Baaghi TV

Category: شوبز

  • عمران عباس کا ترکی زلزے پر افسوس کا اظہار

    عمران عباس کا ترکی زلزے پر افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور با صلاحیت اداکار عمران عباس نے ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

    انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ازمیر زلزلے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک ترکی ازمیر میں میرے تمام بہن بھائیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے-

    واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئےجبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران عباس گذ شتہ دنوں ترکی کے دورے پر گئے تھے وہاں انہوں نے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان سے بھی ملاقات کی تھی جس کے دوران ترک اداکار نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

    عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    ارطغرل غازی کے ایک اور اداکار کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

  • ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براک اوزڈیمیر پاکستان آ گئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پاکستان آیا ہوں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا۔

    باغی ٹی وی :عالمی ترک شیف نے حال ہی میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ پاکستان آ چکے ہیں اوراسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران پاکستان میں آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

    ترک شیف نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔

    براق نے کہا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا براق نے کہا کہ میں آج پناہ گاہ جاؤں گا اور وہاں پاکستانی کھانا بناؤں گا۔

    ترک شیف اپنی کیوٹ مسکراہٹ کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں انہوں نے کانفرنس میں ہر قت مسکراتے رہنے کے پیچھے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔

    پاکستان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے براق نے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستانی پہلے ہمارے بھائی ہیں پھر کسٹمرز ہیں-

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترک شیف آج پاکستان پہنچے ہیں اورپاکستان پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان کی ثقافت اور ترکی کی ثقافت میں بےانتہا ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    براق کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے بھی آئے ہیں کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان دراصل دِکھتا کیسا ہے؟

    براق کے پاکستان پہنچنے کی خبر مداحوں کو حسن نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں دیتے ہوئے ترک شیف کو پاکستان میں خوش آمدید کہا-


    براق کے پاکستان پہنچنے پر ان کے پاکستانی مداح بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل براک نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

    براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا تھا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    علاوہ ازیں براق نے ایک ویڈیو میں اردو پیغام میں کہا تھا کہ ہوہ بہت جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں جہاں پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاریں گے-

    سندھی شال اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیتے ہوئے تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے بڑی خوشی کااظہارکیا تھا اور ساتھ ہی اس خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے- براق نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ پاکستان اور ہش ٹیگ ترکی کا بھی استعمال کیا تھا-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ترکی زلزے پر تُرک اداکار جلال کا شدید دُکھ کا اظہار

    ترکی زلزے پر تُرک اداکار جلال کا شدید دُکھ کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی دتُرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار نبھانےوالے تُرک اداکار جلال نے ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک اداکار جلال نے ازمیر زلزلے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ترک زبان میں اپنے پیغام میں افسوس کا اظہات کرتے ہوئے لکھا کہ آج یوم یکجہتی ہے آج ہم ازمیر اور اپنے اُن تمام بھائیوں کے ساتھ ہیں جو زلزلےسے متاثر ہوئے ہیں۔

    ترک اداکار جلال نے ریسکیو اہلکاروں کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں، امدادی کارکنوں اور میڈیکل اسٹاف کی مدد کرے جو اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر زلزلے سے متاثرہ افراد کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ارطغرل کے بہادر سپاہی عبد الرحمنٰ نے لکھا کہ ’للہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفا عطا کرے، آمین۔

    آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ازمیر کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئےجبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

  • اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے

    اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے

    پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے جو 30 اکتوبر یعنی آج ریلیز کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کی برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ 30 اکتوبرکو برطانیہ اور آئرلینڈ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-

    فلم کے حوالے سے علی خان نے بتایا کہ کہ مغل موگلی کی کہانی ایک پاکستانی نژاد برطانوی ’ریپر‘ کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے میوزک کیریئر کے اہم موڑ پر موذی بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔

    اداکار نے مزید بتایا کہ میری برطانوی فلم ایک براؤن فیملی کی کہانی ہے جو لندن میں رہتی ہے اس فلم میں دکھائے جانے والے واقعات تو برطانیہ میں رونما ہوتے ہیں لیکن جس سوچ کی بات کی جا رہی ہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں پائی جا سکتی ہے۔

    علی خان نے کہا کہ امید ہے کہ اُن کی یہ فلم، فلم بینوں کو جذباتی سطح پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ’مغل موگلی‘ کا اسکرپٹ ہدایت کار بصام طارق اور کراچی میں پیدا ہونے والے نامور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان عرف ’رِض احمد‘ نے مل کر لکھا ہے۔ فلم جبکہ فلم رِض احمد ہی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں-

  • 3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی  بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ

    3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ

    بھارتی اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔

    فاطمہ ثناء شیخ نے بتایا کہ دیگر اداکاراؤں کی طرح وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں اُنہیں بھی تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    دنگل گرل نے مزید کہا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس بارے میں بات نہیں کرتیں پہلے آپ کو اس حوالے سے بات کرنےسے روک دیا جاتا تھا لیکن اب دنیا بدل گئی ہے لوگوں میں آگاہی اور شعور آگیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بالی وڈ میں کی جانے والی ناانصافیوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ اُن سے جنسی تعلقات قائم نہ کیے جانے کے باعث متعدد بار کام واپس لے لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ فاطمہ ثناءشیخ نے سال 1997 میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا تھا انہوں نے فلم ’چاچی 420‘ میں کمال ہاسن کی بیٹی کا رول بخوبی نبھایا تھا فلم دنگل سے انہیں پہچان ملی علاوہ ازین ٹھگز آف ہندوستان میں بھی اداکاری کی لیکن یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں ناکام رہی-

  • ’جیمز بانڈ‘کے سنیئراداکارشان کونری وفات پاگئے

    ’جیمز بانڈ‘کے سنیئراداکارشان کونری وفات پاگئے

    لندن :’جیمز بانڈ‘کے سنیئراداکارشان کونری وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق برطانوی اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، شان کونری نے معروف فلم سیریز ‘جیمز بانڈ‘ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سین کونری کو آسکرز سیمت کئی ایوارڈز ملے، سین کونری نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم "ڈاکٹر نو” میں بھی کام کیا۔

    معروف برطانوی اخبارہیرالڈ کا کہنا ہےکہ کونری نے ’You Only Live Twice‘ اور ’Diamonds Are Forever‘ نامی فلموں میں بھی کام کیا۔

    یاد رہے کہ معروف اداکارسین کونری کی معروف فلموں نے ’Indiana Jones and the Last Crusade‘ بھی شامل ہے۔

     

     

    دوسری طرف پاکستان کے معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگارنے جیمزبانڈ کے سب سے سنیئر اداکارشان کونری کی وفات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا ایک بڑی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے

  • عاصم اظہر کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عاصم اظہر کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی 24ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: پاکستان سُر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی 24 ویں سالگرہ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

    عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔

    گلوکار نےمداحوں کا بھی شُکریہ ادا کرتے ہوئےاور لکھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا بہت شکریہ وہ اپنے سب ہی مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    عاصم اظہر کی سالگرہ کے موقع پر گلوکار کو جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکبادیں دیں وہیں فنکاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔جن میں ایمن خان ، طلحہٰ یونس ،مائرہ خان، طلال قریشی، عذیر جسوال، یاسر جسوال، حمائمہ ملک ،عائشہ خان اور ثناء شاہنواز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں-

  • ایوارڈز شوز میں صداقت نہیں ہوتی جب بھی ایورڈز شو میں شرکت کی بلیک میل ہو کر کی   نعمان اعجاز

    ایوارڈز شوز میں صداقت نہیں ہوتی جب بھی ایورڈز شو میں شرکت کی بلیک میل ہو کر کی نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایوارڈز قابلیت پر دئیے جاتے ہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی رواج قائم ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھرکی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ دینے کے لئے منعقد کئے جانے والے ایوارڈ شوز کے معیار پر لالی وڈ اور بالی وڈ سمیت دنیا بھر بھر میں کئی بڑے فنکار نہ صرف سوال اٹھاتے ہیں بلکہ کئی فنکاروں کا ماننا ہے کہ ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی بڑے اداکار ایوارڈ شوز کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرتے۔

    ان میں بالی وڈ کے صف اول کے اداکار اکشے کمار اور عامر خان بھی شامل ہیں۔ جب کہ پاکستان میں بھی کئی فنکار ایوارڈ شوز کی تقریب کو ایک شوپیس سمجھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ تقاریب مستند نہیں ہوتیں اور یہاں صرف اپنے اپنوں کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جن میں اداکار نعمان اعجاز بھی شامل ہیں نعمان اعجاز کا ایوارڈ شوز کے بارے میں خیال ہے کہ ان میں صداقت نہیں ہوتی۔

    ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایوارڈز کے لیے کام نہیں کیا کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ ایوارڈز قابلیت پر دئیے جاتے ہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے جاتے ہیں اور صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہی رواج قائم ہے۔

    55 سالہ اداکار نعمان اعجاز نے مزید کہا ان ایوارڈز کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جس نے محنت کی اور اسے ایوارڈ نہیں دیا گیا تو اس کے اندر نفرت بھر جاتی ہے۔ نعمان اعجاز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کون لوگ ہیں جو اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ اس نے اچھا کام کیا ؟ یا کتنے ججز ہیں جو بیٹھ کے پوری پوری پرفارمنسز دیکھتے ہیں؟ بدقسمتی سے ان ایوارڈز کے معیار کی جانچ کرنے کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے ۔

    انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا بس یہی دیکھ کر ایوارڈ دے دیاجاتا ہے چلو یہ اداکار سینئر ہے اسے ایوارڈ دے دیتے ہیں چاہے اس نے کتنا ہی برا کام کیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایوارڈز شوز میں بھی نہیں جاتا۔ لیکن کبھی کبھی آپ کو مجبوری میں جانا پڑتا ہے کیونکہ آپ جس ادارے یا چینل کے لیے کام کرتے ہیں وہ آپ کو زبردستی چلنے پر مجبور کرتے ہیں تو میں نے جب بھی ایوارڈ شوز میں شرکت کی ہے بلیک میل ہوکر کی ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا ایک فنکار کے لئے اس کا سب سے بڑا ایوارڈ یہ ہوتا ہے کہ سڑک پر آپ کو کوئی عزت دے دے آپ کو دیکھ کر ہنس پڑے آپ کی تعریف کرے یا پھر آپ کے لیے اچھی بات کہہ دے۔ ایک فنکار کے لیے یہی ایوارڈ ہے باقی تو کچھ بھی نہیں۔

    واضح رہے کہ نعمان اعجاز ٹیلی وژن اور فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی اینکر پرسن اور ٹی وی شو پیش کنندہ بھی ہے۔ 1988 میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا اورمتعدد کردار ادا کیے ہیں اور وہ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی میں سینئر اداکار رہے ہیں-

    نعمان اعجاز سسی، نجات ، یہ زندگی ، آنسو وفا کے موسم ، آدھی دھوپ ، خدا زمین سے گیا نہیں ہے ،نور پور کی رانی ، میرا سائیں ،کچھ خواب تھے میرے ، مرہم اور ڈر سی جاتی ہے صلہ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چُکے ہیں-نعمان اعجاز فلم رام چند پاکستانی ، ہجرت ، ورثہ سمیت دیگر فلموں میںبھی کام کر چُکے ہیں-

    نعمان اعجاز مختلف ایوارڈز سے نوازے جا چُکے ہیں جن میں 2012 میں صدر پاکستان کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس ، 2012 میں پی ٹی وی ایوارڈ میں بہترین ٹی وی اداکار، لکس اسٹائل ایوارڈ میں 2009 ، 2010 ، 2012 ، 2013 ، 2014 ، 2019 میں بہترین اداکار اور
    ہم ایوارڈ ز میں 2012 ، 2013 ، 2019 بہترین اداکار اور 2013 ، 2019منفی کردار میں بہترین اداکار کا ہم ایوارڈ شامل ہیں-

    اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد نعمان اعجاز نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا لیا

    اداکار نعمان اعجاز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

  • اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ،حکومت کی جانب سے اداکار کا علاج اور ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت

    اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ،حکومت کی جانب سے اداکار کا علاج اور ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت

    بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی : بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں سریاب روڈ پررہنے کے لئے مسکن بنالیا ہے –

    خان ترین نامی بلاگر نے پرویز بلوچ کی کسمپرسی کے حال میں ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی اور لکھا کہ ہمارے فنکار کی حالات آپ دیکھ سکتےہیں یہ شخص بروہی اور بلوچی زبان کےایک بہت اچھے اداکار تھے اور بہت سے ڈرامے بھی بنا چکے ہیں بروہی اور بلوچی زبان کی خدمت کی ہیں لیکن افسوس اب ان کی خدمت کرنے والےتو دور کی بات کوئی پوچھنے والا تک نہیں۔

    خان ترین نے اپنے ٹوئٹ میں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی اور پریزیڈنٹ بلوچستان جام کمال خان کو بھی ٹیگ کیا-

    خان ترین کی ٹوئٹ پر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے رد عمل دیا اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز بلوچ بلوچستان کے معروف فنکارہیں وہ گزشتہ برس بیمار ہوئے تو حکومت نے علاج میں تعاون کیا۔


    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچ اداکار منشیات کاعادی ہوگیاہے اسکا یہ حال دیکھ کر افسوس بلکہ دلی صدمہ ہوا۔

    ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرکو بتادیا ہے۔ ٹیم متذکرہ ایڈریس پر پہنچ کر پرویز بلوچ کو منشیات بحالی سینٹر منتقل کردیگی جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جائیگا-


    ترجمان حکومت بلوچستان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گیلو پمپ سریاب کے قریب ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو سوشل ویلفئیر کی ٹیم تلاش کررہی ہے لیکن ابھی تک اسکا خبر نہیں ملا اسکے گھر و رفقاء سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، انشاءاللہ کل صبح تک بہرصورت اسے تلاش کرکے ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجہ شروع کردیا جائیگا-

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ویلفئیر ٹیم کی فنکار کو تلاش کرنے کے دوران لی گئیں تصاویر بھی شئیر کیں-


    بعد ازاں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اپنے سابقہ ٹوئٹس کے ساکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے معروف ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو کل رات سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم تلاش کررہی تھی اسے اب تلاش کرلیا گیا ہے اور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اسکے خاندان کوآرٹسٹ ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت دی جارہی ہے

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی اس کاوش پر سراہتے ہوئے شاباش دی-

  • عاطف اسلم اپنے مداح سے متاثر ،مداح کو منفرد پیشکش کردی

    عاطف اسلم اپنے مداح سے متاثر ،مداح کو منفرد پیشکش کردی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ایک میٹرک کے طالب علم مداح کو اپنے ساتھ گانا گانے کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم نے اپنے ایک مداح طالب علم اور گلوکار حذیفہ خان کے انٹرویو کا ایک کلپ اپنے انسٹاگرام پر شئیرکیا ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے عاطف اسلم سے متاثر میٹرک کے طالب علم حذیفہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے گلوکاری کا شوق ہے میں شروع ہی سے عاطف اسلم سے متاثر تھا کچھ بھارتی گلوکاروں سے بھی متاثر تھا، میں کافی وقت سے ان کو سنتا آ رہا ہوں اور ان کو کاپی کر رہا ہوں۔

    حذیفہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی موسیقار ندیم جعفری کی سر پرستی میں موسیقی سیکھ رہے ہیں حذیفہ نے ان سے بہت کچھ سیکھا ندیم جعفری ہی نے حذیفہ کو پہلا موقع فراہم کیا اور انہوں نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

    سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بارے میں حذیفہ نے کہا کہ انہوں نے ایک وہاج حنیف نامی گلوکار کر کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ ویڈئیو جرنا یے انہوں نے بہت اچھا رسپانس دیا اور ہم نے ویڈیو جسے سوشل میڈیا پر بہت اچھا رسپانس ملا-

    حذیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کیرئیر میں بیت زیادہ رکاوٹیں بھی آئیں اور انہیں بہت بار ریجیکٹ بھی کیا گیا حذیفہ نے ساتھ ہی کہا کہ ریجیکٹ ہوں گے تو کچھ سیکھیں گے-

    حذیفہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عاطف اسلم اچانک ان کے سامنے آ جائیں اور انہیں ان کے سامنے پرفارم کرنا پڑے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی اور ایک دم سے ڈر بھی لگے گا-

    حذیفہ کے انٹرویو کا ایک کلپ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس باصلاحیت نوجوان لڑکے کے گانے کی صلاحیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

    انہوں نے حذیفہ کو اپنے ساتھ گانے کی پیشکش بھی کی اور اپنی پوسٹ میں حذیفہ کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر…