Baaghi TV

Category: شوبز

  • آرزو اغوا یا قبول اسلام  معمہ الجھ گیا  لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    کراچی میں 13 سالہ کر سچین بچی کے اسلام قبول کرنے کے بعد 44 سالہ شخص سے نکاح کرنے پر لاہور پریس کلب کے باہر طُلباء تنظیموں کا احتجاج کہا کہ 13 سالہ مسیحی بچی آرزو راجہ کو انصاف دو کم عمر شادی اور جبری مذہب تبدیلی نامنظور ہے-

    باغی ٹی وی: حال ہی میں کراچی میں ایک 13 سالہ بچی نے اسلام قبول کیا اور اس کا نکاح ایک 44 سالہ شخص سے کر دیا گیا جس پر چند طُلباء تنظیموں نے لاہور پرید کلب کے سامنے احتجاج کیا-


    ایک مسلم 33 سالہ خاتون نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک 13 سالہ بچی کے پاس اتنی عقل نہیں ہوتی کہ پہلے 44 سالہ شکص کو قبول کرے اور پھر ایک ایسی سچویشن بنائیں جس سے وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لے-

    باغی ٹی وی کے اینکر نے خاتون سے سوال کیا کہ بہت سے ایسے بچے ہیں جنہوں نے کم عمر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور سوفٹ وئیرز بنائے جیسے کہ ارفعہ کریم تو آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ 13 سالہ بچی فیصلہ نہیں لے سکتی-

    جس پر خاتون نے کہا کہ فیصلے کی بات نہیں مذہب تبدیل کرنا ایک بہت بڑا زندگی کا فیصلہ ہوتا ہے جس میں پہلی بات تو یہ ہے کہ میں 33 سال کی ہوں لیکن میں 10 بجے کے بعد باہر نہیں نکل لیکن یہاں پر ایک 13 سال کی بچی جس کو ایک 44 سالہ مرد نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور اپنی مرضی سے اسلام قبول کروایا پاکستان میں جہاں اس معاملے میں اس حد تک جا سکتے ہیں کہ جہاں اس کے لئے قتل تک کئے جاتے ہیںتو آپ کو لگتا ہے کہ یہاں پر ایسا ماحول ہے جس میں اس نے اپنی مرضی سے مزہب تبدیل کیا ہو گا-

    آرزو راجہ نے ٹوئٹر پر بیان دیا تھا کہ اس کے گھر والے اسے تنگ کر رہے ہیں اس کے دیور کو اٹھا کر لے گئے ہیں جہاں اس کی شادی ہوئی اسے سکون سے رہنے نہیں دیا جا رہا بچی کے اس بیان کے بارے میں احتجاج میں شریک ایک شہری نے کہا کہ اس بیان کی کوئی لیگل ویلیو نہیں ہے کیونکہ وہ صرف 13 سال کی ہے ہم نے پہلے بھی دیکھا ہے کہ بیان تو بدل نہیں سکتے 13 سالہ بچے کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں مل سکتا ووٹ نہیں ڈال سکتا تو اپ یہ کیسے یہ اسے حق دے سکتے ہیں کہ وہ اپنی شادی کا فیصلہ خود کر لے-

    شہری نے کہا کہ ہمیں اس کے مذہب تبدیل کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں یہ اس کا اس کے خدا کے ساتھ معاملہ ہے وہ بچپن میں بھی مذہب تبدیل کر سکتی ہے اور 90 سال کی عمر میں بھی تبدیل کر سکتی ہے یہ اس کا ذاتی معامہ ہے مذہب مسئلہ نہیں یہاں احتاجا میں بھی مسلم ، سکھ ، کرسچن ، کیتھولک ہر مذہب کے لوگ آئے ہیں وہ ایک چھوٹی بچی ہے اور چھوٹی بچی کیسے 44 سالہ مرد کے ساتھ رہ سکتی ہے-

    لوگوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں ایک قانون بن چُکا ہے کہ 18 سال سے کم بچہ ایسے شادی جیسے کریٹیکل فیصلے اناؤنس نہیں کر سکتا تھا تو پھر ان اصولوں پر عمل کیوں نہیں کیا جا تا انہوں نے کہا کہ مسئلہ مذہب کا نہیں اس سے پہلے زینب کا کیس سامنے آیا وہ مسلم بچی تھی حال ہیں ملک میں ریپ کیسز میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے معاشرے میں ا ن چیزوں کو ختم کرنا چاہئے کل آرزو تھی تو آگے ہماری کوئی بہن بیٹی ہو سکتی ہے-

    احتجاج میں شریک ہونے والوں نے کہا کہ یہاں مسئلہ ہندو مسلم سکھ اور عیسائی کمیونٹی کا نہیں انسانیت کا ہے ہم یہاں انسانیت کے ناطے شریک ہوئے ہیں اور پاکستان آرمی سے درخواست کرتے ہیں کہ جو اس پر قانون پاس ہوا ہے اس پر عمل کروایا جائے-

  • مایا علی کا مرحوم والد کی برسی پر والد کے لئے جذباتی پیغام

    مایا علی کا مرحوم والد کی برسی پر والد کے لئے جذباتی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اُن کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر والد کی یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابا آج سے 4 سال قبل آپ ہمیں اس دُنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    مایا علی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بابا میں ہر لمحہ ہر دُکھ ہر خوشی میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں آپ ہمیشہ میری دُعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔

    اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتی پوں اور آج بھی یہی کہوں گی کہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گُزاریں کیونکہ جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔

    آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

    مایا علی کی یہ جذباتی پوسٹ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لئے تسلی بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-

  • جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار جواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

    واضح ہے کہ معروف گلوکار اور سیاسی شخصیت جواد احمد نے کورونا کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو مقبول عام ہوا۔

  • فواد خان ہی ہیں جو مجھے آج بھی بہت پسند ہیں  ایمن خان

    فواد خان ہی ہیں جو مجھے آج بھی بہت پسند ہیں ایمن خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

    باغی ٹی وی : ماڈل اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام اسٹوری پر ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ اداکار ہ سے ایک سوال پوچھا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں جس پر ایمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی اقرا عزیز سے ملتی ہوں اُن کا ملنے کا انداز مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیوں کہ وہ جب بھی ملتی ہیں چیختی ہوئی ملتی ہیں۔

    ایمن خان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں کون سی ایسی مشہور شخصیت ہیں جو انہیں پہلی ہی نظر میں بھاگئی تھیں۔ اس سوال کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

    ایمن خان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی اداکار یا اداکارہ جس نے آپ کو بہت تنگ کیا ہو۔ اداکارہ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے اپنے شوہر منیب کا نام لیا اور کہا کہ منیب بٹ نے مجھے ڈرامہ ’باندی‘ میں بہت تنگ کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں لڑکے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

  • رابی پیرزادہ کی خوبصورت آواز اور آرٹ کا رازکس میں ہے؟

    رابی پیرزادہ کی خوبصورت آواز اور آرٹ کا رازکس میں ہے؟

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی خوبصورت آواز اور اپنے آرٹ کا راز بتادیا۔

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ لسی کا گلاس ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری آواز اور آرٹ کا راز لسی ہے۔

    رابی پیر زادی نے لکھا کہ لوگوں کو لسی سے نیند آتی ہے لیکن مجھے یہ انرجی ڈرنک کی طرح لگتی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ پینٹنگ بناتی ہیں اور تلاوت کرتی ہیں تو اس سے پہلے لسی ضرور پیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزاہ کیلی گرافی اور پینٹنگ کرتی ہیں جس کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے اس ہنر سے وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتی ہیں۔

    رابی پیرزادہ قرآنی آیت کی کیلی گرافی کرتی ہیں علاوہ ازیں معروف شخصیات کی پیٹنگ بھی بنا چُکی ہیں جس میں ترک صدر طیب اردوان، ملکہ ترنم میڈم نور جہان، دنیا بھر میں مقبول تُرکش سیریز ارطغرل غآزی کے مرکزی کردار ارطغرل ، مسلم لکگ ن کی نائب صدر مرین نواز و دیگر کی پینٹنگز بنا چُکی ہیں-

  • سارہ خان نے کس کو اپنی طاقت قرار دیا ؟

    سارہ خان نے کس کو اپنی طاقت قرار دیا ؟

    رواں سال پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کو اپنی طاقت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی اور اپنے شوہر فلک شبیر کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتاہے- سارہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی تصویر پوسٹ کی ہے-

    سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں فلک شبیر نے نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

    سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر اُن کی ہے جو میری طاقت ہیں-

    اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے اس محبت بھر ے پیغام کو مداحوں ی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا تھا۔

  • ایشوریا رائے کو شاہ رخ نے اپنی فلموں سے کیوں نکالا تھا؟

    ایشوریا رائے کو شاہ رخ نے اپنی فلموں سے کیوں نکالا تھا؟

    بالی وڈ کی معروف ترین اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بالی وڈ کنگ خان نے اُنہیں 5 فلموں سے نکالا تھا۔

    باغی ٹی وی : ایشوریا رائے بچن آج اپنی 47 ویں سالگر ہ منارہی ہیں اور اس موقع پر بھارتی شوبزویب سائٹ بالی وڈ لائف نے ایشوریا رائے بچن کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے ایشوریا رائے بچن سے سوال کیا کہ اُنہیں ’ویر زارا‘ سمیت 5 سے زائد فلموں سے کیوں ہٹا گیا تھا جس پر ایشوریا نے جواب دیا کہ میں اس کا جواب کیسے دے سکتی ہوں؟ ہاں اس وقت ایک دو ایسی فلموں کی بات ہو رہی تھی جس میں شاہ رخ خان اور میں نے ایک ساتھ کام کرنا تھا لیکن پھر اچانک بغیر کسی وضاحت کے مجھے اُن فلموں سے ہٹا دیا گیا اور آج تک مجھے اُن فلموں سے نکالنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

    ایشوریا رائے کا جواب سُننے کے بعد میزبان نے اداکارہ کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشوریا کو فلموں سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہوگئی تھیں اور شاہ رخ خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سب نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

    میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے ایشوریا نے کہا کہ میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے کیونکہ مجھے فلموں سے نکالنا شاہ رخ خان کا فیصلہ تھا۔

    1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے والی اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب مجھے فلموں سے نکالا گیا تھا تو میں اُس وقت بہت دُکھی اور افسردہ ہوگئی تھی لیکن میں نے کبھی شاہ رخ خان سے اس بات کی وضاحت طلب نہیں کی کیونکہ یہ میری فطرت میں نہیں کہ میں خود کسی سے وضاحت مانگوں اگر اُنہیں احساس ہوتا تو وہ خود آکر مجھے وجہ بتاتے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔

    دوسری جانب بازی گر اداکارشاہ رخ خان نے سن 2003 میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی پروجیکٹ شروع کرنا اور پھر اسے کسی غلطی کی وجہ سے تبدیل کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ایشوریا میری ایک اچھی دوست ہے اور ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نےاُس کے ساتھ غلط کیا تھا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد میں نے ذاتی طور پر ایشوریا سے معافی مانگی تھی۔

  • شیر میاں داد کے بیٹے کی والد کی موت کے حوالے سے خبروں کی تردید

    شیر میاں داد کے بیٹے کی والد کی موت کے حوالے سے خبروں کی تردید

    بين الاقوامی شہرت يافتہ قوال شير مياں داد کے بیٹے عبید علی خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ان کے والد کےانتقال کے حوالے سے سوشل ميڈيا پرچلنے والی خبريں بے بنياد ہيں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتے معروف قوال شیر میاں داد فیصل آباد میں ڈ کیتی کی وارادت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش میں تھیں کہ شیر میاں داد کا انتقال ہو گیا ہے-

    تاہم اب ان افواہوں کی تردید ان کے بیٹے عبید علی خان نے کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد اور معروف شير مياں داد کی خیریت کی اطلاع دی اور کہا کہ ان کے والد کی موت کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیا دی ہیں والد اب بھر میں ہیں اور ٹھیک ہیں-

    عبید علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے حیرت ہوتی کہ کس طرح یوٹیوبرز اپنے ویوز بڑھانے کے لئے اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی خبریں وائرل کرتے ہیں جو کہ دوسرے کی دل آزاری اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں-

    دوسری جانب شیر میں داد خان نے بھی کہا کہ وہ خريت سے ہيں ميرے انتقال کے حوالے سے جو لوگ بے بنياد خبريں پھيلا رہے ہيں۔اللہ پاک انہيں ہدايت دے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شیر میاں داد اور ان کا بیٹا زخمی ہوئے تھے ڈاکو فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے تعاقب کر کے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کی ،جس سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے تھے ڈاکو قوال سے موبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے تھے شیر میاں داد اور انکے بیٹے کو زخمی حالت میں سول ہپستال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کاکا میاب آپریشن ہوا تھا اور اب ان کی صحت ٹھیک ہے-

    دوسری جانب معروف قوال شیر میاں پر فائرنگ کا آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی فیصل آباد میں قوال شیر میانداد پرڈاکوؤں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    فیصل آباد میں معروف قوال ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

  • زارا نورعباس کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    زارا نورعباس کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ زارا نور عباس کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر نے مداحؤں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی حال ہی میں اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جارہی ہیں-

    زارا نور عباس کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے خوبصورت پوز بنایا ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو ڈھکا ہوا ہے جس میں زارا نور انتہائی پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

    زارا نور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ٹریٹ یا ٹرک-

    مداح ان کی تصویر دیکھ کر حیران ہیں اور دل کھول کر زارا کی خوبصورتی کو سرا ہ رہے ہیں۔

    ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زارا آپ اتنی پیاری کیسے ہیں،ایک نے کہا کہ آپ نے اتنی خوبصورتی کہاں سے لی ہے جبکہ باقی مداحوں نے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لئے تعریفی کمنٹس کئے۔

    نہ صرف مداحوں نے زارا کی خوبصورتی کو سراہا بلکہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی زارا کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں-جن میں احمد علی بٹ ، زارا نور کے شوہر اداکارہ اسد صدیقی،سمانتھا سٹیفن ،حریم فاروق نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ٹریٹ-

  • ترک شیف براق کا پناہ گاہ کا دورہ

    ترک شیف براق کا پناہ گاہ کا دورہ

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان آ گئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں پناہ گاہ میں کھانا پکا کر غریب عوام میں تقسیم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کی ڈیجیٹیل میڈیا کی ٹیم اور عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹویٹ میں ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براق اوزڈیمیر کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ میں ہیں اور لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں-


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتی تُرک شیف براق نے شام کو پنا گاہ میں کچن سٹاف کے ساتھ کھانا بنانے میں مدد کی اور پھر لوگوں میں کھانا تقسیم کیا اور وہیں پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا-

    ڈاکتر ارسلان خالد نے اپنی ٹوئٹ میں اس عظیم مقصد کی حمایت کرنے پر براق کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ براق نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران پاکستان میں آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں-

    براق نے کہا تھا کہ میں آج پناہ گاہ جاؤں گا اور وہاں پاکستانی کھانا بناؤں گا۔

    انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پاکستان آیا ہوں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا –

    ترک شیف نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا-

    ترک شیف اپنی کیوٹ مسکراہٹ کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں انہوں نے کانفرنس میں ہر قت مسکراتے رہنے کے پیچھے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔

    پاکستان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے براق نے کہا تھا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستانی پہلے ہمارے بھائی ہیں پھر کسٹمرز ہیں-

    اس سے قبل پاکستان پہنچنے پربراق کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان کی ثقافت اور ترکی کی ثقافت میں بےانتہا ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    براق کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے بھی آئے ہیں کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان دراصل دِکھتا کیسا ہے؟

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار