Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

    ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

    لاہور: ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لالی وڈ کی نئی ہارر فلم ’’کون ہے ‘‘کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیاگیا،فلم کے ہدایتکار سید نور کے چھوٹے بھائی قاسم علی شاہ ہیں۔

    لالی وڈ انڈسٹری کی فلموں کو سینماوں میں ریلیز کرنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا۔ اسی سلسلے میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایتکار سید نور کے چھوٹے بھائی قاسم علی شاہ کی نئی ہارر فلم کون ہے کو سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں اداکار نواز خان، ریجا،کرن نور ،راشد محمود سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم میں سماجی مسائل کی عکاسی بھی کی گئی ہے،فلم کو شہر لاہور کے دس سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

  • معروف شخصیات کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

    معروف شخصیات کا ذہنی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام

    ذہنی صحت کے علامی دن کے موقع پر ملک میں ذہنی صحت کی آگاہی فراہم کرنے سے متعلق معروف شخصیات نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں اور اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGKLjI-hFjq/
    ماہرہ خان کے مطابق کم از کم ہر 4 میں سے ایک شخص کو کبھی نہ کبھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔

    اپنے اس پیغام میں ماہرہ خان نے کیپشن کو آپ اکیلے نہیں ہیں کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے ایسے افراد جنھیں کبھی اس کا تجربہ نہیں رہا وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق بات چیت اور لوگوں کو سن کر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    گلوکار راحت فتح علی خان، صنم سعید، عینی جعفری، عائشہ عمر اور کرکٹر جویریہ خان، اظہر محمود، بسمہ معروف جبکہ فٹبالر ہاجرہ خان اور سونگ رائٹر نے بھی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ان ستاروں نے لوگوں کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کریں، اور ذہنی صحت سے متعلق قدم بڑھائیں آپ خود کو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ آپ اکیلے نہیں ہیں آپ کی مدد کے لئے ہم سب موجود ہیں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے خوفزدہ نہ ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے یہ مسائل عام ہیں اور یہ کسی کو بھی ہو سکتے ہیں آگے بڑھ کر ان کی مدد کریں اور ان مسائل پر قابو پائیں سب ستاروب نے کہا کہ یہ وقت عمل کا ہے ذہنی صحت کے لئے قدم بڑھائیں-

  • مومل شیخ نے اپنے والد اور اداکار جاوید شیخ کو سب کا سپر اسٹار قرار دیا

    مومل شیخ نے اپنے والد اور اداکار جاوید شیخ کو سب کا سپر اسٹار قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد اور شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار، ہدایتکار اور فلمساز جاوید شیخ کو سب کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    مومل شیخ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جاوید شیخ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGHk7S5HUKT/
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو بابا۔ آپ بہت سارے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں آپ بہت مہربان ہیں سب کا خیال رکھنے والے ہیں محنتی ہیں اور آپ نہ صرف میرے بلکہ سب کے سپر اسٹار ہیں۔

    مومل شیخ نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت زندگی میں بہت سی خوشیاں اور کامیابی عطا کرے میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

    اس کےعلاوہ انہوں نے اپنے کیپشن میں نظر بد سمیت مختلف ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے-

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاوید شیخ کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ جاوید شیخ رواں سال 8 اکتوبر کو 66 سال کے ہوگئے ہیں، وہ 8 اکتوبر 1954 کو پیدا ہوئے اور اُن کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔

  • پشاور ضلعی حکومت نے راج کپور کی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

    پشاور ضلعی حکومت نے راج کپور کی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

    خیبرپختونخوا(کے پی کے) حکومت نے معروف اداکار راج کپور کی آبائی حویلی پر سیکشن 4 نافذ کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راج کپور حویلی کی خرید و فروخت سے متعلق سیکشن 4 نافذ کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ راج کپور حویلی کی قیمت کا تعین کیاجائے گا اور جلد ہی محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آگاہ کریں گے۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ حکومتی فیصلے تحت راج کپور حویلی کو محفوظ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کیا تھا۔ صوبائی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور خاندان کی پشاور میں واقع آبائی رہائشگاہوں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے-

    دوسری جانب دلیپ کمار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداؤحں کے ساتھ اپنے آبائی گھر کی یادیں شئیر کیں تھیں-

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

    دونوں با لی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند با لی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں…

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی

  • پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے جلد شادی کے فوائد بتا دیئے

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے جلد شادی کے فوائد بتا دیئے

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ نوجوانی میں شادی کرنے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں حالانکہ ایک عورت اپنے ساتھ آپ کا رزق لے کر آتی ہےاس سے بڑی کوئی برکت نہیں ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگ نوجوانی میں شادی کرنے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CF_5mf_p9mr/
    زید کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کا ماننا ہے وہ معاشی طور پر جلد شادی کے متحمل نہیں ہوسکیں گے لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک عورت اپنی زندگی میں اپنا رزق ساتھ لے کر آتی ہے اس سے بڑی کوئی برکت نہیں ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں نے خود سے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو اللہ سبحان تعالیٰ کی جانب سے آپ کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ کوشش نہیں کرنا چاہئے۔ محنت کرو اور باقی اللہ پر چھوڑ دو۔

    انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی اور کینیڈا میں مقیم ہیں-

  • اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں  نیلم منیر

    اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف، خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی کچھ سوچ رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGH4JFLlcHq/
    نیلم منیر نے اپنی یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن لکھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ عام طور پر ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

    نیلم منیر کے اس معنی خیز پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہے-

    نیلم منیر اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر مداحؤں کے لئے معنی خیز پیغامات جاری کرتی نظر آتی ہیں اور اداکارہ کے پیغامات کو مداحوں کی جانب سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے-

  • ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

    ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور نامور اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے کے باعث جہاں بہت سے لوگ غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے ایپ پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کر رہے ہیں۔

    ایسے میں معروف اداکار عمران عباس نے بھی اپنے انسٹا گرام کی اسٹوری پر ٹک ٹاک کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے عمران ‌خان نے ٹاک ٹاک کے لوگو پر کراس کا نشان لگائے ہوئے ایک تصویر شئیر کی او اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر خوشی کے آنسوؤں والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 2020 زیادہ برا نہیں ہے۔

    اداکار کے اس پیغام اور لکھنے کے انداز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران عباس پی ٹی اے کے اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے-

    تاہم اب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے اعلان کیا ہےکہ بہت جلد پاکستان سے ٹک ٹاک ایپ پرسے پابندی ہٹا لیں گے امین الحق کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ پالیسی بھی ترتیب دے رہے ہیں امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے رولزاورریگولیشنز بھی جاری کردیئے جائیں گے-

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

  • ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا  صنم ماروی

    ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا صنم ماروی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

    باغی ٹی وی :لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی گارڈین کورٹ پہنچیں جہاں اُن کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے وہ بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

    صنم ماروی نے اپنے بیان میں کہا کہ اُنہیں بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے ان کا شوہر انہیں شوہر سے ملنے نہیں دے رہا زبردستی اپنے پاس روک کر رکھا ہوا ہے-

    واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں ہی انہوں نے حامد خان سے خلع لی تھی حامد خان سے قبل بھی انہوں نے ایک شادی کی تھی اور ان کے پہلے شوہر کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

    حامد خان سے خلع کے ایک ماہ بعد ہی ان کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم اب ان کی بہن ریشماں پروین نے دعوی کیا ہے کہ صنم نے تیسری شادی بھی کرلی ہے۔

    معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

    تیسری شادی کے متعلق صنم ماروی کا بیان سامنے آ گیا

    صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

    گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

  • دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اس سال شادی کی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اس سال شادی کی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور اُن کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ انہوں اس سال اپنے دو بھائیوں کو کھویا ہے اس لئے وہ اپنی شادی کی 54 ویں سالگرہ نہیں منا رہے ۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سائرہ بانو کا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹوئٹ اصل میں سائرہ بانو خان کا پیغام ہے جس میں اُنہوں نے ہمارے چاہنے والوں کو ایک اہم اعلان سے آگاہ کیا ہے۔

    سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 11 اکتوبر ہمیشہ سے ہی میری زندگی کا خوبصورت دن رہا ہے کیونکہ اس دن دلیپ صاحب نے مجھ سے شادی کی تھی اور میرے خوابوں کو پورا کیا تھا۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1314467565075197952?s=20
    دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہہم اس سال ہماری شادی کی سالگرہ نہیں منا رہے ہیں کیونکہ ہم نے گزشتہ دنوں ہی ہمارے دو بھائیوں اسلم بھائی اور احسن بھائی کو کھویا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے بہت سی جانیں لے لیں اور یہ وبائی مرض بہت سارے خاندانوں میں غم کا باعث بنا، موجودہ حالات میں ہم آپ سب سے اور اپنے پیارے دوستوں سے ایک دوسرے کی سلامتی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1314468381706182656?s=20
    سائرہ بانو کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار نے رواں سال اپنے دو بھائیوں کو کھویا ہاپنے دو بھائیوں کو کھویا ہے ان کے دونوں بھائی کورونا وائرس کاشکار ہوئے تھے۔

    دلیپ کمار کے 88 سالہ بھائی اسلم خان 21 اگست کو انتقال کرگئے تھے جبکہ اُن کے دوسرے بھائی احسان خان نے 2 ستمبر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو 11 اکتوبر 1966 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • ارطغرل غازی  کے پاکستان آنے سے مشرقی وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں  سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کا انکشاف

    ارطغرل غازی کے پاکستان آنے سے مشرقی وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کا انکشاف

    پاکستان کے ایک سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ٹاک شومیں انکشاف کیا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار اداکرنے والے اداکار انجین التان کوپاکستان آنے سے روکنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی جانب سے دباؤڈالا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے چند سینئر صحافیوں،تجزیہ نگاروں نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ ایک برادر مسلم ملک تو ارطغرل ڈرامے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ارطغرل ڈرامے میں مرکزی اداکار اداکرنے والے اداکار انجین التان کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے جو کمپنیاں جو انھیں لا رہی تھیں ان پر دباؤ ڈالا ہے-

    انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کی سیاست ہے کہ پاکستان کو ملائیشا ،ایران اور ترکی سے زیادہ قریب نہیں ہونا چاہیئے-

    واضح رہے کہ لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’فرنٹیئر ورلڈ‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق انجین التان اکتوبر میں 9 سے 11 اکتوبر تین روز تک پاکستان آنے والے تھے ۔

    ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہوناتھا تُرک اداکار کے پاکستانی دورے کو ’جشن ارطغرل‘ کا نام دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-

    پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

    اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک اور ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر ہو چکے ہیں –

    ڈرامے کے اداکار متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پاکستانی آنے کاس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

    ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

    تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا