Baaghi TV

Category: شوبز

  • جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم  مشورہ

    جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

    ایک کروڑ فالوورزحاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد ٹک ٹاکرز کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگا دی گئی جس کے بعد سے ٹک ٹاکرز بہت پریشان ہیں کیونکہ متعدد ٹک ٹاکرز اس ایپ کے ذریعے روزگار کما رہے تھے اور اب یوں اچانک اس کی پابندی کے بعد ٹاک ٹاکرز کی آمدنی کا ذریعہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

    ملک بھر میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این نکالا ہے جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں لیکن پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے صارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹک ٹاک صارفین کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ وی پی این (VPN) استعمال نہ کریں۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اگر آپ وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کریں گے تو آپ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے…

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

  • مومنہ مستحسن کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

    مومنہ مستحسن کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں گلوکارہ مُسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکاری نے ذہنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خود کی سُنیں اور اپنے احساسات کو نظر انداز نہ کریں۔
    https://www.instagram.com/p/CGNW6awnEcf/
    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مومنہ مستحسن نے کیپشن میں لکھا کہ اپنی ذات کی سُنیں اور اپنے احساسات کو نظر انداز کرنے کے بجائے اُن پر توجہ دینے کے لیے اپنی مصروفیت میں سے تھوڑا وقت نکالیں۔

    مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے تو اُس سے مدد مانگنے میں کوئی بُرائی یا شرم محسوس نہ کریں اور خود سے کسی کے لیے اپنے دل و دماغ میں منفی سوچ نہ لائیں۔

    گلوکارہ نے کہا کہ اپنے جذبات کی نشاندہی کریں اور اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں اور پھر اُس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔

    مومنہ مستحسن نے مزید کہا کہ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی نرمی اور ہمدردی کا رویہ اختیار کریں جیسا آپ اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل عدنان صدیقی نے ٹوئٹ پر ذہنی صحت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس میں کوئی بُرائی یا پریشانی کی بات نہیں کہ کبھی ہم کسی وجہ سے مایوس ہوجاتے ہیں اور پھر خود کو سُست محسوس کرتے ہیں۔عدنان صدیقی نے رواں سال دُنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے آنے والی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ سال ہم سب کے لیے کافی مشکل رہا ہے اس لیے سب کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں، ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں-

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ WorldMentalHealthDay2020 کا بھی استعمال کیا تھا-

    اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں اور اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔

    اپنے اس پیغام میں ماہرہ خان نے کیپشن کو آپ اکیلے نہیں ہیں کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے ایسے افراد جنھیں کبھی اس کا تجربہ نہیں رہا وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ماہرہ خان کے مطابق کم از کم ہر 4 میں سے ایک شخص کو کبھی نہ کبھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق بات چیت اور لوگوں کو سن کر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    علاوہ ازیں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم سعید، عینی جعفری، عائشہ عمر اور کرکٹر جویریہ خان، اظہر محمود، بسمہ معروف جبکہ فٹبالر ہاجرہ خان اور سونگ رائٹر نے بھی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    ان ستاروں نے لوگوں کو حوصلہ دیا تھا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کریں، اور ذہنی صحت سے متعلق قدم بڑھائیں آپ خود کو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ آپ اکیلے نہیں ہیں آپ کی مدد کے لئے ہم سب موجود ہیں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے خوفزدہ نہ ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے یہ مسائل عام ہیں اور یہ کسی کو بھی ہو سکتے ہیں آگے بڑھ کر ان کی مدد کریں اور ان مسائل پر قابو پائیں سب ستاروب نے کہا کہ یہ وقت عمل کا ہے ذہنی صحت کے لئے قدم بڑھائیں-

    معروف شخصیات کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

    سال 2020 سب کے لیے انتہائی مشکل رہا ہے ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں عدنان صدیقی

    گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ڈرامہ سیریل الف کی یاد تازہ کر دی

  • آمنہ الیاس کا منہ پر آٹا لگا کر رنگ گورا کرنے والوں کے لئے خصوصی پیغام

    آمنہ الیاس کا منہ پر آٹا لگا کر رنگ گورا کرنے والوں کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے منہ پر آٹا لگا کر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گہری رنگت اور گورر رنگ کرنے والی کریموں کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے مختلف کریموں کے استعمال سےرنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ گہری رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتی نظر آ رہی ہیں کہ میں آمنہ الیاس آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟ اس کے بعد انہوں نے اپنے منہ پر آٹا لگایا اور کہا کہ اب کریں گے میرے مداح میرا انتخاب، خدا کے لیے پہچانو خود کو۔
    https://www.instagram.com/p/CGK5subH5Lj/
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ماڈل نے لکھا کہ میرا گورا بننے کا سپنا سچ ہوا مجھے سالگرہ مبارک ہو-

    اس سے قبل اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔


    انہوں نے کہا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

    آمنہ الیاس نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ اینڈ کلرازم یعنی رنگت کے فرق کا خاتمہ بھی استعمال کیا تھا-

    اس سے قبل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔
    https://www.instagram.com/p/CFw5T7YBr_P/
    آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی-

    دوسری جانب گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ، زرتاج گل نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں رنگ گورا کرنے کی 57 مصنوعات جن میں کچھ بین الاقوامی برانڈز شامل ہیں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں۔

    گل نے کہا تھا کہ رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کے تیار کنندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سال 2020 کے آخر تک مصنوعات سے پارہ یعنی مرکری کی سطح کو 1pbm تک کم کرے۔

    زرتاج گُل نے بتایا کہ حکومت جلد کی مصنوعات میں پارے اور دیگر نقصان دہ مادوں کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے متعلق گمراہ کن اشتہاروں کی حوصلہ شکنی کریں۔

    زرتاج گل نے مزید کہا تھا کہ رنگ گورا والی کریموں میں پارے کی ضرورت سے زیادہ مقدار خطرناک ہے۔ عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف) حکومت کو مالی اعانت فراہم کررہی ہے تاکہ انسانی صحت اور ماحولیات کو مرکری اورمرکری کےمرکبات سے بچایا جاسکے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے ٹوئٹ میں زرتاج گُل نے بتایا کہ رنگ چٹا کرنے والی ہر وہ کریم جس میں پارے کی مقدار خطرناک شرح تک ہے، اس کے خلاف میری وزارت ایکشن لے رہی ہے، لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔ ایسی ہر کریم کا غیر مناسب پرچار نہ صرف معاشرتی گراوٹ اور کم خود اعتمادی کا باعث ہے، بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے۔

    حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

  • سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020 میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ نے اپنے مداحوں کواپنے ایک نئے اعزازکے بارے میں بتایا جس پر مداح نہایت خوشی کا اظہارکررہے ہیں اور اداکارہ کو مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGIbU5eBfHA/?igshid=112im343wt401
    سجل علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں 10 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ وہ معروف انہوں نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020‘ میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ معروف ’گرین کارپیٹ فیشن ایوارڈ‘ کا حصہ بن کرمعیاری فیشن کو سپورٹ کرنے جارہی ہیں اوریہ بڑا ایوارڈ کوئی اور نہیں بلکہ ہالی وڈ کے بڑے اداکار رابرٹ ڈونی جونیئرہوسٹ کریں گے۔

    سجل کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے مبارکابد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا وہیں سجل کی بہن صبور علی نے بھی بہن کے لیے اس اعزاز کو فخر قرار دیا۔

    خیال رہے کہ گرین کارپٹ فیشن ایوارڈز اٹلی میں معیاری فیشن کے فروغ کیلئے منایا جارہا ہے، یہ ایوارڈز فیشن ہاؤسز کی پائیداری کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں کیونکہ فیشن ہاؤسز چھوٹے پیمانے پر پروڈیوسروں کے ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے تیزی سے تبدیلی لانے کے لئے کام کرتے ہیں مذکورہ ایواڑز کی تقریب کو ’آسکر آف فیشن‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے اس ایوارڈ کو دنیا کے نمایاں ایوارڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔
    ۔

  • رابی پیرزادہ کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش

    رابی پیرزادہ کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے تُرک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: رابی پیرزادہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ تُرک صد رجب طیب اردوان کی پینٹنگ بناتی نظر آرہی ہیں۔

    ٹوئٹر پرشیئر کردہ تصویروں کے ساتھ رابی پیرزادہ نے تُرک صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ رجب طیب اردوان عالم اسلام کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے لکھا کہ اُنہوں نے ہمیشہ اُمت مسلمہ کو متحد رکھنے کے لیے کوششیں کی ہیں اور دُنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں تُرک صدر کے لیے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ میں یہ پینٹنگ رجب طیب اردوان کو تحفے میں دوں۔

  • شادی کرواؤ پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    شادی کرواؤ پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سے پاکسستان میں ٹوئٹر پینل پر شادی کراؤ ٹرینڈ کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطا بق وزارت مذہبی امور نے جہیز کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پر کام شروع کردیا ہے جہیز پر پابندی سے متعلق تجاویز کی تیاریوں کا عمل جاری ہےمجوزہ قانون کے تحت دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر ، گاڑیاں ، زمین جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔

    بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہےجہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ بستر اور دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہیں جبکہ بل کے مطابق دلہن کو دیئے جانے والے جہیز کی رقم یا سامان کی قیمت 4 تولا سونے کی قیمت سے زیادہ نہیں ہونی چا ہئے۔

    بل کے مسودے میں تجویز ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی طرف سے دئیے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا اس قانون کا اطلاق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت سارے ملک پر ہوگا۔

    یہ قانون دلہن کے اہل خانہ کے اس اضافی بوجھ کو کم کرے گا جو روا یتی رسم و رواج کی وجہ سے انہیں برداشت کرنا پڑتا ہے اس قانون کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر شادی کراؤ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین جہیز جیسی لعنت اور فضول رسومات کی بجائے سادگی سے اسلام کے مطابق شادی کرنے کے بارے میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-

    https://twitter.com/agham_mohsin/status/1315309783679995906?s=20
    ایک صارف نے وفقی حکومت کے بنائے گئے بل کی خبر کی فوٹو شئیر کرتے ہوئے اس بل کی بھر پور حمایت کی-
    https://twitter.com/SadafFayyaz/status/1315310642858004480?s=20
    صدف نامی صارف نے لکھا کہ میں نے جہیز کے مطالبات کی وجہ سے ابھی تک شادی نہیں کی –
    https://twitter.com/Mujtaba_Abidi/status/1315300695889895425?s=20
    مجتبیٰ نامی صارف نے لکھا کہ شادی لوگوں کی زندگی آسان اور کامیاب بناتی ہے
    https://twitter.com/HajraKh51901673/status/1315316399934451714?s=20
    حاجرہ خان نامی صارف نے لکھا کہ جتنے بھی نکاح سادگی سے ہوئے سب بابرکت ہوتے ہیں اور جس کاح میں بے جا اصراف فضول رسومات خرافات ہوں ان گھروں سے برکت آٹھ جاتی ہے چاہے تو اپنے سفر گرد نظر دوڑا لیجئے آزمائش شرط ہے-


    ایک صارف نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادی کے حوالے سے حدیث شئیرکی کہ ’’ابن عباس رضی اﷲ عنہما کا بیان ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:دو محبت کرنے والوں میں، نکاح کی طرح (پائیدار) تمہیں کوئی اور تعلق نہیں ملے گا‘‘۔ابن ماجه، السنن، 1: 593، رقم: 1847، دار الفکر بيروت


    ایک صارف نے لکھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے کہ جو شادی شدہ نہ ہوں اور زنا کریں یہ حکم دیا تھا کہ انہیں سو کوڑے لگائے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کر دیا جائے- صحیح بخاری حدیث نمبر 2649


    ایک صارف نے لکھا کہ جب آدمی شادی کرتا ہے تو آدھا ایمان مکمل کرلیتا ہے، اب جو باقی آدھا رہ گیا ہے اس کے بارے میں اللہ سے ڈرے‘‘۔


    الیاس نامی صارف نے مزید لکھا کہ ’’جب تمہارے پاس ایسے شخص کے نکاح کا پیغام آئے جس کی دینداری اور اخلاق تمہیں پسند ہوں تو اس سے نکاح کردو خواہ وہ کوئی بھی شخص ہو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت زیادہ فساد اور فتنہ پھیلے گا۔‘ عبد الرزاق، المصنف، 6: 152، رقم: 10325، المکتب الاسلامي بيروت


