Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    نیو یارک:انسان ترقی کی تمام حدیں پا رکرکے انسانی دماغ کو کنڑول کرنے کا سوچنے لگا .بہت جلد انسان ہاتھ سے چھوئے بغیر دماغ سے کمپیوٹر کو استعمال کرسکیں گے اور جانوروں پر یہ تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔یہ بات ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بتائی۔

    کمپنی نیورلنک انسان دماغ اور کمپیوٹر کو براہ راست منسل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی انسانوں پر آزمائش 2020 میں شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سائنسدانوں کی جانب سے جلد مزید تحقیقی نتائج کو جاری کیا جائے گا۔

    بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے قیام کا مقصد دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا پیدائشی نقائض کے شکار افراد کی مدد کی جاسکے اور اس ٹیکنالوجی سے چلنے پھرنے یا فہم سے محروم افراد کا علاج ممکن ہوسکے۔

    بانی ایلون مسک نے مزید کہا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد ڈیجیٹل سپرانٹیلی جنس لیئر کو تشکیل دینا ہے، یعنی انسانوں کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کردیا جائے، حیران کن طور پر ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ماضی میں انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

    ایلون مسک کے مطابق ‘ہم یقیناً مکمل دماغی مشین انٹرفیس بنانے کی کوشش کریں گے اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت لوگ محض سوچ کر ایک منٹ میں 40 الفاظ ٹائپ کرسکیں گے’۔

    اس کمپنی نے رواں سال کے شروع میں سلائی مشین جیسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جانوروں کے دماغوں میں ڈرل سے چھوٹے سوراخ کیے اور الیکٹروڈ کو داخل کیا۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا ‘ہمیں توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایک انسانی مریض پر اس کا تجربہ ممکن ہوسکے گا’۔

  • چینی کمپنی شیاؤمی نے  تہلکہ مچا دیا ، زبردست فون :Mi A3 متعارف کروا دیا ،کیا خوبیاں ہوں گی اس میں ، اسے پڑھنا نہ بھولیے

    چینی کمپنی شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا ، زبردست فون :Mi A3 متعارف کروا دیا ،کیا خوبیاں ہوں گی اس میں ، اسے پڑھنا نہ بھولیے

    بیجنگ :شیاومی نے انڈرائیڈ فون کی دنیا میں بہت زیادہ خوبیاں رکھنے والا فون متعارف کروا کر ہلچل مچا دی،پاکستانیوں کو 45 ہزار روپے میں‌ملے گا .چینی کمپنی شیاﺅمی نے اپنی اینڈرائیڈ ون اسمارٹ فون سیریز کا نیا فون می اے 3 متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون 2 ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک ورژن میں 6 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرے میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، اسٹوریج بڑھانے کیلئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی فون میں موجود ہے۔

    اس موئل میں 6.1 انچ کے او ایل ای ڈی اسکرین والے فون میں واٹر ڈراپ نوچ دیا گیا ہے، جبکہ 720p ریزولوشن دی گئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال می اے 2 میں 1080p ریزولوشن دیا گیا تھا۔فون میں اسنیپ ڈریگن 665 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4030 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، گزشتہ سال کے فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے اس نئے فون میں ہیڈفون جیک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر کو اسکرین کے اندر منتقل کردیا گیا ہے۔ فون میں ایک نمایاں اپ گریڈ کیمرا سسٹم میں ہوئی ہے۔اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جن میں 48 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا ، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا جبکہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا دیا گیا ہے۔

    تصویریں اور ویڈیوبنانے والوں کے لیے اس موبائل میں بہت سے فیچرز لیں. بیک کیمروں سے 2160p ویڈیو کو 30 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔یہ فون آئندہ ہفتے سب سے پہلے اسپین میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

    کمپنی مارکیٹنگ مینجر کا کہنا ہے کہ اس کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 44 ہزار پاکستانی روپے میں جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 279 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔

  • چاند پر قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش

    چاند پر قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش

    نیویارک :سب سے پہلے چاند پر قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔اس کا مقصد نیل آرم اسٹرونگ کی امریکہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے

    امریکا کے چاند پر بھیجے گئے مشن اپولو 11 کے 50 سال بعد نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ واشنگٹن کے اسپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے۔خصوصی تقریب میں نیل آرم اسٹرونگ کے بیٹے اور امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی شرکت کی۔

  • امریکی کپمنی نےایک سیٹ والا مسافرالیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

    امریکی کپمنی نےایک سیٹ والا مسافرالیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

    نیویارک:امریکہ کا سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کا سفر جاری ،ایک امریکی کمپنی نے چھوٹے سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیارکرلیا ہے۔کمپنی انجنیئر کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں مسافروں کی گنجائش بڑھانے پر کام ہورہا ہے.

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے کو لفٹ کا نام دیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ طیارہ مختصر تفریحی سفر کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اسے اڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ صرف جوائے اسٹک کے ذریعے اڑایا جاسکتا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔

  • سعودی لڑکی کر رہی سولر کار تیار

    سعودی لڑکی کر رہی سولر کار تیار

    سعودی خاتون کر رہی ہیں اب سولر پر چلنے والی گاڑی عورتوں جدت پسندی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی جانب اہم قدم ہے.

    سعودی عرب کی خاتون "Carting” چیمپین امجاد العمری ان دنوں شمسی توانائی کی گاڑیوں کی ریس کے سلسلے میں دن رات تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ ریس رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہو گی۔

    امجاد کا کہنا ہے کہ وہ اس منفرد نوعیت کی چیلنج ریس میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں … اور 6 روز میں آسٹریلیا کو مشرق سے مغرب اور جنوب سے شمال تک عبور کرنا چاہتی ہیں۔

    امجاد نے بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس چیلنج ریس میں شرکت کرنے والی الفیصل یونیورسٹی کی پہلی اور سعودی عرب کی دوسری ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل کنگ فہد یونیورسٹی فار پٹرولیم کی ٹیم بھی اس چیلنج میں شریک ہو چکی ہے۔

  • فیس بک نے اپنی کرنسی "لبرا” متعارف کروا دی ،جرمنی نے اس پابندی لگانے کا منصوبہ بنا لیا

    فیس بک نے اپنی کرنسی "لبرا” متعارف کروا دی ،جرمنی نے اس پابندی لگانے کا منصوبہ بنا لیا

    برلن : ڈیجیٹل کرنسی میں‌بھی آئے روز اضافہ ہونے لگا .فیس بک نے اپنی کرنسی "لبرا” پیش کردی .جرمنی کو اعتراض تفصیلا ت کے مطابق جرمن حکومت اور مرکزی بینک نے فیس بک کی کرنسی لبرا کے متبادل کرنسی کے طور پر استعمال کے انسداد پر غور کرنا شروع کر دیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق جرمن وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ نے رواں برس جون میں دنیا کے بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کےلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا، اور یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کےلیے دستیاب ہوگی۔

    سائبرماہرین کے مطابق کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔فیس بُک کرپٹو کرنسی کےلیے ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے، لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔لبرا کے سامنے آنے پر کئ اور کمپمنیوں کی طرف سے اپنی ڈیجیٹل کرنسی کو لانے کی اطلاعات ہیں.

    Comments

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند کو گرہن لگے گا

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند کو گرہن لگے گا

    آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
    محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا، پاکستان بھر کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساؤتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔…

  • وزیراعلی پہنچے قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلیٰ کا بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ، 1180 میگاواٹ آر ایل این جی پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے
    اس کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ کا افتتاح کیا، سپورٹس کمپلیکس 39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے
    وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،اس منصوبے پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی
    وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائینگے، ہر منصوبے کا آن گراؤنڈ جا کر جائزہ لوں گا
    جس شہر میں جاؤں گا، وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کروں گا، اس موقع پر شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی سے ملاقات بھی کی
    اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا،ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی
    ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں،کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے

  • اسمارٹ فون صارفین کے پیغام گوگل ملازمین سننے لگے

    اسمارٹ فون صارفین کے پیغام گوگل ملازمین سننے لگے

    گوگل ملازمین صارفین کے پیغام سنتےہیں.سربراہ نےاعترف کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق اب صارفین گوگل کا پیغام سنےجانےلگے اوراس بات کا عتراف بھی کر لیا گیاگوگل ٹیکنالوجی کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی کمپنی کے ملازمین گھروں کے لیے متعارف کرائے جانے گوگل ہوم اسمارٹ اسپیکرز کی مدد سے صارفین کی آڈیو ریکارڈنگ سُنتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چونکہ کمپنی کے دنیا بھر میں صارفین موجود ہیں اس لیے گوگل نے مترجم رکھے ہوئے ہیں جو ریکارڈنگ سننے کے بعد اس کا تجزیہ بھی پیش کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور ہوم اسمارٹ اسپیکرز میں گوگل آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم نصب کیا گیا، جس کے ذریعے تمام معلومات سرور میں جمع ہوتی ہیں۔

  • روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے

    روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے

    روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے ، ان چاروں سیٹلائٹ کو ملک کے شمال میں واقع پلیسٹیک خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔

    روسی نیوز ایجنسی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خلائی فورسز کے ایک یونٹ نے سویوز راکٹ کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا جو چار سیٹلائٹ کا حامل ہے۔ یہ سیٹلائٹ وزارت دفاع کی ضروریات کے واسطے مخصوص ہیں۔

    ترجمان نے ان سیٹلائٹ کی قسم اور ان کے آئندہ کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی۔اس سلسلے میں ریانووسٹی نیوز ایجنسی نے روسی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خلائی فورسز کے ایک یونٹ نے سویوز راکٹ کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا جو چار سیٹلائٹ کا حامل ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس سال 2011 سے وہ واحد ملک بن چکا ہے جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹیموں کو بھیجنے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے کئی اسکینڈلوں اور متعدد ناکام تجربات نے روسی خلائی سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
    رواں ماہ کی تاریخ کو مقررہ پروگرام کے مطابق ایک نئی ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجی جائے گی۔ ٹیم میں امریکا، روس اور اٹلی شامل ہیں۔