Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • فیس ماسک کا متبادل  ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

    فیس ماسک کا متبادل ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

    عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کا ایک ہی حل ہے کہ انسان سماجی دوری برقرار رکھے اور ساتھ ہی فیس ماسک کا استعمال کرےکورونا وائرس سے قبل بہت ہی کم لوگ فیس ماسک استعمال کرتے تھے لیکن اب یہ ہماری زندگیوں کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے-

    دنیا بھر میں گزشتہ چند ماہ میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک پیش کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال ایک ایسی چیز ایجاد کی گئی ہے جسے خاص طور پر ائیر بون پارٹیکلز (ہوا میں موجود ایسے ذرات جو قدرتی آنکھوں سے نظر نہیں آتے) کے لیے تیار کیا گیاہے جس کا نام ’نوزی‘ ہے۔

    ’نوزی‘ ایک ایسی ایجاد ہے جو باآسانی آپ کی ناک پر فٹ ہو جاتی ہے جس کے اندر ایسے جدید فلٹرز موجود ہیں جو ہوا میں موجود ذرات کو سانس کے ساتھ پھیپھڑوں میں داخل ہونے سے بچاتے ہیں۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’نوزی‘ ہوا میں موجود مضر مادوں سے بچانے کے لیے بے حد مددگار ثابت ہو گا جب کہ یہ تمام اقسام کے فیس ماسکس سے بھی بہتر ہے۔

    ’نوزی‘ کو گزشتہ سال مارچ میں پیش کیا گیا تھا جسے دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی پیداوار متاثر ہو گئی اور اب اس کی ترسیل اپریل 2021 سے کی جائے گی۔

  • واٹس ایپ کی 24 گھنٹوں بعد چیٹ غائب کرنے والے نئے فیچر کی جانچ

    واٹس ایپ کی 24 گھنٹوں بعد چیٹ غائب کرنے والے نئے فیچر کی جانچ

    ویب سائٹ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ واٹس ایپ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرواٹس ایپ اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کر رہا ہے اور یہ آزمائشی ترقی جاری ہے۔


    ویب سائٹ نے بتایا کہ واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

    تاہم اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہو گئے تھےچنانچہ بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کر رہا ہے۔

    انفو بیٹا نے بتایا کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دے گا-

  • کریڈٹ کارڈز میں بھی فنگر پرنٹ سینسرز شامل کئے جائیں گے؟

    کریڈٹ کارڈز میں بھی فنگر پرنٹ سینسرز شامل کئے جائیں گے؟

    متعدد اسمارٹ فونز اور سکیورٹی سسٹم میں فنگر پرنٹ سینسرز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے صارفین کی پرائیویسی محفوظ رہتی ہے تاہم اب خبرسامنے آئی ہے کہ معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی اور ماسٹر کارڈ پیمنٹ کارڈز میں بھی بائیو میٹرک سسٹم شامل کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ماسٹر کارڈ کے ساتھ ایک ایم او یو (یاداشت) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر پیمنٹ کارڈز میں فنگر پرنٹ سینسرز شامل کریں گی۔

    سام سنگ کارڈز میں فنگر پرنٹ سینسر شامل کرنے جارہے ہیں اگرچہ یہ ماسٹر کارڈ کے بائیو میٹرک ادائیگی کارڈ کے مترادف ہے جو کچھ سال پہلے دکھایا گیا تھا ، نئے کارڈز میں سام سنگ کے سسٹم ایل ایس آئی کاروبار سے زیادہ محفوظ چپ سیٹ استعمال ہوگی۔ یہ نئے بائیو میٹرک کارڈ کسی بھی ماسٹر کارڈ چپ یا پی او ایس ٹرمینل پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس سے صارفین کا پیمنٹ کا تجربہ محفوظ اور پیسے نکلوانے والے فرد کا پیمنٹ ٹرمنل سے براہ راست فزیکل رابطہ کم سے کم ہو سکے۔

    رپورٹس کے مطابق ان بائیو میٹرک کارڈز پر نئے سکیورٹی چپ سیٹ لگے ہوں گے جو کہ سام سنگ سسٹم ایل ایس آئی بزنس کی جانب سے تیار کیے جائیں گے۔

    کمپنی کے مطابق اس سسٹم کے تحت صارفین کو پیمنٹ نکالنے کے لیے پن کوڈ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ اس سال کے آخر میں کارڈ متعارف کرائے گا لیکن ابتدائی طور پر اسے جنوبی کوریا میں پیش کیا جائے گا سام مسنگ کارڈ ملک کا ایک اہم کریڈٹ کارڈ کاروبار ہے اور آہستہ آہستہ اس کارپوریٹ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کو اپنانا شروع کردے گا جس میں زیادہ بین الاقوامی لین دین ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ان نئے کارڈز کو سام سنگ کارڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ابتدائی طور پر جنوبی کوریا میں صارفین کے لیے میسر ہوں گے تاہم سام مسنگ نے تاحال کارڈ کی عالمی سطح پر دستیابی کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں-

  • واٹس ایپ کا چیٹ ونڈو میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا چیٹ ونڈو میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ

    دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ طویل عرصے بعد ایک ایسا فیچر لانے والا ہے جس سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کا انداز ری ڈیزائن ہوگا-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر لانے والا ہے جس سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کا انداز ری ڈیزائن ہوگا، یہ وہ سیکشن ہے جہاں آپ کسی میسج کے لیے تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

    یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ممکنہ طور پر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس تبدیلی کو واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اینڈرائیڈ ورژن کے نئے بیٹا ورژن میں دریافت کیا۔

    اینڈرائیڈ کے 2.21.5.4 بیٹا ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا ہے تاہم ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں نئے اور پرانے یوزر انٹرفیس کے درمیان فرق کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

    اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میں فرق موجود ہے، بائیں جانب پلس کے نشان کی جگہ تصویر کا آئیکون لے رہا ہے، اور چیٹ ٹیب میں ہلکے گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ بھی نمایاں ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے دعویٰ کیا کہ جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے کے حامی نہیں اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔ ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی بند کر دیا جائے گا –

    ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ 15 مئی کے بعد پرائیویسی قبول نہ کرنے والے صارفین واٹس ایپ کے پیغامات کو نہیں پڑھ پائیں گے اور نہ اپنے دوستوں کو واٹس ایپ کے ذریعے کوئی پیغام بھیج سکیں گے جبکہ اکاؤنٹ مزید 120 دن بعد مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں اپنی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اس کے 2 ارب سے زائد صارفین ہر ماہ 100 ارب واٹس ایپ پیغامات بھیجتے ہیں اور روزانہ ایک ارب سے زائد کالزکی جاتی ہیں۔

    واٹس ایپ نے کہا تھا کہ ہم اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ آپ کی رازداری کے پابند ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ کے 12 سال مبارک ہو ۔

    واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • ریسکیو کیڈٹ کور ایپ  لانچ، ایپ میں کونسے مواقعےفراہم

    ریسکیو کیڈٹ کور ایپ لانچ، ایپ میں کونسے مواقعےفراہم

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ کو لانچ کردیا گیا ہے۔ریسکیو کیڈٹ کورایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے،
    ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے، ایپ کے ذریعے کمیونٹی سے لوگ ان لائن تربیت کر سکیں گے، تربیت یافتہ لوگ کسی بھی سانحہ پہ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے، یونیورسٹی کے طلباء کو کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کیساتھ منسلک کیا جائے گا، مجھے یقین ہے تربیت یافتہ لوگ محفوظ معاشرے کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں گے، آئیے محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔

  • محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بزدار حکومت کے بڑے فیصلے

    محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بزدار حکومت کے بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کیلئے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کا فیصلہ بھی کر دیا۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کی منظوری دے دی ڈی جی پی آر میں جدید سٹوڈیو کے قیام کی منظوری کا فیصلہ۔ 4 ڈائریکٹوریٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ڈائریکٹوریٹ آف پرنٹ میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، ڈائریکٹوریٹ ایڈمنسٹریشن، ایڈورٹائزمنٹ، پریس لاز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و لیگل کی تنظیم نو ہو گی۔
    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ افسروں اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ خصوصی الاؤنس کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے۔ ملازمین کو بینک آف پنجاب سے لیز پر گاڑیاں خریدنے کی سہولت دینے کیلئے مونیٹائزیشن(Monetization) پالیسی کی منظوری
    انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے محکمہ تعلقات عامہ کی عمارت کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے ینگ میڈیا گریجوایٹس کے اجراء کی تجویز دی۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے مزید مشاورت کی ہدایت دی۔ محکمہ تعلقات عامہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیا ٹاور تعمیر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
    حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کیلئے محکمہ تعلقات عامہ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
    محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔
    عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث اطلاعات کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا ہے۔محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور عملے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔
    سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کو مد نظر رکھ کر محکمے کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا۔عثمان بزدار
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا . اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اور تنظیم نو کے پلان کا جائزہ لیا گیا.سیکرٹری اطلاعات نے محکمے کی کارکردگی اور تنظیم نو کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

  • *مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی*

    *مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی*

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزارروپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکی کمی سے1841ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے 96ہزار22روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1390 روپے برقرار رہی۔

  • بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد پاکستانی چینیوں کے ساتھ مل کرکام.

    بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد پاکستانی چینیوں کے ساتھ مل کرکام.

    پاکستان اور چین کے مابین کپاس کی تحقیق کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔حکام کےمطابق پاکستان اور چین سی پیک کے فریم ورک کے تحت زرعی شعبے خصوصاََ کپاس کی تحقیق کے شعبے میں بڑی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس تعاون کے لئے متعدد عوامل کار فرماہیں۔جن میں جغرافیائی قربت اور موسمی حالات شامل ہیں۔ بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد پاکستانی چینیوں کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں جس کے ذریعے کپاس کی نئی اقسام تیار کی جارہی ہیں جو موسم اثرات اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت کی حامل ہیں

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو

    لاہور5فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی ملاقات.
    باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال. وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار. دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے معصوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت
    پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب. پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکرٹری عثمان احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے. معاہدے کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم ڈویلپ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ویب پورٹل تیار کرنے میں تعاون کرے گا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی. گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب کے نرسنگ کالجوں میں تربیت فراہم کرنے کا اعلان
    گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب میں تربیت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے کوٹے کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی۔میڈیکل کالجوں میں کوٹے کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ مودی سرکار نے اپنے ہاتھ معصوم کشمیر کے قیمتی لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔عثمان بزدار

    بیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی ”شانٹی“ پہنائی
    بیرسٹر خالد خورشید کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولو میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
    انشاء اللہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔عثمان بزدار
    گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا، کریں گے۔
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا
    گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
    گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کے گراں قدر تعاون پر شکرگزار ہیں۔بھارت کی شرانگیزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار اندرونی خلقشار کا شکار ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیر کاز کیلئے متحد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار کامیابی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خراج تحسین

    سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار کامیابی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خراج تحسین

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد،سائنسدانوں اور انجینئرز کوخراج تحسین
    لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں و انجینئرز کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربہ سے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا ناقابل تسخیر دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