Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر دیئے

    سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر دیئے

    خیراتی ادارے ’بینگ ہیومن فاؤنڈیشن‘ کے سربراہ سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے اسپتال کے بل ادا کر کے دل جیت لیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے بیمار اداکار و ماڈل فراز خان کے اسپتال کے بل ادا کر کے دل جیت لیے ہیں جو اس وقت بنگلورو کے وکرم اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔

    اداکار ، جو 1998 میں بننے والی فلم مہندی ،میں اداکارہ رانی مُکر جی کے ساتھ کام کرنے والےاداکار کو 8 اکتوبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔ اداکار ایک سال سے سینہ کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے اداکار کے علاج کے لئے مدد کرنے کی خبر اداکارہ کشمیرہ شاہ نے شیئر کی ، جنہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ سلمان خان نے فراز خان کے میڈیکل بلوں کی ادائیگی کی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGVIUl6nZeL/?utm_source=ig_embed
    سلمان خان نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کشمیرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ، "فراز خان اور ان کے میڈیکل بلوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔

    انہوں نے لکھا کہ فلم فریب سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فراز خان کی حالت نازک ہے اور سلمان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی مدد کی جیسے وہ بہت سارے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

    کشمیرہ شاہ نے لکھا کہ میں سلمان خان کی مداح ہوں اور ہمیشہ اُن کی ایک حقیقی مداح رہوں گی۔ اگر لوگوں کو یہ پوسٹ پسند نہیں ہے تو مجھے پرواہ نہیں ہے۔

    کشمیرہ نے لکھا کہ میرے خیال میں سلمان خان فلمی صنعت میں اب تک دوسروں کے لئے ہمدردی اور دوسروں کا دُکھ دل میں محسوس کرنے ولےسب سے زیادہ حقیقی شخص ہیں۔

    دوسری جانب بیمار اداکار فراز خان کے بھائی فہد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ’سلمان خان نے اُن کے بھائی فراز خان کے علاج میں آنے والے اخراجات سے متعلق سارے بل ادا کر دیئے ہیں۔

    فہد خان نے بتایا کہ کا بھائی فراز خان کئی عرصے سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہے،انہوں نے اپنے بھائی کی بیماری سے متعلق ایک فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا تھا جس کی بھارتی فلمساز پوجا بھٹ کی جانب سے تشہیر کی گئی۔

    فہد خان نے مزید بتایا سلمان خان کا یہ درد مندانہ اقدام اُن کے لیے بہت احسن ثابت ہوا ہے سلمان خان خود آئے اور ہسپتال کے بل ادا کیے اور اُن سے 10 منٹ تک بات بھی کی اس دوران انہوں نے فراز خان کی بیماری سمیت اُن کے والد (اداکار یوسف خان) سے متعلق بھی باتیں کیں اور کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ اسپتال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا فراز وبا کے خاتمے کے بعد اپنا علاج کروانے کا سوچ رہا تھا مگر حالت زیادہ بگڑنے پر اُسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا فراز خان کی اسپتال میں اب بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہو رہی ہے جیسی ہونی چاہئے۔

    سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

    سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

  • ہم ٹی وی نے عوامی ٹی وی پر سنسکرت میں ہندوؤں کے مذہبی اشلوکس کی نمائش کیوں کی ؟

    ہم ٹی وی نے عوامی ٹی وی پر سنسکرت میں ہندوؤں کے مذہبی اشلوکس کی نمائش کیوں کی ؟

    نجی ٹی وی چینل ہم پر نشر ہونے والا پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’ محبت تجھے الوادع‘‘ میں سنسکرت میں ہندوؤں کے مذہبی اشلوکس کی نمائش کی گئی-

    باغی ٹی وی: پاکستانی مشہور ڈرامہ ’’محبت تجھے الوداع ‘‘ جوگزشتہ رات ہم ٹی وی پر نشر ہوا تھا میں شائقین کو ہندی زبان کی جھلک دکھائی۔

    ہم ٹی وی کے حالیہ جاری ڈرامے کے بارے میں باغی ٹی وی کے سامنے کچھ حیرت انگیز بات آئی۔ پچھلی رات ٹیلی ویژن پر اس کا 18 واں محبت تجھے الوداع کی 18 رویں قسط نشر کی گئی جس میں ہمیں ایک منظر میں سنسکرت زبان میں ہندوؤں کے مذہبی اشلوکس دیکھنے ملے-

    اس ڈرامے میں مرکزی کردار سونیا حسین کو ایک پوش جیسا لباس پہنا ہوا دکھایا گیا تھا جس پر سنسکرت میں ہندوؤں کے مذہبی اشلوک نقوش تھے۔

    اداکارہ کے زیب تن کئے گئے لباس پر چھپی ہوئی ہندی الفاظ دیکھنا واقعی بہت ہی عجیب بات ہے۔ قومی ٹی وی پر ایسی غلطی کیوں کی گئی؟

    اگر اداکارہ نے ایسا لباس پہننے کے لئے بنایا گیا تھا ، تو پھر شو کے ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کی جانب سے اس کی توجہ کیوں نہیں دی گئی؟

    دوسری طرف ، ہندوستان ، مسلمانوں سے متعلق کسی بھی چیز کی نمائش پر پابندی عائد کرتا ہے ، اور یہاں ہم ہندی سنسکرت الفاظ سے بنا لباس پہن رہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب حال ہی میں مشہور ہندوستانی زیورات برانڈ تنشق کو اپنا اشتہار ڈیلیٹ کرنا پرا کیونکہ اس میں ایک ہندو لرکی کو مسلمان گھرانے کی بہو دکھایا گیا تھا جس میں عوام کے غم و غصے کے بعد ہندو مسلم باہمی شادی کو ظاہر کیا گیا تھا۔

    اشتہار جاری کئے جانے کے بعد ابتدائی طور پر انتہاپسند ہندوؤں نے اعتراض کرتے ہوئے اشتہار کو ’لو جہاد‘ قرار دے کر زیورات کی کمپنی پر سخت تنقید کی۔

    انتہاپسند ہندو خواتین کی جانب سے مسلمان مردوں سے شادی کرنے کو ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے شادی کرنے کے بعد ان کا مذہب تبدیل کردیتے ہیں۔

    اشتہار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ’بائیکاٹ تنشق‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا اور اشتہار کے حق اور مخالفت میں سیاستدان، صحافی، سماجی رہنما اور معروف میڈیا پرسنالٹیز بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگیں۔

    سوشل میڈیا پر انتہاپسند ہندوؤں کی سخت تنقید کے بعد اگرچہ زیورات کمپنی نے ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹادیا تھا تاہم اس کے باوجود مذکورہ اشتہار پر بحث و تنازع جاری رہا۔

    اشتہار پر شروع ہونے والے بحث میں لوگوں نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی شادیوں اور ’لو جہاد‘ پر بحث کی اور کئی افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ اشتہار کے ذریعے دکھانے کی کوشش کی گئی کہ ہندو خواتین مرضی سے مسلمانوں سے شادی کرتی ہیں۔

    حال ہی میں بھارت کے بڑے کاروباری اداروں میں شمار ہونے والے ’ٹاٹا‘ گروپ کی زیورات سے متعلق ذیلی کمپنی کے اشتہار پر انتہاپسند ہندوؤں نے برہمی کا اظہار کیا جد کے بعد کمپنی نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے اشتہار کی ویڈیو ہٹا دی تھی-

    اگر ہندوستانی مسلمانوں سے منسلک کسی بھی چیز کو ظاہر کرنے کے لئے راضی نہیں ہیں تو پھر ہمیں بھی کسی بھی چیز کو فروغ دینے میں محتاط رہنا چاہئے جس کا مطلب ہندوستانی ہے۔

    ہم ٹی وی کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ کیا یہاں سامعین کو ناخوش کرکے اپنے ہمسایہ ممالک کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

    اشتہار میں ہندو لڑکی کو مسلمان گھرانے کی بہو دکھانے پر تنازع ،کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے اشتہار کی ویڈیو ہٹادی

  • عائشہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    عائشہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان سوشل میڈیا پر بھی شاذو ناذر رہی نظر آتی ہیں تاہم جب کبھی وہ سوشل میڈیا پر اپنی کوئی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کرتی ہیں تو مداحوں کی جانب سے خوب خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے اور اداکاروں کو تعریفی پیغام وصول ہوتے ہیں-

    تاہم اب حال ہی میں اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ اداکارہ نے نیا ہیئر کٹ کروایا ہے اور نہایت خوبصورت اور پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGVws2FluXQ/?igshid=1wzn6vsaeposb
    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ ہی اپنے بالوں کو نیا رنگ بھی دیا ہے۔

    عائشہ خان کی سیلفی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کُبریٰ خان، مایا علی اور نامور اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں،مومل شیخ،نمرہ خان اور زارا نور عباسی سمیت اداکارہ کی قریبی دوستوں نے اُن کی خوب تعریف کی۔

    دوسری جانب عائشہ خان کے مداح بھی اُن کے ’نئے لُک‘ کو پسند کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں- ایک صارف نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ آپ اتنی حسین ترین کیوں ہیں جبکہ ایک صارف نے ماشاءاللہ لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کو اتنی حسین ہونے کا کوئی حق نہیں ہے-

    واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

    اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

    نمرہ خان اور یشما گل کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    حرا مانی کو سیٹ پر جب بیٹے کی یاد آتی ہے تو کیا کرتیں ہیں ؟

  • سلمان خان کی نئی  فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

    سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

    بالی وڈ کے سپر اسٹار اور دبنگ خان سلمان خان نے اپنی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : کئی ماہ انتظار کے بعد سلمان خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان فلمز کے ٹوئٹر ہینڈل میں شئیر کرتے ہوئے فلم کے مکمل ہونے کا اعلان کیا-
    https://twitter.com/SKFilmsOfficial/status/1316325720579211264?s=20
    سلمان خان فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش تھے۔انہوں نے سیٹ پر موجود انتظامیہ سمیت تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    سلمان خان کے اس اعلان کے بعد شائقین نہایت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں-
    https://twitter.com/BeingShahbaazZ/status/1316344732948209664?s=20


    کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے فلم کی شوٹنگ تقریباً 7 ماہ بعد دوبارہ شروع کرائی تھی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکی شروف اور رندیپ ہودا بھی شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر تک مکمل کی جانی تھی تاہم اسے شیڈول سے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا۔

    سلمان خان کے مداحوں کو فلم کی صورت میں رادھے کی واپسی کا بےصبری سے انتظار ہے تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کوئی بھی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم وانٹڈ میں رادھے کا کردار ادا کیا تھا-

    اشتہار میں ہندو لڑکی کو مسلمان گھرانے کی بہو دکھانے پر تنازع ،کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے اشتہار کی…

  • سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

    سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

    حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور خوبرو اداکار و میزبا ن نے اپنی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ میں اپنے نبھائے جانے والے کردار کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی-

    باغی ٹی وی : خوبرو اداکار و میزبا ن نے اپنی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ میں اپنے نبھائے جانے والے کردار کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے اور لوگ فہد مصطفیٰ کا موازنہ بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رنویر سنگھ سے کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘فہد مصطفیٰ کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ تصویر میں فہد مصطفیٰ پولیس آفیسر کی وردی میں آنکھوں پر چشمہ لگائے دبنگ پولیس والے بنے ہوئے نظر آرہے ہیں-

    سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کی تصویر پر صارفین کی جانب سے بحث جاری ہے کوئی ان کے نئے لُک کو سراہ رہا ہے تو کوئی انہیں بھارتی اداکاروں سلمان خان(دبنگ) اور رنویر سنگھ(سمبا) کی کاپی قرار دے رہاہے۔

    سوشل میڈیا تبصرے میں ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کو دبنگ کی کاپی ، طلحہٰ نامی صارف نے غریبوں کا رنویر سنگھ ، ایک صارف وجیہ نے فہد مصطفیٰ کو پاکستان کا سلمان خان اور چلبل پانڈے قرار دیا-

    جبکہ ایک ماریہ نامی صارف نے لکھا کہ پہلی دفعہ اس یونیفارم میں کسی کو سلم سمارٹ دیکھا ہے ورنہ تو سارے توند و ہی ہوتے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ وہ دل خوش کر دیا اور لالی وڈ کا راک قرار دیا-

    حفظہ اور زینب نامی خواتین نے کہا ہمارا اپنا دیسی چلبل پانڈے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ فلم دیکھنے کے پُرجوش ہیں-

    عابد علی صارف نے لکھا کہ ہمارا اپنا دبنگ ،جبکہ تہذیب وقار نامی صارف نے لکھا کہ اتنا پیارا پولیس والا- مومنہ نعمان نے لکھا کہ فہد مصطفیٰ بالکل رنویر سنگھ کے کردار سمبا کی طرح دکھ رہے ہیں-

    جبکہ کچھ صارفین نے فہد مصطفیٰ کو سمبا کی کاپی قرار دیا -حمزہ نامی صارف نے لکھا کہ سستا رنویر سنگھ جبکہ عمر نامی صارف نے سستا چُلبُل قرار دیا-

    واضح رہے کہ فہد مصطفی فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘میں گلاب نامی پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ ماہرہ خان پہلی بار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس فلم کو نبیل قریشی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور فضا علی مرزا فلم کی پروڈیوسر ہیں۔

    فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

  • ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار جان سینا نے دوسری شادی کر لی

    ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار جان سینا نے دوسری شادی کر لی

    ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا اور اداکار نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں 2012 کے بعد جان سینا دوسری بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

    43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔


    رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔

    جان سینا نے 2019 کے اوائل میں اداکارہ شی شریعت زادے سے ڈیٹنگ کا آغاز کیا دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی۔

    شی کا ریسلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ گریٹر وینکوور ایریا سے تعلق رکھتی ہے ، اور پروجیکٹ مینیجر کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ اس نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے

    جان سینا نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو تین سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دیدی تھی الزبتھ سے ان کی ملاقات ہائی اسکول میں ہوئی تھی۔

    جس کے بعد جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نکی بیلا سے تعلقات میں رہے تاہم 2018 میں نکی بیلا نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے جان سینا سے تعلق کی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا 6 برسوں سے ایک ساتھ تھے تاہم ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔


    نکی بیلا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

    خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی سال 2017 اپریل میں ہوئی تھی جبکہ سال 5 مئی 2018 کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی جان سینا نے ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/BhnbRvBA_Lo/?utm_source=ig_embed
    دوسی جانب یہ رشتہ ختم کرنے کی تصدیق جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی تھی لیکن دونوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی تھی-

  • اشتہار میں ہندو لڑکی کو مسلمان گھرانے کی بہو دکھانے پر تنازع ،کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے اشتہار کی ویڈیو ہٹادی

    اشتہار میں ہندو لڑکی کو مسلمان گھرانے کی بہو دکھانے پر تنازع ،کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے اشتہار کی ویڈیو ہٹادی

    بھارت میں زیورات کی معروف کمپنی کے ایک اشتہار میں مسلمان گھرانے میں ہندو لڑکی کو بہو کے طور پر دکھائے جانے پر تنازع پیدا ہوگیا جس کے بعد کمپنی نے معافی مانگتے ہوئے اشتہار کی ویڈیو ہٹادی۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے بڑے کاروباری اداروں میں شمار ہونے والے ’ٹاٹا‘ گروپ کی زیورات سے متعلق ذیلی کمپنی کے اشتہار پر انتہاپسند ہندوؤں نے برہمی کا اظہار کیا جد کے بعد کمپنی نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے اشتہار کی ویڈیو ہٹا دی-


    تنشق جیولرز کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری معافی نامے میں وضاحت کی گئی کہ اشتہار بنانے کا مقصد ملک میں مختلف نظریات اور طبقات سے وابستہ افراد کو اتحاد کے طور پر دکھانا تھا تاہم ویڈیو کا مواد بعض افراد کے لیے تکلیف کا باعث بنا، جس پر کمپنی معافی کی طلب گار ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ ٹاٹا گروپ کی ذیلی کمپنی ’تنشق‘ نے 12 اکتوبر کو زیورات کا ایک مختصر اشتہار جاری کیا تھا جس میں ایک ہندو خاتون کو مسلمان گھرانے کی بہو کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

    اشتہار میں مسلمان گھرانے کی جانب سے اپنی ہندو بہو کے حاملہ ہونے کے بعد اس کے آنے والے بچے کے لیے گود بھرائی کی رسم کو دکھایا گیا تھا

    اشتہار میں ہندو بہو گود بھرائی کی رسم کے دوران اپنی مسلمان ساس سے پوچھتی ہیں کہ ان کے ہاں تو ایسی رسم نہیں ہوتی نا؟ جس پر ساس انہیں جواب دیتی ہے کہ بیٹیا کو خوش کرنے کی رسم تو ہر گھر میں ہوتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو بہو اپنی مسلمان ساس کا جواب سن کر خوش ہو تی ہے اور اسی دوران ہی ساس کی جانب سے بہو کو تنشق کے نئے زیورات تحفے کے طور پر پہناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اشتہار جاری کئے جانے کے بعد ابتدائی طور پر انتہاپسند ہندوؤں نے اعتراض کرتے ہوئے اشتہار کو ’لو جہاد‘ قرار دے کر زیورات کی کمپنی پر سخت تنقید کی۔
    https://twitter.com/_ideepika/status/1316046573571252224?s=20


    https://twitter.com/shivkumarac/status/1316242438902575104?s=20


    انتہاپسند ہندو خواتین کی جانب سے مسلمان مردوں سے شادی کرنے کو ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے شادی کرنے کے بعد ان کا مذہب تبدیل کردیتے ہیں۔

    اشتہار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ’بائیکاٹ تنشق‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا اور اشتہار کے حق اور مخالفت میں سیاستدان، صحافی، سماجی رہنما اور معروف میڈیا پرسنالٹیز بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگیں۔

    سوشل میڈیا پر انتہاپسند ہندوؤں کی سخت تنقید کے بعد اگرچہ زیورات کمپنی نے ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹادیا، تاہم اس کے باوجود مذکورہ اشتہار پر بحث و تنازع جاری رہا۔

    اشتہار پر شروع ہونے والے بحث میں لوگوں نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی شادیوں اور ’لو جہاد‘ پر بحث کی اور کئی افراد نے دعویٰ کیا کہ اشتہار کے ذریعے دکھانے کی کوشش کی گئی کہ ہندو خواتین مرضی سے مسلمانوں سے شادی کرتی ہیں۔

    تاہم ویڈیو کو اب بھی کئی لوگ شیئر کر رہے ہیں اور سیکولر بھارتی انتہاپسندوں کے رویے پر افسوس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

    ویڈیو کے خلاف انتہاپسندوں کے احتجاج پر نامور بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اشتہار میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے اتحاد کو دکھا گیا ہے اور ایسے اشتہار پر تنگ نظر لوگوں نے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
    https://twitter.com/ShashiTharoor/status/1315833504253374464?s=20
    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسے افراد دنیا میں ہندو مسلم اتحاد کی سب سے بڑی علامت بھارت کا بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے؟

    https://twitter.com/QueenAnpas/status/1316088401054126083?s=20

    شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

  • موٹر وے زیادتی کیس: شوبز ستاروں کا عابد ملہی کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

    موٹر وے زیادتی کیس: شوبز ستاروں کا عابد ملہی کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

    موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پرشوبز ستاروں نے ملزم کو کڑی اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی کو دو روز قبل واقعے کے 33 دن بعد فیصل آباد کے علاقے مانگامنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا ملزم کی گرفتاری پر فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی کو عبرتناک سزا دی جائے جو مثال بنے-

    عدنان صدیقی نے سماجے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کہتے ہیں انصاف میں تاخیر کرنا انصاف کرنے سے انکار کرنا ہے۔


    اداکار نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے۔


    اداکارہ اقرا عزیز نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے قانون کو غالب آنا چاہئیے اور اس کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے۔

    صنم سعید نے عابد ملہی کی گرفتاری پر شکرادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا انصاف غالب ہو اس طرح کے گھناؤنے کام کے لیے ملزم کے ساتھ کوئی رواداری اور رحم دلی نہ برتی جائے۔


    صنم سعید نے کہا کہ جو بھی سزا کا فیصلہ ہوگا اس کا مقصد مزید اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونا چاہیئے۔ یہ معاملہ ماضی کے معاملات کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔

    واضح رہے کہ 33 روز قبل لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا-

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • اسکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے آرٹ نہیں  حمزہ علی عباسی

    اسکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے آرٹ نہیں حمزہ علی عباسی

    پاکستان کے نامور اور معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اسکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے آرٹ نہیں-

    باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں لندن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈیجیٹل نیوزچینل پاک فائیو لائیوکو انٹرویو کے دوران کہا کہ کہ خواتین کو آئٹم سانگس یا نیم عریاں شوز میں اسکرین پر تضحیک آموز طریقے سے دکھانا آرٹ نہیں ہے اور نہ ہی اسے سیکولرزم کہتے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اسکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے اور اسے کسی طرح آرٹ نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی یہ عمل مذہب اور سیکولرزم میں قابل قبول ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر نیم عریاں شوز اور آئٹم سانگس کو بھی آرٹ کہنا غلط ہے۔

    خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی ماضی میں بھی آئٹم سانگس کی مخالفت کرتے رہے ہیں ساتھ ہی وہ اسکرین پر پیش کئے جانے والے مواد کو تخلیقی اور بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک سال قبل اداکار نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وہ اسلام کی خاطر عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور اب وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دین اسلام کے لئے استعمال کریں گے-

    حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو بیان کیا تھا۔

    حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ آن لائن شو میں سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں اور ایک سال بعد سکرین پر نظر آئیں گے-

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کی نئی آنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولو جٹ ہے جس میں ان کے ساتھ فواد خان، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی ریلیز تنازعات کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ پروڈیوسرز اس فلم کو رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن کورونا کے باعث اس کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کردی گئی-

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،جوانی پھر نہیں آنی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی حمزہ علی عباسی کا دعویٰ

    ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر کی یاد تازہ کر دی

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا…

    حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان

    اداکارہ میرا کی دوسال پرانی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ…

  • سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

    سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان کے معروف و مقبول سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : ناصر خان جان نے اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر آئندہ ہفتے نکاح کی خوشخبری ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی ناصر جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار میری منگنی ہوگئی۔


    ناصر جان نے اپنے نکاح اور ہونے والی اہلیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے مداحوں کو بھی اپنے نکاح میں مدعو کیا۔

    ناصر خان جان نے لکھا کہ میں اس تقریب میں تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

    اپنے پسندیدہ اسٹار کی جانب سے یہ خوشخبری سُن کر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے اور نیک تمناؤں کا اطہار کیا گیا-


    https://twitter.com/kitessuga/status/1315979098230054914?s=20
    https://twitter.com/rreeshake/status/1316053573231349764?s=20


    https://twitter.com/iNobita7/status/1315957830239821829?s=20


    واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق تصور کیے جاتے ہیں-