Baaghi TV

Category: شوبز

  • رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں   زرتاج گُل

    رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ، زرتاج گل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں رنگ گورا کرنے کی 57 مصنوعات جن میں کچھ بین الاقوامی برانڈز شامل ہیں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پرو پاکستا نی نیوز ویب سائٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت کے ذریعہ کرائے گئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 59 میں سے 57 کریم میں مرکری کی سطح 1pbm سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔

    گل نے کہا کہ رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کے تیار کنندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سال 2020 کے آخر تک مصنوعات سے پارہ یعنی مرکری کی سطح کو 1pbm تک کم کرے۔

    زرتاج گُل نے بتایا کہ حکومت جلد کی مصنوعات میں پارے اور دیگر نقصان دہ مادوں کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے متعلق گمراہ کن اشتہاروں کی حوصلہ شکنی کریں۔

    پروپاکستانی سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت صنعتوں کو مرکری فری مصنوعات بنانے کی ترغیب دے رہی ہے اور مرکری کے استعمال سے متعلق قانون سازی کے سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا سفید رنگ کی کریم بنانے والوں کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔

    زرتاج گل نے کہا "ہم نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کے بہت سے مینوفیکچررز کے سی ای اوز سے ملاقات کی اور ان سے مصنوعات سے مرکری ختم کرنے کو کہا۔”

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ رنگ گورا والی کریموں میں پارے کی ضرورت سے زیادہ مقدار خطرناک ہے۔

    گل نے یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی برانڈ ‘فیئر اینڈ لولی’ نے وزارت کی سفارش پر اپنا نام تبدیل کرکے ‘گلو اینڈ لولی’ رکھ دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف) حکومت کو مالی اعانت فراہم کررہی ہے تاکہ انسانی صحت اور ماحولیات کو مرکری اورمرکری کےمرکبات سے بچایا جاسکے۔


    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے ٹوئٹ میں زرتاج گُل نے بتایا کہ رنگ چٹا کرنے والی ہر وہ کریم جس میں پارے کی مقدار خطرناک شرح تک ہے، اس کے خلاف میری وزارت ایکشن لے رہی ہے، لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔ ایسی ہر کریم کا غیر مناسب پرچار نہ صرف معاشرتی گراوٹ اور کم خود اعتمادی کا باعث ہے، بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے۔

    حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

     

  • آغا علی کی نئی دوست کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    آغا علی کی نئی دوست کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار آغا علی کو ننھی دوست مل گئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : گلوکار و اداکار آغا علی کی اہلیہ اور معروف اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر آغا علی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار نے ایک ننھی بچی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔

    حنا الطاف نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آخر یہ ننھی گُڑیا کون ہے جسے آغا علی اتنی محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں تاہم اداکارہ نے تصویر کو ایک دلچسپ کیپشن دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGIbw2ylmZf/
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں حنا الطاف نے لکھا کہ آغا علی کو اُن کی نئی دوست مل گئی ہے۔

    حنا الطاف نے لکھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی باتیں بہت اچھے سے سمجھ جاتے ہیں جبکہ یہ گُڑیا صرف آغا علی کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔

    اداکارہ کی اس خوبصورت پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران جمعۃ الوداع 22 مئی کو چند عزیزوں کی موجودگی میں ہوا تھا-جوری نے اپنے نکاح کی خبر مداحوں کو اپنی انستاگرام پوست کے ذریعے سُنائی تھی-

  • ثناء جاوید ک نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل

    ثناء جاوید ک نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی با صلاحیت اور نامور اداکارہ ثناء جاوید کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئیے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGAkO3uHfOv/?igshid=dha42qwuj3eu
    ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا جسے دیکھنے کے بعد مداحوں نے اُن سے سوال کیا کہ آپ جلد شادی کرنے والی ہیں؟

    https://www.instagram.com/p/CGFwm7rnfrr/?igshid=1nne3x78s6rg7
    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی کچھ تصویروں میں اُنہوں نے اپنے چہرے پر گھونگٹ ڈالا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں وی مسکرا رہی ہیں اور مسکراتے ہوئے حسین لگ رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGAIp34n4To/?igshid=ryu4dz5zmsaa
    https://www.instagram.com/p/CGAjYdKHFJB/?igshid=c29af1yvdyuy
    اداکارہ کی دلکش تصویریں دیکھ کر مداحوں نے تعریفی تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں ’بیوٹی کوئین‘ اور خوبصورت ترین اینجل کا خطاب دے دیا جبکہ اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے ثناء خان کی تعریف کی جس پر ثناء نے ایمن خان کی شکریہ ادا کیا-

