Baaghi TV

Category: شوبز

  • میشا شفیع کی جانب سے اپنے خلاف ہتک عزت کی عدالتی کاروائی روکنے کی درخواست پر علی ظفر نے عدالت مین جواب جمع کروا دیا

    میشا شفیع کی جانب سے اپنے خلاف ہتک عزت کی عدالتی کاروائی روکنے کی درخواست پر علی ظفر نے عدالت مین جواب جمع کروا دیا

    معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اپنے خلاف ہتک عزت کی عدالتی کارروائی کو روکنے کی درخواست پر عدالت میں جواب جمع کروادیا۔

    باغی ٹی وی: میشا شفیع نے 10 اکتوبر کو لاہور کی سیشن کورٹ میں اپنے خلاف چلنے والے ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی کو فی الحال روکنے یا ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے عدالت میں گلوکارہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس پر سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 13 اکتوبر کو علی ظفر کو طلب کیا تھا-

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مجھ سمیت دیگر گواہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    میشا شفیع کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمے درج ہونے کے باعث میرے گواہ ذہنی طور پر خوف زدہ ہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے کی کارروائی روک دے۔

    بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی اور علی ظفر کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کے دعوے پر 13اکتوبر تک کارروائی ملتوی کردی تھی اور علی ظفر سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کیا تھا اور اب اداکار نے جواب جمع کروادیا۔

    اداکار نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ ان کی شکایت پر ایف آئی اے نے میشا شفیع اور اس کے محض 4 گواہوں کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ دائر کیا ہے جب کہ اداکارہ ہتک عزت کے کیس میں 20 گواہوں کی فہرست جمع کروا چکی ہیں۔

    علی ظفر نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کے ان گواہوں کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ دائر ہوا، جو ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے اور اس کیس کو بہانا بنا کر ہتک عزت کے کیس کی سماعت ملتوی نہیں کی جا سکتی۔

    علی ظفر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے دائر کردہ درخواست کا مقصد عدالتی کارروائی میں تاخیر کرانا ہے۔

    علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ سائبر کرائم کیس کا فیصلہ آنے تک ہتک عزت کے دعوے کے کیس کو روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    گلوکار و اداکار نے اپنے جواب میں کہا کہ کسی کے خلاف بھی قانون کارروائی کرنا ہراسگی نہیں ہوتا۔

    علی ظفر کی جانب سے جواب جمع کرائے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج یاسر علی نے دونوں کو بحث کے لیے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ ہتک عزت کا کیس تقریبا گزشتہ 2 سال سے زیر سماعت ہے یہ کیس علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف اس وقت دائر کیا گیا تھا جب کہ گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے تھے-

    گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں علی ظفر کی شکایت پر ایف آئی اے نے میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 9 شخصیات کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ان شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف الزامات لگاکر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور ابھی اسی سائبر کرائم کا مزید فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔

    علاوہ علی ظفر سے کم از کم تین خواتین جھوٹے الزامات لگائے جانے پر معافی بھی مانگ چکی ہیں علی ظفر سے معافی مانگنے والی خواتین میں معروف بلاگر و صحافی مہوش اعجاز اور بلاگر حمنہ رضا سمیت صوفی نامی خاتون شامل ہیں۔

    تینوں خواتین نے بھی علی ظفر پر میشا شفیع کے بعد اپنی ٹوئٹس میں ہراسانی کے الزامات لگائے تھے تاہم تینوں نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط الزامات لگائے اور اداکار سے معافی بھی مانگی۔

    علاوہ ازیں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے میں سائبر کرائم ونگ نے 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا ہے-

    سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیا ہے۔ جب کہ میشا شفیع کو تاحال سائبر کرائم ونگ نے نوٹس نہیں بھجوایا ذرائع سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہیں-

    دوسری جانب شامل تفتیش چاروں ملزمان نے جرم سے انکار کردیا ہے ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

    میشا شفیع اور علی ظفر کیس: سائبر کرائم ونگ نے عفت عمر سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا

    میشا شفیع نے اپنے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

  • شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    محبت کی کہانیاں ہمیشہ آسان نہیں ہوتی ہیں ، لیکن کچھ محبت کی کہانیاں ہونا ہی ہوتی ہیں اور اسی طرح ، بہت کم ہے کہ جو بھی ہونا ہے اسے بدلنے کے لئے کوئی بھی کرسکتا ہے۔ جہاں ایک طرف ، ایسے لوگ موجود ہیں جو ارینج میرج پر یقین رکھتے ہیں ، دوسری طرف ، وہ لوگ ہیں جو اپنی محبت ہر صورت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم بالی وڈ کی بات کرتے ہیں تو ، محبت کی کہانیاں ، رومانس کے کنگ ، شاہ رخ خان وہ ہیں جو ہمارے ذہن میں آتے ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے، شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے ہیں شاہ رخ نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوری کے اہل خانہ سے پانچ سال تک جھوٹ بولا تھا۔

    بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اُن کی اور گوری کی پہلی ملاقات 1984 میں ہوئی تھی جب وہ دونوں دہلی میں ایک مشترکا دوست کی پارٹی میں موجود تھے، اُس وقت شاہ رخ خان کی عمر صرف 18 سال تھی۔

    شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے دیکھا پارٹی میں گوری کسی اور لڑکے کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں اور ساتھ ہی وہ ڈانس کرنے میں تھوڑی شرم بھی محسوس کررہی تھیں ۔میں نے پہلی مرتبہ گوری سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی ہیں۔

    کنگ خان نے بتایا کہ یہ سن کر میرے سارے خواب چکنا چور ہوگئے تھے لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا، مجھےچند روز بعد معلوم ہوا کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے، انہوں نےمجھ سے جھوٹ بولا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کئی بار کوششیں کرنے کے بعد آخر کار شاہ رخ خان اور گوری کے درمیان دوستی ہوگئی، ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں انہوں نے گوری سمیت اپنے تمام دوستوں کو مدعو کیا تھا لیکن گوری انہیں بتائے بغیر دوستوں کے ساتھ آوٹ آف اسٹیشن چلی گئی تھیں۔

    اُس دن شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ گوری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی شفٹ ہوگئی تھیں، شاہ رخ خان بھی اُن کے پیچھے پیچھے ممبئی پہنچ گئے-

    شاہ رخ خان نے بتایا کہ کافی دن گوری کو تلاش کرنے کے بعد ایک دن وہ انہیں ایک ساحل پر مل گئیں، گوری کو دیکھتے ہی فوراً شاہ رخ خان نے اُنہیں شادی کی پیشکش کردی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ (لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں تھا)

    کیونکہ گوری کا تعلق ایک ’ہندو براہمن‘ گھرانے سے تھا اس لیے گوری کے گھر والے اُن کی شاہ رخ خان سے شادی پر راضی نہیں تھے، ایک مرتبہ بات اتنی بڑھ گئی تھی کہ گوری کے بھائی وکرانت بندق لے کر شاہ رخ خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں گوری سے دور رہنے کی دھمکی دینے لگے لیکن شاہ رخ خان تب بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

    اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ گوری کے گھر والوں کے نہ ماننے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میں اُس وقت ’کنگ خان‘ نہیں تھا بلکہ فلموں کے لیے جدوجہد کررہا تھا، ایسے میں گوری کے والدین کو منانا کافی مشکل تھا-

    شاہ رخ خان جب گوری کے والدین سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے خود کو ’ہندو‘ بتایا، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا تھا ۔ آخر کار شاہ رخ گوری کے والدین کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔

    چھ سال ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد دونوں نے 25 اکتوبر 1991 کو شادی کرلی۔ ان کی شادی میں دونوں کا الگ الگ مذہب سے ہونا ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ شاہ رخ خان نے گوری کے اہل خانہ سے 5 سال تک جھوٹ بولا کہ وہ ہندو ہیں لیکن سچ سامنے آہی گیا۔

    پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ دونوں نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا اور پھر 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔

    اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اُن کا اور اُن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔

    بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل قریشی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

  • کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج

    کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج

    بھارتی اداکارہ متنازع کنگنا رناوت کے خلاف کرناٹک پولیس نے کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کرناٹک کے ضلع ٹوماکورو کی ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اپنے حالیہ ٹویٹ پراحتجاج کرنے والے کسانوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے لئے ایف آئی آر درج کریں۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1307946243339907072?s=20
    اداکارہ کے خلاف یہ مقدمہ ایک وکیل ایل رمیش نائک کی ایک شکایت کی بنیاد پر ، جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) عدالت نے کیاتھا –

    کرناٹک عدالت کی ہدایت کے بعد پولیس نے بولڈ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ اس میں ان کے خلاف دو گروہوں کے درمیان لڑائی کروانے کی کوشش کرنے، جان بوجھ کر ایک گروپ کی توہین کرنے، شدید اشتعال انگیزی پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ٹوماکورو کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق کنگنا رناوت نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو دہشتگردوں سے تشبیہ دی تھی۔

    بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

    ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قیدیوں کو یوگا کروایا کرتی تھیں

    سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

    دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ…

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

    کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں شبانہ اعظمی

  • عمران اشرف کی عجز و انکساری نے مداحوں کے دل جیت لئے

    عمران اشرف کی عجز و انکساری نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اور خوبرو عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھولا کے کردار سے شہرت پانے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGPpy5xFv4F/?igshid=ulg6z7zz34ui
    عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو دیکھ لگتا ہے کہ وہ فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جس میں عمران اشرف نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس اور فان رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے اور تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہے ہیں-

    تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا ہے کہ شکر الحمدللہ، اور ساتھ میں عاجزی و انکساری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذات کے لیے لکھا ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

    عمران اشرف کی تصویر اور کیپشن اُن کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

    اداکار اعجاز اسلم نے عمران اشرف کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ہیرو‘ قرار دیا ہے جبکہ اداکارہ کِنزہ ہاشمی نے عمران اشرف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ’ماشااللہ‘ کا کمنٹ کیا گیا ہے۔


    اشرف کے مداحوں کی جانب سے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے خوب تعریفی کمنٹ کئے جا رہے ہیں مداح ان کے کیپشن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں-

  • میشا شفیع اور علی ظفر کیس:  سائبر کرائم ونگ نے عفت عمر سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا

    میشا شفیع اور علی ظفر کیس: سائبر کرائم ونگ نے عفت عمر سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا

    معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے میں سائبر کرائم ونگ نے 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیا ہے۔ جب کہ میشا شفیع کو تاحال سائبر کرائم ونگ نے نوٹس نہیں بھجوایا ذرائع سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہیں-

    دوسری جانب شامل تفتیش چاروں ملزمان نے جرم سے انکار کردیا ہے ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا فیشن بلاگرحمنہ رضا نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کا ساتھ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگی تھی حمنہ کے مطابق 19 اپریل 2018ء کو میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد انہوں نے بھی ان کی تائید میں ٹوئٹس کئے اور اداکار پر جھوٹے الزامات لگائےتھے اور میری اس لاپرواہی نے اداکار کی ساکھ کو متاثر کیا انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کیا اور اہل خانہ کو بھی تکلیف پہنچی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔
    https://twitter.com/HumnaRaza/status/1314498436876689408?s=20
    حمنہ رضا نے ایک ایسے موقع پر علی ظفر سے معافی مانگی جب کہ کچھ دن قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حمنہ رضا، عفت عمر اور میشا شفیع سمیت 9 خواتین کے خلاف علی ظفر کو بدنام کرنے کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن (1) 20 اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے۔

    مذکورہ کیس دائر ہونے کے بعد عفت عمر سمیت دیگر کچھ افراد نے قبل از گرفتاری ضمانت بھی کروالی جب کہ حمنہ رضا نے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

  • سی ویو کی صفائی دیکھ کر شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار

    سی ویو کی صفائی دیکھ کر شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے سی ویو کی صفائی دیکھ کر خوشہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے متعدد مرتبہ اپنے ویڈیو پیغامات میں ساحل کی صفائی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی جبکہ شنیرا نے تو اس حوالے سے کئی پیغامات شئیر کئے اور سی ویو اور کراچی میں گندگی کے ڈھیر کر دُکھ اور مایوسی کا اظہار کیا تھا –


    شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ساحل کی صفائی کی گئی-

    شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صاف ساحل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب ساحل ایسا ہی صاف رہے گا۔


    شنیرا نے ساحل کی صفائی کے دوران لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں؟

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔

    وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وی سی ویو پر موجود ہیں اور ان کے کے ساتھ شنیرا بھی ہیں اور صفائی کرنے والے عملے کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا یے-
    https://www.instagram.com/p/CGRMjQZAD7B/?igshid=3ujngnjm26y2
    وسیم اکرن نے ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا او وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو سے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری ویڈیو کو سب نے شیئرکیا تھا ویڈیو کے بعد سی ویو پر عملے نے کام شروع کیا تھا-

    وسیم اکرم نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کی پاور ہے کہ یہاں صفائی گزشتہ ہفتے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائی تھی توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔

    واضح رہے کہ وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

    اُنہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

    جبکہ شنیرا نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ ہمارا شہر بیمار ہے ہماری سمندری زندگی دم گھٹ رہی ہے ، ہمارے لوگ رو رہے ہیں ، ہمارے بچے کچرے میں کھیل رہے ہیں اور دنیا ہمیں کچھ نہیں کرنے کے لئے! دیکھ رہی ہے!

    انہوں نے کہا تھا کہ گندگی صرف ساحل پر موجود نہیں بلکہ شہر میں ہر جگہ ہی کچرا موجود ہے گلی کوچوں اسکولوں کے باہر، خالی مکانوں، دفاتر کے باہر، گھروں کے سامنے اور یہاں تک کہ ہمارے واحد ساحل پر بھی گندگی کے ڈھیر ہیں اگر دیکھا جائے تو ہم کچرے کے ڈھیر میں تیراکی کر رہے ہیں۔

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

    ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

  • خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہوں کومل عزیز

    خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہوں کومل عزیز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ کومل عزیز نے اُن کے لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں صہبا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کومل عزیز نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شئیر کی جس میں وہ ترکی کے مشہور ’بوڈرم ساحل‘ پر موجود ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGPEZEdDrIt/?igshid=1he16li2j59q9
    اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویر میں انہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کومل عزیز نے کیپشن میں لکھا کہ میرا لباس بوڈرم ساحل سے مماثلت کر رہا ہے۔

    کومل عزیز کی تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کی تعریفیں کیں اور اداکارہ کو اس سیارے کی ملکہ قرار دیا وہیں کچھ صارفین نے کومل عزیز کے لباس پر تنقید بھی کی-


    جن میں ایک جواد نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید کی۔

    جواد نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان سے باہر جاتے ہی اِن کی حیا ان کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

    صارف کے تنقید بھرے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز نے لکھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہم بیرون ممالک اپنی مرضی کے لباس پہنتے ہیں اکیلے سفر کرتے ہیں او ر پھر بھی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

    کومل عزیز نے لکھا کہ بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے اعمال میرے ساتھ ہیں اور آپ کو ان کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ جیو انٹرٹیمنٹ کے ڈرامے ’رازِ اُلفت‘ میں صہبا کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اس ڈرامے میں باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار شہزاد شیخ بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں-

    یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصاویر پر شہزاد شیخ کا دلچسپ ردعمل

  • فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم میں نبھائے جانے والے کردار کی پہلی جھلک کا پوسٹر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے مقبول ترین شو جیتو پاکستان سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی آنے والی فلم قائداعظم میں نبھائے جانے والے کردار کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGPdlPNJT2d/
    اداکار و میزبان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر پولیس یونیفارم پہنے تصویر شیئر کی اور شائقین کو اپنے کردار سے متعلق بتایا-

    فہد مصطفیٰ نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ فلم قائداعظم میں میرے کردار کی پہلی جھلک ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ فلم کا آفیشل ٹیزر جلد سامنے آنے والا ہے۔

    اداکار فہد مصطفیٰ کی اس پوسٹ پر مداح رہ نہ پائےاور تعریفوں کے انبار لگ گئے ساتھ ہی کئی مداھوں نے پوچھا کہ فلم ریلیز کب ہو گی نہ صرف مداھوں بلکہ ساتھی فنکاروں نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریفیں کیں-

    اداکارہ ماہرہ‌خان نے رد عمل دیتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ تالیاں سیٹیاں اور مختلف ایموجی بھی بنائے-

    اداکارہ ثناء جاوید نے فہد مصطفیٰ کو ہیرو کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    اداکار اعجاز اسلم سہیل علی اور قومی کرکٹر سرفراز احمد نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریف کی-

    اداکار ہمایوں سعید نے لکھا کہ ماشاءاللہ اچھے لگ رہے ہو جبکہ اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اداکار کی تعریف کی-

    یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں مرکزی کردار باصلاحیات اور ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نبھائیں گی۔

  • مداح شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    مداح شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    اپنی آواز اور سروں کا جادوجگانے والے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی آج 72 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : نصرت فتح علی نے فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کوآنکھ کھولی۔ 16 سال کی عمرمیں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اورصوفی گیت بھی گائے، وہ ہارمونیم اورطبلہ بجانےسے بھی خوب آشنا تھے-

    موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا بنایا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’ڈیڈ مین واکنگ‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔

    ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اورانہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

    نصرت فتح علی خان کی بالی وڈ میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ان کاگایا ہوا مقبول ترین گیت ’دولہے کا سہرا ‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے۔

    نصرت فتح علی خان کی قوالیاں پاکستان سمیت بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہیں، ’تیرے بن نئی لگدا دل میرا سوہنیا‘ ہو یا ’میرے رشک قمر‘ استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیوں نے ہمیشہ بھارتیوں کو اپنے گیتوں سے دیوانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے مشہورموسیقاراے آررحمان کے ساتھ کئی البم اور گانے ریلیز کیے جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

    علاوہ ازیں معروف بھارتی شاعر جاوید اختر بھی نصرت فتح علی خان کے فن کے دیوانے ہیں اور نصرت فتح علی خان نے جاوید اختر کے ساتھ بھی کام کیا –

    اس حوالے سے جاوید اختر نے ایک انترویو کے دوران بتایا کہ نصرت فتح علی خان اپنے کام میں اس قدر مگن ہو جایا کرتے تھے کہ وہ اس کا حصہ محسوس ہوتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری غزلوں کی البم ’سنگم‘ کی ایک غزل جس کے بول تھے ’اب کیا سوچیں، کیا ہونا ہے، جو ہو گا، اچھا ہو گا‘ کی ریکارڈنگ کے دوران وہ مسلسل روتے رہے اور ریکارڈنگ کرواتے رہے۔

    جاوید اختر کے مطابق وہ ’سنگم‘ کے اس گانے کو ریکارڈ کرواتےہوئے مسلسل روتے رہے اس گانے کے بول جاوید اختر نے لکھے ہیں۔

    جب بالی وڈ میں نصرت فتح علی خان کو کام کرنے کی دعوت ملی تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف شاعر جاوید اختر کے ساتھ ہی کام کریں گے-

    جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے دو بڑے فنکاروں نے مل کر کام کیا اور ’سنگم‘ البم ریلیز کیا۔ اس البم کا سب مشہور و معروف گانا ’آفریں آفریں‘ تھا۔

    جاوید اختر بتاتے ہیں کہ ’سنگم‘ البم پر کام کے دوران تین چار دن نصرت کے ساتھ گزارے لیکن ان کی توجہ صرف کام پر رہی۔ وہ یا تو میرے شعر سنتے تھے یا پھر اپنی موسیقی میں ہی گم رہتے تھے۔

    جاوید اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جہاں ہم رہ رہے تھے وہ بنگلہ سمندر کےپاس واقعی تھا تو میں نے اکثر دیکھا کہ نصرت فتح علی خان دیر تک خاموش بیٹھےسمندر کو گھورتے رہتے اور پھر اچانک ہارمونیم اپنے قریب کرتے اور اسے بجانا شروع کر دیتے وہ بہت کم بولنے والے کم گو انسان تھے- تب مجھے ایسیا لگتا تھا کہ میرے سامنے دو سمندر ہیں ایک وہ جو پانی والا او دوسرا نصرت فتح علی خان جو اپنے فن میں اپنے آپ میں ایک سمندر تھے وہ اپنے کام سے عشق کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا اپنے ایک انٹرویو مین یہ بھی کہا کہ نصرت فتح علی خان بننے کے لئے صرف سُروں اور میوزک کے فن کی ہی نہیں ضروری اور کافی نہیں بلکہ ان جیسا اچھا انسان بھی بننا بھی ضروری ہے وہ بالشبہ بہت اچھے اور کم گو انسان تھے-

    نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اوران کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGRrYQCFOSR/?igshid=10asy2x34g3pq
    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی انسٹاگرام پر نصرت فتح علی خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں 72 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا –

    16 ستمبر 1997 میں محض 48 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرنے والے نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے لیکن آج بھی سننے والے ان کے کلام میں کھو جایا کرتے ہیں۔

  • حرامانی کو تصاویر سے متعلق کیا مسائل درپیش ہیں؟

    حرامانی کو تصاویر سے متعلق کیا مسائل درپیش ہیں؟

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی تصویروں سے متعلق مسئلہ شیئر کیا ہے جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں اکثر تصاویر اور ویڈیوز مین ان کے شوہر اور مزاحیہ اداکار و میزبان مانی بھی موجود ہوتے ہیں اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی بھی ملتی ہے-

    حرامانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا ڈھیلا ڈھالا لباس پہن رکھا ہے تصاویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنا تصاویر سے متعلق ایک مسئلہ بتایا جو کہ صرف اداکارہ کا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکی کا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGRuAbAnKcs/?igshid=1dvr5krnaygqx
    انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے 10 تصاویر لی تھیں جس میں سے بس یہی دو اچھی آئی ہیں-

    اداکارہ کی اس پوسٹ مداحوں کی جانب سےکافی سراہا جا رہا ہے جبکہ دلچسپ کمنٹس بھی آ رہے ہیں جن میں سیدہ طوبیٰ عامر نے بھی اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری زندگیوں کی کہانی ہے جس پر حرا مانی نے لکھا کہ دوست یہ سب جم کا کمال ہے-

    انسٹا گرام صارفین کا حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا ہے کہ حرا مانی کی 10 تصویروں میں سے صرف دو اچھی آئیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے مذاق میں کہا گیا کہ یہ دو تصاویر بھی اچھی نہیں ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا یہ آپ کی تصاویر اچھی نہ آئیں –

    ایک ماہ نور نامی صارف نے لکھا کہ میرا بھی یہی حال ہوتا ہے 10 تصاویر لوں تو 2 اچھی آتی ہیں مجھے میرے سب فرینڈز اور فیملی کہتے ہیں کہ میں بالکل آپ جیسی لگتی ہوں-

    صارف نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک دفعہ ایک فنکشنمیں ایک انکل نے مجھے پاستہ فری میں کھلایا کیونکہ انہیں لگا میں اپ کی چھوتی بہن ہوں جب ان انکل نے مجھے یہ آفر کرائی تب میں نے ان سے پوچھا بھی تھا کہ آپ مجھےفری میں پاستہ کیوں دے رہے ہیں انہوں نے مجھے کہا کیا آپ اس ایکٹریس کی چھوٹی بہن نہیں ہیں جن کا ابھی ڈرامہ چل رہا ہے دو بول میں نے انہیں کہا نہیں سر لیکن انہوں نے مہا آپ بالکل ان جیسی دکھتی ہو-

    اس نے ایک ایک مرتبہ فورٹریس میں بھی ایسے میرے ساتھ ہوا تھا لیکن آپ تو زیا دہ پیاری ہے سمارٹ بھی ہیں-