Baaghi TV

Category: شوبز

  • امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

    امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

    امریکی معروف اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ برطانوی اخبار کے ایک مضمون میں جونی ڈیپ کو ’اہلیہ کو پیٹنے والا شخص‘ قرار دیا تھا سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو پیٹنے کے الزامات پر جونی ڈیپ نے اپریل 2018 میں جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار کے خلاف دائر کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران جج مسٹر جسٹس نکول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اخبار کا مضمون ’کافی حد تک درست‘ ہے۔

    اخبار کے ترجمان نے امبر ہیرڈ کی طرف سے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ کی سماعت 16 دن تک رائل کورٹ آف جسٹس میں چلی تھی۔

    یاد رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی دونوں کی شادی محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی امبر ہرڈ نے 2016 میں ہی شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں میں 2017 کے وسط تک طلاق ہوگئی تھی۔

  • نادیہ خان کے مطابق ایک ماں کس وقت زیادہ خوش ہوتی ہے

    نادیہ خان کے مطابق ایک ماں کس وقت زیادہ خوش ہوتی ہے

    پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ایک ماں اُس وقت بہت زیادہ خوش ہوتی ہے جب اُس کے گھر میں ایک ایسا بچہ موجود ہو جو اُس سے بے انتہا محبت کرے-

    باغی ٹی وی :میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہوں نے کیان کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں و ہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔


    نادیہ خان نےانسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک ماں اُس وقت بہت زیادہ خوش ہوتی ہے جب اُس کے گھر میں ایک ایسا بچہ موجود ہو جو اُس سے بے انتہا محبت کرے اور ہر دن اپنی ماں کے چہرے پر مُسکراہٹ لائے۔

    میزبان نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیان میرے شہزادے ماما آپ سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے کہا کہ تصویریں دیکھنے کے بعد ماشاءاللہ لازمی بولیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان کے تین بچے ہیں اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

  • شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے  راج کمار راؤ

    شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے راج کمار راؤ

    بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان کے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑے رہ کر اُ ن سے ملنے کا انتظار کرتے تھے یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر راج کمار راؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کے ہمراہ ماضی کی بھارتی ایوارڈ شو کی ایک یادگار بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے-

    راج کمار راؤ کی جانب سے شیئر کی جانے والی بوم رینگ ویڈیو میں وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔


    بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ خان کو 55ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ اسکول فنکشنز میں آپ کے گانوں پر ڈانس کرنا، آپ سے ملاقات کرنے کے لیے گھنٹوں آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انتظار کرنا اور ایوارڈ شو میں اسٹیج پر آپ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈانس کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

    راج کمار راؤ نے لکھا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں میں ہمیشہ آپ کی خوشی، کامیابی اور تندرستی کےلیے دُعا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپراسٹار شاہ رخ خان نے1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانہ‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

    پاکستان میں ٹوئٹر پر HappyBirthdaySRK ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کنگ خان کو ان کے مداح سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ان کا جنم دن کافی اہمیت رکھتا ہے اور اس موقع پر ممبئی میں واقع ان کے گھر ‘منت’ کے باہر مداح جمع ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک کا انتظار کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے فین کلب کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مداح اپنے گھروں پر کیک کاٹیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رات گئے ہونے والی تقریب کے بعد پیر (2 نومبر) کو صبح 11 بجے ورچوئل برتھڈے پارٹی ہوگی جس میں سیلفی بوتھس، گیمز، ایس آر کے کوئزز، مداحوں کے درمیان لائیو بات چیت اور چند پرفارمنسز شامل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ اس موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیاں جیسا کہ 5555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ 5555 کووڈ کٹس، ضرورت مندوں میں 5555 کھانوں کی تقسیم، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم جانے کی ارادہ بھی کیا گیا ہےدنیا بھر سے 5 ہزار مداح شاہ رخ خان کی سالگرہ کی ورچوئل تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    عام طور پر مداح یکم نومبر کو ان کی فلم دل والے دلہنیا دیکھنے کے لیے ہر سال یکم نومبر کو مراٹھا مندر بھی جاتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے بھارت میں سنیما بند ہیں اور اسی روز اس فلم کی آن لائن اسکریننگ کی پلاننگ بھی کی گئی ۔

    شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

  • زید علی اور یمنیٰ کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    زید علی اور یمنیٰ کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار بلال خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید علی اور یمنیٰ کے ہمراہ گانے کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا-

    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال خان نے بتایا کہ گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوگیا ہے یوٹیوب لنک پر کلک کرکے گانا سُنیں اور لطف اندوز ہوں۔

    گلوکار بلال خان کے اس نئے گانے کی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ گلوکار نے گانے میں زید علی کے دوست کا کردار نبھایا ہے۔

    زید علی اور یمنیٰ کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا تو زید اور یمنیٰ کا یہ گانا گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا ہے جسے اب تک 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ اب تک دیکھ چُکے ہیں-

    زید علی کا کہنا ہے کہ وہ بلال خان کے اس گانے میں کام کرکے بہت خوش ہیں۔

    بلال خان کے گانے پر اداکارہ مایا علی اور زارا نور عباس نے نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی-

  • شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ’ہیلووئین‘ پر بیٹی عائلہ اکرم کو نیا روپ دے یا

    شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ’ہیلووئین‘ پر بیٹی عائلہ اکرم کو نیا روپ دے یا

    پاکستانی قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ’ہیلووئین‘ مناتے ہوئے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو ایک نیا روپ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ن کو ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے-

    شنیرا اکرم نے مغربی تہوار ہیولوئین کے موقع پ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں شنیرا نے عائلہ کو ہیولوئین کی مناسبت سے روپ دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ نے تہوار کی مناسبت سے سیاہ رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی جبکہ ایک آنکھ پر سُرخ رنگ سے دل بھی بنایا ہوا ہے اور ہاتھ میں بھوت والی خوفناک نظر آتی چھڑی بھی تھامی ہوئی ہے۔

    شنیرا نے عائلہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہمارے دلوں کی چھوٹی سی رانی ہے۔

    عائلہ کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر پاکستانی اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں اظہار محبت والے ایموجیز بھیجے۔

    واضح رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو مختلف ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں-

  • احمد علی بٹ بالی وڈ فلم میں کاسٹ

    احمد علی بٹ بالی وڈ فلم میں کاسٹ

    پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر برطانیہ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بالی وڈ میں اپنے ڈیبیو کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔

    اداکار نے اپنےانسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ انہیں پہلی بین الاقوامی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے فلم کی کامیابی کیلئے آپ سب کی دعائیں درکار ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔

    بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکسبندی لندن میں کی جائے گی فلم عید الاضحی 2021 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    یہ برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم پاکستانی اداکار کی پہلی غیر ملکی فلم ہے اور امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے-

    فلم کے حوالے سے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی پنجابی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے کیوںکہ فلم میں پاکستانی پنجابی کو اچھے کردار میں دکھایا جائے گا۔

    انہوں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ فلم میں کیسا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

    احمد علی بٹ کی اس پوسٹ پر جہاں مداح مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کاظہار کر رہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں جن میں غناء علی ، مایا علی ، جرنلست ہارون راشد ، عاصم رضا شامل ہیں-

  • شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK  پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان 55سال کے ہوگئے دنیا بھر سےکنگ خان کے مداح انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپراسٹار شاہ رخ خان نے1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانہ‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

    پاکستان میں ٹوئٹر پر HappyBirthdaySRK ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کنگ خان کو ان کے مداح سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔


    جرنلسٹ ہارون راشد نے بھی کنگ خان کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت اہلخانہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں ہیں اور انہوں نے کورونا کی وجہ سے سوال و جواب کے ایک سیشن میں مداحوں سے بھارت میں اپنے گھر منت کے باہر ہر سال کی طرح جمع نہ ہونے کی درخواست کی کہا کہ ‘اس بار کا پیار تھوڑا دور سے یار‘۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ان کا جنم دن کافی اہمیت رکھتا ہے اور اس موقع پر ممبئی میں واقع ان کے گھر ‘منت’ کے باہر مداح جمع ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک کا انتظار کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے فین کلب کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مداح اپنے گھروں پر کیک کاٹیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رات گئے ہونے والی تقریب کے بعد پیر (2 نومبر) کو صبح 11 بجے ورچوئل برتھڈے پارٹی ہوگی جس میں سیلفی بوتھس، گیمز، ایس آر کے کوئزز، مداحوں کے درمیان لائیو بات چیت اور چند پرفارمنسز شامل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ اس موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیاں جیسا کہ 5555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ 5555 کووڈ کٹس، ضرورت مندوں میں 5555 کھانوں کی تقسیم، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم جانے کی ارادہ بھی کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے فین کلب کے رکن کے مطابق شاہ رخ اور ان کی ٹیم اس پلان سے آگاہ ہیں اور وہ اُمید کرتے ہیں کہ اداکار کچھ دیر کے لیے بات چیت کے لیے ورچوئل پارٹی کا حصہ بنیں اگر وہ حصہ نہیں بھی بن سکے تو ہمیں یقین ہے کہ وہ کچھ خاص کریں کیونکہ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے 5 ہزار مداح شاہ رخ خان کی سالگرہ کی ورچوئل تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    عام طور پر مداح یکم نومبر کو ان کی فلم دل والے دلہنیا دیکھنے کے لیے ہر سال یکم نومبر کو مراٹھا مندر بھی جاتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے بھارت میں سنیما بند ہیں اور اسی روز اس فلم کی آن لائن اسکریننگ کی پلاننگ بھی کی گئی ۔

    شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’بازی گر‘،’کبھی خوشی کبھی غم‘ ، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، اوم شانتی اوم ‘ ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

    شاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم پٹھان میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

  • ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال گزر گئے

    ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال گزر گئے

    گلوکارہ ریشماں کومداحوں سے بچھڑے 7 سال گزر گئے-

    باغی ٹی وی : بلبل صحرا ریشماں کومداحوں سے بچھڑے 7 سال گزرگئے لیکن اپنے گیتوں کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ریشماں کی پیدائش بھارتی علاقے راجستھان میں 1947ء میں ہوئی ہجرت کے بعد انہوں نے کراچی میں رہائش اختیار کی۔ 12 برس کی عمر میں انہوں نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر فن کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو مسحور کر دیا۔

    ریشماں کی مسحور کُن آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کے دل جیت لئے ریشماں نے جہاں پاکستان میں مقبول گیت گائے وہیں 80ءکی دہائی میں بھارتی فلم کے گیت لمبی جدائی نے انہیں شہرت کے افق پرپہنچا دیا۔

    بلبل صحرا ریشماں کے پاس تعلیم کا زیورتونہ تھا لیکن فن پرایسی مہارت حاصل تھی کہ بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی سمیت دنیا کی اہم شخصیات ان کے فن کو سراہے نغیر نہ رہ سکیں-

    حکومت پاکستان کی جانب سے گلوکارہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اورپھرستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ریشماں 3 نومبر2013 کو کینسرسے لڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو رنجیدہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملیں۔

  • مادھوری ڈکشٹ کے دل کے قریب کو ن سی فلم ہے؟

    مادھوری ڈکشٹ کے دل کے قریب کو ن سی فلم ہے؟

    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔

    باغی ٹی وی :مادھوری ڈکشٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے 23 سال مکمل ہونے پر فلم کے پوسٹر کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

    انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم دل تو پاگل ہے‘ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ اس فلم میں میرے کردار نے میرا رقص سے لگاؤ اور دوستی کے رشتے کو ایک خوبصورت انداز میں پیش کیا۔


    مادھوری ڈکشٹ نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب اس فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی تو اُس وقت یش جی ذاتی طور پر ہمیں ہر ایک شاٹ کے بارے میں سمجھاتے تھے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا اس کے علاوہ شاہ رخ خان، کرشمہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کے قیمتی یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔

    آخر میں اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ 23YearsOfDTPH بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ 31 اکتوبر 1997ء میں ریلیز کی گئی تھی، یہ بالی وڈ کی سُپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔جس میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، اکشے کمار اور کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے –

  • امل اپنی والدہ ایمن کا عکس ہیں  نمرہ خان

    امل اپنی والدہ ایمن کا عکس ہیں نمرہ خان

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ امل اپنی والدہ ایمن خان کی عکاسی کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کے ہمراہ اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے امل کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ کسی تقریب کی ہے۔

    نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بچوں کو گود میں اُٹھا کر اُنہیں تھام کر رکھنا اور پھر اُسی لمحے ان کے چہرے کو دیکھنا سکون اور تازگی کا بہترین طریقہ ہے۔

    اداکارہ نے امل سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امل میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور تُم اپنی والدہ ایمن خان کی عکاسی کرتی ہو۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت اور پُرسکون رہو کیونکہ خالہ آپ سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

    نمرہ خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ سال 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال اُن کے ہاں امل کی پیدائش ہوئی تھی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل رواں سال 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی وجہ سے اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کر کے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا تاہم یہ سالگرہ عاشور کے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