  • سال 2020 سب کے لیے انتہائی مشکل رہا ہے ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں عدنان صدیقی

    سال 2020 سب کے لیے انتہائی مشکل رہا ہے ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی کا گزشتہ روز زہنی صحت کے عالمی دن کے حوالےسے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ سال 2020 ہم میں سے ہر ایک کے لیے انتہائی مشکل رہا ہے اس لئے ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا تھا اس موقع پر جہاں ماہر نفسیات اور سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پیغامات جاری کئے تو وہیں شوبز فنکاروں نے بھی اس سے متعلق کچھ پوسٹس شیئر کی ہیں۔

    ںنامور اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی بُرائی یا پریشانی کی بات نہیں کہ کبھی ہم کسی وجہ سے مایوس ہوجاتے ہیں اور پھر خود کو سُست محسوس کرتے ہیں۔


    عدنان صدیقی نے رواں سال دُنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے آنے والی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سال ہم سب کے لیے کافی مشکل رہا ہے اس لیے سب کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں، ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ WorldMentalHealthDay2020 کا بھی استعمال کیا-

    اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں اور اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔

    ماہرہ خان کے مطابق کم از کم ہر 4 میں سے ایک شخص کو کبھی نہ کبھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔

    اپنے اس پیغام میں ماہرہ خان نے کیپشن کو آپ اکیلے نہیں ہیں کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے ایسے افراد جنھیں کبھی اس کا تجربہ نہیں رہا وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق بات چیت اور لوگوں کو سن کر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    علاوہ ازیں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم سعید، عینی جعفری، عائشہ عمر اور کرکٹر جویریہ خان، اظہر محمود، بسمہ معروف جبکہ فٹبالر ہاجرہ خان اور سونگ رائٹر نے بھی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ان ستاروں نے لوگوں کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کریں، اور ذہنی صحت سے متعلق قدم بڑھائیں آپ خود کو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ آپ اکیلے نہیں ہیں آپ کی مدد کے لئے ہم سب موجود ہیں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے خوفزدہ نہ ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے یہ مسائل عام ہیں اور یہ کسی کو بھی ہو سکتے ہیں آگے بڑھ کر ان کی مدد کریں اور ان مسائل پر قابو پائیں سب ستاروب نے کہا کہ یہ وقت عمل کا ہے ذہنی صحت کے لئے قدم بڑھائیں-

  • ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیئے    نعمان اعجاز

    ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیئے نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کہنا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے پوسٹ اور معنی خیز شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں اُن کی تقریباً ہر پوسٹ میں کوئی شعر لازمی لکھا ہوتا ہے اور اُن کی پوسٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شاعری سے بہت لگاؤ ہے اپنی ان دلچسپ پو سٹس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹنے والے اداکار نعمان اعجاز نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی تعریفیں سمیٹ لیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک سو ڈالر کے نوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار کی اپنی تصویر شائع ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGIAc8bh-IC/
    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کیپشن میں لکھا کہ خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں بھرتی کریں ترقی کریں یا پھر کسی کو نکا ل دیں ۔

    علاوہ ازیں نعمان اعجاز نے کیپشن میں شعر بھی لکھا کہ کوشش نہ کرتو سبھی کو خوش رکھنے کی ،ناراض تو کچھ لوگ یہاں خدا سے بھی ہیں-

    اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھے اور نظر جُھکائے نیچے دیکھ رہے تھے۔
    https://www.instagram.com/p/CGE2UOUhtOl/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا تھا کہ یہ دنیا سوچتی کچھ اور ہے اور بولتی کچھ اور ہے،مانتی کچھ اور ہے اور سمجھتی کچھ اور ہے اور چاہتی کچھ اور ہے نعمان اعجاز نے مزید لکھا تھا کہ دنیا مکمل کنفوزڈ ہے مکمل الجھن میں ہے جو تم ہو ہمیشہ وہ ہی رہو جہالت یعنی لا علمی نعمت ہے-

    اقرا عزیز نے اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیا

    نعمان اعجاز نے انسانیت کے نام خط لکھ دیا

    نعمان اعجاز نے مداحوں کو دنیا کی حقیقت بتا دی

  • کنگنا رناوت کی دبے الفاظ میں دیپیکا پڈوکون پر تنقید

    کنگنا رناوت کی دبے الفاظ میں دیپیکا پڈوکون پر تنقید

    گزشتہ روز ذہنی صحت کے عالمی دن پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دبے الفاظ میں دیپیکا پڈوکون پر تنقید کرتے ہوئے ’ڈپریشن کی دکان چلانے والی کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق دماغی صحت کے عالمی دن پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے مداحوں کو اپنی فلم ججمینٹال ہے کیا دیکھنے کی ترغیب دی ، بلکہ اس موقع پر موقع دیا کہ ان لوگوں کو جو ڈپریشن کی دوکان چلاتے ہیں کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں۔


    کنگنا رناوت کی آنے والی نئی فلم ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہی ہے تاہم اس کے ٹائٹل پر دیپیکا کے فلاحی ادارے کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

    اب جوابی وار کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کو ’ڈپریشن کی دکان‘ چلانے والا کہہ دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ذہنی صحت سے آگاہی پر بنائی گئی فلم کو ان لوگوں نے عدالت میں کھینچا جو افسردگی کی دکان چلاتے ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر فلم کی تشہیری مہم پر پابندی کے بعد فلم کا ٹائٹل ریلیز سے چند دن قبل ہی تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی تشہیر میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا کی فلم کا نام ’مینٹل ہے کیا‘ تھا جس پر صحت سے متعلق کام کرنے والے اداروں کے اعتراض کے بعد اسے تبدیل کرکے ’ججمینٹل ہے کیا‘ رکھ دیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنگنا رناوت ڈپریشن کا دھندا اور ڈپریشن کی دکان جیسے الفاظ ماضی میں دیپیکا پڈوکون کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں۔

    دیپیکا پڈوکون ذہنی صحت کی آگاہی سے متعلق بات کرتی رہی ہیں اور اسی سے ان کا ایک فلاحی ادارہ بھی کام کر رہا ہے۔

    کنگنا رناوت کی فلم ’ججمینٹل ہے کیا‘ کے پرانے نام پر دیپیکا کے ادارے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے نام پر تنقید کی تھی۔

  • اُمید ہے میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی    علیزے گبول

    اُمید ہے میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی علیزے گبول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر علیزے گبول نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGIJwetpvb9/
    علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللہ مداحوں کی دُعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔

    علیزے نے اپنی جلد صحتیابی کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے سے متعلق تصدیق کی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔

    علیزے گبول نے بتایا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

    پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

     

  • جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا بے بنیاد الزام لگانے والی ایک خاتون نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی ظفر پر جھوٹا الزام ایک غلط فہمی کی بنیاد پر لگایا۔

    باغی ٹی وی : فیشن بلاگرحمنہ رضا نے اپنی ٹوئٹ میں ہاتھ سے لکھے گئے معافی نامے اور کمپوز کیے گئے معافی نامےکی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر سے معذرت کی، حمنہ کے مطابق 19 اپریل 2018ء کو میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد انہوں نے بھی ان کی تائید میں ٹوئٹس کئے اور اداکار پر جھوٹے الزامات لگائے۔
    https://twitter.com/HumnaRaza/status/1314501414090137600?s=20
    حمنہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں کہا تھا کہ بطور مداح میں نے علی ظفر کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کچھ غیر آرام دہ محسوس کیا اپنے اس ٹوئٹ کی وضاحت میں انہوں نے لکھا کہ اس وقت میں کچھ الجھاؤ کا شکار تھی اور غلط فہمی کی بنیاد پر میں نے وہ ٹوئٹ کیا۔

