Baaghi TV

Category: شوبز

  • شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شوبز فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے متاثرین سے اظہا ر تعزیت کیا اور اس دھماکے کو 2014 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحے ’سانحہ اے پی ایس‘ سے مشابہت قرار دیا۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے پر جہاں عوام اور معروف شخصیات نے دُکھ کا اظہار کیا وہیں شونز فنکار بھی افسردہ دکھائی دیئے اور اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں انہوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور اس دلخراش واقعے کی بھر پور مذمت کی-


    گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔


    اداکار فیروز خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ دل پشاوربلاسٹ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دل اداس ہے اللہ اُن تمام لوگوں کیلئے آزمائش کو مختصر کرے جس میں اُس نے انہیں مبتلا کیا ہے۔


    اداکار ہمایوں سعید نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہےاہل خانہ کے لاتعداد نقصان اورمتاثرین کے لئے بہت ساری دعائیں اللہ ہمیں ہر برائی سے محفوظ رکھے۔


    گلوکار فرحان سعید نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مدرسے حملے میں شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں زخمیوں اور شہدا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔


    اداکارہ عائزہ خان نے پشاور دھماکے کے حوالے سے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ وہ پشاوربلاسٹ کا سن کر بہت افسردہ ہیں اورامید ہے جلد ہی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔


    فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں جائے حادثہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ رحم-


    فخر عالم نے دہکھ کا اطہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پشاور میں بچوں پر بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے۔ یہ ایک بیرونی اور اندرونی بزدلانہ دونوں طرف سے مربوط کثیر سطح کی کوشش ہے۔ لیکن قوم پُر عزم کھڑی ہے اور ہمارے امن اور ترقی کے عزم کو روکا نہیں جائے گا۔


    گلوکار شہزاد رائے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہاں جائیں ، کس کو بُلائیں ، کیا کریں خونخوار حیون بھی انسان سے بہت بہتر ہیں-


    مہوش حیات نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ آج پشاور میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ میری تعزیت۔ میرے پاس صرف ایک سوال ہے کہ اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں سے پوچھیں۔ کیوں؟ آپ نے بہت سارے بے گناہ لوگوں کو ہلاک اور معزول کر کے کیا حاصل کیا؟ آپ کس مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں؟ کسی بھی چیز کو قتل کرنے کا جواز پیش نہیں کیا گیا!


    اداکارہ مایا علی نے افسردگی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے چھوٹے تابوت بلا شبہ سب سے بھاری ہوتے ہیں میں ان خاندانوں کی دل دل دہلانے والی حالت زار کے بارے میں بھی سوچتی ہوں جو در کالونی سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں دعا ہے کہ اللہ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی طاقت دے-


    اداکارہ حریم فاروق نے اپنے پیغام میں صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی اور لکھا کہ بزدلانہ حملوں سے شاید ہم نیچے آجائیں لیکن ہماری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ اس سے یہ اور بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ اواخر تک یہاں موجود ہے اس کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا-

  • پاکستانی عوام کو براق اوزڈیمیرکی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    پاکستانی عوام کو براق اوزڈیمیرکی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    گزشتہ روز تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق تُرک شیف براق اوزڈیمیرکا پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پاکستان اورپاکستانیوں‌سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہیں‌-

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز سماجیہ رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سئیر کردہ ویڈیو میں تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں جہاں وہ پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاریں گے-


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھی شال اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیتے ہوئے تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے بڑی خوشی کااظہارکیا اور ساتھ ہی اس خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے- براق نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ پاکستان اور ہش ٹیگ ترکی کا بھی استعمال کیا-

    تُرک شیف براق اوزڈیمیرنے پاکستان زندہ باد کے ساتھ ترکی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ، ان نعروں کوسن کرپاکستانی بڑے خوش ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف کے ساتھ محبت کا اظہار کر تے ہوئے انہیں نہ صرف انگلش اور اردو میں بلکہ ترکی زبان میں بھی پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں-


    علی رضوان نامی صارف نے لکھا کہ ہم بے چینی سے آپ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جب آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں گے تو آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوگا کہ آپ دوسروں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ ترکی پاکستان کا دوسرا وطن ہے اور پاکستان آپ کا دوسرا وطن ہے۔


    ایک اور صارف نے براق کو پاکستان میں کوش آمدید کہا-


    https://twitter.com/YasirShaikh99/status/1320792322095931392?s=20


    https://twitter.com/FoodZana/status/1320780517055365123?s=20

    اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    ترکش شیف کی دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • جنت مرزا نے دل فروخت کرنے کی قیمت بتا دی

    جنت مرزا نے دل فروخت کرنے کی قیمت بتا دی

    ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو دل فروخت کرنے کی قیمت بتا دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے تصاویر شئیر کی ہیں جن میں وہ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک تصویر وہ اپنی جیت کا جشن بھی مناتی دکھائی دی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGxO1n_ALvC/?igshid=17z135qoag72p
    جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویریں شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ دل برائے فروخت ہے جس کی قیمت صرف ایک مسکراہٹ ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں کی رائے پوچھتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بیڈمنٹن یا ٹینس؟

    جنت مرزا کی پوسٹ پر صارفین نے تعریفی کمنٹس کرنے کے ساتھ ساتھ تبصرے بھی کئے اور اپنی پسندیدہ ٹک ٹاک اسٹار سے سوالات بھی کئے جن کے جنت مرزا نے جوب دیئے-

    جنت مرزا کے سوال پر حرا شیخ نامی صارف نے بیڈمنٹن کا انتخاب کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار سے سوال کیا کہ آپ کا کیا کھیلتی ہو؟ جس پر جنت مرزا نے جواب دیا کھیلتی ہو اور کھیل رہی ہو میں فرق نظر آتا ہے کوئی برو؟

    عابدہ صارف نے پوچھا کہ سُنا ہے آپ پہلے 20 منٹ میں کمنٹس کے جواب دیتی ہیں جس پر جنت مرزا نے کہا ہاں جی-

    ایک صارف نے جنت مرزا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ سب سے اچھی ہے۔ جس پر جنت مرزا نے کہا کہ تیراکی کرکٹ سے بھی اچھی ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ وہسے آپ ٹینس کھیل رہی ہیں یا بیڈمنٹن ؟ ٹک ٹاکر نے جواب دیا بیڈمنٹن-

    ایک صارف نے کہا کہ علیشبہ اور عمر میں سے کسی ایک کو چنیں صارف نے کہا کہ سوال تھوڑا مشکل ہے مین کرائی نہیں ڈلوانا چاہتا ، صارف کے سوال پر جنت مرزا نے کہا کہ آپکا ارادہ ہی لڑائی ڈلوانے کا ہے-

    ایک صارف نے ٹک ٹاک اسٹار سے پوچھا کہ آپ کو کرکٹ اور تیراکی میں سے کیا پسند ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ تیراکی۔

    ایک صرف نے کہا کہ اب آپ پاکستان آ جائیں جس پر جنت مرزا نے کہا کہ آپ نے بلایا ہمیں سمجھیں ہم آ گئے-

    خیال رہے کہ فیصل آباد کی رہائشی جنت مرزا پاکستان کی مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

    جنت مرزا کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید

    جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    یا تو اگلے بندے کو شہرت نہ دیں یا پھر ذہنی مریض نہ بنائیں جنت مرزا کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    جنت مرزا کی وقار ذکا پر ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر شدید تنقید

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

    جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

  • شنیرا اکرم کراچی کے لئے کس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں

    شنیرا اکرم کراچی کے لئے کس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل ہوں۔

    باغی ٹی وی :سماجی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کا رگردگی کی تعریف کی-


    شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سوچئے اگر ہمارے پاس کراچی کے ہر حصے کے لئے سی بی سی ہوتا !

    سماجی کارکن نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سی بی سی عملے کی صفائی کرتے ہوئے تصویریں شیئر کر لکھا کہ ایک بار پھر سی بی سی کی جانب سے قابل ستائش کاوشیں کی جارہی ہیں۔


    شنیرا نے سی بی سی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری گندگی کو صاف کرنے اور ہمارے ساحل سمندر کے آس پاس کے ان عوامی علاقوں پر آپ کی مسلسل مدد اور توجہ کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ لکھا کہ اگر ہم عوامی علاقوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ نہیں سیکھتے تو پھر ہم ان کو رکھنے کے مستحق بھی نہیں ہیں۔


    شنیرا اکرم کی اس ٹوئٹ پر ایک ٹویٹر صارف نے انہیں مستقبل میں کراچی کی گورنر قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا-

    ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے لکھا کہ یہ جگہ ڈمپ سائٹ تھی ہفتے کے اختتام پر جب عام طور پر لوگ سیر و تفریح کی غرض سے ساحل کا رخ کرتے ہیں تو اپنی موجودگی کا ثبوت کچرے کی صورت میں چھوڑ کر جاتے ہیں جو سڑک پر ریت میں پڑا رہتا ہے یا سمندر میں بہہ جاتا ہے۔

    انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ سی بی سی نے سارا ہفتہ صفائی میں صرف کیا ہے وہ ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خود سے ہی خیال رکھیں۔

    سی ویو کی صفائی دیکھ کر شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

    ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

  • شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں سے حملہ

    شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں سے حملہ

    بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پردوست نے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ مڈڈے کے مطابق بھارتی اداکارہ مالوی مہوترا کو گزشتہ رات ایک دوست نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بدلہ لینے کی غرض سے چھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مالوی شدیدی زخمی ہو گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ نواحی شہر اندھیری میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک ٹی وی اداکارہ پر چاقو سے وار کیا۔

    یہ واقعہ پیر کےروز شام نو بجے کے لگ بھگ اندھیری کے علاقے ورسووا میں اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالوی ملہوترا ایک کیفے سے گھر لوٹ رہی تھیں۔

    ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم یوگیش مہیپال سنگھ ، جو ایک مہنگی ترین کار میں سوار تھا نے اسے راستے میں روک لیا اور پوچھا کہ اس نے اس سے بات کیوں نہیں کی ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق مالوی ملہوترا پر اُن کے دوست کے مابین جھگڑا ہوگیا اور ملزم نے ملہوترا کو پیٹ میں اور دونوں ہاتھوں پر چاقو سے 3 وار کیےاور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ مالوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ مالوی ملہوترا کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتانا ہے کہ وہ اور منیش پال سنگھ ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں، منیش سنگھ اُن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اُنہوں نے منیش سنگھ سے شادی سے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی۔

    انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ وہ کل رات دبئی سے واپس بھارت پہنچی تھیں اور چائے پینے کیفے جا رہی تھیں اچانک سے منیش سنگھ اُن کے پاس آیا اور بات نہ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر اُنہوں نے منیش سنگھ کو کہا کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتیں اس لیے اُن کا پیچھا کرنا اور اُن سے بات کرنے کی کوشش چھوڑ دیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اُن کے منع کرنے پر منیش سنگھ نے اُن پر چھریوں سے حملہ کرتے ہوئے 3 وار کیے اور وہاں سے فرار ہو گیا۔

  • حرامانی نے ناقدین کو خبردار کر دیا

    حرامانی نے ناقدین کو خبردار کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے باکسنگ گلووز پہن کر ناقدین کو خبردار کر دیا کہ ان سے پنگا لینے کی کوشش نہ کریں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی نے بہت کم عرصے میں اپنی حیرت انگیز اداکاری صلاحیتوں کی بدولت شوبز میں اپنی ایک خاص پہچان اور جگہ بنائی ہے حرا مانی نہ صرف سکرین پر مقبول ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے اس کی وجہ اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہتی ہیں اور روٹین لائف اور ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔

    اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جا میں انہوں نے باکسنگ گلووز پہن رکھے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGz2H2aH_4g/?igshid=l1c0mhxdgtla
    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے ناقدین کو خبردار کررے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھ سے پنگا نہ لینا، ورنہ ایک آئے گا زور کا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حرا مانی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ بچوں والے منہ بنائے بیٹھی ہیں اور ایسے منہ بنا کے بیٹھے ہوئے وہ انتہائی خوبصورت اور کیوٹ نظر آ رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ایسے منہ کیوں بنا ئے ہوئے ہیں اداکارہ نےکیپشن میں بتایا کہ جب اُنہیں سیٹ پر اپنے بیٹے ابراہیم کی یاد آتی ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔

    اس سے قبل حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی تصویروں سے متعلق مسئلہ شیئر کیا تھا جو کہ صرف اداکارہ کا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکی کا ہے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے 10 تصاویر لی تھیں جس میں سے بس یہی دو اچھی آئی ہیں-

    اداکارہ کے اس کیپشن پر عامر لیاقت کی بیوی سیدہ طوبیٰ عامر نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ہماری زندگیوں کی کہانی ہے-

    واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

    حرامانی کو تصاویر سے متعلق کیا مسائل درپیش ہیں؟

    حرا مانی کو سیٹ پر جب بیٹے کی یاد آتی ہے تو کیا کرتیں ہیں ؟

  • سسٹین ایبل فیشن ، دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے   منشا پاشا

    سسٹین ایبل فیشن ، دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے منشا پاشا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ سسٹین ایبل فیشن صدیوں سے چلے آرہے ہیں اور اصل میں یہ دیسی فیشن کا ہی نیا فینسی نام ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا زیادہ استعمال کیا جانے لگا ہے اور بڑے ادارے فیشن کی مصنوعات کو متعدد بار استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔

    اسی اصطلاح پر اداکارہ منشا پاشا نے بھی حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں مداحوں کو آسان الفاظ میں سمجھایا کہ دراصل ’سسٹین ایبل فیشن‘ کیا ہے اور اسے فینسی نام دے کر لوگوں کو کیا سمجھایا جا رہا ہے؟

    منشاپاشا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دراصل ’سسٹین ایبل فیشن‘ صدیوں سے چلے آ رہے ہیں اور یہ دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج کل ’سسٹین ایبل فیشن‘ اس لیے ٹرینڈ بنا ہوا ہے کیوںکہ اسے فینسی نام دیا گیا ہے لیکن درحقیقت یہ وہی ہمارا پرانا دیسی فیشن ہے۔


    منشا پاشا نے لکھا کہ برصغیر میں ہمشیہ والدین نے اپنی اولاد کو سکھایا ہے کہ چیزوں کو ضائع مت کریں اور کپڑوں کو الگ الگ تقریبات میں استعمال کریں۔

    اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کی بہنیں ایک دوسرے کے کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہیں۔

    منشا پاشا نے انکشاف کیا کہ یہی کچھ ایک دیسی گھرانے کی حقیقی آواز دینے کے لئے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی شوٹنگ کے سیٹ پر کیا گیا تھا ڈرامے کے چبد سینز میں جب انہوں نے صنم سعید کے کپڑے پہنے اور صنم سعید نے ثنا سرفراز کے کپڑے پہنے۔

    انہوں نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ممختصر یہ کہ ، دیسی فیشن ہی پائیدار فیشن ہے۔

    اداکارہ کی ان ٹوئٹس پر صارفین نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ منشا پاشا سسٹین ایبلٹی کے وسیع موضوع کا احاطہ کرنے میں ناکام ہوگئیں۔


    انکتا نامی صارف نے لکھا کہ دیسی فیشن ہمیشہ پائیدار فیشن نہیں ہوتا۔ کپڑے کو شیئر کرنا ان پائیدار چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ پائیدار الماری برقرار رکھنے کے لئے کرسکتے ہیں۔ کپڑا کس طرح بنایا جاتا ہے اور اسے کیسے رنگایا جاتا ہے یہ سب سے اہم ہے۔ دیسی فیشن پولیسٹر سے بنا ہے جوان سسٹین ایبل ہے-

    جس پر منشا پاشا نے اپنے گزشتہ روز کے ٹوئٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقی فیشن میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جس میں ورکرز کے حقوق، رنگے جانے والے کپڑے کے ماحولیاتی اثرات اور پانی کا استعمال بھی شامل ہوتے ہیں۔


    منشا پاشا نے کہا کہ انہوں نے دیسی گھرانوں میں پہلے سے موجود کپڑوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے رجحان پر بات کی تھی جسے اب سسٹین ایبل فیشن کے طور پر آن لائن فروغ دیا جارہا ہے۔

    منشا پاشا کی اس ٹوئٹ کے رد عمل پر ٹوءٹر صارف نے کہا کہ ہماری مشہور شخصیات کو پائیدار فیشن کی بات کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا یہ پائیدار ترقی اور کارپوریٹ پائیداری کی عالمی تحریک کا ایک حصہ ہے۔
    https://twitter.com/MasoodA69428359/status/1320722284055826434?s=20
    صارف نے کہا کہ پائیدار فیشن کے صحیح تصور کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے اکیڈمیا اور فیشن انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
    https://twitter.com/darya_farhad/status/1320707866702028802?s=20

    واضح رہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے گزشتہ کچھ عرصے سے فیشن کی دنیا میں ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا جا رہا ہے اور بڑے ادارے فیشن کی مصنوعات کو متعدد بار استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔ مذکورہ اصطلاح کو استعمال کرنے کا مقصد فیشن انڈسٹری میں بننے والی مصنوعات کے بار بار استعمال کرنا ہے اور ساتھ ہی اس کا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے جو مختلف مواقع پر استعمال کی جا سکیں۔

    ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا مقصد فیشن کی دنیا میں کپڑوں، جوتوں اور دیگر چیزوں کو متعدد بار استعمال کرکے وسائل کو محفوظ بنانا اور ماحولیات کا تحفظ ہے۔

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر

    راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر

    لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر آگئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق فییڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی یے-

    اس حوالے سے ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے فیدرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔

    ایف بی آر نے اپنے لکھے گئے خط میں ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی گذشتہ چھ سالوں کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے-

    علاوہ ازیں خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

    دوسری جانب گلو کار کی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک ایف بی آر کا کوئی پیغام راحت فتح علی تک نہیں پہنچا ہے۔ خان کے منیجر محمد عامر نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ،ہمیں ابھی تک ایف بی آر کی طرف سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہم فی الحال اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار اپنے ٹیکسوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ایف بی آر کے ریڈار کے پر رہا ہے ٹیکس چوری کے معاملے میں سن 2017 میں گلوکار کے بینک اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ اس وقت ، ایف بی آر کی جانب سے سن 2015 میں 3 ملین روپے سے زائد مالیت کے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے سبب یہ کارروائی کی گئی تھی۔

    اس سے قبل سن2011 میں بھی گلوکار کو غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد لاہور ریجنل ٹیکس آفس طلب کیا گیا اور ایف بی آر کے ممبروں نے بتایا تھا کہ بورڈ کے بار بار مطلع کر نے کے باوجود انہوں نے پچھلے 5 سالوں سے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

    اس وقت راحت فتح علی خان نے پاکستانی ٹیکس قوانین اور طریقہ کار سے لاعلمی کی اپیل کی تھی اور اب سے وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

  • یاسرحسین  کو سوشل میڈیا صارف نے درندہ کیوں کہا ؟

    یاسرحسین کو سوشل میڈیا صارف نے درندہ کیوں کہا ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان یاسر حیسن کو سوشل میڈیا صارف نے (beast) درندہ کہہ ڈالا-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ یاسر حسین کے ساتھ کھڑی ہیں ان دونوں کی یہ تصاویر شمالی علاقہ جات کی سیر سپاٹوں کے دوران لی گئیں تھیں –
    https://www.instagram.com/p/CGzt_cQHQCz/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ لکھا کہ یہ تم ہو، یہ میں ہوں اور یہ ہم ہیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے شوہر یاسر حسین نے شاعرانہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں، سو ہم بہار پہ الزام دھار کے دیکھتے ہیں سنا ہر رات اُسے چاند تکتا رہتا ہے، ستارے بام ِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں ۔

    یاسر حسین کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اہلیہ اقراء نے لکھا کہ سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھرتے ہیں یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں کیونکہ یاسر حسین اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے زیادہ پسند نہیں کیے جاتے اس لیے صارفین اکثر اُن کی پوسٹ پر ایسے ہی کمنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں صارفین نے اقراء کو کوئین قرار دیا- جبکہ ایک صارف خاتون نے کمنٹ میں یاسر کو بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کہہ ڈالا-


    جہاں لوگوں نے پوسٹ پر مزاحیہ اور تنقید بھرے تبصرے کئے وہیں کچھ سارفین نے دونوں کی جوڑی کو خوبصورت اور بہترین جوڑی قرار دیتے ہوئے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

  • عائزہ خان ٹام کروز کی دیوانی

    عائزہ خان ٹام کروز کی دیوانی

    ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی با صلاحیت اداکارہ عائزہ خان ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار ٹام کروز کی دیوانی ہو گئیں ۔

    باغی ٹی وی : باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ٹام کروز اور اپنی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ’لال دل والی ایموجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGxTm6WhKOa/?igshid=1t8rcaq4swj18
    عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے 2009 میں انہوں نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا اس کے بعد وہ عکس، پیارے افضل، میرا سائیں 2، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو،محبت تم سے نفرت اور تھوڑا سا حق جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

    عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی جوڑی کے دو بچے ہیں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

    دوسری جانب ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں جکئی بات تو وہ اتنے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں کہ لوگ وہ اسٹنٹ دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں-