز پر معروف ٹی وی سیریل اسٹار ٹریک کے خالق جین روڈنبری کی باقیات اور ڈی این اے سیمپل بھی شامل ہیں، باقیات اور ڈی این اے سیمپل جہاز پر اپ لوڈ کرنے پر متعدد تنظیموں نے شدید اعتراضات کیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چاند کی سرزمین کا احترام کیا جانا چاہیے، وہاں ایسا کچھ بھی نہیں بھیجا جانا چاہے جس سے ماحول خراب ہو اور اخلاقی جواز کا سوال اٹھے۔

  • نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

    نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

    لاہور: نگران حکومت نے 12 جنوری 2024 سے عوام کو قسطوں پر آئی فون سمیت جدید ترین ماڈلز کے فونز دینے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کی دیرینہ مانگ کو حل کر دیا اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے قابل بنایا ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ فائیو جی اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا، اور 300 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت ٹیلی کام کمپنیوں کے دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے 12 جنوری 2024 سے ایک اور اقدام شروع کرے گی ، ٹیلی کام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی تفصیل جاری ہے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ یہ پروگرام صارفین کو آسان قسطوں کے ذریعے جدید ترین ماڈل کے فونز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا، آئی فونز بھی اس پیشکش میں شامل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) قسط کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن، اور بلاکنگ سسٹمز (DIRBS) کو نافذ کرے گی، اس پالیسی کا بنیادی مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور ملک میں اسمارٹ فون کی رسائی کی مسلسل توسیع کو یقینی بنانا ہے۔

    بھارت کا شمسی خلائی مشن سورج کے مدار میں داخل

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیاں اقساط کے منصوبوں کے ذریعے صارفین کو براہ راست اسمارٹ فون فراہم کرکے ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اس طرح موبائل براڈ بینڈ کے فوائد خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں تک پہنچتی ہیں۔

    واضح رہے کہ انہوں نے اس سے قبل یہ اعلان اکتوبر 2023 میں کیا تھا اس وقت ڈاکٹر عمر سیف نے کہا تھا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ فون تو استعمال کرتے ہیں لیکن وہ سستے فونز ہوتے ہیں، کیونکہ 80 ہزار، دو لاکھ یا تین لاکھ کا فون یک مشت خریدنا ہر کسی کی دسترس میں نہیں ہے –

    خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    واحد نکتہ یہی ہے اس وقت عدلیہ آزاد نہیں تھی، ہم کیسے اس مشق میں …

  • بھارت کا شمسی خلائی مشن  سورج کے مدار میں داخل

    بھارت کا شمسی خلائی مشن سورج کے مدار میں داخل

    نئی دہلی: بھارت کا شمسی خلائی مشن چار ماہ بعد سورج کے مدار میں داخل ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل 2 ستمبر کو بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو )نے سورج کے سروے کے لیے سٹیلائٹ بھیجا تھا بھارت سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے، بھارت سے قبل امریکا، روس اور یورپی خلائی ایجنسی اس قسم کی تحقیق کے لیے اپنے مشن بھیج چکے ہیں۔
    https://x.com/ISRO_ADITYAL1/status/1743584807681192125?s=20
    سورج کے لیے ہندی لفظ کے نام سے منسوب آدتیا ایل ون کو ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا تھا جب بھارت چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا تھا، تاہم اب یہ شمسی خلائی مشن چار ماہ بعد سورج کے مدار میں داخل ہوگیا ہے یہ خلائی مشن دو سال تک اسی مدار میں رہے گا اور سورج کا مطالعہ کرکے اہم ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ اور اس کا باغور اور تفصیلی مطالعہ کرے گا، یہ خلائی مشن سورج کے قریب جانے کے لیے زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’لاگرینج ون‘ (Lagrange-1) پوائنٹ تک پہنچا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

    وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پرلکھا کہ بھارت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، یہ ہمارے سائنسدانوں کی انتہائی پیچیدہ خلائی مشنز میں سے ایک ہے جس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

    بھارت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سورج اور زمین کے رابطے کے اسرار کو دریافت کرنے کے لیے خلائی مشن اپنے آخری مدار میں پہنچ گیا ہے۔

    آدتیا۔ایل ون خلائی جہاز کو 4 مہینوں میں تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر کا سفر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ خلا میں ایک طرح کی پارکنگ لاٹ کی جائے جہاں اشیا کشش ثقل کی قوتوں کو متوازن کرنے کی وجہ سے ٹھہری رہتی ہیں اور خلائی جہاز کے لیے ایندھن کی کھپت کم کرتی ہے، ان پوزیشنوں کو لیگرینج پوائنٹس کہا جاتا ہے، جہاں یہ نام اطالوی-فرانسیسی ریاضی دان جوزف لوئس لاگرینج کے نام پر رکھا گیا ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے،اقوام متحدہ

    ماہر فلکیات سومک رائے چوہدری کہتے ہیں کہ اس مشن میں سائنس کے میدان میں بڑا دھماکا کرنے کی صلاحیت ہے اور سورج سے خارج ہونے والی توانائی کے ذرات مصنوعی سیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جو زمین پر مواصلات کنٹرول کرتے ہیں۔

    سائنسدانوں کو امید ہے کہ مدار میں موجود ہزاروں مصنوعی سیاروں پر شمسی تابکاری کے اثر کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی جہاں ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے اسٹار لنک مواصلاتی نیٹ ورک جیسے منصوبوں کی کامیابی کے ساتھ یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

  • ملک بھر میں ایکس اور فیس بک کی سروسز بحال

    ملک بھر میں ایکس اور فیس بک کی سروسز بحال

    لاہور:ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کی سروسز بحال ہو گئی ہیں ۔

    باغی ٹی وی:لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کئی شہروں میں فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،اس کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے،کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی ہے،انٹرنیٹ کی بندش سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام میں خلل واقع ہوا ہے تاہم اب مگر اب سماجی رابطے کی ویب سائٹس بحال ہو گئی ہیں۔

    اس دوران عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنارہا ۔سروس کیوں ڈائون ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس سے قبل گزشتہ سال 17 دسمبر کو بھی پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈائون ہو گئی تھی۔

  • کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے دہائیوں بعد کمپیوٹر کی بورڈ میں نئے بٹن کا اضافہ کیا گیاہے-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر کافی کام کیا جا رہا ہے اور یہ کمپنی 2024 میں کمپیوٹرز کو اے آئی سے لیس کرنا چاہتی ہے،تاہم نئے لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے کی بورڈ میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

    اگر آپ نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدیں گے تو کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گااسے کو پائلٹ کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

    بلے کا انتخابی نشان، آخری کوشش، پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔

    کو پائلٹ بٹن مینیو یا ونڈوز بٹن کی جگہ لے گا جسے دہائیوں قبل متعارف کرایا گیا تھا یہ نیا بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گااس بٹن کو کلک کرنے سے ونڈوز 11 میں ونڈوز کو پائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہو جائے گا جو چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ ہے-

    امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

  • بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا  سیٹلائیٹ  کامیابی سےخلا میں روانہ

    بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا سیٹلائیٹ کامیابی سےخلا میں روانہ

    ممبئی: بلیک ہو لز کی تحقیق کیلئے بھارت نے ایک سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے ایکس رے پولر میٹر سیٹلائیٹ (ایکسپو سیٹ) کو خلیج بنگال سے یکم جنوری کی صبح کامیابی سے لانچ کیا گیا 260 ٹن وزنی یہ سیٹلائیٹ بلیک ہولز پر تحقیق کرے گا جس کے اسرار اب تک سائنسدان مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے ہیں،یہ سیٹلائیٹ 3 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو بلیک ہولز کے قریب موجود ریڈی ایشن اور دیگر عناصر کے ماخذ جاننے کی کوشش کرے گایہ مشن 5 سال سے زائد عرصے تک کام کرے گا-
    https://x.com/isro/status/1741677490249338900?s=20
    https://x.com/isro/status/1741671127737577505?s=20
    https://x.com/isro/status/1741709142967070725?s=20
    https://x.com/isro/status/1741763165065756902?s=20

    عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری طور پر فیصلہ …

    واضح رہے کہ اس سیٹلائیٹ کے ذریعے بھارت امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے بلیک ہولز کی تحقیق کے لیے مشن روانہ کیا ہے ناسا نے 2021 میں اس حوالے سے مشن روانہ کیا تھا،جبکہ 2023 میں بھارت نے چاند کے قطب جنوبی میں چندریان 3 مشن کو اتارنے جبکہ سورج کی جانب مشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کی تھی بھارت کی جانب سے 2040 تک چاند پر اپنے پہلے خلا باز کو بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

  • انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

    انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

    ایکواڈور: انسانی ہونٹوں کی طرح دکھنے والا خوبصورت پودا ہاٹ لِپس پلانٹ’ یا ہوکرز لپس پلانٹ ‘ (لبِ طوائف)خطرے سے دوچار ہے۔

    باغی ٹی وی: کوسٹا ریکا، ایکواڈور اور مختلف وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے برساتی جنگلات میں پایا جانے والا انوکھا پودا ”سائیکوٹریا ایلاٹا“ ایک نباتاتی عجوبہ ہے، اس پودے کی خاصیت اس کے خاص پتے ہیں جنہیں ”بریکٹ“ (Bracts) کہا جاتا ہے یہ بریکٹ دو چمکدار، سرخ، ملائم ہونٹوں کی طرح نظر آتے ہیں جو انسانی ہونٹوں سے ملتے جلتے ہیں پودے کا یہ چمکدار اور خوبصورت حصہ انہیں پکے ہوئے پھل کی طرح دکھاتا ہے، جو ہمنگ برڈز اور تتلیوں جیسے پولن لے جانے والے جانداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مددگار ہے، تاکہ وہ آکر ان کو چیک کریں،اس طرح یہ پودے مختلف پھولوں کے درمیان اپنا پولن پھیلا کر اپنی افزائش جکرتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پھولوں کے کِھلنے کا موسم دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوتا ہے اور وسطی امریکا کے لوگ اسے اپنے محبت کے اظہار کے طور پر کسی کو بطور تحفہ بھی دیتے ہیں اور خصوصی طور پر ویلنٹائن کے دن اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ اس کے پتے جِلدی امراض کی مختلف بیماریوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں،اگرچہ اس پودے کے اصلی پھول چھوٹے اور ستاروں کی شکل کے ہوتے ہیں، لیکن حیرت انگیز بریکٹ کی طرح توجہ حاصل کرنے والے نہیں ہوتے،اس کے پھول سفید اور خوشبودار ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے، اس پودے کی نسل اب غائب ہونے لگی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں پودوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کو خطرے میں ڈال دیا ہے وہیں یہ پودا بھی موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے ختم ہوتا جارہا ہے جسے بچانے کی سخت ضرورت ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

  • ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال  بچوں کیلئے مضر صحت ہو سکتا ہے

    ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بچوں کیلئے مضر صحت ہو سکتا ہے

    حالیہ تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بچوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : ہمارے ہاتھ جراثیم کو سب سے زیادہ تیزی سے پکڑتے ہیں۔ ہم روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ہاتھوں کا ہی استعمال کرتے ہیں تاہم انفیکشن سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو لگاتار دھونا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے،طبی ماہرین ہر تھوڑی دیر بعد ہاتھ دھونے کو ترجیح دیتے ہیں، اس طرح ہینڈ سینیٹائزر اس بات کو یقینی بنانے کے بھی کام آتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ جراثیم سے پاک اور محفوظ رہیں،آج کل نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی ہاتھوں کو جراثیم سے بچانے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال عام ہوچکا ہے۔

    حالیہ رپورٹ میں ہینڈ سینیٹائزر سے متعلق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور پریوینشن کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ بچے عام طور پر ہینڈ سینیٹائزر میں موجود مادوں کو نگلنے کے عادی ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں محققین نے ہینڈ سینیٹائزر نگلنے والے بچوں میں تیزابیت، ایپنیا اور کوما جیسے سنگین اثرات کا پتہ لگایا ہے۔

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    اس تحقیق میں 2011 سے 2014 کے دوران 12 سال کی عمر کے بچوں میں زہریلے مراکز کی جانب سے رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا تاکہ امریکہ میں بچوں کے الکحل سینیٹائزر کے اخراج کا مطالعہ کیا جا سکے،ہینڈ سینی ٹائزر دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک الکوحل ہینڈ سینیٹائزر اور دوسرا نان الکوحل سینی ٹائزر۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو جان بوجھ کر الکحل ہینڈ سینی ٹائزرز کا استعمال کرنا پڑا۔ 2011 سے 2014 کے دوران 12 سال کی عمر کے بچوں میں کل 70،669 ہینڈ سینی ٹائزر ایکسپوزر کی اطلاع ملی، جن میں سے 65،293 میں 92 فیصد شراب نوشی اور 85،376 فیصد غیر الکوحل ایکسپوزر تھے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ بڑے بچوں میں موسمِ گرما کے مہینوں کے دوران خطرات کم ہوتے ہیں-

    بھارتی حکومت کیجانب سےصحافیوں کے فون کی جاسوسی کا انکشاف

  • جاپان کا مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل،ویڈیو

    جاپان کا مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل،ویڈیو

    جاپان کا ستمبر میں روانہ ہونے والا مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے،جس کے بعد جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بننے کے قریب ہے۔

    باغی ٹی وی: جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق 25 دسمبر کو چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا،یہ مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے مگر ابھی یہ لینڈ نہیں کرے گا،لگ بھگ ایک ماہ تک یہ مشن چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہے گا اور پھر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔

    اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے جاپا نی مشن کو چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔

    جوڑے نے سمندر میں زندگی گزارنے کیلئے تمام جائیداد فروخت کردی

    https://x.com/SLIM_JAXA/status/1739264834594808182?s=20
    یہ پہلی بار ہے جب جاپان کے سرکاری خلائی ادارے کی جانب سے چاند پر مشن بھیجا گیا ہے اس سے قبل ایک نجی جاپانی کمپنی نے کچھ عرصے قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا مگر وہ لینڈنگ میں ناکام رہا تھا مشن کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد جاپانی خلائی ادارے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل امریکا، روس، چین اور بھارت کے مشنز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر چکے ہیں۔

    سعودی عرب میں آج سے 30 دسمبر تک بارشوں کا امکان

  • ناسا نے  کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں  کے جھرمٹ کی تصویر جاری کر دی

    ناسا نے کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر جاری کر دی

    سینکڑوں نوری سال دور ستاروں کا ایک جھرمٹ دیکھا گیا ہے جس کی شکل بالکل کرسمس کے درخت سے ملتی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے موقع پر ناسا نے سبز رنگ کے ’نوجوان‘ ستاروں کے جھرمٹ NGC 2264 کی تصویر جاری کی ہے جسے Christmas Tree Cluster بھی کہا جاتا ہے، کسی کرسمس کے درخت کی طرح دکھنے والا ستاروں کا یہ جھرمٹ 2500 نوری سال کے فاصلے پر ہے ستاروں کے جھرمٹ کی یہ تصویر ناسا کی چاندرا ایکس رے آبزرویٹری کی جانب سے لی گئی ہے۔

    اس ’کرسمس درخت‘ میں کچھ ستارے ہمارے سورج کے سائز کا صرف دسواں حصہ ہیں جبکہ دیگر کئی گنا بڑے ہیں ناسا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس جھرمٹ میں بہت سے ستارے صرف 1 سے 5 ملین سال پرانے ہیں جو اربوں سال زندہ رہنے والے دیگر ستاروں کے مقابلے میں انہیں ’شیرخوار‘ بنا دیتے ہیں-