    فیشن بلاگر نے لکھا کہ میری اس لاپرواہی نے اداکار کی ساکھ کو متاثر کیا انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کیا اور اہل خانہ کو بھی تکلیف پہنچی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔

    حمنہ رضا نے لکھا کہ آئندہ وہ سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارم پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں گی۔

    اپنے پیغام کے آخر میں حمنہ نے علی ظفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    علی ظفر نے حمنہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پلیٹ فارم پر یوں عام طور عوام کے سامنے معافی مانگنے کو کمزوری کی علامت سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ باہمت اور خوبصورت لوگوں کا فعل ہے۔


    گلوکار نے بھی حمنہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    حمنہ رضا نے ایک ایسے موقع پر علی ظفر سے معافی مانگی ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حمنہ رضا، عفت عمر اور میشا شفیع سمیت 9 خواتین کے خلاف علی ظفر کو بدنام کرنے کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن (1) 20 اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے۔

    مذکورہ کیس دائر ہونے کے بعد عفت عمر سمیت دیگر کچھ افراد نے قبل از گرفتاری ضمانت بھی کروالی ہے جب کہ حمنہ رضا نے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

  • پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر 10ملین فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اُنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پر منہ بنایا ہوا ہے اور کیوٹ دکھائی دے رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGIMO3fF-NL/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے جنت مرزا نے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کی کال آئی تھی کہ ٹک ٹاکرز نہیں رہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا دُکھ آج کی ٹرولز نے پی لیا ہے۔

    اُنہوں نے ں قہقہے والے اور دل ٹوٹنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا-

    جنت نرزا کے اس مزاحیہ کیپشن کو مداحؤں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ یہ کیپشن اُن میمز کا حصہ بن گیا جو پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کےبعد سے تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کئے بعد جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت جاپان میں ہیں اور یہاں اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نارمل چل رہا ہے اس لیےاُنہیں کسی وی پی این کی ضرورت نہیں-

    ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہیں گی لہذا اگر آپ اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک اُن کے جاپانی عوام اُن کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔

    علاوہ ازیں ٹک ٹاکرجنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے میری نظر میں یہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ بدتمیزی ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ عارضی طور پر بند کی گئی ہے تو میرے خیال سے اب قواعد و ضوابط کے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔

    جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے۔

    جنت مرزا نے مزید کہا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیئے-

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

  • جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان جگن کاظم کے گفھر بیٹی کی لیدائش ہوئی جس کی خبر انہوں نے اپنی ایک شوشل میڈیا پوست کے ذریعے مداحوں کو دی-
    https://www.instagram.com/p/CGMb4JkqHiU/?utm_source=ig_embed
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنی بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں کی تھیں۔

    جگن کاظم نے اپنی بیٹی کا نام سیدہ نور بانو نقوی رکھا ہے اور اس کی پیدائش 9 اکتوبر 2020 کوہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ آج شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ جگن کاظم دو بار شادی کرچکی ہیں ان کی پہلی شادی 2004 میں احمد تاجک نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن گھریلو جھگڑوں کے باعث یہ شادی ایک سال میں ہی ختم ہوگئی تھی اس شادی سے ان کا ایک بیٹا حمزہ ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

    40 سالہ جگن کاظم نے دوسری شادی 2013 میں فیصل نقوی سے کی جس سے ان کا ایک اور بیٹا حسن ہے اور اب جگن کاظم
    کےہاں ان کی تیسری اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے-

    واضح رہے کہ جگن کاظم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں پہلے ہی بتادیا تھا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔ جگن نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش تھی اور انہیہں ہمیشہ سے ہی بہت شوق تھا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہو-

    جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا

    شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم کا محبت بھرا پیغام