    ’’ مومن اللہ کے تقویٰ کے بعد جو اپنے لیے بہتر تلاش کرے وہ نیک بیوی ہے کہ اگر اسے حکم دے تو اطاعت کرے، اس کی جانب دیکھے تو خوش ہو، اگر وہ کسی بات کے کرنے پر قسم کھا لے تو اسے پوری کر دے۔ اگر شوہر کہیں چلا جائے تو اس کی غیر موجودگی میں اپنی جان و مال کی نگہبانی کرے‘‘۔


    ایک صارف نے لکھا کہ سبھی شادی کرا ؤ کہہ رہے ہیں میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس عمل کو آسان بنانا چاہئے لیکن اگر آپ کے پاس مکان اور گھر چلانے کے لئے اتنے وسائل نہیں ہیں تو براہ کرم خواتین کو تکلیف میں مبتلا نہ کریں۔


    ایک صارف نے کہا کہ میری پہلے جاب لگواؤ پھر شادی کراؤ-


    فَانْکِحُوْا مَاطَابَ لَکُمْ مِّنَ النِّسَآءِ ترجمہ :’’ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے لیے پسندیدہ اور حلال ہوں‘‘۔
    النساء، 4: 3


    ایک صارف نے لکھا کہ شادی نہ کرنے والے لوگ جو دن رات محنت بھی کرتے ہیں اور بوڑھے ہورہے ہیں وہ کولہوے بیل کی طرح ہیں
    اللہ ان کے حال پہ رحم کرے-


    https://twitter.com/AmbitiousFalcon/status/1315308785808871424?s=20

  • بھارتی اداکار جن کا تعلق پاکستان سے ہے

    بھارتی اداکار جن کا تعلق پاکستان سے ہے

    بالی وڈ فنکاروں میں صرف دلیپ کمار، راج کپور اور شاہ رُخ خان کا تعلق ہی پاکستان سے نہیں ہے بلکہ کئی اور ایسے نامور بھارتی فنکار بھی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے اورجن کے آبائی گھر پاکستان میں ہیں ان میں دیو آنند، بلراج ساہنی اور سنیل دت ہیں۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکاروں دلیپ کمار ،راج کپور اور شاہ رخ خان کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے آبائی گھر بھی پاکستان میں ابھی تک موجود ہیں جبکہ شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ ان فنکاروں کے علاوہ بھی کچھ بھارتی فنکار اور بھی ہیں جن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے جیسے دیو آنند، بلراج ساہنی اور سنیل دت-

    دلیپ کمار: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا گھر پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے ایک وقت تھا کہ یہ علاقہ رہائشی ہوتا تھا لیکن اب یہ ایک کاروباری مراکز بن گیا ہے۔

    اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر 1922ء کو اسی گھر میں پیدا ہوئےتھے لیکن 1930ء میں وہ اپنا آبائی گھر چھوڑ کر بھارت کے شہر ممبئی چلے گئے تھے جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    ممبئی منتقل ہونے کے بعد دلیپ کمار نے 1988ء میں اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا جبکہ سال 1997ء میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    دوسری جانب 2013ء میں بھارتی اداکار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا اور خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کر رکھا ہے تاکہ کوئی بھی اداکار کے گھر کو خرید یا بیچ نہ سکے کیونکہ صوبائی حکومت نے دلیپ کمارہائشگاہ کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ہ دلیپ کمار کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے-

    راج کپور: راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔کپور حویلی پشاور کے علاقے دلگران میں واقع ہے بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد نامور سُپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اسی حویلی میں پیدا ہوئی تھی۔

    کپور حویلی کی تعمیر کی بات کریں تو اس قدیم حویلی کو راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروایا تھا لیکن تقسیمِ برصغیر کے بعد یہ خاندان بھارت منتقل ہوگیا تھا۔

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار کے گھر کی طرح اداکار راج کپور کی آبائی حویلی پر بھی سیکشن 4 نافذ کر دی ہے- اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راج کپور حویلی کی خرید و فروخت سے متعلق سیکشن 4 نافذ کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ راج کپور حویلی کی قیمت کا تعین کیاجائے گا اور جلد ہی محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آگاہ کریں گے ڈپٹی کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ حکومتی فیصلے تحت راج کپور حویلی کو محفوظ کیا جائے گا دلیپ کمار کے گھر کی طرح کے پی حکموت راج کپور کی حویلی کو بھی میوزیم میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-

    دیو آنند: دھرم دیو پشوری آنند کا شمار بالی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں میں ہوتا ہے یہ وہ بھارتی اداکار ہیں جو 26 ستمبر 1923 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے شکر گڑھ (موجودہ ضلع نارووال) میں پیدا ہوئے۔

    دیو آنند کا تعلق برطانوی بھارت کے ایک دولت مند خاندان سے تھا اُن کے والد پشوری لال آنند ایک ایڈووکیٹ تھے دیوآنند نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے مکمل کیا اور تعلیم پوری ہوئی تو دیو آنند نے 1946 میں ممبئی کی فلمی دنیا کا رخ کرلیا جہاں اُنہوں نےاپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔

    سنیل دت: بالی وڈ کے معروف اداکار اور سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق بھی پاکستان سے ہے وہ 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے سنیل دت نے بہت سی تاریخی فلمیں کیں جن میں مدر انڈیا، پڑوسن، سجاتہ، میرا سایہ، جانی دشمن اور ملن جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

    سنیل دت نے اپنے دور میں سبھی بڑی پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کے ساتھ کام کیا تھا۔

    بلراج ساہنی: بلراج ساہنی بھارت کے ایک معروف فلم و اسٹیج اداکار تھے جو تقسیم ہند سے قبل یکم مئی 1913 کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں پلے بڑے ہوئے۔

    انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور) سے انگریزی ادب میں تعلیم حاصل کی لاہور سے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد وہ واپس راولپنڈی چلے گئے جہاں اُنہوں نے اپنے خاندانی کاروبار میں کام شروع کیا۔

    1930 کی دہائی کے آخر میں بلراج ساہنی اپنی اہلیہ سمیت راولپنڈی سے بھارت چلے گئے چونکہ بلراج ساہنی ہمیشہ سے ہی اداکاری میں دلچسپی رکھتے تھے تو اسی شوق کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن (آئی پی ٹی اے) کے ڈراموں سے کیا جبکہ 1946میں اُنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا-

    شاہ رُخ خان: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا آبائی گھر بھی پشاور میں ہی واقع ہے شاہ رخ کے والد تاج محمد خان پشاور کے اسی گھر میں پیدا ہوئے تھے جبکہ شاہ رخ خان نے اپنی جوانی کے کئی دن بھی اس گھر میں گُزارے تھے۔

    اس وقت شاہ رخ خان کے اس آبائی گھر میں اُن کی کزن نور جہاں مقیم ہیں جو کئی بار اپنے کزن سے ملنے کے لیے ممبئی بھی جاچکی ہیں نور جہاں کے ساتھ اس گھر میں اُن کا 12سالہ بیٹا بھی مقیم ہے جس کا نام اُنہوں نے شاہ رخ خان ہی رکھا ہے-

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں…

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی

    پشاور ضلعی حکومت نے راج کپور کی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

  • بھارت: مسلمان بالی وڈ اداکار کی ٹوئٹ پر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم

    بھارت: مسلمان بالی وڈ اداکار کی ٹوئٹ پر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم

    بالی وڈ اداکار علی فضل کی پرانی ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پر اداکار کی بھارت میں آنے والی کرائم تھرلر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :’مرزاپور 2‘ ایمزون پرائم کی بھارت کی تیسری اویجنل ویب سیریز ہے جسے رواں ماہ 23 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا ویب سیریز کا ٹریلر چند دن قبل 6 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور ویب سیریز کے ٹریلر کے سامنے آتے ہی بھارت کی سوشل میڈیا پر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی۔

    بھارتی ویب سائٹ دی کوئنٹ کے مطابق ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم کی اصل وجہ ویب سیریز کے مرکزی اداکار علی فضل کی پرانی ایڈٹ شدہ ایک ٹوئٹ ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی فضل کی ایک پرانی ٹوئٹ کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور اسی ٹوئٹ کو بہانا بنا کر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی۔

    علی فضل کی جس ٹوئٹ کو بہانا بنا کر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی وہ دراصل اداکار کی جعلی ٹوئٹ تھی۔

    علی فضل کی حقیقی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ
    علی فضل نے رواں برس اگست میں ’مرزاپور 2‘ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے اسی ویب سیریز کا ایک ڈائیلاگ ’شروع مجبوری میں کئے تھے، اب آئے گا مزہ لکھا تھا جسے ایڈٹ کرکے اداکار کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    اداکار کی مذکورہ ٹوئٹ کو ایڈٹ کرکے رواں برس کے آغاز میں دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر کے ہاتھ کی تصویر لگائی گئی۔

    ایڈیٹ کی گئی جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ
    ٹوئٹ کے اداکار کی جانب سے لکھے گئے ویب سیریز کے ڈائیلاگ کے نیچے مظاہرین کے تشدد سے ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی لاش کے ہاتھ کی تصویر شامل کرکے اسے انٹرنیٹ پر پھیلا کر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی۔

    مہم چلانے والے افراد نے مسلمان اداکار کو بھارت مخالف اداکار قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ زہریلی زبان استعمال کرنے والے بھارت مخالف اداکار کی ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کا بائیکاٹ کیا جائے۔

    اسی حوالے سے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علی فضل نے مذکورہ ٹوئٹ کو بہانا بنا کر ویب سیریز کا بائیکاٹ کرنے کی مہم پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ اب کسی بھی ویب سیریز یا فلم کو دیکھنے یا نہ دیکھنے کا فیصلہ ٹوئٹر پر بننے والے ٹرینڈ دیکھ کر کیا جائے گا؟

    علی فضل کا کہنا تھا کہ بھارت میں کئی بڑے مسائل ہو رہے ہیں جن میں کسانوں کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے مظاہرے بھی شامل ہیں مگر اس معاملے پر انہوں نے کبھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنتے نہیں دیکھا؟

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا نے بھارت کو تباہ کرکے رکھا ہے مگر اب کورونا پر بھی ٹرینڈ نہیں بن رہے؟ تو انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کی ویب سیریز کے خلاف کیوں ٹرینڈ بنا؟

    دوسری جانب ’مرزاپور 2‘ کے دوسرے اداکاروں نے بھی ویب سیریز کے بائیکاٹ کی مہم پر تعجب کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ویب سیریز کو کہانی کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ بائیکاٹ کی مہم چلانے والے افراد کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

    کرائم تھرل سے بھرپور ویب سیریز میں نامور گڈو پنڈت کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے مزید کہا "ہم کچھ اچھا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بین الاقوامی کاموں کے ساتھ بھی کام کریں جو ان بہت ہی پلیٹ فارمز میں موجود ہیں۔ ہم معاشرے کے بعض گروہوں کے ذریعہ دباؤ ڈالنا نہیں چاہتے ہیں۔

    میر پور پور 2 ، جس میں پنکج ترپاٹھی ، دیویندو شرما ، رسیکا دگال ، وجئے ورما ، کلبھوشن کھربندا ، راجیش تیلنگ ، شیوتا ترپاٹھی ، ہرشیتہ گوڑ ، للیپٹ اور میگھنا ملک بھی مرکزی کردار میں شامل ہیں ، 23 اکتوبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو میں پریمیئر کی جائے گی-

    خیال رہے کہ ’مرزاپور 2‘ اسی نام سے 2018 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز کا دوسرا سیزن ہے، مذکورہ ویب سیریز میں ریاست اترپردیش اور بہار کے درمیان موجود علاقے پورو وانچل کے خطے میں ہونے والے جرائم اور تشدد پر مبنی سیاست کو دکھایا گیا ہے۔

  • “میں کتنا بھی مشہور ہوجاؤں، ذات پات کو ماننے والے میرے گاؤں کو کچھ فرق نہیں پڑتا”: نوازالدین صدیقی

    “میں کتنا بھی مشہور ہوجاؤں، ذات پات کو ماننے والے میرے گاؤں کو کچھ فرق نہیں پڑتا”: نوازالدین صدیقی

    بمبئی: “میں کتنا بھی مشہور ہوجاؤں، ذات پات کو ماننے والے میرے گاؤں کو کچھ فرق نہیں پڑتا” اطلاعات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا تعلق اترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے جہاں ذات پات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

    حال ہی میں ‘گینگز آف واسی پور’ کے نواز الدین صدیقی نے ایک بھارتی نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے گاوں میں ذات پات کی اہمیت کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

    نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میری دادی چھوٹی ذات سے تعلق رکھتی تھیں اس لئے دادی کی وجہ سے میرے گاوں میں آج بھی ہمیں قبول نہیں کیا گیا۔نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں جتنا بھی مشہور ہوجاؤں میرے گاؤں والوں کو کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں اعلیٰ ذات کا نہیں ہوں۔

  • ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

    ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

    ہا لی وڈ کے معروف اسٹوڈیو ڈزنی نے کورونا وائرس کے باعث ان کی آنے والی فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کرنے کیا تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی :اس وقت امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں بہت سارے سینما گھر کورونا کی وبا کے باعث بند ہیں سینما کے بند ہونے اور لوگوں کی جانب سے خوف کے باعث تھیٹرز میں فلموں کو نہ دیکھے جانے کے بعد ڈزنی نے اپنی معروف اینیمیٹڈ فلم کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فنٹیسی اینیمیڈ فلم ’سول‘ کو رواں برس 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

    ’سول‘ کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں تھیٹرز میں ریلیز کیا جانا تھا مگر وبا کے باعث فلم کی نمائش رواں برس نومبر تک روک دی گئی تھی لیکن اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فلم کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

    کمپنی نے ایک بیان میں کہا ، "سول” صرف ان سینما گھروں میں چلائی جائے گی جہاں ڈزنی پلس فی الحال دستیاب نہیں ہے یا جلد نہیں ہوگا۔

    ڈزنی پہلی مرتبہ فلموں کی ریلیز کے لئے نئے طریقوں کی جانچ کررہی ہے جبکہ کورونا وائرس وبائی امراض نے سینما گھروں خصوصا ریاستہائے متحدہ میں ٹائم کو محدود کردیا۔ کمپنی ڈزنی پلس میں زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ صارفین کو سائن اپ کیا ہے۔

    اس سال ڈزنی کے علاوہ بھی دیگر پروڈکشن کمپنیوں نے متعدد فلموں کی نمائش یا تو روک دی ہے یا پھر انہیں اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کردیا ہے۔

    ڈزنی پلس کو گزشتہ برس ہی متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

    ڈزنی پلس بھی نیٹ فلیکس اور ایپل پلس ٹی وی کی طرح پیسوں کے عوض خدمات فراہم کرتی ہے اور ڈزنی اسٹوڈیو زیادہ سے زیادہ فلمیں اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کرکے کمائی کے نئے طریقے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

    اینیمیٹڈ فنٹیسی فلم ’سول‘ ڈزنی کے پکسر اینیمیشن اسٹوڈیو کی 26 ویں فلم ہے، اس سے قبل پکسر کی ریلیز کی گئی تقریبا تمام ہی فنٹیسی اینیمیٹڈ یا سپر ہیرو فلمیں شائقین کا خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

    پکسر کے تحت ’ٹائی اسٹوری، فائنٹنگ نینو، دی انکریڈیبلز، کارز، کوکو، اور آن ورڈ‘ جیسی معروف فلم سیریز بھی ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے ’ٹائی اسٹوری‘ کی چار جب کہ ’دی انکریڈیبلز‘ اور ’کارز‘ سمیت دیگر چند فلموں کی دو دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

    فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کی کہانی ایک ہائی اسکول کے میوزک ٹیچر اور اس کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اسکول ٹیچر اپنے طالب علم کے روح کو اس کے جسم سے الگ کردیتا ہے۔

    فلم میں کائنات کا ایک اور سیارہ بھی دکھایا گیا ہے، جہاں فلم کے کردار پہنچنے کے بعد اسے جنت سمجھ بیٹھتے ہیں مگر وہ جنت نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ ’سول‘ سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈزنی نے اپنی میگا بجٹ تاریخی لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو بھی ڈزنی پلس پر ریلیز کیا تھا اس معاملے میں ، کمپنی نے "مولان” دیکھنے کے لئے ڈزنی پلس کے صارفین سے اضافی 30 ڈالر وصول کیے تھے۔

    ڈزنی نے کہا کہ مارکیٹوں میں ڈیبیوٹ فلموں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو…

    نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی